مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں کیا لکھوں میرے پاس وہ الفاظ نہیں جن کی مدد سے میں تاج نستعلیق کی تعریف کرسکوں۔ آج ایک بہت بڑا سنگ میل عبور ہوا ہے۔ شائد یہ اردو خطاطی کے قدردانوں کے لئےشاہکار کا درجہ تو رکھتا ہی ہو لیکن اردو فانٹ سازی کی دنیا میں بھی یہ ایک بہت بڑا انقلاب ہے۔ ۔۔آج اردو کمپیوٹنگ کو ایک نئی زندگی ملی ہے اور اب وہ کسی کی محتاج نہیں رہی۔ یہ لمحہ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ میں سنہرے لفظوں سے لکھا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بحثیت ایک فانٹ ساز مجھے احساس ہے کہ ایک ایک ترسیمے پر کتنی محنت اور وقت صرف ہوا ہوگا۔ اس لئے میں بلاشک و شبہ یہ کہہ سکتا ہوں کہ بڑی ہمت اور نیک ارادوں والے لوگ ہوتے ہیں جو اس عظیم کام کو پایہ تکمیل تک پہہنچاتے ہیں۔ میں شاکر صاحب اور برادراشتیاق کی ہمت اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے اور اس کااجر عطا فرمائے ! آمین۔