نبیل بھائی یہ نسخہ میں نے پبلک نہیں بلکہ محترم شاکر القادری صاحب کو ارسال کرنا تھا تا کہ وہ اسکے مطابق اپنے فانٹ میں ضروری تبدیلیاں کر سکیں۔میرا خیال ہے کہ نئی اپڈیٹ کے لیے کچھ انتظار کر لینا بہتر رہے گا۔ اور تاج نستعلیق کی اپڈیٹس فراہم کرنے کے لیے بھی ایک طریقہ کار طے کر لیا جانا چاہیے۔ ہر نئی ریلیز کے ساتھ نئی فیچرز اور بگ فکسز کی فہرست بھی دی جانی چاہیے۔
با قاعدہ جاری کیے جانے والے اوپن سورس پروجیکٹس میں ایک ٹیکسٹ فائل README نام سے اسی لیے ہوتی ہے کہ اس میں تعارف، طریقہ استعمال، کریڈٹس (اس میں کنجوسی نہیں کرنی چاہیے)، تبدیلیوں کا ذکر، ورژن نمبر کی مکمل تاریخ اور اجازت نامہ (یا اس کا ربط)، بگ رپورٹنگ کے روابط وغیرہ شامل کی جا سکیں اور یہ طریقہ معیاری ہے۔ کئی معاملات میں اجازت نامے کی فائل علیحدہ رکھی جاتی ہے LICENSE نام سے۔ جن پروجیکٹس میں تبدیلیاں زیادہ ہوں وہ CHANGELOG نام سے ایک علیحدہ فائل پیکیج میں رکھتے ہیں جہا ایک ایک تبدیلی کا دن، تاریخ، ورژن نمبر، رپورٹ کرنے والے اورتبدیلی کرنے والے کے نام کے ساتھ ذکر ہوتا ہے۔ ہمارا مشورہ ہے کہ ایسی ایک فائل بنا لیں جہاں ہر تبدیلی کو نوٹ کرتے جائیں تاکہ مکمل ٹریک موجود رہے۔میرا خیال تو یہ تھا کہ سو پچاس بگز کی نشاندہی ہو جائے تو اپ دیٹ جاری کر دی جائے تاہم جیسے احباب کی مرضی اگر نبیل بھائی اس بارے میں کوئی فیصلہ کر دیں تو زیادہ مناسب ہوگا میری کوشش تو یہ ہوتی کہ جو ہی کسی غلطی کی نشاندہی ہو اسے فورا ٹھیک کر لیا جائے لیکن ہر نئی اپ ڈیٹ میں کم از کم دو ماہ کا فاصلہ تو فطری ہوگا۔ احباب سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اغلاط کی نشاندہی فرمائیں تاکہ جلد از جلد فونٹ کو بے عیب بنانے کی کوشش کی جائے
نوٹ کر لیا گیا ہےمائکروسافٹ ورڈ پر
" جھنجھوڑ" لکھنے پر "چھیلناڑ" بن رہا ہے۔
" اٹھے" لکھنے پر "اثھے" بن رہا ہے۔
" پیچھا" لکھنے پر "پیچکس" بن رہا ہے۔
[/quo
te]
شاکر صاحب یہ آپ نے آخری حرف پر کشش کیسے لگائی ہے تاج نستعلیق سے یا کوئی جگاڑ کیا ہے
جناب ہمارے لئے تو یہ بھی بہت ہوجائے گا ہم فی الحال اسی پر صبر کرلیں گے۔ جزاک اللہ خیراصرف یقین دلانے کے لیے کہ فونٹ میں کشش کی سہولت موجود ہے جو فی الحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے ریلیز نہیں کی گئی ویسے میرا ارادہ ہے کہ چند مخصوص حروف کی کشش آئیندہ اپ ڈیٹ میں ڈال دی جائے مثلا ب پ ت ٹ ث ک گ س ش ف اور جا چا خا سا شا صا ضا طا ظا عا عا فا قا ماھا تاکہ کچھ حروف اور لگیچرز کو کشیدہ بھی کیا جا سکے لیکن آئندہ اپ ڈیٹ میں اگر یہ کشش فراہم بھی کی گئی تو مکمل حروف اور دو حرفی لگیچرز تک محدود ہوگی