القلم تاج نستعلیق ٹیسٹنگ تھریڈ

ایک اور چیز شاید یہ بگ نہ ہو۔
میرے پاس ان پیج 6 صفحات کی فائل تھی اس پر میں نے تاج نستعلیق اپلائی کیا تو سٹائل اپلائی ہونے میں تقریبا 4 یا پانچ سیکنڈ کا وقت صرف ہوا۔ اسکی کی وجہ ہو سکتی ہے۔

اسی طرح مفہوم لکھنے پر ہ کا نیچے ظاہر ہونے والا نشان نہیں آتا۔
شفٹ ایف 7 دبانے سے اردو کے حروف تو درست نظر آتے ہیں لیکن جس وقت اردو عبارت کے درمیان کوئی انگلش کا لفظ یا گنتی آتی ہے تو وہ لائن سے کافی اوپر نظر آتا ہے۔
جب ’’جذبہ ٔمحبت‘‘ لکھا جائے تو بہ کے اوپر شفٹ 7 سے ہمزہ ڈالنے سے وہ بہت زیادہ اوپر چلا جاتا ہے۔
’’شیفْتَگی‘‘ ت پر زبر گ کے ساتھ ملی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
’’مقاييس‘‘ دو یاء اکٹھی ہونے سے دونوں کے نقطے مل جاتے ہیں۔
 
میرے پاس ان پیج 6 صفحات کی فائل تھی اس پر میں نے تاج نستعلیق اپلائی کیا تو سٹائل اپلائی ہونے میں تقریبا 4 یا پانچ سیکنڈ کا وقت صرف ہوا۔ اسکی کی وجہ ہو سکتی ہے۔​
جی میرے ساتھ بھی ایسا ہوا۔ ان پیج میں تاج نستعلیق کی رفتار قدرے سست محسوس ہوئی۔​
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی آپ درست کہتے ہیں ان پیج اپنے فونٹس کو ریڈر کرنے کے لیے اپنا ایک اندرونی نظام رکھتا ہے ۔ جب تک کوئی فانٹ اس نظام کے تابع نہ ہو وہ ان پیج میں ایسے ہی مسائل پیدا کرتا ہے ان پیج تھری یونی کوڈ فانٹس کو سپورٹ تو کرتا ہے لیکن صرف چھوٹے حجم کے فانٹس کی حد تک چونکہ یہ ایک بڑے حجم کا فونٹ ہے اس لیے یہ ان پیج میں بہتر نتائج نہیں دے گا ۔۔۔ ویسے بھی اس فانٹ کو ان پیج کے لیے نہیں تیار کیا گیا۔ بلکہ ازاد سافٹ ویئرز کے لیے بنایا گیا ہے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
اب تاج نستعلیق کے ذریعہ تیار کیے گئے اشتہارات لوگ اپنی اپنی فیس بک پر بھی شیئر کرنے لگ گئے ہیں :)
یہ دیکھیئے:
521774_496234820410773_663100100_n.jpg
 
شاکرالقادری

لائبریرین
جی درست فرمایا میں نے ہی جذبات کی رو میں اس بدعت کا آغاز کیا تھا بعد میں احساس ہوا کہ نیا دھاگا کھولنا چاہیئے تھا :)
 
محفل میں تاج کو کب شامل کیا جا رہا ہے۔ میرا مطلب ہے کہ ڈیفالٹ فونٹ کے طور پر؟
ابھی یہ فونٹ پروڈکشن ریڈی نہیں بلکہ آزمائشی نسخہ (Beta) ہے۔ اس میں بیس لائن الائنمنٹ، طول و عرض کے تناسب ، ترسیموں میپنگ اور ترسیموں کے درمیان جوڑوں میں کافی مسائل ہیں جو ایک ایک کر کے سامنے آ رہے ہیں۔ اس ریلیز کا مقصد ہی یہی ہے کہ مسائل کی شناخت کی جا سکے اور فونٹ کو بہتر بنایا جا سکے۔ گو کہ ہم اس طرح کی ریلیز کے قائل نہ تھے کیوں کہ اتنی بڑی کمیونٹی نے اس کو فوراً تمام مسائل سمیت اپنا لیا اور اب اس کا نیا ورژن آنے کے بعد ان میں سے بیشتر اس کو اپگریڈ نہیں کریں گے۔ ہمیں جہاں بینرز دیکھ کر اس کی شہرت کی خوشی ہو رہی ہے وہیں اس بات کا افسوس بھی کہ ایک نا مکمل چیز لوگوں میں اس قدر تقسیم ہو گئی۔ بڑے پیمانے پر ریلیز سے قبل اوپر بیان کیے گئے چار میں سے کم از کم تین اول الذکر نوعیتوں کے مسائل کو پوری طرح حل کیا جانا چاہیے تھا۔ :)
 
آپ کو شاید اس بات کا علم نہیں کہ ہمارے اوپر اس ریلیز کے لیے کتنا دباؤ تھا ۔۔۔۔ اور ہم نے اپنے ریلیز نوٹ میں واضح کر دیا تھا کہ ہمارا اصل مقصد فونٹ دینا نہیں بلکہ اردو کمیونٹی کو تیس ہزار کے قریب ترسیمے دینا ہیں ۔۔ فونٹ ساز تو مجھ سے بہتر اس محفل میں موجود ہیں البتہ ترسیمہ سازی کے لیے تین سال تک خون جگر کو جلانا کسی دیوانے ہی کا کام ہے سو ہم نے یہ کر دکھایا۔ اب کوئی بھی فانٹ ساز ان کو استعمال کر کے اچھے سے اچھا فانٹ بنا سکتا ہے ۔۔۔ یہ فانٹ تو محص ترسیموں کو ایک سواری کے طور پر دیا گیا ہے ۔اور کوئی بھی اتنا بڑا پرو جیکٹ ہو تو اس کے ابتدائی مراحل میں خامیاں ضرور ہوتی ہیں
لوگ تو ہمیں گالیاں دینا شروع ہو گئے تھے اگر ریلیز نہ کرتے تو کیا کرتے
 
شاکرالقادری

لائبریرین
دی دیکھیئے ہمارے ریلیز نوٹ کا اقتباس:
ہمارا بنیادی مقصد اردو کمیونٹی کو استعمال کرنے کے لیے ان ترسیمہ جات کی فراہمی تھی ۔ تاہم ان ترسیموں کو ایک فونٹ کی شکل میں ریلیز کیا جا رہا ہے۔ تاکہ یہ فوری طور پر قابل استعمال بھی ہوں۔
 
Top