تعارف الوداع یا اہل محفل

الشفاء

لائبریرین
خان صاحب۔۔۔ ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ ہم نے کبھی آپ کا دل دکھانے کی کوشش کی ہو۔۔۔ لیکن اس ناچیز کی طرف سے ایسا کچھ، کسی بھی سیاق و سباق کے ساتھ محسوس ہوا ہو تو معاف کر دیجیئے گا۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک گزارش بھی ہے کہ اگر کبھی کبھار اس ناچیز کا خیال آئے تو اس کے لئے مغفرت و رضوان کی دعا فرما دیجیئے گا۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کو عفو و عافیت میں رکھے۔۔۔:)
 
خان صاحب۔۔۔ ہمیں یاد نہیں پڑتا کہ ہم نے کبھی آپ کا دل دکھانے کی کوشش کی ہو۔۔۔ لیکن اس ناچیز کی طرف سے ایسا کچھ، کسی بھی سیاق و سباق کے ساتھ محسوس ہوا ہو تو معاف کر دیجیئے گا۔۔۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک گزارش بھی ہے کہ اگر کبھی کبھار اس ناچیز کا خیال آئے تو اس کے لئے مغفرت و رضوان کی دعا فرما دیجیئے گا۔۔۔ اللہ عزوجل آپ کو عفو و عافیت میں رکھے۔۔۔ :)

شکریہ۔اللہ اپ کو تمام جہانوں میں بلند مقام عطا فرمائے۔ اللہ اپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ اللہ اپ کو توفیق دے کہ روز قیامت حوض کوثر سے پانی نصیب ہو۔ اللہ ہر جہاں میں اپ کو اعلیٰ رزق عطا کرے۔
 
بالکل ۔۔۔ ! ورلڈ کپ میں ایچ اے خان نہیں ہوں گے تو ہمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ :)

کرکٹ سے سپورٹ کرنا بھی کوئی سپورٹ کرنا ہے
اگر سپورٹ کرنا ہی ہے تو پاکستان سے جہالت دور کرکے سپورٹ کریں۔ پاکستان سے غربت دور کرکے سپورٹ کریں۔ پاکستان میں اسلام پھیلا کر سپورٹ کریں
 
اسی لئے تو کہا ہے، محفل تو آباد رہے گی۔ جب جی چاہے آ جایا کیجے۔ پرانی محفل نہ سہی پرانی محفل کی یادیں ہی سہی۔

پہلے بھی یہی کیا تھا
مگر ایک طرح کی لت ہے۔ اپ کو تو پتہ ہی ہے۔ اپ بھی کئی مرتبہ ایسا کرچکےہیں۔ یعنی محفل چھوڑ چکے ہیں
 

محمداحمد

لائبریرین
کرکٹ سے سپورٹ کرنا بھی کوئی سپورٹ کرنا ہے
اگر سپورٹ کرنا ہی ہے تو پاکستان سے جہالت دور کرکے سپورٹ کریں۔ پاکستان سے غربت دور کرکے سپورٹ کریں۔ پاکستان میں اسلام پھیلا کر سپورٹ کریں

اتنے بڑے بڑے مقاصد کا حصول ہم جیسے حقیر فقیر پرتقصیر ناکارہ لوگوں کے بس کی بات کہاں ہے، ہم تو بس زبان سے ہی سپورٹ کر سکتے ہیں۔
 
آپ کے ساتھ میری کبھی نہیں بنی ہمارے نظریات میں بہت اختلاف ہے اختلاف رائے ہر جگہ ہوتا ہے یہ ہی زندگی کا حسن ہے اور اختلاف ہمیشہ نظریات کا ہوتا ہے نظریاتی اختلاف ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارا آپس میں کوئی ذاتی اختلاف ہے پھر بھی اگر میری کوئی بات آپ کو بری لگی تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں جہاں رہیں خوش رہیں
ویسے مجھے معلوم ہے آپ محفل کے بغیر نہیں رہ پائیں گے
 

عبد الرحمن

لائبریرین
ہمت بھائی! آپ کواللہ کے امان میں سونپا۔ جہاں رہیں خوش رہیں اللہ والے بن کے رہیں۔ یہ خاموش مسافر آپ کی بذلہ سنجی سے ہمیشہ محظوظ ہوا۔
آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ لیکن دل سے دعا ہے اللہ تمام مقاصد حسنہ میں سرفراز فرمائے۔ نادانستہ طور پر کوئی خطا ہوئی ہو تو معافی کا طلب گار ہوں۔ اپنی نیک تمناؤں میں یاد رکھیے گا۔
 

نایاب

لائبریرین
گلی ہم نے کہی تھی تم تو شہر ہی چھوڑے جاتے ہو ۔
گھر والوں سے لاکھ اختلاف اک حقیقت ۔۔۔۔۔۔
مگر گھر چھوڑ کر بھاگنے والوں کو دنیا عجب عجب لقب دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
محفل سے دور تو نہ رہ پائیں گے آپ ۔۔۔۔
بہہت دعائیں جہاں بھی رہیں ہنسیں مسکرائیں ۔ آمین
 
اگر میرے بس کی بات ہوتی تو میں آپ کا دامن پکڑ کر کہتا نہ جائیں ۔اب بھی کہوں گا واپس لوٹ جائیں ۔اگر آپ میری بات مانیں ۔ مجھے ذاتی طور پر آپ کے یہ فیصلہ سے بہت خراب لگا ۔ کیا کروں بہت چھوٹے دل کا ہوں جو ۔ مجھے یاد پڑتا ہے کچھ مراسلوں میں میری آپ سے نوک جھونک ہوئی ہے ۔ لیکن میں نے ہمیشہ ادب اور احترام کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ۔ پھر بھی اگر میری بات سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو معاف کیجئے ۔ محفل کا کوئی رکن جب ہم سے دور ہوتا ہے تو مجھے بے حد تکلیف ہوتی ہے ۔ کئی ایسے محفلین جو اس محفل سے چلے گئے بے حد یاد آتے ہیں کاشف عمران بھائی ، ماہا عطا ، ساجدبھائی کم از کم اب تک میں ان سب کو نہیں بھلا سکا ۔آپ بھی بہت یاد آئیں گے ۔اللہ حافظ
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بھیا
مجھے نہیں معلوم کہ آپ کے محفل کو چھوڑ کر جانے کی وجہ کیا ہے
آپ محفل کے پرانے رکن ہیں اور محفل کے مزاج کو ان لوگوں سے زیادہ بہتر طریقے سے سمجھتے ہیں جو کہ نئے آئے۔
رائے کے اظہار کا حق سبھی کو حاصل ہے ، کوئی بھی آپ کی طرح نہیں سوچ سکتا ، نا آپ اپنی سوچ کسی کے اندر منتقل کر سکتے ہیں ، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ میں اور اس میں کوئی بات منفرد نہیں رہے گی ، ہر شخص کے بولنے ، سوچنے سمجھنے کا انداز محتلف ہوتا ہے اور ہونا چاہئے ، کیونکہ باغ میں اگر ایک ہی رنگ کے پھول کھلے ہوں تو وہ اچھا تو لگ سکتا ہے لیکن خوبصورت نہیں لگ سکتا ۔
میں یہ نہیں کہتی کہ اپنی بات نہ کہیے، ضرور کہیے مگر دوسروں کو بھی کہنے کا موقع دیجیے ، سنیے ،سمجھیے ، اگر آپ اختلاف رکھتے تو اظہار کیجیے لیکن جہاں کوئی آپ کی بات نہیں سمجھے تو چھوڑ دیں ۔
باقی اگر آپ نے جانے کا فیصلہ کر لیا ہے تو آپ کبھی نہیں رکیں گے ، لیکن اگر محفل سے محبت باقی ہے تو اتنا ہی کہوں کہ مت جائیں بھیا :)
 
محفل سے علیحدہ ہو کر یہ کام کتنے دنوں میں کر لیں گے آپ؟

دراصل یہ کام میں خود اپنے اپ سے کرنا چاہتا ہوں
اپنے اپ کو درست کرنا پہلا قدم ہے

یقینا ٹائم مینجمنٹ ایک مسئلہ ہے۔ شاید اپ جانتے ہوں کی وقت بھی ایک طرح کا رزق ہے۔ الحمدللہ میرے پاس اور طرح کے رزق کی طرح وقت بھی کافی ہے۔ اس کو صرف اچھے طریقہ سے صرف کرنے کا سوچ رہا ہوں

باقی دوسرے انسانوں کی بہتری کا ہر وقت سوچنا اور کوشش کرنا چاہیے۔ بس نیت اور دعا ہی کافی ہے۔ دنیا کا کوئی کام ہمارے بس میں نہیں۔ بس دو کام بس میں ہیں۔ نیت اور دعا
 
Top