الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
اگر کل تک کچھ نہ ہوا۔ تو میں نے کوئی الیکشن ویکشن نہیں لڑنا۔

اگر ایسی بات ہے تو باضابطہ طور پر کاغذات نامزدگی واپس لینے کی درخواست دو۔ لیکن یاد رکھو اس صورت میں دوسری پارٹی بلامقابلہ الیکشن جیت جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
زکریا بھائی کچھ تو خدا خوفی کریں، ان کو تو خدا کو پیارے ہوئے اتنے ہی سال، مہینے اور دن ہو گئے ہیں جتنی اپنے چھوٹے رکن فرذوق کی عمر ہے۔

میں تو چیف الیکشن کمشنر ہوں۔
 
زیک

مسافر
مگر آپ کے انتخابات بھی ضیاء کی طرح تاخیر کا شکار ہوتے جا رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ایسی بات نہیں ہے زکریا بھائی

جب تک صاف شفاف الیکشن کی یقین دہانی نہیں ہو جاتی، الیکشن شروع نہیں ہو گا۔

ابھی تو میری الیکشن کمشنر شگفتہ صاحبہ کی بازیابی کی رپورٹ بھی مکمل طور پر نہیں ملی کہ ان کو کس پارٹی نے اغوا کیا تھا۔ ابھی تو اس پارٹی کے خلاف باقاعدہ کاروائی ہونا باقی ہے۔
 
زیک

مسافر
میرا خیال ہے آپ کی عمر اتنی ہے کہ آپ کو جنرل ضیاء یاد ہوں۔ وہ بھی کچھ ایسی ہی باتیں نہیں کرتے تھے؟
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں زکریا بھائی وہ تو ہر تین ماہ بعد آتے تھے اور قرآن کی ایک آیت تلاوت کر کے تقریر شروع کرتے اور آخر میں الیکشن تین ماہ کے لیے مؤخر کر دیتے تھے۔ ابھی تو انہوں نے ایک بھی سیپارہ ختم نہیں کیا تھا کہ حادثہ ہو گیا، ورنہ وہ تو پورا قرآن ختم کرنے کے چکر میں تھے۔

میں تو روز ہی آتا ہوں اور فی الحال اپنی الیکشن کمشنر کو ڈھونڈ رہا ہوں جو پھر سے لاپتہ ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:

بہت خوب شمشاد بھائی۔ بہت اچھے، بلکہ بہت ہی اچھے، کہ وہ تو پورا قرآن ختم کرنے والے تھے‌ :D
بے بی ہاتھی
 
جیہ

لائبریرین
کس نے کہا ہے کہ ہم حوصلہ ہار بیٹھے ہیں۔۔۔

وہ جو پشتو میں کہتے ہیں نا۔۔۔ دا گز او دا میدان
 
جیہ

لائبریرین
ماوراء کو حوصلہ دلانے کی ضرورت ہی نہیں۔۔ البتہ لگتا ہے کہ مخالف پارٹی حوصلے کے ساتھ ساتھ ضمانت بھی ہار بیٹھے ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
اتنی زبردست دھمکی، لیکن تمہاری امیدوار ہے کہاں ؟
یہ تو مدعی سست اور گواہ چست والا معاملہ ہے۔
 
Top