الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی، ویسے کچھ اندازہ ہے کہ کب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا؟ :)
بے بی ہاتھی
 

جیہ

لائبریرین
مجھے لگ رہاہے کہ الیکشن کمیشن کے اختیارت کو چیلینج کیا جارہاہے۔۔۔

اب ایکشن ضروری ہوگیا ہے۔۔
 

ظفری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد بھائی، ویسے کچھ اندازہ ہے کہ کب تک الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا؟ :)
بے بی ہاتھی
اس طوالت سے تو یہی اندازہ ہورہا ہے کہ یہ الیکشن آئندہ آنے والی نسلوں کے درمیان ہوگا۔ ماوراء اور محب بیچارے تو Esteblishment کی کسی سازش کا شکار معلوم ہوتے ہیں۔ ویسے بھی بقول جویریہ ۔۔۔۔ مم ۔۔ میرا مطلب ہے کہ بقول غالب ۔۔۔
کون جیتا ہے تیری زلفوں کے سر ہونے تک ۔۔۔۔ :lol:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ذاتی خیا ل ہے کہ اکیسویں صدی کو الیکشن کی صدی کہا جاتا ہے۔ امید پہ دنیا قائم ہے۔معذرت شمشاد بھائی کہ راز کھول دیا۔ آپ بے شک الیکشن اگلی صدی میں‌منتقل کر دیں۔
بے بی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
ظفری بھائی غالب کہہ گئے تھے :

کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

وہ تو ایک زلف کے سر ہونے تک نہ جیئے اور آپ “ زلفوں “ کی بات کر رہے ہیں۔ تو خود ہی حساب لگا لیں کہ بات کہاں جا نکلے گی؟
 

رضوان

محفلین
ایک دفعہ پھر معزرت شمشاد بھائی
(صرف آپ ہی اگلے مصرعے کو پورا کریں گے اس لیے)
اس زلف پہ بھپتی کہ شبِ دیجور کی سوجھی
۔۔۔۔۔
 

ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
ظفری بھائی غالب کہہ گئے تھے :

کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک

وہ تو ایک زلف کے سر ہونے تک نہ جیئے اور آپ “ زلفوں “ کی بات کر رہے ہیں۔ تو خود ہی حساب لگا لیں کہ بات کہاں جا نکلے گی؟
بس شمشاد بھائی میں آپ کی طرح زلفوں کو انورٹیڈ کاماز میں قید نہیں کرسکا ۔۔۔ ورنہ بات تو آپ سمجھ ہی چکے ہیں ۔۔۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ایک دفعہ پھر معزرت شمشاد بھائی
(صرف آپ ہی اگلے مصرعے کو پورا کریں گے اس لیے)
اس زلف پہ بھپتی کہ شبِ دیجور کی سوجھی
۔۔۔۔۔

اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی

لیکن رضوان بھائی یہاں تو سجاکھوں کو اجالے میں بھی نہیں سوجھ رہی :cry:
 

شمشاد

لائبریرین

ماوراء

محفلین
صرف محب پر۔۔۔ ویسے بہت چلاک ہے۔ لیکن جب معصوموں والی شکل بناتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ دنیا میں اس جیسا شریف اور معصوم بندہ ہے ہی نہیں۔ :p
 

رضوان

محفلین
معصوم ہی ہے بھئ شکلیں بنانا کوئی آسان کام ہے آپ بنا کر دکھائیں۔
شمشاد بھائی ایک اور اڑچن لیکر آگئے ہیں آپ ابھی کوئی پوچھے گا “ سجھاکھا“ کیا ہوتا ہے۔ پھر آپ ملا دوپیازہ اور بیربل والا لطیفہ سنائیے گا۔
 
ماوراء نے کہا:
صرف محب پر۔۔۔ ویسے بہت چلاک ہے۔ لیکن جب معصوموں والی شکل بناتا ہے تو ایسے لگتا ہے کہ دنیا میں اس جیسا شریف اور معصوم بندہ ہے ہی نہیں۔ :p

چلاک کا مطلب ہوتا ہے ، حدرجہ سادہ اور مخلص :lol:

دھیان رہے یہ چالاک سے قطعی مختلف لفظ ہے
 

ماوراء

محفلین
:oops: میرا مطلب چالاک ہی تھا۔ ویسے کیا کوئی لفظ ‘چلاک‘بھی ہوتا ہے ۔؟؟ یا خود سے ہی معنی نکال رہے ہو؟ :p
 
اب بے ایمانی نہ کرو، چلاک کہا تھا اور میں نے اس کا مطلب لکھ دیا ہے ( نیا لفظ ہے اس لیے مطلب میں نے خود ہی عرق ریزی سے مطلب نکال کر اردو کا دامن ایک اور لفظ سے بھر دیا ہے )

کسی کو اعتراض ہے تو بتائے، چالاک قطعی مختلف لفظ ہے :wink:
 
Top