الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

یک نکاتی منشور

1۔ منتخب ہو کر عوام کی امنگوں کے مطابق ملک(اردو ویب) کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ۔

زیادہ باتیں بنانے یا وعدوں سے پرہیز کرتے ہوئے اس یک نکاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کا مصمم ارادہ ہے۔ لچھے دار منشور اور شہد میں ڈوبے ہوئے وعدے نہ میں کرتا ہوں اور نہ اپنی معصوم و سادی عوام کو اس کا عادی کرنا چاہتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب کی شمولیت مابدولت (چیف الیکشن کمشنر) کو غنیمت لگ رہی ہے شگفتہ صاحبہ کی غیرموجودگی میں۔
اگر یہ چاہیں تو میرے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ کیا خیال ہے راجہ صاحب؟
 
قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:

:shock: ہائے اللہ، یہ بات کس سے سن رہا ہوں؟زیادہ باتیں بنانے، لچھے دار منشور اور شہد میں ڈوبے وعدے :?
بےبی ہاتھی
 
قیصرانی

لائبریرین
لیکن آپ غیر جانبدار رہ کر امیدواروں‌کو سچ بولنے کا تو کہ سکتے ہیں‌ :D
بےبی ہاتھی
 
شمشاد

لائبریرین
میں چیف الیکشن کمشنر ہوں، میں نہیں کہوں گا تو اور کون کہے گا، لیکن امیدوار مانیں بھی تو سچ بولنے کے لیے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واقعی آپ کی بات سچ ہے۔ :( ویسے مجھ لگتا ہے کہ ماوراء تو سچ بول رہی ہے۔ دوسرے امیدوار کو وارننگ مل چکی ہے لائبریری سے۔ مگر وہ بھی پورے سیاستدان ہیں۔ ایک نہیں‌مانتے :(
بےبی ہاتھی
 
الف نظامی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
راجہ صاحب کی شمولیت مابدولت (چیف الیکشن کمشنر) کو غنیمت لگ رہی ہے شگفتہ صاحبہ کی غیرموجودگی میں۔
اگر یہ چاہیں تو میرے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔ کیا خیال ہے راجہ صاحب؟
یہ آپ کا حسن نظر ہے ورنہ بندہ کس قابل۔
 
شمشاد

لائبریرین
جب آپ کو باضابطہ طور پر الیکشن کمشن میں شامل کریں گے تو سب کچھ آپ کے گوشِ گزار کر دیں گے۔
 
الیکشن کمیشن کو بولنے کی پوری آزادی ہے البتہ توازن کا خیال رکھنا ضروری ہے اور مخالف پارٹی کے دانت کھٹے کرنے کے لیے میں اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رضوان کا انتظار کر رہا ہوں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں وہ کیا کٹھے مالٹے یا کٹھے انار لینے گئے ہوئے ہیں جو ان سے لیکر آپ نے مخالف پارٹی کو کھلانے ہیں۔
 
ماوراء

محفلین
~~
lol۔ کیا بات کہی ہے شمشاد بھائی۔ ویسے ان کو کچھ کھٹا لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ خود ہی ماشاءاللہ بہت کھٹے ہیں۔ :wink:
~~
 
اب مخالفین کے دانتوں سے حساب سے کھٹائی تو لانی پڑے گی نہ گو زخمی ہے میرا بازو پر ہے مخالفوں پر تلوار بن کر گرے گا۔ الیکشن کمیشن اپنی پارٹی فائنل کرلے جلدی جلدی ۔
 
کھلم کھلا ہو رہا ہو تو خطرے کی بات نہیں ورنہ سازشوں میں تو پتہ ہی نہیں چلتا کہ کون کیا کر رہا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
زبانی کلامی اور وہ بھی اخلاقی حدود میں رہے تو گنجائش ہے، خطرہ تو یہ ہے کہ سرپھٹول کی نوبت نہ آ جائے۔
 
ایک تو ہماری برداشت کی داد نہیں دی اور اوپر سے الزام بھی ہم پر۔ رضوان کے زخموں کا ڈھنڈورا نہیں پیٹا تبھی یہ دن دیکھنے پڑ رہے ہیں۔
 
Top