الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

زیک

مسافر
الیکشن کمشنر: ایک امیدوار اپنی انتخابی مہم کو اس تانے بانے کی بجائے پوری محفل میں پھیلا رہا ہے۔ اس کا کچھ سدِ باب کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
رضوان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
زخمی شیر؟ کوئی انسان ہی لے آتے مدد کو :)۔ ماوراء ٹرینڈمیکر ہو گئی ہیں پھر تو۔ ان کی نقل میں آپ بھی :)۔ویسے کیا کہنے باتوں‌کے شیرتو آپ بھی ہیں(مذاق)
بےبی ہاتھی
ویسے محب کچھ ذرا بے عزتی جیسی نہیں ہو گئی۔

~~
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔
مائی گاڈ۔۔ یقین جانیں ۔مجھے رضوان کی یہ بات پڑھ کر بہت ہنسی آئی ہے۔ بے عزتی جیسی نہیں۔ واقعی بے عزتی ہو گئی ہے۔ :lol: :laugh:

قیصرانی، ذرا اور ان کی عزت کرنا۔ :wink:

~~
سوری ماوراء۔ میں تھوڑا لیٹ ہو گیا۔ مجھے بتایا گیا تھا کہ کچھ لوگ گلی میں شیر کی کھال پہن کرتماشے کی بابت شور مچا رہے ہیں۔ اس لئے میں‌نے سوچا کہ تماشا ہی دیکھ لیا جائے :)
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
رضوان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
زخمی شیر؟ کوئی انسان ہی لے آتے مدد کو :)۔ ماوراء ٹرینڈمیکر ہو گئی ہیں پھر تو۔ ان کی نقل میں آپ بھی :)۔ویسے کیا کہنے باتوں‌کے شیرتو آپ بھی ہیں(مذاق)
بےبی ہاتھی
ویسے محب کچھ ذرا بے عزتی جیسی نہیں ہو گئی۔

~~
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا۔
مائی گاڈ۔۔ یقین جانیں ۔مجھے رضوان کی یہ بات پڑھ کر بہت ہنسی آئی ہے۔ بے عزتی جیسی نہیں۔ واقعی بے عزتی ہو گئی ہے۔ :lol: :laugh:

قیصرانی، ذرا اور ان کی عزت کرنا۔ :wink:

~~

قیصرانی کو کہاں آوازیں دے رہی ہو ، رضوان نے جو پنجہ مارا تھا وہ سیدھا اس کی پانی بھرتی سونڈ پر لگا تھا ، وہ اب مرہم پٹی کروا کر ہی آئے گا۔

قیصرانی شادی میں تھوڑے ہی دن ہیں کیوں شیروں سے الجھتے ہو ، تمہاری جوانی دیکھ کر میرا دل نرم پڑ جاتا ہے مگر سیاست چیز بڑی ظالم ہے مار ڈالتی ہے :)
بچہ دیکھ کر شیر بن رہے ہیں۔‌:) کوئی بات نہیں۔ یہ تو آپ کی اپنی ۔۔۔ ہے (مذاق)۔ برا مت ماننا۔ سچ کڑوا ہوتا ہے۔ (مذاق)
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
میں نہیں مان سکتا قیصرانی مرہم پٹی کروانے گئے ہوں، مجھے تو لگتا ہے کہ تھک گئے ہیں، ذرا آرام کرنے گئے ہوں گے۔
آج ایک دوست کی فیملی کے ساتھ جھیل کنارے گیا تھا والی بال کا میچ کھیلنے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
الیکشن کمشنر: ایک امیدوار اپنی انتخابی مہم کو اس تانے بانے کی بجائے پوری محفل میں پھیلا رہا ہے۔ اس کا کچھ سدِ باب کریں۔
واقعی مجھے مہم اور وائرس میں‌مماثلت اب سمجھ آ رہی ہے‌:)
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
lol۔ کوئی بات نہیں۔ میں بھی مخالف پارٹی کے جلوس پر جو آجکل عوام ٹماٹر اور گندے انڈے پھینک رہی تھی اس کا تماشا دیکھنے گئی ہوئی تھی۔ کیا آپ نے وہ تماشا بھی دیکھا ہے۔؟ :)
~~
 
میں آیا تھا جواب دینے دیکھا تو کوئی نہیں ہے ۔

حق کے سامنے کوئی‌ ٹھہر بھی کیسے سکتا ہے ، جیت مقدر کرنے والوں جیت محنت سے ملے گی اور محنت کرنے والوں کو عوام خوب پہچانتی ہے ۔

ہم ہیں دریا ہمیں اپنا ہنر معلوم ہے
جس طرف بھی چل پڑیں گے رستہ ہو جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
ناظم اعلٰی کے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ایک امیدوار ہر جائز و ناجائز حربہ اختیار کر رہا ہے اور ممنوعہ اشجار پر بھی سنگ باری کر رہا ہے۔ جو شارع عام نہیں ہیں ان پر بھی دوڑنے کی کوشش ہو رہی ہے اس لیے اسے مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنی انتخابی مہم کو صرف اسی دھاگے پر محدود رکھا جائے۔ بصورتِ دیگر انتظامیہ قانونی کاروائی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
(منجانب الیکشن کمشن)
 
کس کا نام جائز و ناجائز رکھ دیا ہے کسی نے اور سیاست کے گھوڑے تو ہر شارع پر دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں، انہوں نے کب کوئی شارع دیکھ کر اس پر دوڑنا سیکھا ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے دوسرے ممبران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ جانبداری کی اس مہم کو بند کیا جائے جو ایک امیدوار کے خلاف جاری ہے اور مسلسل بڑھتی جارہی ہے، آخر کب تک شفاف الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے رہیں گے، امیدواروں کو عوام سے دور رکھنے کے حیلے کیے جاتے رہیں گے اور صرف خواص کے لیے ساری حکومتی مشینری سرگرمِ عمل رہے گی۔ اگر یہ جانبداری برقرار رہے تو میں یورپی یونین کو طویل مراسلہ لکھ ماروں گا :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
باقی باتیں بعد میں، مجھے ایک بات یاد آئی

اسلام آباد میں ایک شارع کا نام “ شارع جمہوریت “ ہے۔ اسی شارع پر سٹیٹ بینک کی عمارت ہے اور اسی شارع پر کسی زمانے میں وزیر اعظم کا دفتر بھی تھا۔

نام “ شارع جمہوریت “ ہے اور اس کے دونوں طرف یہ تختی بھی آویزاں ہے “ یہ شارع عام نہیں ہے‌“

کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
شمشاد یہ شارع میرے خیال میں لاہور میں ہے اور جمہوریت کا حال دیکھ لیا آپ نے :wink:

لاہور میں بھی ہو گی، لیکن میں نے جس کا ذکر کیا ہے وہ اسلام آباد میں ہے اور میں وہاں جا چکا ہوں اور یہ نقطہ میرے دوست نے مچھ پر واضح کیا تھا کہ ہے تو شارع جمہوریت لیکن یہ شارع عام لوگوں کے لیے نہیں ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یہ دھمال پڑنا ختم کیوں ہوگئی ہے۔
بھئی الیکشن اور اتنے سنسان
یہ کہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کے کٹھ پتلی الیکشن سے متاثر تو نہیں ہوگئے آپ۔
 
میں تو الیکشن کمیشن سے کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں کہ اب ووٹنگ شروع کروائی جائے مگر جانے کسے اور وقت دینا چاہ رہے ہیں۔
 
Top