الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
کس کا نام جائز و ناجائز رکھ دیا ہے کسی نے اور سیاست کے گھوڑے تو ہر شارع پر دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں، انہوں نے کب کوئی شارع دیکھ کر اس پر دوڑنا سیکھا ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے دوسرے ممبران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ جانبداری کی اس مہم کو بند کیا جائے جو ایک امیدوار کے خلاف جاری ہے اور مسلسل بڑھتی جارہی ہے، آخر کب تک شفاف الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے رہیں گے، امیدواروں کو عوام سے دور رکھنے کے حیلے کیے جاتے رہیں گے اور صرف خواص کے لیے ساری حکومتی مشینری سرگرمِ عمل رہے گی۔ اگر یہ جانبداری برقرار رہے تو میں یورپی یونین کو طویل مراسلہ لکھ ماروں گا :wink:
سیاست کے گھوڑے؟ ماوراء کوئی انسان مدٍ مقابل نہیں ملا تھا کیا؟ :D
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
میں تو الیکشن کمیشن سے کہہ کہہ کر تھک گیا ہوں کہ اب ووٹنگ شروع کروائی جائے مگر جانے کسے اور وقت دینا چاہ رہے ہیں۔
ٰ

دوسرے معنوں میں الیکشن کمشن پر شک کیا جا رہا ہے۔ بہت غلط بات ہے یہ۔
ابھی ہمارا ہوم ورک ختم نہیں ہوا اور دوسرا یہ کہ سٹاف کی کمی بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ جلد ہی اہم اعلان کیا جائے گا۔
 
قیصرانی نے کہا:
محب علوی نے کہا:
کس کا نام جائز و ناجائز رکھ دیا ہے کسی نے اور سیاست کے گھوڑے تو ہر شارع پر دوڑنے کے عادی ہوتے ہیں، انہوں نے کب کوئی شارع دیکھ کر اس پر دوڑنا سیکھا ہے۔ میں الیکشن کمیشن کے دوسرے ممبران سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ جانبداری کی اس مہم کو بند کیا جائے جو ایک امیدوار کے خلاف جاری ہے اور مسلسل بڑھتی جارہی ہے، آخر کب تک شفاف الیکشن کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے رہیں گے، امیدواروں کو عوام سے دور رکھنے کے حیلے کیے جاتے رہیں گے اور صرف خواص کے لیے ساری حکومتی مشینری سرگرمِ عمل رہے گی۔ اگر یہ جانبداری برقرار رہے تو میں یورپی یونین کو طویل مراسلہ لکھ ماروں گا :wink:
سیاست کے گھوڑے؟ ماوراء کوئی انسان مدٍ مقابل نہیں ملا تھا کیا؟ :D
بےبی ہاتھی

قیصرانی تم تو کم از کم یہ نہیں کہہ سکتے ہاتھی ہو کر ، انسانوں میں آؤ تو تمہیں بھی پتہ چلے کہ مدِ مقابل کون ہے :wink:
 
شمشاد سمجھا کریں نہ ، اوتار دیکھ لیں اور الیکشن کی مہم کی رو سے بھی دیکھ لیں نہ :wink:

اب خدارا تاریخ کا اعلان کردیں ووٹران نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے اور مزید دیر ہوئی تو پھر شاید کوئی ہاتھ جوڑنے پر بھی نہ آئے گا۔ :oops:
 

شمشاد

لائبریرین
کس کا اوتار دیکھ لوں، یہاں تو نہ آپ کا نظر آ رہا ہے اور نہ ہی دوسری پارٹی کا۔ اگر آپ ووٹر کے اوتار کی بات کر رہے ہیں تو اور بات ہے۔

عنقریب الیکشن کمشن کے عہدیدارن کی ملاقات اسی سلسلے میں ہونے والی ہے، اس کے بعد کوئی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
اب خدارا تاریخ کا اعلان کردیں ووٹران نے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے اور مزید دیر ہوئی تو پھر شاید کوئی ہاتھ جوڑنے پر بھی نہ آئے گا۔ :oops:
~~
ابھی ذرا میں کچھ دن مصروف ہوں۔ اس لیے ابھی ووٹنگ شروع نہیں کی جا سکتی۔ (محب جیسی معصومیت سے تو نہیں کہا۔ لیکن چلے گا۔ :oops: )
اور ویسے بھی فیصل بھائی کا ووٹ میرے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اور وہ شاید جولائی کے آخر میں آئیں۔ :wink: :lol:

~~
 

قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی، ایک گھوڑا خریدنا ہے۔ کوئی اچھی اچھی سی نشانیاں تو بتا دیں۔
بےبی ہاتھی
 
دوستوں : میں بہت شرمندہ ہوں ۔ گزشتہ دو دنوں سے میرے گھر میں بجلی آ جا رہی ہے ۔ ایسی وجہ سے میں ان دنوں آن لائن نہیں ہو پا رہا ہوں ۔ اس دن بھی جب ماوراء اور محب مجھ سے محو گفتگو تھے تو بجلی چلی گئی تھی ۔ اور شاید یہ دونوں سمجھے کہ میں جان کر لاگ آوٹ ہو گیا ہوں ۔
 

ماوراء

محفلین
~~
ارے شمیل، شرمندہ تو محب ہو رہا تھا کہ اس نے شاید آپ کو کچھ زیادہ ہی کہہ دیا تھا۔ اور آپ آف لائن ہو گئے۔ لیکن کوئی بات نہیں۔ آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔ کبھی بھائی بھی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ :p
~~
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
~~
ارے شمیل، شرمندہ تو محب ہو رہا تھا کہ اس نے شاید آپ کو کچھ زیادہ ہی کہہ دیا تھا۔ اور آپ آف لائن ہو گئے۔ لیکن کوئی بات نہیں۔ آپ کو شرمندہ ہونے کی ضرورت بالکل نہیں ہے۔ کبھی بھائی بھی ایسی باتیں کرتے ہیں۔ :p
~~
محب، شرمندہ؟ کیا ہوا ماوراء۔ لگتا ہے کہ کل رات بہت ڈانٹ پڑ گئی تھی :shock:
بےبی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
~~
محب کی بات نہ کرو۔ :(
وہ تو اس لیے کہا تھا کہ شاید یہ سن کر ہی کسی کو کچھ۔۔(آگے سمجھ گئے ہو گے۔ ) :cry:
~~
 

شمشاد

لائبریرین
نہیں آپ کچھ نہیں سمجھتے، بار بار سمجھانا پڑتا ہے، عنوان کا خیال رکھا کریں۔ یہ دھاگہ تو ویسے ہی بہت مخصوص قسم کا ہے اور آپ اس میں گھوڑے خرید رہے ہیں۔

یہ صرف الیکشن کے لیے مخصوص ہے۔
 
حد ہوگئی میں ووٹ پکے کر کے آیا ہوں تو یہاں قیصرانی گھوڑوں کے ریٹ پوچھ رہا ہے ، قیصرانی کہیں گھوڑا فوبیا تو نہیں ہوگیا۔ شمشاد جلدی کچھ کریں ورنہ یہ دونوں مل کر الیکشن کا تیاپانچہ کر دیں گے ، کسی بھی امیدوار کو اب وقت نہ دیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک کا تو پتہ ہے۔
محب صاحب یہ “دوسرا “ کون ہے؟ پتہ چلے تو اس کے خلاف بھی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔
 
Top