الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

رضوان

محفلین
اب اہلِ محفل کو سمجھ جانا چاہیے کہ جو فریق اور اس کے حواری الیکشن کو ملتوی کرنے پہ تلے ہوں وہ دراصل دلی طور پر ہار چکے ہوتے ہیں۔
ان لوگوں نے تو الیکشن کمیشن پر اعتراضات کی بوچھاڑ کردی :oops: کچھ خوف کرو آنے والے وقت کا اور شمشاد دی چیف الیکشن کمیشنر کا۔
اب ڈھنڈیا پڑی ہے مارکیٹ میں سے اپنے حامی بلانے کی وہ کیا ترانہ ہے
اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دھیاں دا تے ذکر ای نئیں


ایک دفعہ پھر
آوے ای آوے محب ساڈا آوے
دشمنوں کی نیندیں اڑ چکیں ہیں
پریشانی بلکہ کھسیانی کے عالم میں کھمبے نوچے جا رہے ہیں


ایک دفعہ پھر
آئے گا بھئی آئے گا
اب تو محب ہی آئے گا
(وہ شیر والا نئیں لگانا نعرہ پھر پبلک دُم لگا دیتی ہے :lol: )
 

ماوراء

محفلین
lol۔۔ مجھے تو لگتا ہے کہ مخالف پارٹی ایسی باتیں کر کے الیکشن کو رکوانا چاہتی ہے۔ کیونکہ اس کو ساری صورتِ حال کا اندازہ ہو رہا ہے۔
دوسری پارٹی نے عوام کو دعوت، چائے پانی کا کیا لارا لگایا کہ لوگ خود بہ خود ہی نعرے لگانے آ گئے ہیں۔ وک گئے سارے۔۔

امیدوار خود تو دبک کر کہیں بیٹھ گیا ہے۔ ابھی تو میدان لگا ہی نہیں تھا۔
 

رضوان

محفلین
امیدوار تو جب آئے گا جیتا ہوا ہی آئے گا۔
اب الٹے سیدھے الزامات سے مخالفین کی بوکھلاہٹ ظاہر ہورہی ہے۔
ایک دفعہ پھر
آوے ہی آوے
محب ہی آوے
 

ماوراء

محفلین
چلیں، ہم بھی یہیں ہیں اور آپ بھی۔ دیکھ لیتے ہیں کون جیتتا ہے۔
اگر کوئی نہ جیتا تو اس کے یہی نعرے اسے بڑے مہنگے پڑیں گے۔۔۔ :wink:
 

قیصرانی

لائبریرین
الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس بار صرف ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو جو کہ اس محفل کے ریگولر ممبر ہوں۔ میں‌نے چیک کیا تو بے شمار ممبر دکھائی دئے مگر ان کی پوسٹس صفر تھیں۔ یا پھر دوسرا مشورہ یہ ہے کہ تمام ووٹرز کی پوسٹس کی گنتی ہو۔ اور اس کے مطابق جیتنے اور ہارنے کا فیصلہ کیا جا سکے۔
کیا خیال ہے؟
قیصرانی
 

زیک

مسافر
قیصرانی نے کہا:
الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ اس بار صرف ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت ہو جو کہ اس محفل کے ریگولر ممبر ہوں۔ میں‌نے چیک کیا تو بے شمار ممبر دکھائی دئے مگر ان کی پوسٹس صفر تھیں۔ یا پھر دوسرا مشورہ یہ ہے کہ تمام ووٹرز کی پوسٹس کی گنتی ہو۔ اور اس کے مطابق جیتنے اور ہارنے کا فیصلہ کیا جا سکے۔

ریگولر ارکان والی بات اچھی ہے مگر اگر پوسٹس گننے لگے تو صرف شمشاد کا ووٹ ہی کافی ہو گا۔
 
تندی باد مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے

میں الیکشن کمپئین پر کیا گیا پیچھے سے دھاندلیوں کی تیاریوں
‌کو آخری شکل دینے کی مکمل تیاری کی جارہی ہے اور چن چن کر ایسے قوانین بنانے کی کوشش کی جارہی جس سے حق کو شکست دی جاسکے مگر ایسے بھی کبھی راستہ رکا ہے سچ کا ، حقیقت کا ، راست گوئی کا۔

صرف وہ ممبر ووٹ دیں جو اتنی پوسٹس کر چکیں ہوں ، صرف وہ ووٹ‌ دیں جو فلاں شرط پر پورے اترتے ہوں، کیا پرویز مشرف والے الیکشن ہورہے ہیں جس میں صرف گریجویٹ‌ حصہ لے سکتے ہیں۔ عوامی الیکشن ہیں اور ہر رجسٹرڈ‌ ممبر کو ووٹ‌ کا حق حاصل ہونا چاہیے ، جمہوریت بھی ہے کہیں‌ کہ نہیں :lol:

باطل کی قوتوں سے ڈرنے والے نہیں ہم کہ

باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا
 

قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی کے لئے ان کے اپنے الفاظ کا پیغام، ترمیم کے ساتھ
“باطل کی قوتوں سے ڈرنے والے نہیں ہم کہ (خود سے کیا ڈرنا)


باطل سے دبنے والے اے آسمان نہیں ہم
سو بار کر چکا ہے تو امتحاں ہمارا(ہر بار ہمیں ہی ناکام کیوں کرتا ہے آسمان)“
شکریہ
قیصرانی
 

رضوان

محفلین
:lol: :lol:
اے میرے معزز امیدوار آپ کو یہاں آکر اپنی بے عزتی خراب کروانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ بس وہ والا کام کریں جو کرنے نکلے ہیں۔ اپنے وعدہ یاد رکھیں۔ اور قیصرانی صاحب سے گبھرانے کی بھی ضرورت نہیں ان سے بھی سمجھیں بات ہوچکی۔ :wink: (یہ اپنے آدمی ہیں ذرا سُن گُن لینے کے لیے مخالف کیمپ کی طرف سے بولتے ہیں) اب کے دفعہ مخالف امیدوار کی ضمانت ضبط ہی سمجھیں۔
ابھی تک کوئی ڈھنگ کا نعرہ ہی انکی طرف سے نہیں آیا؟
حق سچ کی فتح
محب کی فتح

محفل کے دلوں کی دھڑکن
محب محب محب محب
(عجیب سی بات ہے مگر سانوں کی)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
مزید ہدایات :

۔ انتخاباتی مہم چلانے کے لئے نعرے لگائے جا سکتے ہیں جتنے مرضی لگانا چاہیں ۔ لیکن نعروں کا دلچسپ ہونا ضروری ہے ۔ جس پارٹی کے نعرے زیادہ دلچسپ ہوں گے اسے ریزروڈ ووٹوں کے کوٹہ سے مارجن دیا جاسکتا ہے ۔ عوام فیصلہ کریں گے کہ سب سے دلچسپ نعرہ کون سا ہے تاہم اس بابت الیکشن کمیشن حتمی فیصلے کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔


۔الیکشن کمیشن کی قانونی حیثیت کے بارے میں سوال اردو محفل کی سُپریم کورٹ میں اُٹھایا جائے ۔ انتخابی حلقے میں نہیں ۔ انتخابی حلقے میں الیکشن کمیشن کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ پر متعلقین کو قانونی نوٹس بھیجا جا سکتا ہے یا پھر ووٹ لینے اور دینے کے حق سے محروم کیا جاسکتا ہے۔


- نعرے لگانے اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کا مطلب یہ نہ سمجھا جائے کہ منشور پیش کیے بغیر کوئی امید وار انتخابات میں کھڑا ہو سکتا ہے ۔ منشور کم از کم تین شقوں پر مشتمل ہونا ضروری ہے ۔


۔ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کا اعلان امیدواروں کی جانب سے کامل منشور پیش کر دینے اور منشور کا جائزہ لے لینے کے بعد کرے گا۔


۔ امیدوار اپنے اپنے منشور ایک لازمی شِق شامل کریں کہ وہ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں آئندہ کیا اہم کردار ادا کرنے والے ہیں ۔


۔ امیدوار اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں اگر پہلے ہی کوئی کردار ادا کر چکے ہیں اور (یا) ابھی بھی ادا کر رہے ہیں تو ہر دو کی الگ الگ رپورٹ پیش کرسکتے ہیں ۔ ایسی صورت میں انہیں ریزروڈ ووٹوں کے کوٹہ سے بونس ووٹ / ووٹوں کا حقدار قرار دیا جائے گا اور اس کا فیصلہ ان کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ پر ہو گا۔


- امیدوار خود بھی کھڑے ہو سکتے ہیں اور انہیں نامزد بھی کیا جا سکتا ہے ۔


۔ ووٹوں کی تعداد برابر ہوجانے کی صورت میں کاسٹنگ ووٹ کا حق چیف الیکشن کمیشنر کے پاس ہوگا ۔


برائے رائے دہندگان / ووٹرز :


۔ رائے دہندہ (ووٹر) کا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لئے واحد شرط رکنِ اردو محفل ہونا ہے۔


۔ اگر رائے دہندہ (ووٹر) رکنِ اردو محفل ہونے کے ساتھ ساتھ اردو ویب آرگ کے کسی پراجیکٹ کا پُرزہ (اگر ناکارہ نہ ہو) بھی ہے تو اس کا ایک ووٹ دو کے برابر شمار ہوگا ۔ یعنی بیلٹ باکس میں اس رائے دہندہ کے منتخب کردہ امیدوار کے ووٹوں کی تعداد میں بلاتاخیر ایک کی بجائے دو ووٹ کا اضافہ ہوگا ۔


۔ اگر رائے دہندہ روزِ انتخاب تک اردو ڈیجیٹل لائبریری میں کوئی نہ کوئی مکمل نگارش پیش کر چکا ہو تو اس کا ایک ووٹ بھی دو کے برابر شمار ہوگا ۔ یعنی بیلٹ باکس میں اس رائے دہندہ کے منتخب کردہ امیدوار کے ووٹوں کی تعداد میں بلاتاخیر ایک کی بجائے دو ووٹ کا اضافہ ہوگا ۔


۔ اگر رائے دہندہ نے روزِ انتخاب تک اردو ڈیجیٹل لائبریری میں ایک سے زائد نگارشات پیش کی ہوں گی تو اس کے ایک ووٹ کا شمار دراصل اس کی پیش کردہ نگارشات کی تعداد کے براہِ راست متناسب ہو گا۔ اور یہ تعداد بیلٹ باکس میں اس کے منتخب کردہ امیدوار کے ووٹوں کی تعداد میں بلاتاخیر اضافہ کرے گی ۔


خصوصی نوٹ:

۔ رائے دہندہ کا تعلق اردو محفل کی چاہے انسانی آبادی سے ہو یا جِنَّیت ( اَجِنّہ / جِن) سے ، اُسے رائے دہی کا حق حاصل ہے ۔
(خبر آئی ہے کہ اردو محفل سے متاثر ہو کر انسانوں کے ساتھ ساتھ اب جِن بھی یہاں رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔)



باقی ہدایات بعد میں


الیکشن کمیشن
اردو محفل
اردو ویب آرگ
2006 ء

----------------------------------------------
قوانین میں مناسب ردوبدل (اگر ضرورت محسوس کی گئی) کا حق الیکشن کمیشن کے پاس ہے ۔ البتہ سپریم کورٹ بھی اپنی سفارشات پیش کر سکتی ہے ۔
 
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا​

لیجئے اگر آپ نے مسند الیکشن کمیشن سنبھالی ہے محترمہ ڈاکٹرنی صاحبہ تو اب مجھے اس کی شفافیت پر کوئی شک و شبہ نہیں رہا ۔ نہ ہی اب قانونیت کا سوال پیدا پوتا ہے کیونکہ سوال وہاں اٹھائے جاتے ہیں جہاں کوئی اعتماد نہ ہو ۔ کوئی سسٹم نہ ہو اور کوئی مسئول مومن نہ ہو لہذا میں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد کا اعلان کرتا ہوں ۔

اب آتے ہیں الیکشن کی طرف اب تک جیسا کہ ماحول سے ظاہر ہے امیدواران کی تعداد دو ہے ۔ ان میں سے کسی کی بھی شرافت ۔ زندہ دلی ۔ اور عوامی مقبولیت کم نہیں ہے ۔ گو کہ محب ھی عوام میں محبوبیت رکھتے ہیں مگر ماورا کی عوامی مقبولیت پر سوال اٹھا کر انھوں نے ایک کام کیا ہے جسے کچھ لوگ تکبر کا نام دیں گے تو کچھ لوگ ایک اچھی کوشش کہیں گے دلچسپی کو قائم رکھنے کی اب جہاں تک انکی کوشش کا تعلق ہے اندر کا حال تو اللہ ہی جانتا ہے ۔ مگر حسن ظن کو قائم رکھتے ہوئے میں اسے ایک اچھی کوشش سے تعبیر کرونگا ۔ ماورا کا ایجنڈا تو ماورا ہی بتائیں گی مگر میں اپنی مکمل حمایت کا حقدار ماورا کو قرار دیتا ہوں جسکی وجوہات درج ذیل ہیں ۔

1۔ ایک غیر معمولی ذوق کی حامل ذہین ۔ فطین ۔ سمجھدار ۔ اردو کے لئے کام کرنے والی ۔ ماضی میں اردو ڈیجیٹل لائبریری کے سلسلے میں انکی خدمات کا ذکر کرنا بھی سورج کو چراغ دکھانے کے قابل ہے۔

2۔ محب میں بھی یہ خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں مگر ایک ایسی خوبی جو ماورا کو محب پر فوقیت دینے کی وجہ ہے میرے نزدیک اسے ٹیم ورک اور ٹیم میں لیڈ کرنے کی صلاحیت رکھنا کہنا زیادہ مناسب ہوگا جو کہ ماورا میں بلاشبہ محب کی نسبت زیادہ ہے ۔

3۔ شرارتی ہونا ہی اگر ہر دل عزیزی کا معیار ہوتا تو بے شک محب کو یہ تمغہ ملتا مگر جب بات کہیں بھی ایک گروپ اور ٹیم کے ساتھ چلنے کی ہوتی ہے تو بھی محب کو یہ تمغہ مل سکتا تھا ۔ مگر جب ایک ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی بات آتی ہے تو ماورا نے اپنے ماضی کے کاموں میں یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ایک بہت اچھی ٹیم لیڈر ہے ۔ زاویہ کا کام جسطرح اس نے مکمل کیا وہ اسکی اس خوبی کو اجاگر کرنے کو کافی ہے ۔

3۔ ماورا میری بہن ہے اور اسکی انتخابی کمپین میں چلاؤں گا اکیلا ہی ۔

شاعر سے معذرت کے ساتھ
میں اکیلا ہی چلاہوں جانب منزل مگر
جس کو ساتھ آنا ہے آئے قافلہ بن جائے گا
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بھی بجا ارشاد فرمایا، مگرایک کمی رہ گئی۔ آپ نے جنوں اور انسانوں‌کی بات تو کو، مگربھوتوں اور بھوتنیوں کو بھول گئیں‌؟ یہ جانبداری ہے۔
قیصرانی
 

ماوراء

محفلین
فیصل بھائی، آپ کچھ زیادہ ہی ہیں کہہ گئے۔ سب کو پتہ ہے میں کتنے پانی میں ہوں۔ :? :D
ویسے ایک عد نعرہ بھی لگا جاتے تو کام بن جاتا۔ :p
 

رضوان

محفلین
ماوراء فرق صاف ظاہر ہے :lol:
محب کی خوبیوں تک تو فیصل پر سب کو یقین ہے ۔ البتہ جب ماوراء خود ہی انکاری ہے تو اس کا مطلب ہے کہ فیصل کی تقریر مشکوک ہے۔ :wink: :roll: :roll:
لاؤ ترازو تول کے دیکھو
محب کا پلڑا بھاری ہے

( یہ سوا لاکھ کا نعرہ ہے )
 
سب سے پہلے تو میں خصوصا فیصل اور عموما باقی سب ممبران کو بھی بتاتا چلوں کہ یہ الیکشن خالصتا تفریحی اور ہلے گلے کے نقطہ نظر سے ہو رہے ہیں اور اس کا مقصد نہ تو کچھ ثابت کرنا ہے اور نہ مقابلہ بازی ہے۔ صرف اور صرف کچھ ہلچل اور گہما گہمی پیدا کرنا ہے جو کہ ہو چکی ہے :)

اب میں اور کوئی جو بھی لکھے وہ صرف الیکشن جیتنے کے لیے ہوگا اور اسے قطعا حقیقت نہ سمجھا جائے اور اپنی حسِ‌ مزاح کو بروئے کار لا کر جو مرضی فرضی واقعات اور مکالمات پیدا کیے جاسکتے ہیں۔
 
Top