قیصرانی نے کہا:
یہ بھی بجا ارشاد فرمایا، مگرایک کمی رہ گئی۔ آپ نے جنوں اور انسانوںکی بات تو کو، مگربھوتوں اور بھوتنیوں کو بھول گئیں؟ یہ جانبداری ہے۔
قیصرانی
الیکشن کمیشن نے
بھوت برادری کی جانب سے پیش کیے گئے احتجاج کا
نہایت دردمندی سے جائزہ لیا ہے اور انسانی سطح پر رہتے ہوئے (
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں ابھی تک کوئی جن یا بھوت رکن شامل نہیں ہے) ووٹر لسٹوں کا عمیق جائزہ لینے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہے کہ بھوت برادری نے چونکہ ابھی تک لسٹوں میں اپنا اندراج نہیں کروایا ہے اس لیے معزز و محترم چیف الیکشن کمیشن صاحب نے واضح طور پر واضح کر دیا ہے کہ
نہیں
اور نہیں کا مطلب ہے
نہیں
یعنی کہ بھوت برادری ، پری برادری ، وغیرہ حقِ رائے دہی نہیں رکھتے ۔
چیف الیکشن کمیشن نے
جنیت کو بھی اس حق سے محروم قرار دیا ہے تاہم چونکہ جن برادری ووٹر لسٹوں میں اپنا نام و شناخت اندراج کرواچکی ہے لہٰذا جنیت برادری کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے اگر وہ چاہے تو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپیل کر سکتی ہے ۔
الیکشن کمیشن
-----------------------------------------------------------------