اس کا مستقل علاج کیوں نہیں کرواتیں تم، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ سر ہی توڑ دو، نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔ ارے ارے اپنا سر، کسی اور کا نہیں۔
لیں جی سارے معاملے تو عمران بھائی نے صاف کر دیے میںاب "ویلی" ہوں۔۔۔۔۔۔۔عمران بھائی آپ گلابی گلابی کیوں ہو گئے ہیں
ڈاکٹرز کا کہنا ہے اپنا سر توڑنے سے مسئلے کا حل ممکن نہیں کسی دوسرے کا توڑو تو ہی ٹھیک ہو گا
خیری آؤ تے خیری جاؤ
ارے شمشاد بھائی فیصل بھائی دبیئ میں ہوتے ہین اب میں اتنی چنگی بہن بھی نہیں ہوں کہ شارجہ سے ناشتہ لے کے دبئی جاوں ویسے بھی جاب تک میں ناشتہ پہنچاوںگی فیصل بھائی لنچ بھی کر چکے ہوںگے
برادرم وجی گاڑی میں ناشتے کا ابھی تک تو موقع نہیں آیا ۔ البتہ دبئی میں ٹریفک کم ہو رہی ہے اب اتنا رش نہیں ہوتا جتنا کبھی ہوا کرتا تھا ۔ دوسری بات میرا گھر ممزر میں اور آفس فریج مرار میں ہے اب فاصلہ بمشکل پانچ کلومیٹر ہے ایک ہی سڑک ہے جس پر جانا ہوتا ہے جس میں تین سگنل ہیں ۔ میرا نہیں خیال کہ اتنے سے فاصلے میں ناشتہ راستے میں کرنے کی نوبت آئے گی ۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔؟؟