ایچ اے خان
معطل
یہ پروگرام نہ دیکھ سکا۔ کیا اس کا کوئی وڈیو لنک مل سکتا ہے
جنگ
جنگ
ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر ڈاکٹر صاحبہ کے مطلوب ہونے کی اطلاع والی تحقیق اور سنجیدگی پر تو رونا آتا ہےہماری جانب سے فوری جواب نہ دينا اور اس واقعے کی تحقيق اس بات کا ثبوت ہے کہ اس مسلئے کو سنجيدگی سے ليا گيا تھا۔
ڈاکٹر عافیہ نے خالد شیخ کے قریبی ساتھی کو امریکا آنے میں مدد کی، امریکی حکام
نیویارک(عظیم ایم میاں) امریکی حکومت کاکہناہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے خالد شیخ کے قریبی ساتھی ماجد خان کو امریکا میں دوبارہ آنے میں مدد کی، ماجد خان کے خالد شیخ سے براہ راست تعلقات بتائے جاتے ہیں، امریکی حکام نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ نے خالد شیخ کے ایک بھتیجے علی عبدالعزیز علی جنہیں عامر بلوچی کے نام سے جانا جاتا ہے کی گرفتاری کے کچھ عرصہ قبل سے شادی کی اور اسی دوران عامر بلوچی نے ڈاکٹر عافیہ کو ماجد خان کیلئے امریکہ میں داخل ہونے کیلئے کاغذات تیار کرنے کو کہاتھا، امریکی حکام نے ایف بی آئی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے خلاف عدالت میں داخل مقدمہ اور الزامات کی تفصیلات بھی جاری کی ، دوسری جانب پاکستان نژاد امریکی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی وکیل نے کہاہے کہ2003سے پراسرار طورپر کراچی میں لاپتہ ہونے والی پاکستانی ڈاکٹر کی اچانک17جولائی میں افغانستان کے صوبے غزنی میں گرفتاری کے بارے میں ایف بی آئی کی کہانی پر یقین نہیں کیاجاسکتا بلکہ کراچی میں گمشدگی کے وقت سے ہی ڈاکٹر عافیہ اپنے تین بچوں سمیت ایف بی آئی کی تحویل میں ہیں، امریکی حکام نے کہا ڈاکٹر عافیہ 18جولائی سے قبل امریکی تحویل میں نہیں تھیں۔ڈاکٹر عافیہ کی وکیل وٹفیلڈ شارپ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ اپنی گمشدگی کے وقت سے ہی ایف بی آئی کی تحویل میں ہیں اور وہ ایف بی آئی کایہ موقف تسلیم نہیں کرتیں۔
سورس
میری شادی کو ایک سال سے زیادہ ہو گیا ہے، اور خدا خدا کر کے ابھی میری بیگم کے داخلے کے پیپرز بنے ہیں، ڈاکٹر عافیہ نے کس رشتے سے اس کی مدد کی، کیونکہ بلانے کے لئے خونی رشتہ، یا میاں بیوی کا رشتہ ہونا ضروری ہے ۔
ڈاکٹر عافیہ نے خالد شیخ کے قریبی ساتھی کو امریکا آنے میں مدد کی، امریکی حکام
نیویارک(عظیم ایم میاں) امریکی حکومت کاکہناہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے خالد شیخ کے قریبی ساتھی ماجد خان کو امریکا میں دوبارہ آنے میں مدد کی، ماجد خان کے خالد شیخ سے براہ راست تعلقات بتائے جاتے ہیں،
واشنگٹن…عافیہ صدیقی کیخلاف امریکہ کی وفاقی عدالت میں عائد کی جانے والی فرد جرم میں اُ ن پر القائدہ سے تعلق کے حوالے سے کوئی الز ام عائد نہیں کیا گیا ہے ۔
جبکہ اس سے پہلے عافیہ صدیقی کو القائدہ کی ایک سرگرم رکن کے طور پر پیش کیا جاتا رہاہے۔ استغاثہ کی طر ف سے یہ نشاندہی بھی شکوک پید اکررہی ہے کہ اُنہیں نہیں معلو م کہ عافیہ صدیقی کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں تفتیشی افسران پر مبینہ فائرنگ میں کتنے راونڈ استعمال کیئے گئے اور ا ور عافیہ کوکتنی گولیاں لگیں ۔
جبکہ استغاثہ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے اُن کے پاس سے ایک گلاس جار میں موجود محلول برآمد ہوا لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ محلول خطرنا ک تھا بھی یانہیں ۔
عافیہ صدیقی کی وکیل استغاثہ سے یہ پوچھنے کابھی ارادہ رکھتی ہیں عافیہ صدیقی کو کس قانونی دائرہ کار کے تحت 18جولائی سے 4 اگست تک حراست میں رکھا گیا جس کے بعد بقول اسغاثہ انہیں امریکہ منتقل کردیا گیا۔
عافیہ صدیقی پرالقائدہ کے حوالے الزامات کانہ عائد کیا جا نا بہت سے سوالات پیدا کررہا ہے ۔ جس میں سب سے بنیادی سوال تو یہ ہے کہ2003کو اچانک لاپتہ ہونے والی عافیہ صدیقی کیا اُ ن سینکٹروں لاپتہ افراد میں سے ایک تو نہیں ہے جو بعد میں امریکی تحویل میں پائے گئے اور اُن کے بارے میں کہا گیا کے و ہ بے گناہ تھے ۔
عافیہ صدیقی جو امریکہ بہترین یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والی ایک ہونہار طالبہ کے طور پر اپنی شناخت رکھتی ہیں اُ ن کا موازنہ ہرگز القائدہ کے روایتی ارکان سے نہیں کیا جاسکتا ۔
عافیہ صدیقی کی وکیل کا کہنا ہے کہ اگرچہ اُنہیں اپنی موکلہ سے حقائق جاننے کیلئے بہت کم وقت مل سکا ہے مگراُ ن کی موکلہ کا کہنا ہے کہ دوران قید اُنہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا وکیل صفائی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی پردوران تفتیش امریکی فوج اور ایف بی آئی کے افسران پر فائرنگ کرنے کہانی دراصل امریکہ کی خفیہ جیل میں عافیہ صدیقی کی موجودگی کی سچائی پر پردہ ڈ النے کی کوشش ہے ۔
انسانی حقو ق کیلئے کام بہت سی تنظمیو ں کو اس بات پریقین ہے کہ بگرام ائربیس کی قیدی نمبر 650عافیہ صدیقی ہی تھی ۔
یہ شاید غلط ہے۔ وکیپیڈیا کے مطابق ماجد امریکہ میں Asylum رکھتا تھا۔ لہذا اسے امریکہ آنے کے لئے مدد کی ضرورت نہ تھی۔ جو بات میں نے پڑھی تھی وہ یہ تھی کہ عافیہ پر الزام تھا کہ اس نے ماجد خان کے لئے ایک پوسٹباکس لیا تھا۔
اس بات کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ آپ کونسا ویزہ چاہتے ہیں۔ کسی کو سپورٹ کرنےکے لئے اس سےکوئی خونی رشتہ ہونا ضروری نہیں۔ Affidavite Or Support کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں۔