امریکی صدارتی انتخابات 2016

عثمان

محفلین
33 فیصد لوگوں کے ووٹ 60 فیصد پر بھاری ہو گئے ؟
میری رائے میں تیتس فیصد کے علاوہ ایسے لوگ بھی وافر مقدار میں موجود تھے جن کی فیصلہ سازی پر کچھ دوسرے خدشات اور تحفظات امیدوار کی ایمانداری سے بڑھ کر غالب آگئے۔ مثلا معاشی بے چینی، identity politics ، تبدیل ہوتے معاشرے کا خوف اور مخالفت امیدوار سے نفرت وغیرہ
 

کعنان

محفلین


14962684_683030561858847_359473590593657081_n.jpg

 
آج کل جس کو دیکھو لکھ رہا ہے ٹرمپ کی غیر متوقع جیت وغیرہ
ٹرمپ کی جیت بلکل متوقع تھی۔ پتہ نہیں ان کو سوجائی کیوں نہیں دیتا
 
امریکہ میں انتخاب اپنے زورں پر جارہے ہیں اور امریکی صدر کے لیے متوقع امیدوار اپنی اپنی پارٹی کی حمایت کے لیے مہم چلارہے ہیں
اس وقت مہم کا محور مسلمان کا امریکہ میں داخلہ بن گیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں پر داخلہ پر پابندی کا پلان پیش کیا ہے اور امریکہ مسلمانوں کی نگرانی کا۔ اس تہلکہ خیزپلان کے بعد امریکہ میں ٹرمپ کی مقبولیت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور ہر کوئی ٹرمپ کی تعریف کررہا ہے جبکہ امریکہ سے باہر مسلمان ناک بھوں چڑھارہے ہیں ۔ امریکہ کے اندر مسلمان چکنی چپڑی کررہے ہیں
جی او پی پرائمری 35 فی صد ہوگیا ہے جبکہ بن کارسن 13 فی صد پر گرگیا ہے-
Poll: Donald Trump back on top, with Ted Cruz climbing into second

لگتا ہے کہ امریکہ کاصدر ٹرمپ ہوگا

اپ کا امیدوار ٹرمپ ہے؟
میرے خیال میں ٹرمپ جیتا ہی جیتا انشاللہ
 

زیک

مسافر
میری کاؤنٹی فلٹن میں اٹلانٹا شہر بھی آتا ہے اور یہاں حسبِ معمول کلنٹن بھاری اکثریت سے جیتی۔ البتہ میرا علاقہ رپبلکن ہے اور یہاں ٹرمپ کو زیادہ ووٹ ملے۔

ساتھ والی دو کاؤنٹیز کوب اور گونیٹ میں بہت عرصے بعد ڈیموکریٹ کی جیت ہوئی۔ ان کاؤنٹیز کی ڈیموگرافکس کافی بدل رہی ہیں اور لگتا ہے کہ ڈیموکریٹس یہاں اگلے سالوں کامیابی حاصل کریں گے۔

جارجیا میں اس سال کلنٹن اوباما 2012 کے مقابلے میں کم مارجن سے ہاری۔
 

عثمان

محفلین
صدارتی کابینہ میں اب تک جن لوگوں کا انتخاب ہوا ہے وہ سب دائیں بازو کی fringes پر موجود لوگ ہیں۔
دیکھتے ہیں کہ رُوڈی جولیانی کی self promotion کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
 
Top