املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

عثمان

محفلین
یہ ایک رپورٹ ہے جس میں اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف لوگوں میں کس طرح مختلف اثرات ڈالتی ہے۔ گو یہ ایک محدود سٹڈی تھی اور ایک خاص پہلو سے کی گئی ہے لیکن اس سے بہرحال یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک ہی خوراک مختلف انسانوں پر مختلف طریقے سے اثر انداز ہوتی ہے یا ہو سکتی ہے! "تاثیر" لوکل طب میں کچھ اسی سے ملتی جلتی بات ہے، یہاں حکیموں نے انسانوں کے مزاج کے حوالے سے ان کی تقسیم کی ہوئی ہے اور پھر اس تقسیم کی بنیاد پر خوراک یا دوا کا مشورہ دیتے ہیں کہ فلاں مزاج کو فلاں طرح کی خوراک فائدہ یا نقصان دے گی۔ اس کو شاید سائنسی طریقے سے ثابت تو نہ کیا جا سکے لیکن ایک ہی خوراک کا مختلف لوگوں پر مختلف اثر ہونا عام روزمرہ کے مشاہدے کی بات ہے اور اوپر والی رپورٹ بھی اس کو ثابت کرتی ہے۔
میں اس کی کوئی سائنسی توجیہ تو پیش نہیں کر سکتا لیکن مشاہدہ بتا سکتا ہوں کہ میری بیوی اگر چند بادام بھی کھا لے تو اس کے سر میں درد، چکر، جسم میں گرمی اور بے چینی، بلڈ پریشر میں اضافہ وغیرہ شروع ہو جاتا ہے اور یہ صرف بادام کے ساتھ مخصوص نہیں ہے بلکہ ہر اس طرح کی چیز جسے یہاں لوکلی "گرم" سمجھا جاتا ہے، دوسری طرف میرے لیے ایک ہی نشست میں پاؤ ڈیڑھ پاؤ بادام کھا جانا اور کچھ بھی محسوس نہ کرنا ایک عام بات ہے! لیکن افسوس کہ مہنگے بہت ہو گئے ہیں! :)
اس رپورٹ اور مثالوں سے یہ واضح ہے کہ "تاثیر" اگر تو کچھ ہے تو وہ کھانے والے میں تو پائی جا سکتی ہے کھانے میں نہیں۔ بصورت دیگر ہر کھانے والے کا کھانے پر ردعمل یکساں ہوتا۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
ہو سکتا ہے کہ تاثیر نام کی کوئی چیز نہ ہوتی ہو لیکن طب یونانی میں اس کی بڑی اہمیت اور باقاعدہ پڑھایا جاتا ہے۔
 
ہو سکتا ہے کہ تاثیر نام کی کوئی چیز نہ ہوتی ہو لیکن طب یونانی میں اس کی بڑی اہمیت اور باقاعدہ پڑھایا جاتا ہے۔
بھائی تاثیر کے معنی " اثر،خاصیت "کے ہیں۔تاثیر سے انکار کا کوئی جواز نہیں بنتا۔گرم ،ٹھنڈی تاثیر کا جسم پر اثر ہونے میں نظام ہاضمہ سے مشروط ہے۔
 
آخری تدوین:
بادام کا “اثر” جسم پر “ گرم تر” ہونے کی وضاحت کیجئے۔
میں طبیب یا حکیم تو نہیں ہوں مگر اپنی سی کوشش کر لیتا ہوں۔ گرم تر کو گرم خشک تر کے ساتھ موازنہ کرنے سے سمجھنا آسان ہے۔ جیسے اگر بادام گرم تر ہے تو کویت میں پایا جانے والا بیر گرم خشک ہے۔ بادام اور بیر دونوں جسم میں گرمی پیدا کرتے ہیں ۔ مگر بیر کے خشک اثرات کی وجہ سے کسی کو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ مجھے یاد ہے ایک مرتبہ سردیوں کے موسم میں میں بے دھیانی میں کافی زیادہ بادام کھا گیا کچھ دیر بعد میں بے تحاشا پسینے میں بھیگا ہوا تھا!
ایک سبز رنگ کا پھل ہوتا ہے "کیوی" اس کی تاثیر اتنی ٹھنڈی ہے کہ اچھی خاصی گرمی میں کھانے سے بندے کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔
 
ایک سبز رنگ کا پھل ہوتا ہے "کیوی" اس کی تاثیر اتنی ٹھنڈی ہے کہ اچھی خاصی گرمی میں کھانے سے بندے کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔
بھائی سبز رنگ سے یاد آیا کہ شدیدگرمی میں اکثر لوگ گرمی سے محفوظ رہنے کےلیے بھنگ کو مشروب کے طور پر استعمال بھی کرتے ہیں اور گرمی میں ستو بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ان مشروبات کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے ۔
 
اگر بادام کی تاثیر گرم ہوتی ہے تو بادام کی آئس کریم کی تاثیر کیا ہوگی؟؟؟
:thinking2::thinking2::thinking2:
۔
دو چیزیں مکس ہوگئیں!
ٹھنڈا دودھ اور بادام، ٹھنڈے دودھ کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے۔ جس مقدار زیادہ ہوئی وہ غالب آجائے گی۔
 
عثمان

محفلین
میں طبیب یا حکیم تو نہیں ہوں مگر اپنی سی کوشش کر لیتا ہوں۔ گرم تر کو گرم خشک تر کے ساتھ موازنہ کرنے سے سمجھنا آسان ہے۔ جیسے اگر بادام گرم تر ہے تو کویت میں پایا جانے والا بیر گرم خشک ہے۔ بادام اور بیر دونوں جسم میں گرمی پیدا کرتے ہیں ۔ مگر بیر کے خشک اثرات کی وجہ سے کسی کو قبض کی شکایت ہو سکتی ہے۔ مجھے یاد ہے ایک مرتبہ سردیوں کے موسم میں میں بے دھیانی میں کافی زیادہ بادام کھا گیا کچھ دیر بعد میں بے تحاشا پسینے میں بھیگا ہوا تھا!
ایک سبز رنگ کا پھل ہوتا ہے "کیوی" اس کی تاثیر اتنی ٹھنڈی ہے کہ اچھی خاصی گرمی میں کھانے سے بندے کو ٹھنڈ پڑ جاتی ہے۔
اب تک محض بار بار الفاظ دہرائے جا رہے ہیں۔ وضاحت کہیں نہیں۔ بادام کھا کر اگر ہر شخص کو ہر بار پسینہ آئے تو بات ہے۔
کیوی یہاں سخت سردی میں بھی عام کھایا جاتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
بھائی تاثیر کے معنی " اثر،خاصیت "کے ہیں۔تاثیر سے انکار کا کوئی جواز نہیں بنتا۔گرم ،ٹھنڈی تاثیر کا جسم پر اثر ہونے میں نظام ہضام سے مشروط ہے۔
"تاثیر" کی حقیقت سائنس میں سرے سے ثابت ہی نہیں۔ یہ تصور پاکستان ، بھارت ہی میں سننے کو ملتا ہے۔
 
فہد اشرف

محفلین
اب تک محض بار بار الفاظ دہرائے جا رہے ہیں۔ وضاحت کہیں نہیں۔ بادام کھا کر اگر ہر شخص کو ہر بار پسینہ آئے تو بات ہے۔
کیوں کہ ہر شخص کا مزاج (سرد، گرم، خشک اور تر) الگ ہوتا ہے۔ گرم مزاج شخص کو گرم تاثیر والی غذا سے پریشانی ہوگی جب کہ سرد مزاج شخص کو نہیں ہوگی۔
 
Top