امن ایمان کی باتیں!

امن ایمان

محفلین
احساسِ بےبسی

عجیب سا احساسِ بےبسی ہے
اس کنارے میں کھڑی ہوں
دوسری جانب اس پاگل دل کی ذندگی ہے

ہاتھ بڑھا کے تھام لینا چاہتی ہوں خوشیاں
لیکن کسی کے آنسوؤں کی دھند
میرے راستےمیں دیوار بن کے کھڑی ہے

تنکا تنکا ہو کے بکھر گیا
وہ امیدوں کا آشیانہ جو کبھی ہمارا تھا
جانے وقت کی یہ کیسی تیز آندھی چلی ہے

ہم نے بھی یہ فیصلہ کر لیا
کسی کی خاطر اب نہیں روئیں گے لیکن
بے وفا آنکھوں نے آنسوؤں سے دوستی کرلی ہے

خود کو سمجھتی تھی آہنی چٹان کی مانند
ایک ذرا سی جدائی نے ریزہ ریزہ کرڈالا
کہنے والے کہتے ہیں ایمان بہت بےحس سی لگی ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
[align=justify:45540d1e5f]امن ایمان ، ضمیر کی عدالت والی باتیں ﴿بقول تمہارے شاعری﴾ مجھے بہت پسند آئی یہ باتیں واقعی بہت اچھی ہیں ، فطرت اور حقیقت کے کتنے قریب ہیں میں کوشش کرونگا کہ آپ کے ان تمام موضوعات میں سے کچھ کا انتخاب کرکے اسے شاعری کے قالب میں ڈھالوں، اس طرح آپ کے جذبے کی سچائی اور میرے ہنر کی کوملتا سے شاید کوئی مئے دو آتشہ کشید ہو جائے لیکن اس کے لیے آپ کو انتظار کرنا ہوگا -

محترمہ فرزانہ صاحبہ کی کسی خوبصورت غزل کے جواب میں، میں نے واقعی ایسا ہی لکھا تھا اور یہ حقیقت بھی ہے کہ یہاں ہر کوئی شاعری کے نام پر پتا نہیں کیا کچھ ارسال کر دیتا ہے لیکن آپ کا معاملہ بالکل اس سے مختلف ہے اگرچہ آپ کی ﴿ شاعری﴾ تیکنیکی اعتبار سے شاعری کہلائے جانے کی مستحق نہیں لیکن یقین جانو کسی لگی لپٹی کے بغیر جو کچھ آپ کی جانب سے بیان کیا جاتا ہے اس کے پیچھے ایک سچا مقصد ، گہری لگن، اور بے پایان سچائی کے ساتھ ساتھ ایک انوکھا سوز اور گداز کارفرما ہوتا ہے جو انسان کے اندر تک اتر کر اس کے من میں چٹکیاں لیتا ہوا بعض اوقات تواشکوں کی صورت میں برآمد ہوتا ہے لہذا آپ اسے اپنی جانب مت سمجھیے گا ۔ آپ کی دعا سے میں بھی کھری کھری بات منہ پہ کنے کا عادی ہوں اگر نہیں مانتی تو تفسیر صاحب کی حمدیہ شاعری اسم الحسنہ میں جاکر میرا جواب پڑھ لیجیے ۔
[link=:45540d1e5f]لنک یہ رہا[/link:45540d1e5f]
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=83260#83260


یہ زندہ بچ گئی ۔۔۔۔۔۔ ورنہ عظیم شاعرہ سے محروم ہو جاتے ۔۔۔۔ والی بات سمجھ میں نہیں آئی ۔۔۔۔ اللہ آپ کو سلامت رکھے ذرا وضاحت فرمائیں ![/align:45540d1e5f]
 

امن ایمان

محفلین
شاکر صاحب۔۔ضرور ضرور۔۔۔آپ لکھیں اور یہاں اس تھریڈ میں ضرور پوسٹ کریے گا۔۔۔میں انتظار کروں گی۔
جہاں تک بات ہے میرے لکھنے کی۔۔تو میں شاید اس سے اچھا نہیں لکھ سکتی۔۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ میں نے شاعری بہت کم پڑھی ہے اور۔۔
دوسری وجہ یہ کہ میرے لیے شاعری صرف یہ تھی کہ وہ بات جو ایک مصنف پورے 2،3 صفحات میں جا کر مکمل کرتا ہے ۔۔شاعر وہی بات 2 لائنوں میں کرلیتا ہے۔۔اور شاعری لکھتے ہوئے جن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔۔سچی مجھے نہیں پتہ۔۔

آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے یہ سب پڑھا۔۔ اور مجھے ساتھ میں بہت حیرت بھی ہورہی ہے کہ آپ نے وہ سب بالکل اُسی طرح محسوس کیا جس طرح کہ میں نے لکھا۔۔۔

جہاں تک بات ہے زندہ بچ جانے والی۔۔۔تو میں ایک حد سے زیادہ حساس ہوں۔۔۔اس لیے ہر کیفیت مجھ پر بُری طرح طاری ہوجاتی ہے۔۔۔تو بس اکثر اللہ تعالی میرے اپنوں کی دعاؤں کے صدقے میری زندگی لوٹا دیتے ہیں۔۔اور ہاں دعا کے لیے بہت سارا شکریہ۔
 

امن ایمان

محفلین
کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے نہ چاہتے ہوئے بھی کچھ لوگ زندگی میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔۔لیکن ایسے لوگوں کے لیے ایک پیغام۔۔

کیوں کرتے ہیں ہم چاہے جانے کی خواہش
زندگی بھر کیلئے رفاقتوں کی خواہش
یہ انہونی خواہش وقت کے ساتھ ساتھ
زندگی کو گھن کی طرح چاٹ لیتی ہے
یہ جانتے ہوئے بھی کہ
بساطِ دل کی بازی میں
تقدیر جب اپنی چال چلتی ہے
ہوتاتو وہی ہے جو اذل سے لکھ دیاجاتا ہے
لیکن ناجانے پھر بھی کیوں
ہماری محدود بصارت
لوگوں کو مہرے بدلتے دیکھ لیتی ہے
چلو!
یہ وعدہ کرتے ہیں
جو چاہت آج ہمارا مقدر نہ ہوسکی
وہ چاہت کسی کو دان کردیں ہم
کیا ہوا اگر
اس خواہش کی قسمت میں پورانہ ہونا لکھا تھا
چلو! کسی دوسرے کی خواہش کو
اپنی انہونی خواہش سے مکمل کردیں ہم
کہ زندگی یوں بھی چاہنے والوں سے خراج لیتی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
مجھے روٹھنے نہ دینا

میں نے رشتوں کو چاہا
انسانوں سے محبت کی ہے
خودغرضی کے اس دور میں بھی
ہر تعلق کی ابتدا دل سے کی ہے
خود پر سہہ کے بے رخی کے ذخم
پھر بھی اُس جانب پیش قدمی کی ہے
لیکن!
میرے خلوص کو ٹھکرا ڈالا
میرے احساس کو
کتنی آسانی سےکچل ڈالا
میں جو لفظ ‘انا‘ سے تھی نہ آشنا
تم سب نے مجھے ‘اناپرست‘ بنا ڈالا
میں جانتی ہوں
اناپرست خود کو ختم کرلیتےہیں
رنجشوں کو لیکن بُھلایا نہیں کرتے
ٹوٹ جاتے ہیں مگر
خود کو جُھکایا نہیں کرتے
اس اعترافِ جرم کے بعد
اب تم پر ہے جو چاہے سزا دو
لیکن مجھے روٹھنے نہ دینا
میں جو تم سب سے روٹھ گئی تو۔۔
شاید زندگی مجھے سے روٹھ جائے​
 

امن ایمان

محفلین
8 اکتوبر کا زلزلہ ۔۔۔شاید پاکستان میں رہنے والے لوگوں کو اب تک یاد ہو۔۔اس ایک جھٹکے نے انسان کو اُس کی اوقات یاد دلادی۔۔۔اللہ کا لاکھ شکرہے کہ اس میں ہمارا کوئی ذاتی نقصان نہیں ہوا۔۔لیکن پھر بھی اس نے بہت دکھی کیا۔۔اس بارے میں بہت سارے لوگوں نے بہت کچھ لکھا اور اپنے انداز سے محسوس کیا۔۔۔تب میں نے بھی بےتحاشا روتے ہوئےاپنی ڈائری میں یہ سب لکھا۔۔۔

زلزلہ
کتنی خاموشی سے،بِنادستک دیے
قاتل لمحوں نے
ایک ہی پل میں
ہزاروں جیتی جاگتی آنکھوں کو
موت کاپیام دے کر
ویراں کردیا،بے نور کردیا
نہ جانے کتنی امیدوں کامحور ہوں گی
کسی کی ذات سے وابستہ کتنی خوشیاں ہوں گی
وقتِ رخصت نہ جانے
کس کا عکس آنکھ کی پتلی پہ ٹھہرا ہوگا
فقط چند سانسوں کی خاطر
وہ کس قدر تڑپا ہوگا
موت نے لیکن اپنے آہنی ہاتھوں سے
زندگی کا روزن بند کردیا
گھر کے مکینوں کے لیے
اپنی ہی چھت کو قبر کردیا
پیروں سے سرکتی زمیں
سر پر ڈولتے آسماں نے
زندگی کی بھیک مانگتی
چیختی چلاتی صدانے
چند لمحوں میں انسان کو
اُس کی اوقات سے باخبر کردیا
مٹی سے بنے جسم کو مٹی کا ڈھیر کردیا
 

شاکرالقادری

لائبریرین
امن ایمان ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے ڈر ہے کہ آپ کی حد سے بڑھی ہوئی حساسیت آپ کے لیئے نقصان دہ نہ ثابت ہوۘ اپنا خیال کیجیے گا
آپ نے
[link=:f09f35ec69]یہاںwww.alqalam.orgfree.com[/link:f09f35ec69]
اپنی باتیں ابھی تک سیئر نہیں کیں
حالانکہ آپ نے مجھ سے وہاں بدلہ نہ لینے کا وعدہ بھی لے لیا تھا
اگر اب بھی صورت حال بدستور رہی تو
ہم بھی بہت حساس ہیں ۔۔۔۔۔ ہاں !
 

امن ایمان

محفلین
شاکر صاحب کچھ باتیں اپنے اختیار میں نہیں ہوتی نا۔۔۔
جی میں یہاں پوسٹس مکمل کر لوں تو پھر وہاں کرنے کا سوچ رہی تھی۔۔۔اصل میں میں ایک ساتھ سب لکھ کر آپ سے پوچھنا چاہتی تھی کہ وہاں کیا پوسٹ کروں اور کیا نہ کروں۔۔۔اور بدلہ والی بات میں بھول گئی تھی :D ۔۔۔ لیکن مجھے وہاں اس پوسٹ کے لیے انوائٹ کرنا ہی میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے۔۔۔ بس یہاں مکمل ہونے کا انتظار کررہی ہوں۔
 

امن ایمان

محفلین
ہنس لیں ہنس لیں۔۔۔جب آپ سب سے بھی غلطیاں ہوں گی نا تو میں بھی اتنا ہی ہنسوں گی بلکہ اس سے زیادہ ہنسوں گی :evil:
ویسے آپس کی بات ہے۔۔میں نے واقعی میں غلط لکھ دیا تھا :lol: ۔۔۔لیکن سچ مجھے بھی اب انتظار ہے کہ کب ساری پوسٹس مکمل ہوں گی۔۔پہلے بھی یہی سوچ رہی تھی۔۔۔اور لکھ بھی دیا۔۔۔

ویسے ق سے قیصرانی بھائی آپ بھی بہت چالاک ہو گئے ہیں :beating:
 

امن ایمان

محفلین
یہ نظم میں نے اپنی پیاری شی دوست صنم کے لیے بہت پیار سے اُس کی سالگرہ کے لیے لکھی تھی۔۔۔۔اب بھی صنم کی سالگرہ آنے والی ہے۔۔۔۔اور میں چاہتی ہوں کہ صنم کے لیے کچھ ایسے لفظ ڈھونڈ کر لاؤں جو اس سے پہلے کبھی کسی نےکسی کے لیے نہ لکھے ہوں :oops:

صنم
میری دعا ہے کہ۔۔
آج کے دن کاش یہ ممکن ہوجائے
سورج کی روپہلی کرن،چاند کی چاندنی
تجھے ‘سالگرہ مبارک‘ کہنے آئے
تیرے گرد دھنک رنگ خوشبوؤں کا ہالہ ہو
یہ دن تیرے لیے سدا بہار بن کے آئے
میری دعا ہے کہ۔۔
سدا قائم رہے تیرے لبوں کی ہنسی
دکھوں کا سایہ بھی کبھی پاس نہ آئے
تم جیو ہزاروں سال
اور یہ دن تیری زندگی میں بار بار آئے
میری دعا ہے کہ۔۔
تیری زباں سے نکلنے والی ہردعا
بارگاہِ الہی میں قبولیت کا درجہ پائے
اور تیری زندگی میں آنے والے
ہر ‘سال‘ پہ خوشیوں کی ‘گرہ‘ لگ جائے
آمین​
 

امن ایمان

محفلین
ارے نہیں شاکر صاحب۔۔۔یہ صرف قیصرانی بھائی کے لیے تھا۔۔اصل میں وہ کچھ کچھ چالاک ہوتے جارہے ہیں۔۔۔تو میں نے سوچا میری ڈانٹ سے شائد پھر کچھ معصوم ہوجائیں :D
 

امن ایمان

محفلین
پھول کو کھلنا ہے اور
ٹہنی سے جدا ہوکے بکھر جانا کبھی توہے

گھاؤ کتنا ہی گہرا سہی
وقت کا مرہم لگ جانے سے بھرجاناکبھی توہے

کوئی تم سے کتنا ہی قریب ہو
سچ تو یہ ہے کہ بچھڑ جانا کبھی تو ہے

سنگ بس رہ جائیں گی یادیں
گزرا ہوا ہر پل یاد آنا کبھی تو ہے

جب یہ طے ہے تو اس کا سوگ کب تک
ایمان کو بھولی بسری داستاں بن جانا کبھی تو ہے
 

امن ایمان

محفلین
بندھن

نہ کوئی حرف کبھی حرفِ آخر ہوا
نہ کبھی کوئی بے اختیار جذبہ
سرزمین ِ دل پہ ساکت ہوا
یہ جدائی تو فقط وقتی صدمہ ہے
اور وقت بھی کبھی منجمد ہوا؟
ناجانے پھر بھی کیوں لوگ
جدائی کو
تاریکی،خزاں،دل کے ذخمی ہونے سے
تعبیر کرجاتے ہیں
اور یہ بھول جاتے ہیں کہ
ہر نئی صبح کا آغاز تاریکی سے ہوا
خزاں کے بعد ہی نئی کونپلوں کا جنم ہوا
اور یہ ظالم دل تو اک بار ٹوٹ جانے کے بعد
جڑ کر کچھ اور بھی مضبوط ہوا
سو! تم بھی یاد رکھو تو صرف اتنا
نہ کسی حرف کو حرفِ آخر ہونا ہے
نہ کسی جذبہ کو سرزمینِ دل پہ ساکت ہوناہے
یہاں تو ہر بندھن کو
ملن اور جدائی کے دھاگوں سے مل کر بندھنا ہے
اور آتی جاتی سانسوں کی طرح
اس بندھن کی ڈوری کو بھی کبھی نہ کبھی ٹوٹنا ہے
 
Top