امن ایمان کی باتیں!

امن ایمان

محفلین
جی جی۔۔۔ویسے شاکر صاحب میں بہت امن پسند بچی ہوں۔۔اس لیے مجھ سے ڈرنا ویسے بھی فضول ہی ہوگا۔ :)

آج میں نے کافی ساری باتیں ایک ساتھ لکھ لی ہیں۔۔۔بس کوشش کر رہی ہوں ۔۔جلدی سے یہ پوسٹ مکمل ہوجائے۔


نیا سال مبارک (2006)

آج جب کہ
سالِ نو دل پر دستک دے رہا ہے
چلو یوں کرتے ہیں۔۔
بُھلا کے ساری رنجشیں
اس دل کو حصارِغم سے آزاد کردیتے ہیں
بن جاتے ہیں ابرِ باراں کی مانند
جو بلا تقسیم برستے ہیں
اور زمیں کوفصلِ گل سے آراستہ کردیتے ہیں
چلو! یہ دعا کرتے ہیں۔۔
کسی کی آنکھ جوپُرنم ہوتو،وجہ ہم نہ ہوں
اگر کوئی دل ٹوٹے،تو وہ پتھر ہم نہ ہوں
ہماری ذات سے وابستہ
ہر شخص کے دامن میں بس خوشیاں ہوں
چلو اس دعا کے ساتھ
دسمبر رخصت کردیتے ہیں
اور ایک دوسرے کے لیے بھی یہ دعا کردیتے ہیں
 

امن ایمان

محفلین
ہمم یہ الٹی سیدھی باتیں پتہ نہیں میں نے کب لکھی تھیں۔۔اب دیکھ کر ہنسی آتی ہے۔ p: ۔۔۔ویسے اس میں 99٪ سچ موجود ہے۔۔۔میرے جاننے والوں کو اس کا بخوبی اندازہ ہے۔

مت پوچھو۔۔

میں نے ہر لفظ میں تیرے عکس کو دیکھا
یہ میری چاہت ہے۔میرے جذبات کی انتہا مت پوچھو

ہر شخص کو اپنا سمجھا،چاہا، اعتبار کیا
اپنائیت میری عادت ہے،میری سادگی کی انتہا مت پوچھو

ہر اک بات چپ چاپ سنتی رہتی ہوں
میرے سکوت کو دیکھو،میرے ضبط کی انتہا مت پوچھو

خود کو دھوکے میں رکھنے سے کیا حاصل لیکن
یہ میرے بھرم کی حد ہے،میرے درد کی انتہا مت پوچھو

میری یاد خلش بن کے ستائے گی ہمیشہ
یہ میری دعا ہے،میری بددعا کی انتہا مت پوچھو

وہ جودل میں رہتے تھی میرے ایک بار دل سے اتر جائیں تو
میری انمول محبت کی طرح، میری نفرت کی انتہا مت پوچھو
 

امن ایمان

محفلین
یہ بھی ایک طرح سے پیغام تھا۔۔ان سب کم عقل لڑکیوں کے لیے جو وقتی جذبات میں آکر ناصرف خود کو بے مول کر دیتی ہیں بلکہ اپنے ماں باپ کو بھی جیتے جی مار دیتی ہیں۔

ویلنٹائن ڈے

اظہارِ محبت کے لیے
پارکوں میں ملنا
سرخ گلابوں کا سہارا لینا
کیا محبت کی توہین نہیں؟
حقیقیت تو یہ ہے کہ۔۔
جو چاہنے کا دعوا کرتے ہیں
وہ سرِعام پھر محبت کو رسوا نہیں کرتے ہیں
اندھی تقلید کرنے والو
محبت کسی دن،تحفے کی محتاج نہیں
تم چاہو تو۔۔
اب کی بار
صرف اُسے اپنے نام کی چادر دے دو
یہی اصل محبت ہے
 

امن ایمان

محفلین
امر بیل یہ میرا پسندیدہ ترین پلانٹ ہے۔۔۔اصل میں مجھے لگتا ہے کہ Ivy بہت حد تک میری طرح ہے۔۔۔اور یہ لکھتے ہوئےمجھے حجاب کے کمنٹس یاد آگئے جو حجاب نے جیہ کی انٹرویو پوسٹ میں لکھے تھے۔۔بہت مزے کے ہیں۔ :D ۔۔۔لیکن یہ نظم بالکل بھی میرے جیسی نہیں ہے۔۔۔ یہ بھی میری آبزرویشن کا کمال ہے۔ :roll:


امر بیل

اپنے ذرد پنجوں سے
کسی خون آشام
درندے کی مانند
کتنی بے دردی سے
زندگی سے ہرے بھرے
درخت کی رگ رگ سے
خون نچوڑ لیتی ہے
کچھ ظالم لوگوں کی
چند لمحوں کی دل لگی بھی
اسی طرح
امربیل کی مانند
عمر بھر کے لیے
زندگی سے لپٹ جاتی ہے
دکھوں کا روگ لگا کر
رفتہ رفتہ
زندگی کو گھن کی طرح چاٹ لیتی ہے
ہنستے بستے چہروں کو
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ویران کرکے
یہ امر بیل
جان لے کر ہی جدا ہوتی ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
سچ پوچھو تو۔۔

اپنے ہاتھوں خوابوں کی کرچیاں کرنا
ذخمی قدموں سے پھر
نئی منزل کی جانب چل دینا
بہت دشوار ہوتا ہے

تم کیسے جان سکتے ہو میرے دکھ
اپنے دکھوں کو سمیٹ کر
اپنے اندر ہی دفن کردینا
بہت دشوار ہوتا ہے

خوشیاں اپنی قربان کرکے
تہہ دامن رہ جانے پر بھی
لبوں پر مسکراہٹ رقصاں کر دینا
بہت دشوار ہوتا ہے

کس کو سمجھاؤں میں لفظوں کا پس منظر
یہی تو ایک سہارا ہیں
یہ لفظ نہ ہوں تو آنکھیں خشک کردینا
بہت دشوار ہوتا ہے
 

امن ایمان

محفلین
جانے کب کون کس موڑ پر بدل جائے
دل اندیکھے وہموں کی ذد میں آنے لگے

سچ پوچھوتو یہ زندگی پری چہرہ تھی کبھی
اب تو بدلتے روپ اسے بھیانک بنانے لگے

کتنا یقین تھا خود پر کبھی روٹھ نہ سکیں گے
دوستوں کی مہربانی،اب ہم بھی پتھردل کہلانے لگے

کہاں یہ بس میں تھا کہ خود کو حوصلہ دیتے
یہی بہت ہے کہ اب ہر دکھ پر مسکرانے لگے

یہ زندگی کچھ اور بھی بُری لگنے لگتی ہے
اپنا ہی کوئی سامنے آکر جب آزمانے لگے

ہم تو دعاؤں میں بھی اپنی مخلص نہ رہے
جو نہ چاہتے ہیں،جانے کیوں وہ لفظ لبوں پر آنے لگے

میری بازگشت انہی لفظوں کی صورت رہ جائے
جانے کیوں پھر دل یاد رکھنے کا بہانہ چاہنے لگے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
اپنے ذرد پنجوں سے
کسی خون آشام
درندے کی مانند
کتنی بے دردی سے
زندگی سے ہرے بھرے
درخت کی رگ رگ سے
خون نچوڑ لیتی ہے
کچھ ظالم لوگوں کی
چند لمحوں کی دل لگی بھی
اسی طرح
امربیل کی مانند
عمر بھر کے لیے
زندگی سے لپٹ جاتی ہے
دکھوں کا روگ لگا کر
رفتہ رفتہ
زندگی کو گھن کی طرح چاٹ لیتی ہے
ہنستے بستے چہروں کو
ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ویران کرکے
یہ امر بیل
جان لے کر ہی جدا ہوتی ہے۔
بہت خوب امن ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایمان سے مجھے یہ لائینیں پڑھ کر اپنا ایک شعر یاد آگیا ہے
شجر شجر پہ امر بیل کا تسلط ہے
چمن میں نرگس شہلا لہو اگلتی ہے
چلیں اب موقع جو
ہاتھ آیا ہے تو
ایک اور ببھی سہی
خی۔۔۔ال ت۔۔رک مح۔۔۔بت مح۔۔۔ال ہ۔۔ے ش۔۔۔۔اکر
سنبھ۔۔۔النے سے طبیعت کہ۔۔۔اں سنبھلتی ہے
کہیے کیسا لگا
 

امن ایمان

محفلین
شاکر صاحب بہت اچھے شعر ہیں۔۔۔بلکل پروفیشنل شاعروں جیسے۔۔۔آپ بھی اپنا سب کلام ایک جگہ پوسٹ کریں نا۔
 

امن ایمان

محفلین
میرے لیے دنیا کا سب سے قیمتی،انمول خزانہ میری ماما۔۔۔۔۔میں اگر آج زندہ ہوں اور لوگوں کے سامنے ہوں تو اس کہ وجہ صرف میری ماما کی دعائیں ہیں ۔۔۔میرے لیے ہر پل ہر لمحہ دعاکے لیے ہاتھ اٹھائے۔۔میں ان کےاحسانات کا بدلہ تو کسی صورت نہیں چکاسکتی۔۔ہاں اپنے لفظوں سے انھیں بتانے کی کوشش ضرور کی ہے۔

ماں

ماں کتنی ٹھنڈک ہے تیرے نام کے ان حرفوں میں
لب پہ آتے ہی تپتی دھوپ بھی گھنی چھاؤں لگنے لگتی ہے

تیرا سایہ رہے مجھ پر میری زندگی کی آخری حد تک
ماں تجھے اک دن نی دیکھوں تو زندگی ہی بُری لگنے لگتی ہے

اے میری پیاری ماں تُو کیا جانے تیری دعا میں کیا اثر ہے
اِدھر تو ہاتھ اٹھائے، اُدھر ہر مشکل مجھےآساں لگنے لگتی ہے

ایک تجھے راضی رکھنے سے میرا دامن بھرگیا خوشیوں سے
ماں تیری محبت کے سامنے مجھے دنیا کی ہرمحبت جھوٹی لگنے لگتی ہے

جوہومیرے بس میں،تجھ پہ نثار کردوں میں جہاں بھر کی نعمتیں
دنیا کی ہر نعمت،دولت تیرے رتجگوں سامنے ہیچ لگنے لگتی ہے

ماں تُو کہتی ہے میں تیری ہستی کا مان ہوں،غرورہوں
یہ سوچ کے مجھے یہ زندگی کچھ اور بھی اچھی لگنے لگتی ہے

میں وہ لفظ کہاں سے ڈھونڈ کرلاؤں،جو تیری شان میں ہوں ادا
ماں میری محبت،تیری محبت کے سامنے شرمندہ سی لگنے لگتی ہے
 

امن ایمان

محفلین
خواب
کانچ سے زیادہ نازک ہوتے ہیں
جب تک چمکتے ہیں آنکھوں میں
یہ زندہ رکھتے ہیں
اور اک بار اگر ٹوٹ جائیں تو۔۔
کرچیوں میں بٹ کے
رگ رگ کو کاٹ دیتے ہیں
سانس تو چلتی رہتی ہے
مگر یہ اندر سے مار دیتے ہیں۔​
 

امن ایمان

محفلین
اتنی اداس شاعری پڑھ کے لوگ میرے بارے میں الٹے سیدھے اندازے لگانے لگے تھے۔۔۔اکثریت کا خیال ہے کہ محبت ہی دکھ اور اداسی کی وجہ ہوتی ہے۔۔۔نہیں ایسا نہیں ہے۔۔۔ میرے ساتھ اللہ کا شکر ہے کہ یہ بھیانک حادثہ پیش نہیں آیا۔۔۔اس کی ایک بڑی وجہ ایک تو میرے ماما بابا کی دعائیں۔۔ان کا مجھ پر حد درجہ اعتماد ہے۔۔اور پھر یہ کہ میں بہت حقیقت پسند ہوں۔۔۔مجھے اپنی حدود کا پتہ ہے۔ہاں لوگ ملتے ہیں۔۔اچھے لگتے ہیں۔۔۔مجھے بہت کم لوگ برے لگتے ہیں۔۔۔خیر بات کہاں سے کہاں چلی گئی۔۔۔۔۔اب یہاں میں ایک بہت مزے کی نظم لکھ رہی ہوں۔۔۔یہ بھی صنم کے لیے ہے۔۔۔ صنم نیٹ پر میری بہترین دوست ہیں۔۔۔اللہ ہماری دوستی کو نظر بد سے بچائے آمین ۔۔یہ نظم میں نے تب لکھی تھی جب صنم کہیں گئی ہوئی تھیں۔۔۔اور واپس آنے میں کافی وقت لگا دیا تھا۔

محبت بھری Threat

صنم بے وفا
اس سے پہلے کہ میرا انتظارِ شوق
رفتہ رفتہ اداسیوں میں ڈھل جائے
ہماری دوستی کی سرسبز 'Ivy' بیل
ظالم پت جھڑ کی نظر ہوجائے
تم لوٹ آؤ
اس سے پہلے کہ میرا 'Mailbox'
صرف 'Junkemails' سے بھر جائے
میں کسی اور کے 'Forums' پر 'Active Member' ہو جاؤں
میری 'Friends List' میں کوئی نئی دوست 'Add' ہو جائے
تم لوٹ آؤ
اس سے پہلے کہ میں بھی بے وفا ہونے لگوں
مجھے کسی اور کے 'PMs' پڑھنے کی عادت ہوجائے
میں کسی اور کی خاطر شاعری لکھنے لگوں
ہماری محبت بھی 'Old posts' کی طرح نظروں سے اوجھل ہوجائے
تم لوٹ آؤ
اس سے پہلے کہ یہ پیار بھری نظم
پہلے اداس اور پھر غصہ بھری نظم میں بدل جائے
اور جو میں سوچ رہی ہوں،وہ 'Stupid' خیال
سچ مچ میں ہی سچ ہوجائے
بس تم اچانک چپکے سے لوٹ آؤ
 

امن ایمان

محفلین
یہ میری اب تک لکھی ہوئی آخری نظم ہے ۔۔۔یہ میں نے شمیل بھائی کے ٹاپک ‘خواب لمحے ،امر یادیں‘ سے متاثر ہوکر لکھی تھی۔۔۔واقعی کچھ لمحے اتنے جاندار ہوتے ہیں کہ پھر وہ تمام عمر ہمارے ساتھ امر یادیں بن کر رہتے ہیں۔۔

خواب لمحے

ہماری آنکھوں میں بسے کچھ خواب لمحے
سرزمینِ دل پر کچھ اسطرح سے مقیم ہوجاتے ہیں
کہ پھر وہ
بند مٹھی میں قید جگنوؤں کی مانند
ہمیشہ جگمگاتے ہیں
یہ خواب لمحے
یہ گلاب لمحے توآنے والے وقت میں ہماراکُل اثاثہ ہیں
لوگ چاہے ساتھ چھوڑ جائیں مگر۔۔
یہ خواب لمحے
یہ باوفا شاداب لمحے
ہماری سانسوں کی ڈور میں بندھ کے
امر یادیں بن کردل کے ایوانوں پہ نقش ہوجاتے ہیں
 

امن ایمان

محفلین
آپ سب لوگوں کے بے حد شکریہ جو یہاں آئے اور میری بے وقوفانہ باتوں کو پڑھا۔۔۔میں جانتی ہوں کہ یہاں ماشاءاللہ سے بہت قابل لوگ موجود ہیں۔۔جن کے سامنے عمر،تجربے اور علم کی بنیاد پر میں ایک طفلِ مکتب ہوں (واؤ امن کیا اردو لکھی ہے 8) )
میں اب نیا کچھ بھی نہیں لکھنا چاہتی۔۔۔اسی لیے میں نے خود کو بُری طرح مصروف کر لیا ہے ۔۔۔نہ وقت ملے گا اور نہ میں الٹا سیدھا سوچوں گی۔

اب آپ سب کے تبصروں کا انتظار رہے گا۔۔۔سچ سننے کا حوصلہ مجھ میں بہت ہے۔۔لیکن پھر بھی ہاتھ تھوڑا ہلکا رکھیے گا۔۔۔ایسا نہ ہو کہ میرا معصوم سا دل اتنے ٹکروں میں بٹ جائے کہ کرچیاں اکٹھی کرنے کی کوشش میں جھاڑو بیچارا بھی داغِ مفارقت دے جائے۔ :D ۔۔۔ شکر ہے ایک کام تو مکمل ہوا۔۔لیں جی اب ۔۔۔



The End​
 

امن ایمان

محفلین
یہ نظم میں نے پانچویں کلاس کی کتاب “اوکسفرڈ اردو سلسہ“ کی ہنس سے لی ہے۔ مجھے یہ نظم اتنی اچھی لگی ہے کہ بس ۔۔ایسا لگا کہ مجھے ایک جواب مل گیا کہ شاعری کیا ہے۔

شاعری

انسانوں کے دل میں بچو
اک پیار کا دریا بہتا ہے
جو آنکھ سے اوجھل رہتا ہے

لیکن دنیا میں کبھی کبھی
لگتا ہے کچھ اتنا اچھا
وہ چاند کی جھلمل کرنیں ہوں
یا رِم جِھم پانی بارش کا
یا ایسا ہو انسان کوئی
جو اتنا پیارا ہمیں لگے
ہم بول نہیں کچھ پاتے ہیں
چُپ چاپ کھڑے رہ جاتے ہیں


تب ایک انوکھے جادو سے
بارش ہوتی ہے لفظوں کی
جو گیت رسیِلا گاتے ہیں
اور ہم شاعر بن جاتے ہیں

جب دل پر چوٹ لگے گہری
اور آنسو پینا مشکل ہو
آسان لگے بس مر جانا
دُکھ سہہ کر جینا مشکل ہو


تب ایک انوکھے جادو سے
بارش ہوتی ہے لفظوں کی
جو گیت رسیِلا گاتے ہیں
اور ہم شاعر بن جاتے ہیں

اک بات مگر سب نے مانی
جب دل سے نکلے شعر کوئی
کر دیتا ہے ہم پر جادو
وہ سب کو اچھا لگتا ہے
اور با لکل سچا لگتا ہے
 

شاکرالقادری

لائبریرین
واہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کی ساری پوسٹیں مکمل ہو چکی ہیں
بڑی خوشی ہوئی!
لیکن اس بات کی خوشی نہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جان چھوٹی فضول کی باتوں سے
بلکہ اس بات کی خوشی
کہ اب یہ اچھی اچھی باتیں
آپ وہاں بھی پوسٹ کریں گی ۔ القلم ۔۔۔ علمی ادبی روابط پر
تبصرہ کے لیے
انتظار فرمایئے
 

امن ایمان

محفلین
میں ابھی بہت بہت غصے میں ہوں ۔۔۔مجھے کبھی کسی پر اتنا غصہ نہیں آیا ۔۔جتنا ایک محترمہ امل صاحبہ پر آیا ہے۔۔۔ مجھے صنم نے بتایا کہ امن میں نے تمھاری لکھی ہوئی نظم ایک فورم پر کسی کے نام سے دیکھی ہے۔۔۔ میں نے اس فورم پر نِک رجسٹر کروایا اور تعارف پوسٹ میں اس ممبر سے پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔۔۔اگر نظم اچھی لگی تھی تو ویسے ہی اپنے signature میں رکھ لیتں۔۔۔لیکن کم سے کم اپنا نام تو نہ لکھتیں ۔۔یہ میری Repute کا معاملہ تھا۔۔۔۔ وہاں کے ممبرز نے بھی میرا ساتھ دیا۔۔۔لیکن اس محترمہ نے نہ صرف میری پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔۔بلکہ وہ امیج ہی غائب کردیا۔۔۔وہ وہاں کہ گلوبل ماڈ ہے۔۔وہ تو اچھا ہوا۔۔میں اپنے پرسنل فورمز پر کاپی کر چکی تھی۔۔آپ بھی وہ امیج دیکھیں۔۔اور یہ بتائیں کہ اس طرح کی باتوں سے کس طرح بچا جائے۔۔۔میں نے وہاں کے سب ایڈمنز کو بھی پی ایم لکھ دیا ہے۔۔۔اور امل کو غصے میں کافی کچھ کہہ دیا ہے۔۔۔جس پر اب مجھے رونا آرہا ہے۔۔کہ ایویں یہ سب کیا ۔۔۔ :cry:


mereallah3pp1.jpg
 

شاکرالقادری

لائبریرین
غصہ ۔۔۔۔۔۔۔ غصہ تو شاید کسی اور کو آپ پر بھی ہے!
منتیں اور ترلے کروالینے کے باوجود آپ نے اپنے خوبصورت الفاظ کو وہاں پوسٹ کرنا گوارا نہ کیا جہاں پوسٹ کرنے کا آپ نے وعدہ کیا تھا ۔۔۔۔ اب اگر کوئی خود سے ایسا کر لے تو آپ کو غصہ آ جائے گا :(
یہ تو ویسے ہی ایک بات تھی جو غصے میں منہ سے نکل گئی ورنہ امن آپ کی بات بالک درست ہے اور ایسا کرنے والا یا والی علمی اور دبی بد دیانتی کا / کی مرتکب ہوا/ ہوئی ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ اس کا کوئی حل نہیں!
میں اپنا غییر مطبوعہ کلام یا غیر مطبوعہ تحقیقی، علمی اور ادبی کام اسی لیے پوسٹ نہیں کرتا مبادا کل کوئی اسے اپنے نام سے طبع کروا لے میں اس کا کیا بگاڑ سکتا ہوں حتی کہ میں نے اپنے ضلع کی تاریخ پر پوری کتاب لکھی ہوئی ہے اور وہ میں اپنے فورم پر اسے بھی پوسٹ نہیں کرتا کہ میری سالوں کی محنت کوئی اس طرح چرا نہ لے جائے ۔ اس رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
اے کاس کہ ہم اتنے پڑھ لکھ جانے کے بعد اخلاقیات کے ایک دو درس بھی لے لیا کریں
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے
 

دوست

محفلین
یہ تو بری بات ہے۔
لیکن ٹینشن نہیں لیتے اتنی اتنی باتوں‌ پر۔ یہ تو بونس ہوتا ہے اللہ میاں کی طرف سے۔ بیٹھے بٹھائے آپ کا ڈیپازٹ ہوجاتا ہے آخرت کے اکاؤنٹ میں۔
 

امن ایمان

محفلین
شاکرالقادری نے کہا:
غصہ ۔۔۔۔۔۔۔ غصہ تو شاید کسی اور کو آپ پر بھی ہے!
منتیں اور ترلے کروالینے کے باوجود آپ نے اپنے خوبصورت الفاظ کو وہاں پوسٹ کرنا گوارا نہ کیا جہاں پوسٹ کرنے کا آپ نے وعدہ کیا تھا ۔۔۔۔ اب اگر کوئی خود سے ایسا کر لے تو آپ کو غصہ آ جائے گا
یہ تو ویسے ہی ایک بات تھی جو غصے میں منہ سے نکل گئی ورنہ امن آپ کی بات بالک درست ہے اور ایسا کرنے والا یا والی علمی اور دبی بد دیانتی کا / کی مرتکب ہوا/ ہوئی ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ اس کا کوئی حل نہیں!
میں اپنا غییر مطبوعہ کلام یا غیر مطبوعہ تحقیقی، علمی اور ادبی کام اسی لیے پوسٹ نہیں کرتا مبادا کل کوئی اسے اپنے نام سے طبع کروا لے میں اس کا کیا بگاڑ سکتا ہوں حتی کہ میں نے اپنے ضلع کی تاریخ پر پوری کتاب لکھی ہوئی ہے اور وہ میں اپنے فورم پر اسے بھی پوسٹ نہیں کرتا کہ میری سالوں کی محنت کوئی اس طرح چرا نہ لے جائے ۔ اس رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔
اے کاس کہ ہم اتنے پڑھ لکھ جانے کے بعد اخلاقیات کے ایک دو درس بھی لے لیا کریں
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے

شاکر صاحب ایسسسسسسا کچھ نہیں ہے نا :( ۔۔۔میرے لیے تو یہ بہت اعزاز کی بات ہے۔۔۔میں نے آج آپ کے فورم پر نِک رجسڑ کروایا ہے۔۔ آپ سے کچھ وقت مانگا تھا۔۔اج کل رمضان کی مصروفیت۔۔۔اور پھر کچھ اس وقت تک اتنی ہمت ہی نہیں ہوتی کہ کچھ لکھ سکوں۔۔۔بس یہی وجہ تھی۔

جی آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں ۔۔مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ کوئی میرا لکھا چرا رہا ہے۔۔ میں نے کون سا اس کو پبلش کروانا ہے۔۔۔بس یہ فکر تھی کہ اگر کوئی اور فورم ممبر یہ پڑھتا تو شاید یہی سوچتا کہ میں نے وہاں سے لی ہے ۔۔۔ بس اپنی reputation کی ٹینشن ہر وقت لگی رہتی ہے۔۔لیکن اس بات پر پورا ایمان و یقین ہے کہ اللہ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت ۔۔۔بس دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔


دوست نے کہا:
یہ تو بری بات ہے۔
لیکن ٹینشن نہیں لیتے اتنی اتنی باتوں‌ پر۔ یہ تو بونس ہوتا ہے اللہ میاں کی طرف سے۔ بیٹھے بٹھائے آپ کا ڈیپازٹ ہوجاتا ہے آخرت کے


جی بس۔۔۔اصل ایک ٹینشن کی وجہ تو میں نے بتا دی۔۔لیکن کل میں نے اس لڑکی امل کو بہت روڈ پی ایم جواب لکھا تھا۔۔۔میں نے آج تک کسی کو چاہے بڑا ہو یا چھوٹا۔۔تم کہہ کر بات نہیں کی۔۔اسے میں نے تم تم کہہ کر بات کی۔۔۔ایک تو وہ جھوٹ پر جھوٹ بولے جارہی تھی ۔۔۔ خیر ۔۔ اب یہ پوسٹ ایک طرح سے میرے لکھے کا ثبوت رہے گی ۔۔باقی میرا لکھا اتنا اعلی پائے کا نہیں کہ کوئی اور چرانے کی ہمت کرے :oops:

بہت شکریہ یہاں جواب دینے کا : )
 

شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ امن بہت شکریہ
وہاں میں نے آپ کی پوسٹ کے جواب میں استقبالی پیغام پوسٹ کر دیا ہے
اور اب آپ کا ذہنی تنائو کچھ کم ہوا یا نہیں؟
سکون سکون
ایک بار پھر شکریہ
 
Top