محبت اندھی ہوتی ہے، عقیدت اندھتی ہوتی ہے۔۔۔اس قسم کی باتیں تو بہت سنی تھی آج پتا چلا کہ عناد بھی اندھا ہوتا ہے۔ بحث کا حصہ نہیں بننا چاہتا کہ نہ اس کے لیے وقت ہے اور نہ وسائل، فقط اس قدر کہوں گا کہ بلاتحقیق وتفتیش کسی کی طرف کوئی بات منسوب کر دینا یا منسوب کی گئی بات پر یقین کر کے تمسخر کرنا عقل ودانش سے بےگانہ ہونے کی دلیل ہے۔
کسی کو عزت دینا یا ذلیل کرنا انسان کے بس میں نہیں اللہ رب العزت کے قبضہ واختیار میں ہے"وتعز من تشاء وتذل من تشاء" الآیۃ۔ سیدی امیر اہلسنت دام ظلہ کو اللہ تبارک وتعالیٰ نے جو عزت عطا فرمائی ہے اس طرح کی باتوں سے اسے کوئی ختم نہیں کر سکتا، ہاں! یہ ضرور ہو گا کہ جس طرح آسمان کا تھوکا منہ پر آتا ہے اس طرح کی باتیں کرنے والے اپنی قدر ضرور گھٹا بیٹھیں گے اور ایسا ہوا بھی کہ بہت باشعور، سمجھ دار، تہذیب یافتہ اور پڑھے لکھے کہلائے اور کہلوائے جانے والوں کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔
سورج پر کیچڑ اچھالنے سے سورج کا تو کچھ نہیں بگڑتا البتہ کیچڑ اچھالنے والوں کی عقل وشعور سے آگہی ضرور ہو جاتی ہے۔
والسلام علی من اتبع الہدیٰ