امیر اہل سنت کا ہاتھ پکڑنے سے بندے کا موبائل 3 ماہ سے خود بخود چارج ہو رہا ہے

تجمل حسین

محفلین
ویسے آپ لوگ اس بات پر کیوں مُصر ہیں کہ امیرِ جماعت نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بات عین ممکن ہے کہ ویڈیو والے صاحب نے موبائل فون کی تکنیکی خرابی کو بلا وجہ امیرِ جماعت سے منسوب کر دیا ہو، جو کہ ویڈیو والے حضرات کی غلطی ہے۔ امیر ِ جماعت کی طرف سے تو ایسا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔
کوئی من گھڑت بات کسی سے منسوب کرنے میں کون سا وقت لگتا ہے۔
آداب۔
بالکل ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ چند سال پہلے تک میرے پاس سامسنگ کا موبائل فون تھا۔ اس میں بعض اوقات چارجر کا پلگ نکالنے کے بعد بھی بیٹری کا نشان ایسے ہی ظاہر کرتا تھا جیسے کہ بیٹری چارج ہورہی ہو۔ اور تب تک ایسا کرتا تھا جب تک دوبارہ چارجر کا پلگ لگا کر نکال نہ دیا جائے۔ :)
 
چلیں آپ تو ابھی مُلتان میں ہی ہیں تو کوشش کریں۔ ویسے میں ایک نتیجے پر پُہنچا ہوں کہ روحانی دُنیا کا اپنا ایک سُپر سٹور ہے اِس میں آپ کو مُختلف پروڈکٹس مِلتی ہیں مُختلف مزاج کے لوگوں کے لیے مُختلف کلاسِز کے لوگوں کے لیے۔ باقی بابا بُلھے شاہ کے شعر کا حوالہ دینے پر میرا دِل چاہتا ہے کہ میں روحانی بابا والے سٹائل میں آپ کو بتاؤں کہ ایک قریبی ہستی کے ایم فِل کے تھیسس میں معاونت کے لیے، میں شیلے اور بُلھے شاہ کے کلام کا بڑی گہرائی سے تقابلی و مسابقتی جائزہ لے چُکا ہوں :)
نہ چھیڑ ملنگاں نوں
 
آوازِ دوست

محفلین
جناب ہماری کیا مجال کہ چھیڑ سکیں بس آپ کی یاد آئی تو تکلیف دی ۔ کُچھ ہمیں بھی سیر کرائیں کہ طبیعت ذرا بہل جائے :)
 
arifkarim

معطل
اوہ یعنی وہ کرامت ورامت کچھ نہیں تھی، صرف تھوک لگایا جا رہا تھا۔۔۔ جیسے اس ویڈیو میں دکھایا گیا؟
تھوک کر چٹنا اور کسی کہتے ہیں؟ :)

یہ بات عین ممکن ہے کہ ویڈیو والے صاحب نے موبائل فون کی تکنیکی خرابی کو بلا وجہ امیرِ جماعت سے منسوب کر دیا ہو، جو کہ ویڈیو والے حضرات کی غلطی ہے۔ امیر ِ جماعت کی طرف سے تو ایسا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔
آپکی بات کسی حد تک درست ہو سکتی ہے کیونکہ امیر صاحب نےا یسا کوئی دعویٰ نہیں ۔ انہوں نے تو موبائل فون بس ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا جسکے پیچھے شاید کیمرہ مین کی آواز یہ دعوے کر رہی تھی۔ اسلئے یہ بالکل ممکن ہے کہ اس ویڈیو میں آواز بعد میں ایڈیٹ کی گئی تاکہ امیر صاحب کا تمسخر اڑا یا جائے۔ :)

جزو کی بنیاد پر کل پر حکم لگانا آپ ایسے سمجھدار لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔
یہ بھی درست ہے۔ Guilt By Association تو مغربی تہذیب میں بھی بین ہے۔

بالکل ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ چند سال پہلے تک میرے پاس سامسنگ کا موبائل فون تھا۔ اس میں بعض اوقات چارجر کا پلگ نکالنے کے بعد بھی بیٹری کا نشان ایسے ہی ظاہر کرتا تھا جیسے کہ بیٹری چارج ہورہی ہو۔ اور تب تک ایسا کرتا تھا جب تک دوبارہ چارجر کا پلگ لگا کر نکال نہ دیا جائے۔ :)
یہ تو پھر اسکے گرافک انٹرفیس میں ’’بگ‘‘ ہوا نہ کہ کسی معجزہ کے کرامات :)
 
فاتح

لائبریرین
ویسے آپ لوگ اس بات پر کیوں مُصر ہیں کہ امیرِ جماعت نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بات عین ممکن ہے کہ ویڈیو والے صاحب نے موبائل فون کی تکنیکی خرابی کو بلا وجہ امیرِ جماعت سے منسوب کر دیا ہو، جو کہ ویڈیو والے حضرات کی غلطی ہے۔ امیر ِ جماعت کی طرف سے تو ایسا کوئی دعویٰ سامنے نہیں آیا۔
کوئی من گھڑت بات کسی سے منسوب کرنے میں کون سا وقت لگتا ہے۔
آداب۔
معاذ اللہ! ہم پر یہ بہتان مت لگائیے کہ ہم نے کسی بات کو کسی کی طرف منسوب کیا ہے۔ ہم نے تو اسی لیے وہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سب کچھ کہا جا رہا ہے۔ اب اگر آپ کو وہ ویڈیو، اس کا مواد، اس میں شامل لوگ جہنمی زندیق جھوٹے ذلیل کمینے فراڈیے دھوکا وغیرہ وغیرہ جو بھی لگتا ہے وہ آپ انہیں کھل کر کہیے۔
یہ ویڈیو کوئی ایسا خفیہ راز تو نہیں ہے، انٹرنیٹ پر گردش کر ہی رہی ہے تو امیر دامت صاحب یا ان کی ٹیم کی جانب سے کیا یہ بیان دینا نہیں بنتا کہ یہ دھوکا ہے، امیر دامت برکاتہم العالیہ ایسی کوئی کرامت دکھانے پر قادر نہیں اور اگر کبھی دکھائی جائے تو دھوکا اور فراڈ مانی جائے؟؟؟
 
فاتح

لائبریرین
جزو کی بنیاد پر کل پر حکم لگانا آپ ایسے سمجھدار لوگوں کو زیب نہیں دیتا۔
جب معاملہ کفار کا ہو تو ہم بڑے آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ دیگ میں سے چاول کا ایک دانہ چکھنا ہی کافی ہوتا ہے اور جب مسلمانوں پر بات آتی ہے تو ان کی ایک بہت بڑی تعداد کے اقوال و افعال کو بھی انفرادی عمل یا "جزو" کہہ کر نظر انداز کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ چلیے تو اب آپ بتا دیں کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے افعال و اقوال وغیرہ کی مثال درکار ہو تو کس اکثریت کو بطور مثال چنا جائے؟؟؟
 
arifkarim

معطل
چلیے تو اب آپ بتا دیں کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کے افعال و اقوال وغیرہ کی مثال درکار ہو تو کس اکثریت کو بطور مثال چنا جائے؟؟؟
پاکستانی سرکاری مسلمانوں کی اکثریت کافی نہیں؟ :)

الیاس قادری کی طرف سے تردید آگئی ہے کہ اس وڈیو سے ان کی تنظیم کے کسی ذمے دار کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔
اخلاقی مجبوری تھی۔ پوری دنیا میں بدنامی جو ہوئی :)
 
فاتح

لائبریرین
الیاس قادری کی طرف سے تردید آگئی ہے کہ اس وڈیو سے ان کی تنظیم کے کسی ذمے دار کا کوئی تعلق نہیں۔۔۔
اخلاقی مجبوری تھی۔ پوری دنیا میں بدنامی جو ہوئی :)
صرف یہ کہہ دینا کہ "اس والی ویڈیو سے دعوت اسلامی یا کسی ذمے دار کا کوئی تعلق نہیں" کافی ہے؟
کچھ ایسا بیان ہو کہ
یہ دھوکا ہے، امیر دامت برکاتہم العالیہ ایسی کوئی کرامت دکھانے پر قادر نہیں اور اگر کبھی دکھائی جائے تو دھوکا اور فراڈ مانی جائے
 
arifkarim

معطل
عارف وڈیو میں الیاس قادری خود موجود نہیں ہیں۔۔۔ یہ کوئی بیوقوف مرید ہے ان کا۔۔۔
بیوقوف مرید سے مجھے وہ لطیفہ یاد آگیا جب ایک شخص نے سونے سے قبل اپنے پالتو بندر کو مکھیاں اڑانے پر لگا دیا۔ اپنے مالک سے محبت کے چکر میں جب ایک مکھی بار بار اڑانے پر بھی باز نہ آئی تو اسنے ایک بڑا سارا پتھر اٹھا لیا کہ اب نظر آئی تو وہیں مسل دوں گا۔ شومئی قسمت، وہ مکھی مالک کے چہرہ پر جاکر بیٹھ گئی اور اس بندر نے غصے میں آکر وہ پتھر اسکے سر پر دے مارا۔ مکھی کا تو پتا نہیں، البتہ مالک حضور اللہ کو پیارے ہو گئے :ROFLMAO:
کچھ اسی قسم کی حرکت ان مرید صاحب نے کی ہے۔ انکا تو بال بیکا کچھ نہیں ہوا، الٹ امیر اہلسنت پوری دنیا میں ذلیل ہو گئے :LOL:
 
محمدظہیر

محفلین
بیوقوف مرید سے مجھے وہ لطیفہ یاد آگیا جب ایک شخص نے سونے سے قبل اپنے پالتو بندر کو مکھیاں اڑانے پر لگا دیا۔ اپنے مالک سے محبت کے چکر میں جب ایک مکھی بار بار اڑانے پر بھی باز نہ آئی تو اسنے ایک بڑا سارا پتھر اٹھا لیا کہ اب نظر آئی تو وہیں مسل دوں گا۔ شومئی قسمت، وہ مکھی مالک کے چہرہ پر جاکر بیٹھ گئی اور اس بندر نے غصے میں آکر وہ پتھر اسکے سر پر دے مارا۔ مکھی کا تو پتا نہیں، البتہ مالک حضور اللہ کو پیارے ہو گئے :ROFLMAO:
بلا تبصرہ
ا س لطیفے کو بچے اسکول میں ایسے پڑھتے ہیں
اکبر بندر پالا تھا
اس کو لے کر پھرتا تھا
نیند آئی سو گیا
بندر سرہانے بیٹھ گیا
ایک مکھی اڑتی تھی
اکبر کے ناک پہ بیٹھتی تھی
بندر کو غصہ آیا
پتھر لیا مکھی کو مارا
مکھی تو اڑ گئی
اکبر کی ناک پھٹ گئی!
 
جناب ہماری کیا مجال کہ چھیڑ سکیں بس آپ کی یاد آئی تو تکلیف دی ۔ کُچھ ہمیں بھی سیر کرائیں کہ طبیعت ذرا بہل جائے :)
سیر کی قسمیں ہوتی ہیں اور ہرقسم ،بندے کے نفس کی کیفیات سے متعلق ہوتی ہے

سیر ناسوتی الگ ہوتی ہے

سیر ملکوتی الگ ہوتی ہے

سیر لاہوتی الگ ہوتی ہے وغیرہ وغیرہ

دراصل عام بندے کی سیر خطرناک ہوتی ہے کیونکہ عام بندے کے اندر کینہ بغض ، جھوٹ دھوکہ فریب وغیرہ ہوتا ہے تو جیسے ہی اس کی آسٹرل باڈی بدن سے نکلتی ہے وہ غلط ڈائمینشن میں چلی جاتی ہے یعنی ارواح سفلی اور جنات وغیرہ کی ڈائمینشن میں چلی جاتی ہے۔اس لیئے میرے بھائی سیروں وغیرہ سے اجتناب کریں
 
کبھی میں اپنے وجود کی چاردیواری سے باہر آ کر خود کو اور اطراف کو بہت لطیف پیرائے میں دیکھا کرتا تھا بلا کسی ریا ضت مشق اور ارادی کوشش کے ۔ اَب اگر عام ہوں تو خاص بنانے والا پارس تلاش کرنے میں آپ میری مدد نہیں کر یں گے :)
خاموشی اور پردہ داری ہی شائد رکاوٹ ہو سو اَب سوچا ہے کہ بات محفل و خلوت ہر دو جا کی جائے :)
 
Top