انوکھی بیت بازی

سیما علی

لائبریرین
دو سال بعد پھر زندگی دے دی ۔۔۔۔
بیت بازی کا ایک دلچسپ اور منفرد سلسلہ شروع کرنے جا رہی ہوں کرنا یہ ہے کہ اس لڑی میں اپنی پسند کے وہ اشعار شیئر کرنے ہیں جو جس حرف سے شروع ہوں اسی حرف پرانکا خاتمہ بھی ہو۔

جیسے کہ۔۔

فطرت افراد سے اغماض تو کر لیتی ہے
کبھی کرتی نہیں ملت کے گناہوں کو معاف
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
پہنے جاتے ہیں کئی رنگ کے کپڑے دن میں
کیا کہوں ہائے غضب ہے یہ بتاں کا بہروپ
مصحفی غلام ہمدانی
 

سیما علی

لائبریرین
لاکھ زندان پر آفات میں ہوتا ہے وہ قید
جو کوئی جاتا ہے اس طور کے زنداں سے نکل
نظیر اکبر آبادی
 

سیما علی

لائبریرین
لگے نہ کیوں آگ تیرے سر سے کہ عشق میں میں نے پاؤں رکھا
بجا ہے اے شمع تجھ کو کہنا دماغ روشن مراد حاصل!!!!
شاہ نصیر
 
Top