امن ایمان
محفلین
پاکستان کی آبادی کا باون فیصد عورتیں نہیں ہیں بلکہ عورتیں صرف 49 فیصد ہیں۔ ترقییافتہ ممالک میں عورتیں مردوں سے کچھ زیادہ ہیں مگر صرف 1 فیصد۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عورتیں زیادہ عمر تک زندہ رہتی ہیں۔ عام طور سے یہ 80 سالہ عورتیں شادیاں نہیں کرتیں اس عمر میں لہذا ہمیں چار شادیوں کے موضوع پر بات کرتے ہوئے 15 سے 64 سال کی عمر کو دیکھنا چاہیئے۔ اس عمر کے حصے میں پاکستان میں ہر عورت کے لئے 1.048 مرد ہے۔ تو کیا polyandry کی اجازت ہونی چاہیئے؟
ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا جب عورتوں کی تعداد مردوں سے دگنی ہو جائے گی کیونکہ یہ evolutionarily stable نہیں ہے۔ اس طرح کی ratio صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے کہ پاکستان ایسی شدید خانہجنگی کا شکار ہو جائے جس میں لاکھوں بلکہ کڑوڑوں جوان مرد مارے جائیں۔
یہ تو مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی آبادی 49 فیصد ہے 52 فیصد۔۔۔کیونکہ میں demographer نہیں ہوں۔۔۔ میں نے پاکستان کے ایک ٹی وی چینل۔۔A.Tv پر ایک ٹاک شو دیکھا تھا۔۔۔اس کی کم سے کم پچاس ایپی سوڈز تھیں۔۔۔اس ٹاک شو کا نام تھا باون فیصد۔۔۔۔۔اور ساتھ میں بتایا گیا تھا کہ یہ باون فیصد عورتیں ہیں۔جو پاکستان کی کل آبادی کا حصہ ہیں۔۔۔۔مجھے تب پتہ چلا تھا۔
آپ کی دوسری بات۔۔۔۔
ایسا وقت کبھی نہیں آئے گا جب عورتوں کی تعداد مردوں سے دگنی ہو جائے گی
یہ میں نے پاکستان کے حوالے سے نہیں کہا تھا۔۔۔میرے پاس جتنا محدود علم ہے میں نے اس کے حوالے سے بات کی تھی ۔۔۔قرآن پاک کی سورۃ احزاب یا سورۃ نور میں اس بات کا ذکر موجود ہے کہ عورتوں کی آبادی دگنا ہوجائے گی۔
مزید اگر میں اب بھی غلطی پر ہوں تو برائے مہربانی نشاندہی ضرور کیجیئے گا۔
بات کو زیادہ بڑھانا نہیں پلیززز۔۔۔مجھے بوچھی باجو سے بڑا ڈر لگتا ہے۔۔۔ابھی پتہ نہیں وہ مجھ کیا کہیں گی۔ : (