انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

ہاہاہاہا
ناول والی فرحت اور محفل والی فرحت کیانی میں شاید ایک قدرِ مشترک ہے " ذہانت اور جاننے کی جستجو":D
بہت خوب ! ميرا بھی یہی خيا ل ہے۔ماشاء اللہ حافظہ زبردست ہے آپ كا ۔ وہ زيادہ تر خاموش اور رائے محفوظ رکھتى تھی اور پھر آخر ميں كنكلوڈ كرتى تھی ۔ان والى فرحت ميں حس مزاح اضافى ہے۔ايك بات چائے مجھے نہيں ياد كيسى بناتى تھی ليكن ميرا خيال ہے کچن كا كام اسے نہيں آتا تھا : )
اشتياق احمد كے فى ميل كيريكٹرز بہت سيانے تھے ۔ ہے نا؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب ! ميرا بھی یہی خيا ل ہے۔ماشاء اللہ حافظہ زبردست ہے آپ كا ۔ وہ زيادہ تر خاموش اور رائے محفوظ رکھتى تھی اور پھر آخر ميں كنكلوڈ كرتى تھی ۔
اشتياق احمد كے فى ميل كيريكٹرز بہت سيانے تھے ۔ ہے نا؟
واؤ۔ واقعی؟؟؟
میری رائے بھی اکثر محفوظ ہی رہتی ہے نور۔ :)
اچھا؟ مجھے یاد ہے بھائی اور کزنز یہ ساری جاسوسی سیریز پڑھا کرتے تھے۔ انسپکٹر جمشید والی بھی اور علی عمران والی بھی۔ میں علی عمران والی پڑھی ہیں ان ہی کی کلیکشن میں سے۔ اس کے کردار یاد ہیں لیکن دوسری میں محمود، فاروق اور فرزانہ تو ذہن میں آتے ہیں۔ جس کردار کا آپ ذکر کر رہی ہیں وہ بھلا کون سا سلسلہ تھا؟ انسپکٹر کامران؟
 
ہائيں على عمران كون ؟ مجھے ياد نہيں ۔ فرحت انسپكٹر جمشيد کے دوست كى بيٹی تھی شايد۔ واقعى بہت پرانى ياد ايسے ہی بلنك كر گئى ۔جى ميرے خيال ميں كامران سيريز، ليكن ميں ان كے مكس ايڈونچرز كو پڑھتى تھی۔ كامران سيريز، جمشيد سيريز اور تيسرى آئى تھنك آفتاب سيريز ۔

آپ بہت خطرناك انٹرويور ہيں چن چن كر سوال پوچھے ليكن مزے كے۔
 
علی عمران وہ اپنے ابن صفی انکل والے۔
اوکے۔ کچھ کچھ یاد آ گیا۔ آفتاب بھائی بھی تھے۔ یہ کردار کافی فنی ہوا کرتے تھے ناں؟
آپ کو اچھا لگا۔ بہت شکریہ :)
نہیں تو۔ خطرناک سوال اور میں؟ میرے سوال پوچھنے کی عادت کی بھی ایک پوری کہانی ہے۔ :)

یاد آیا یہاں انٹرویو چل رہا ہے :) ۔ اب میں مہ جبین آنٹی سے کچھ سوال پوچھ لوں۔
دن کا کون سا پہر سب سے سے زیادہ پسند ہے؟ اور کیوں؟ (اگر کسی نے یہ سوال پہلے پوچھ لیا ہے تو معذرت)
ٹیلی ویژن پر ٹاک شوز دیکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو کونسے؟ اور کیوں پسند ہیں؟ نہیں تو کیوں نہیں؟
ٹیلی ویژن پر کوکنگ شوز دیکھتی اور ترکیب نوٹ کرتی ہیں؟ پھر ان کو آزماتی بھی ہیں؟
 
كراچی کے حالات پر آپ كى كيا رائے ہے؟ كيسے درست ہو سكتے ہيں؟
عام خواتين كى حد تك وہ تعصب نظر آيا جو سياسى پارٹيوں ميں ہے؟​
اپنا ملک پاکستان بڑا ہی خوبصورت ہے لیکن ابھی تک اس کی سیر کا موقعہ ٹھیک سے نہیں ملا ، بہت مختصر قیام لاہور، ملتان اور حیدرآباد میں رہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔لیکن کراچی تو کراچی ہے اس کے علاوہ کہیں دل نہیں لگتا​
میرے بچے ماشاءاللہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انکی مطالعہ کی عادت مجھے بہت اچھی لگتی ہے​
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت خوب ! ميرا بھی یہی خيا ل ہے۔ماشاء اللہ حافظہ زبردست ہے آپ كا ۔ وہ زيادہ تر خاموش اور رائے محفوظ رکھتى تھی اور پھر آخر ميں كنكلوڈ كرتى تھی ۔ان والى فرحت ميں حس مزاح اضافى ہے۔ايك بات چائے مجھے نہيں ياد كيسى بناتى تھی ليكن ميرا خيال ہے کچن كا كام اسے نہيں آتا تھا : )
اشتياق احمد كے فى ميل كيريكٹرز بہت سيانے تھے ۔ ہے نا؟
:jokingly:
ویسے مجھے کچن کا کام آتا ہے نور۔ سچی میں۔ اور اب تو میں سوچ رہی ہوں اردو محفل والوں کو چائے پر بلا لوں :openmouthed: پھر آپ لوگوں کی رائے واقعی حقیقت پر مبنی ہو جائے گی :heehee:
 
مہ جبین

محفلین
علی عمران وہ اپنے ابن صفی انکل والے۔
اوکے۔ کچھ کچھ یاد آ گیا۔ آفتاب بھائی بھی تھے۔ یہ کردار کافی فنی ہوا کرتے تھے ناں؟
آپ کو اچھا لگا۔ بہت شکریہ :)
نہیں تو۔ خطرناک سوال اور میں؟ میرے سوال پوچھنے کی عادت کی بھی ایک پوری کہانی ہے۔ :)

یاد آیا یہاں انٹرویو چل رہا ہے :) ۔ اب میں مہ جبین آنٹی سے کچھ سوال پوچھ لوں۔
دن کا کون سا پہر سب سے سے زیادہ پسند ہے؟ اور کیوں؟ (اگر کسی نے یہ سوال پہلے پوچھ لیا ہے تو معذرت)
ٹیلی ویژن پر ٹاک شوز دیکھتی ہیں؟ اگر ہاں تو کونسے؟ اور کیوں پسند ہیں؟ نہیں تو کیوں نہیں؟
ٹیلی ویژن پر کوکنگ شوز دیکھتی اور ترکیب نوٹ کرتی ہیں؟ پھر ان کو آزماتی بھی ہیں؟

ہممم ۔۔۔۔۔فرحت کے سوال خطرناک تو نہیں لیکن سمجھداری پر مبنی ضرور ہوتے ہیں
سوال پوچھنے کی عادت کی پوری کہانی کو ہم سب سے شئیر کرو :)
مجھے صبح کا وقت اچھا لگتا ہے اس لئے کہ اس وقت تازگی کا احساس بہت ہوتا ہے
جب بہت بوریت ہورہی ہوتی ہے تو کبھی کبھار کوئی سا بھی چینل لگا لیتی ہوں اور جو سیاستدانوں کو آپس میں باہم دست و گریباں دیکھوں تو طبیعت اور مکدر ہو جاتی ہے اور پھر کسی کتاب کا مطالعہ کرکے یا نیٹ کھول کر اپنا دھیان بٹاتی ہوں ، ویسے ٹاک شوز بھی کوئی دیکھنے کی چیز ہیں بھلا؟؟؟ جہاں سب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں ہی مصروف ہوتے ہیں ، قوم کو کیا مسائل درپیش ہیں اسکا تو انکو رتی برابر بھی احساس نہیں ہے ، اسی لئے مجھے ان ٹاک شوز سے بہت چڑ ہے :(
ہاں کوکنگ شوز تو میں دیکھتی ہوں اور جو ترکیب اچھی لگے وہ لکھتی بھی ہوں اور جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو اسکو آزما کر داد بھی وصول کرتی ہوں
زیادہ تر اے آر وائی ذوق چینل کے شوز دیکھتی ہوں سارہ ریاض کی ترکیبیں اچھی لگتی ہیں وہی آزماتی رہتی ہوںمیں نے بیکنگ بھی انہی سے سیکھی ہے الحمدللہ
 
مہ جبین

محفلین
كراچی کے حالات پر آپ كى كيا رائے ہے؟ كيسے درست ہو سكتے ہيں؟​
عام خواتين كى حد تك وہ تعصب نظر آيا جو سياسى پارٹيوں ميں ہے؟​
نور ! کراچی کے حالات ہوں یا پورے ملک کے۔۔۔اب ان میں سدھار آنا بظاہر بہت مشکل ہے، کیونکہ دن بدن ہم اخلاقی پستیوں کا شکار ہوتے جارہے ہیں ، ہر شخص خود کو غلطیوں سے مبرا سمجھتا ہے اور حق لینا تو جانتے ہیں لیکن دینا نہیں اور جھوٹ بددیانتی جو ہر برائی کی جڑ ہے ، معاشرے میں عام ہے ، بس ساری بات یہی ہے کہ اپنے دین کے اصولوں کی خلاف ورزی نے ہمیں کمزور اور رو بہ زوال کر دیا ہے
بس اب تو صرف ربِ کریم کی بارگاہ میں عاجزی کے ساتھ آہ و زاری کی ضرورت ہے کہ وہی ہمیں ان پستیوں سے نکال سکتا ہے
عام خواتین ہوں یا مرد ہم سب ایک ہی جیسے تعصب میں مبتلا ہیں ، سیاسی پارٹیاں بھی اپنے سوا سب کو غلط سمجھتی ہیں یہی عمومی رویہ ہے جو بد امنی کا سبب ہے اور یہی وجہ ہے کہ خاندان میں بھی آپس کی محبتیں اور اتفاق سرے سے کہیں نظر نہیں آتا اور چھوٹی چھوٹی باتیں رنجشوں کا سبب بن جاتی ہیں اور پھر مدتوں تک ہم اپنے دل میں عداوتوں کو پالتے رہتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کے حال پر رحم فرمائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
:jokingly:
ویسے مجھے کچن کا کام آتا ہے نور۔ سچی میں۔ اور اب تو میں سوچ رہی ہوں اردو محفل والوں کو چائے پر بلا لوں :openmouthed: پھر آپ لوگوں کی رائے واقعی حقیقت پر مبنی ہو جائے گی :heehee:
اب تو فرحت کیانی کی چائے کا مجھے اشتیاق ہو چلا ہے :)
کب آنا ہے چائے کی دعوت پر؟؟؟؟؟؟:heehee:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب تو فرحت کیانی کی چائے کا مجھے اشتیاق ہو چلا ہے :)
کب آنا ہے چائے کی دعوت پر؟؟؟؟؟؟:heehee:
:battingeyelashes: :angel::jokingly:

چشمِ ما روشن دلِ ماشاد۔ پہلی فرصت میں ہی آ جائیں :)
یہ سب fahim کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں آنٹی ۔ ورنہ آپ بے شک شمشاد بھائی سے پوچھ لیں۔ ان کو بھی میری چائے کی ترکیب بہت پسند آئی تھی :openmouthed:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ہممم ۔۔۔ ۔۔فرحت کے سوال خطرناک تو نہیں لیکن سمجھداری پر مبنی ضرور ہوتے ہیں
سوال پوچھنے کی عادت کی پوری کہانی کو ہم سب سے شئیر کرو :)
مجھے صبح کا وقت اچھا لگتا ہے اس لئے کہ اس وقت تازگی کا احساس بہت ہوتا ہے
جب بہت بوریت ہورہی ہوتی ہے تو کبھی کبھار کوئی سا بھی چینل لگا لیتی ہوں اور جو سیاستدانوں کو آپس میں باہم دست و گریباں دیکھوں تو طبیعت اور مکدر ہو جاتی ہے اور پھر کسی کتاب کا مطالعہ کرکے یا نیٹ کھول کر اپنا دھیان بٹاتی ہوں ، ویسے ٹاک شوز بھی کوئی دیکھنے کی چیز ہیں بھلا؟؟؟ جہاں سب ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے میں ہی مصروف ہوتے ہیں ، قوم کو کیا مسائل درپیش ہیں اسکا تو انکو رتی برابر بھی احساس نہیں ہے ، اسی لئے مجھے ان ٹاک شوز سے بہت چڑ ہے :(
ہاں کوکنگ شوز تو میں دیکھتی ہوں اور جو ترکیب اچھی لگے وہ لکھتی بھی ہوں اور جب بھی ضرورت پڑتی ہے تو اسکو آزما کر داد بھی وصول کرتی ہوں
زیادہ تر اے آر وائی ذوق چینل کے شوز دیکھتی ہوں سارہ ریاض کی ترکیبیں اچھی لگتی ہیں وہی آزماتی رہتی ہوںمیں نے بیکنگ بھی انہی سے سیکھی ہے الحمدللہ

بہت شکریہ :)
کہانی کافی طویل ہے۔ کبھی شیئر کروں گی :)
صبح کا وقت تو واقعی انسان کو تروتازہ کر دیتا ہے :)

:smile2: ٹاک شوز اب ایسے ہی ہو گئے ہیں۔ جہاں مہمانانِ گرامی تو ایک دوسرے سے دست و گریباں ہوتے ہیں لیکن میزبان بھی کچھ کم نہیں کرتے۔ وہ میزبان سے زیادہ وکیلِ استغاثہ لگ رہے ہوتے ہیں اور پھر جلتی پر تیل ڈالنے کا کام بخوبی سرانجام دیتے ہیں۔
  • کوکنگ شوز سے تراکیب نوٹ کرتے الجھن تو نہیں ہوتی۔ کیونکہ ایک ترکیب کے دوران کم از کم پانچ فون اور دس کمرشلز تو ضرور آ جاتے ہیں۔ اور کبھی بجلی بھی اڑن چھو ہو جاتی ہے۔ تو کبھی جھنجھلاہٹ ہوئی؟
سارہ ریاض کی تراکیب میں نے کافی لوگوں کو آزماتے دیکھا ہے۔ :)
  • بنیادی طور پر بہت سوشل ہیں یا اس کے الٹ؟ کس طرح کی گیدرنگز اچھی لگتی ہیں؟
  • موجودہ پود کا اپنی جنریشن کے ساتھ کس طرح موازنہ کرتی ہیں؟ دونوں میں کون سی باتیں ایک سی لگتی ہیں اور کہاں فرق دکھتا ہے؟
 
فہیم

لائبریرین
:battingeyelashes: :angel::jokingly:

چشمِ ما روشن دلِ ماشاد۔ پہلی فرصت میں ہی آ جائیں :)
یہ سب fahim کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں آنٹی ۔ ورنہ آپ بے شک شمشاد بھائی سے پوچھ لیں۔ ان کو بھی میری چائے کی ترکیب بہت پسند آئی تھی :openmouthed:

یعنی فہیم نہ ہوا
فہیم افوا باز ہوگیا ہے:)
 
محمد امین

لائبریرین
ایک سوال میرا بھی آپ بہو اچھی تھیں یا اب ساس اچھی ثابت ہو نگی
اس سوال کا جواب محمد امین بھائی دیں گے۔ :) :) :)

ہماری امی بہترین انسان ہیں اور ہر رشتہ بخوبی نبھاتی ہیں۔ ایک آئیڈیل خاتون ہیں اور سارے خاندان میں ہماری امی کی دھوم ہے۔۔
 
یہ ہمارے سوال کا جواب نہیں ہے۔ آپ نے بلا سبب ہمارے پیغام کا اقتباس لے کر ہمیں بھرمایا بلکہ ٹرخایا۔ :) :) :)
 
Top