انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

زبیر مرزا

محفلین
دعائیں
نہیں بھائی رونا نہیں۔ دعا کریں پاکستان اور پاکستانیوں کی مشکلات کم ہو جائیں۔
ویسے میرے کی بورڈ سے کراچی کے ذکر کا سہرہ محفل کے سر جاتا ہے۔ پہلے شگفتہ اور پھر مہ جبین آنٹی، امین اور فہیم کا بھی تعلق کراچی سے ہی ہے تو محفل پر آ کرکراچی کراچی کر رہی ہوں۔

تو ہردم اپنے ملک کی سلامتی اور اپنے پیارے شہرقائد کے لئے لب پر رہتیں ہیں
ویسے میں بھی کراچی سے ہوں
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مہ جبین آنٹی
چند مزید سوالات
شاپنگ کی شوقین ہیں؟ بازار جاتی ہیں تو کس چیز میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے؟
اپنے ہوش سنبھالنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں کون سا اہم واقعہ آپ کو اکثر یاد آتا ہے؟
 
مہ جبین

محفلین
آپا عورت صبراورشکرکرکے , گھرگھرہستی کرکے وہ مقام پالیتی جو مردعبادت وکڑی ریاضت سے بھی مشکل
سے پاتاہے ۔ اچھی آپا آپ کے خیالات اتنے عمدہ اورروشن ہیں الله کریم آپ اجرعظیم اورخیرکثیرعطافرمائے
آپ سی مائیں بہنیں تو اصل درسگاہ ہیں قوم وملت کی
جزاک اللہ خیراً کثیراً زحال بھائی
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم مہ جبین آنٹی
کیسی ہیں آپ؟ اتنا اچھا لگ رہا ہے آپ کو انٹرویو پڑھ کر۔ :)
اچھا جلدی سے ایک دو سوال پوچھتی ہوں باقی ساتھ ساتھ پوچھوں گی۔ ابھی بجلی جانے کا بھی وقت ہونے والا ہے۔
کراچی کی کونسی جگہ سب سے اچھی لگتی ہے؟
کراچی کے علاوہ کون سا شہر بہت اچھا لگتا ہے اور کہاں کہاں رہی ہیں؟
بچوں کی سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے؟
آپ بھی ڈرامہ دیکھ کر روتی ہیں؟ :( ۔ کیسا ڈرامہ اچھا لگتا ہے کامیڈی یا سنجیدہ؟ آجکل کونسا ڈرامہ دیکھتی ہیں؟
وعلیکم السلام فرحت ڈیئر
الحمدللہ ، میں تو بالکل ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ تم بھی خیریت سے ہوگی
اس انٹرویو میں اگر تم کو کچھ اچھا لگ رہا ہے تو اسکے لئے شکریہ :)
کراچی میں تو مجھے بس اپنا گوشہء عافیت (اپنا پیارا گھر) سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے :lol:
ویسے اس کے علاوہ سی ویو بہت اچھا لگتا ہے ( لیکن جب سمندر جائیں تو گیلے پیروں پر جو مٹی چپکتی ہے تو بڑی الجھن ہوتی ہے:))
اپنا ملک پاکستان بڑا ہی خوبصورت ہے لیکن ابھی تک اس کی سیر کا موقعہ ٹھیک سے نہیں ملا ، بہت مختصر قیام لاہور، ملتان اور حیدرآباد میں رہا ۔۔۔۔۔۔۔لیکن کراچی تو کراچی ہے اس کے علاوہ کہیں دل نہیں لگتا
میرے بچے ماشاءاللہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انکی مطالعہ کی عادت مجھے بہت اچھی لگتی ہے
ہر حساس شخص پر یہ کیفیت ضرور طاری ہوتی ہے کہ ڈرامے میں ٹریجڈی سین دیکھ کر آنسو خود بخود نکل پڑتے ہیں:crying3:
مجھے گھریلو اور معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامے اچھے لگتے ہیں لیکن ابھی تو کوئی بھی ڈرامہ باقاعدگی سے نہیں دیکھ رہی ہوں ،" ہمسفر" ختم ہوگیا ہے تو اب کوئی فی الحال نہیں دیکھ رہی ہوں
 
مہ جبین

محفلین
ارے چاندا جی نہ للچاؤ ہماراکہ ذکرکراچی کے کھانوں کا بوھری بازارکی چاٹ, بنس روڈ کے میٹھے دہی بڑے
بندوخان کاکباب پراٹھا اوراسلم کی نہاری اورگھرگلیاں دوست کیاکیاآنکھوں میں چھلکتاجاتاہے
کراچی میں رہنے والے لوگوں کا دل کہیں اور نہیں لگتا نا بھائی زحال:(
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین آنٹی
چند مزید سوالات
شاپنگ کی شوقین ہیں؟ بازار جاتی ہیں تو کس چیز میں زیادہ دلچسپی ہوتی ہے؟
اپنے ہوش سنبھالنے کے بعد پاکستان کی تاریخ میں کون سا اہم واقعہ آپ کو اکثر یاد آتا ہے؟

شاپنگ کا تو بالکل بھی شوق نہیں ہیں فرحت۔۔۔۔۔ کوئی مجھ سے اگر بازار چلنے کا کہہ دے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ میری سزا ہو۔۔۔۔۔ہاہاہاہا:D
لیکن اگر مارے باندھے کسی کے ساتھ بازار جانا بھی پڑ جائے تو بس جو لینا ہو لے کر جلد سے جلد گھر واپسی کی فکر ہوتی ہے بسسسس ۔۔۔۔۔۔ہے نا مزے کی بات۔۔۔:laughing3:
میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے بھی اور ہوش سنبھالنے کے بعد بھی پاکستان میں حادثات و سانحات ہوتے ہی رہے ہیں لیکن شاید 80 کی دہائی میں ایک پی آئی اے کا جہاز اغوا ہوگیا تھا اور مسافروں سمیت عملے کو یر غمال بنا لیا گیا تھا ، اس وقت یہاں پاکستانیوں میں جو کیفیت تھی وہ بس بیان سے باہر ہے ۔ جب اس طرح تو ہر وقت تازہ ترین خبریں نہیں ملتی تھیں بس شام ہی کو خبرنامہ کا انتظار ہوتا تھا بس غم و غصہ کی ایک لہر تھی جو پورے پاکستان میں تھی ، وہ لوگ جب رہا ہوکر واپس آئے ہیں تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے یہ سب ہمارے ہی عزیز ہوں اور خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ، یہ میرے لئے ناقابل فراموش واقعہ ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام فرحت ڈیئر
الحمدللہ ، میں تو بالکل ٹھیک ہوں اور امید ہے کہ تم بھی خیریت سے ہوگی
اس انٹرویو میں اگر تم کو کچھ اچھا لگ رہا ہے تو اسکے لئے شکریہ :)
کراچی میں تو مجھے بس اپنا گوشہء عافیت (اپنا پیارا گھر) سب سے زیادہ اچھا لگتا ہے :lol:
ویسے اس کے علاوہ سی ویو بہت اچھا لگتا ہے ( لیکن جب سمندر جائیں تو گیلے پیروں پر جو مٹی چپکتی ہے تو بڑی الجھن ہوتی ہے:))
اپنا ملک پاکستان بڑا ہی خوبصورت ہے لیکن ابھی تک اس کی سیر کا موقعہ ٹھیک سے نہیں ملا ، بہت مختصر قیام لاہور، ملتان اور حیدرآباد میں رہا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔لیکن کراچی تو کراچی ہے اس کے علاوہ کہیں دل نہیں لگتا
میرے بچے ماشاءاللہ تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور انکی مطالعہ کی عادت مجھے بہت اچھی لگتی ہے
ہر حساس شخص پر یہ کیفیت ضرور طاری ہوتی ہے کہ ڈرامے میں ٹریجڈی سین دیکھ کر آنسو خود بخود نکل پڑتے ہیں:crying3:
مجھے گھریلو اور معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامے اچھے لگتے ہیں لیکن ابھی تو کوئی بھی ڈرامہ باقاعدگی سے نہیں دیکھ رہی ہوں ،" ہمسفر" ختم ہوگیا ہے تو اب کوئی فی الحال نہیں دیکھ رہی ہوں
بہت شکریہ آنٹی جی آپ نے اتنی تفصیل سے جوابات لکھے۔ :)
اور کچھ نہیں سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مجھے واقعی آپ کی باتیں پڑھ کر بہت اچھا اچھا محسوس ہوا۔
اجو ڈرامے آجکل آ رہے ہیں ان میں کیا واقعی معاشرتی مسائل کو حقیقت پسندانہ انداز میں دکھایا جاتا ہے؟ یہ سوال اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ میں خود ڈرامہ نہیں دیکھتی اب لیکن جو کبھی کبھار اتفاق سے دیکھ لوں تو سمجھ نہیں آتا کہ اصل میں ڈرامہ بنانے کا مقصد کیا تھا۔ سو میں سب لوگوں سے اس بارے میں پوچھتی رہتی ہوں۔
اور آنٹی ایک ڈرامہ بلبلے بھی آتا ہے ناں شاید؟ دیکھا کبھی؟ اگر دیکھا تو پھر ایک سوال پوچھوں گی۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شاپنگ کا تو بالکل بھی شوق نہیں ہیں فرحت۔۔۔۔ ۔ کوئی مجھ سے اگر بازار چلنے کا کہہ دے تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ میری سزا ہو۔۔۔۔ ۔ہاہاہاہا:D
لیکن اگر مارے باندھے کسی کے ساتھ بازار جانا بھی پڑ جائے تو بس جو لینا ہو لے کر جلد سے جلد گھر واپسی کی فکر ہوتی ہے بسسس س ۔۔۔ ۔۔۔ہے نا مزے کی بات۔۔۔:laughing3:
میرے ہوش سنبھالنے سے پہلے بھی اور ہوش سنبھالنے کے بعد بھی پاکستان میں حادثات و سانحات ہوتے ہی رہے ہیں لیکن شاید 80 کی دہائی میں ایک پی آئی اے کا جہاز اغوا ہوگیا تھا اور مسافروں سمیت عملے کو یر غمال بنا لیا گیا تھا ، اس وقت یہاں پاکستانیوں میں جو کیفیت تھی وہ بس بیان سے باہر ہے ۔ جب اس طرح تو ہر وقت تازہ ترین خبریں نہیں ملتی تھیں بس شام ہی کو خبرنامہ کا انتظار ہوتا تھا بس غم و غصہ کی ایک لہر تھی جو پورے پاکستان میں تھی ، وہ لوگ جب رہا ہوکر واپس آئے ہیں تو ایسا لگتا تھا کہ جیسے یہ سب ہمارے ہی عزیز ہوں اور خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا ، یہ میرے لئے ناقابل فراموش واقعہ ہے
جی حیرت کی بات ہے واقعی۔ کیونکہ لوگ تو شاپ ٹِل ڈراپ پر یقین رکھتے ہیں اکثر :laughing3:
واقعی یہ تو بہت مشکل مرحلہ ہو گا۔ لیکن شکر ہے تب ہمارے اب والے چینلز نہیں تھے ورنہ لوگوں کی پریشانی میں ہزار گنا اضافہ ہی ہوتا۔

اچھا آنٹی ایک سوال اور:
آپ ہاؤس وائف ہیں۔ یقیناً گھر میں اور خاندان میں بہت وقت گزرتا ہے۔ مجھے بہت تجسس ہوتا ہے کہ کیا واقعی خاندانوں میں وہ گھریلو یا خاندانی سیاستیں چلتی ہیں جو ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں؟ یا کوئی ایسا کردار ہوتا ہے جو رشتے داریوں میں دراڑیں ڈالتا ہے یا پہلے نہیں ہوتا تھا اب ڈراماز دیکھ کر ہوتا ہے؟ آپ کا کیا مشاہدہ ہے؟
 
مہ جبین

محفلین
بہت شکریہ آنٹی جی آپ نے اتنی تفصیل سے جوابات لکھے۔ :)
اور کچھ نہیں سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔ مجھے واقعی آپ کی باتیں پڑھ کر بہت اچھا اچھا محسوس ہوا۔
اجو ڈرامے آجکل آ رہے ہیں ان میں کیا واقعی معاشرتی مسائل کو حقیقت پسندانہ انداز میں دکھایا جاتا ہے؟ یہ سوال اس لئے پوچھ رہی ہوں کہ میں خود ڈرامہ نہیں دیکھتی اب لیکن جو کبھی کبھار اتفاق سے دیکھ لوں تو سمجھ نہیں آتا کہ اصل میں ڈرامہ بنانے کا مقصد کیا تھا۔ سو میں سب لوگوں سے اس بارے میں پوچھتی رہتی ہوں۔
اور آنٹی ایک ڈرامہ بلبلے بھی آتا ہے ناں شاید؟ دیکھا کبھی؟ اگر دیکھا تو پھر ایک سوال پوچھوں گی۔
بہت شکریہ فرحت
جو ڈرامے آجکل چل رہی ہیں ان میں سے تو شاید ٪5 ہی ڈرامے معاشرتی مسائل کو حقیقت پسندانہ انداز میں دکھاتے ہونگے میں اب تو کوئی ڈرامہ فی الحال نہیں دیکھ رہی ہوں تو اس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ، لیکن بچے جب دیکھتے ہیں تو چلتے پھرتے نظر پڑ جاتی ہے تو واقعی میں یہ دیکھ کر سوچتی ہوں کہ ایسے فضول اور واہیات ڈرامے بنانے کا کیا مقصد ہے بھلا؟ اب ہمارے ڈرامے اسلامی کلچر سے بہت دور ہوتے ہیں اور فحاشی ، عریانی اور دولت کی نمود و نمائش کے سوا کچھ نظر نہیں آتا
بلبلے بھی ایسا ہی انتہائی چھچھورا اور واہیات ڈرامہ ہے میں نہیں دیکھتی، بچے لگا لیتے ہیں تو کان میں آواز پڑ جاتی ہے یا چلتے پھرتے نظر پڑ جاتی ہے
 
:) میری اماں جان کے بھی یہی خیالات ہیں اور وہ تو اکثر لاحول ولا قوۃ بھی کہہ رہی ہوتی ہیں :)
بلبلے کے بارے میں میں یہی سننا چاہتی تھی۔ :) میں اکثر ویک اینڈ پر صبح اخبار پڑھتے ہوئے ٹی وی کے چینلز بدلتی رہتی ہوں کیونکہ بعد میں تنقید جو کرنی ہوتی ہے تو بلبلے ریپیٹ ٹیلی کاسٹ چلتا ہے کسی چینل پر۔ نظر پڑتے ہی دل چاہتا ہے کہ ساری ٹیم کو قطار میں کھڑا کر کے چھڑی سے پٹائی کے کم از کم دو تین راؤنڈز ضرور مکمل کروں۔
 
مہ جبین

محفلین
جی حیرت کی بات ہے واقعی۔ کیونکہ لوگ تو شاپ ٹِل ڈراپ پر یقین رکھتے ہیں اکثر :laughing3:
واقعی یہ تو بہت مشکل مرحلہ ہو گا۔ لیکن شکر ہے تب ہمارے اب والے چینلز نہیں تھے ورنہ لوگوں کی پریشانی میں ہزار گنا اضافہ ہی ہوتا۔

اچھا آنٹی ایک سوال اور:
آپ ہاؤس وائف ہیں۔ یقیناً گھر میں اور خاندان میں بہت وقت گزرتا ہے۔ مجھے بہت تجسس ہوتا ہے کہ کیا واقعی خاندانوں میں وہ گھریلو یا خاندانی سیاستیں چلتی ہیں جو ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں؟ یا کوئی ایسا کردار ہوتا ہے جو رشتے داریوں میں دراڑیں ڈالتا ہے یا پہلے نہیں ہوتا تھا اب ڈراماز دیکھ کر ہوتا ہے؟ آپ کا کیا مشاہدہ ہے؟

فرحت اصل بات تو یہ ہے کہ اچھائی اور برائی اس دنیا میں موجود ایسی حقیقتیں ہیں کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ سب ہماری آزمائشیں ہیں کہیں ہم اس میں پورے اترتے ہیں اور کہیں ہم شیطان کا آلہ کار بن جاتے ہیں
ہر خاندان میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں ، پہلے کے مقابلے میں اس وقت برائی کا تناسب زیادہ ہوگیا ہے یا پہلے لوگ ڈھکے چھپے برے کام کرتے تھے اب کھلم کھلا کرتے ہیں بہرحال شیطان کا مکرو فریب تو صدیوں سے جاری ہے اور قیامت تک کے لئے اسکو اللہ نے چھوٹ بھی دی ہے اور طاقت و قوت بھی ، لیکن ۔۔۔۔۔۔۔جو اللہ کے نیک بندے ہیں وہ اسکے بہکاوے میں نہیں آتے
اب جہاں تک رشتہ داریوں میں دراڑیں ڈالنے والی بات ہے تو یہ تو شیطان کا محبوب مشغلہ ہے ، قریبی عزیزوں میں جدائی ڈالنا۔۔۔۔۔۔اور اسکے آلہء کار یہ کام ہر وقت کرتے ہی رہتے ہیں اور خاندانی سیاست کا بازار ہر جگہ گرم رہتا ہے تو کبھی کوئی اسکا نشانہ بنتا ہے تو کبھی کوئی ۔۔۔۔
اور رہی بات ڈراموں کے کرداروں کی تو سچ تو اسمیں ہوتا ہے لیکن کہیں کہیں مبالغے سے بھی کام لے لیا جاتا ہے جو انکی مجبوری ہے
ڈرامہ دیکھ کر ایسے برے کرداروں کو تحریک ملتی ہے اور انکے اندر جتنی خباثت ہوتی ہے وہ ظاہر ہوجاتی ہے
ویسے جو برے ہوتے ہیں وہ یہ دیکھے بغیر بھی برے ہی رہتے ہیں انکے لئے تو بس دعا ہی کی جاسکتی ہے
اللہ ہم سب کو نفس و شیطان کے شر سے بچائے آمین
 
مہ جبین

محفلین
:) میری اماں جان کے بھی یہی خیالات ہیں اور وہ تو اکثر لاحول ولا قوۃ بھی کہہ رہی ہوتی ہیں :)
بلبلے کے بارے میں میں یہی سننا چاہتی تھی۔ :) میں اکثر ویک اینڈ پر صبح اخبار پڑھتے ہوئے ٹی وی کے چینلز بدلتی رہتی ہوں کیونکہ بعد میں تنقید جو کرنی ہوتی ہے تو بلبلے ریپیٹ ٹیلی کاسٹ چلتا ہے کسی چینل پر۔ نظر پڑتے ہی دل چاہتا ہے کہ ساری ٹیم کو قطار میں کھڑا کر کے چھڑی سے پٹائی کے کم از کم دو تین راؤنڈز ضرور مکمل کروں۔
سو فیصد متفق فرحت
 
محمد امین

لائبریرین
آپ ہاؤس وائف ہیں۔ یقیناً گھر میں اور خاندان میں بہت وقت گزرتا ہے۔ مجھے بہت تجسس ہوتا ہے کہ کیا واقعی خاندانوں میں وہ گھریلو یا خاندانی سیاستیں چلتی ہیں جو ڈراموں میں دکھائی جاتی ہیں؟ یا کوئی ایسا کردار ہوتا ہے جو رشتے داریوں میں دراڑیں ڈالتا ہے یا پہلے نہیں ہوتا تھا اب ڈراماز دیکھ کر ہوتا ہے؟ آپ کا کیا مشاہدہ ہے؟

بالکل ہوتا ہے ایسا کردار خاندانوں میں۔ اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ والدین نے ایسی تربیت نہیں کی ہوتی۔ ہم نے جو بھی ایسے کردار دیکھے ہیں، عجیب معاملہ تو یہ ہے کہ ان کے والدین دنیا کے بہترین انسانوں میں شمار ہوتے ہیں مگر وہ خود ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بالکل ہوتا ہے ایسا کردار خاندانوں میں۔ اور افسوس کی بات تو یہ ہے کہ والدین نے ایسی تربیت نہیں کی ہوتی۔ ہم نے جو بھی ایسے کردار دیکھے ہیں، عجیب معاملہ تو یہ ہے کہ ان کے والدین دنیا کے بہترین انسانوں میں شمار ہوتے ہیں مگر وہ خود ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ !
متفق۔
امین آپ کے خیال میں ایسا کیوں ہوتا ہے کہ تریبت اچھی ہونے کے باوجود شخصیت میں اس قدر بگاڑ آ جائے۔ انسانی فطرت یا (گھر سے) بیرونی عوامل؟
سوری مہ جبین آنٹی آپ کے انٹرویو میں اوروں سے بھی سوالات شروع کر دیئے۔
 
اس بگاڑ میں کار فرما عوامل بہت سارے ہو سکتے ہیں مگر میرا خیال ہے یہ ڈیپینڈ کرتا ہے افراد پر کہ کس کو کب کیا ماحول ملا۔ نفسیات، فلسفہ اور عمرانیات کے ماہرین اس بارے میں زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔۔۔ جو کہ شاید آپ ہیں :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت اصل بات تو یہ ہے کہ اچھائی اور برائی اس دنیا میں موجود ایسی حقیقتیں ہیں کہ جس کا انکار نہیں کیا جاسکتا اور یہ سب ہماری آزمائشیں ہیں کہیں ہم اس میں پورے اترتے ہیں اور کہیں ہم شیطان کا آلہ کار بن جاتے ہیں
ہر خاندان میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں ، پہلے کے مقابلے میں اس وقت برائی کا تناسب زیادہ ہوگیا ہے یا پہلے لوگ ڈھکے چھپے برے کام کرتے تھے اب کھلم کھلا کرتے ہیں بہرحال شیطان کا مکرو فریب تو صدیوں سے جاری ہے اور قیامت تک کے لئے اسکو اللہ نے چھوٹ بھی دی ہے اور طاقت و قوت بھی ، لیکن ۔۔۔ ۔۔۔ ۔جو اللہ کے نیک بندے ہیں وہ اسکے بہکاوے میں نہیں آتے
اب جہاں تک رشتہ داریوں میں دراڑیں ڈالنے والی بات ہے تو یہ تو شیطان کا محبوب مشغلہ ہے ، قریبی عزیزوں میں جدائی ڈالنا۔۔۔۔ ۔۔اور اسکے آلہء کار یہ کام ہر وقت کرتے ہی رہتے ہیں اور خاندانی سیاست کا بازار ہر جگہ گرم رہتا ہے تو کبھی کوئی اسکا نشانہ بنتا ہے تو کبھی کوئی ۔۔۔ ۔
اور رہی بات ڈراموں کے کرداروں کی تو سچ تو اسمیں ہوتا ہے لیکن کہیں کہیں مبالغے سے بھی کام لے لیا جاتا ہے جو انکی مجبوری ہے
ڈرامہ دیکھ کر ایسے برے کرداروں کو تحریک ملتی ہے اور انکے اندر جتنی خباثت ہوتی ہے وہ ظاہر ہوجاتی ہے
ویسے جو برے ہوتے ہیں وہ یہ دیکھے بغیر بھی برے ہی رہتے ہیں انکے لئے تو بس دعا ہی کی جاسکتی ہے
اللہ ہم سب کو نفس و شیطان کے شر سے بچائے آمین
مہ جبین آنٹی ایک اور سوال:
کبھی ایسا بھی ہوا کہ کسی ایسی ہی شخصیت کے بارے میں معلوم ہو بھی گیا لیکن آپ کو ان سے اکثر ملنا جلنا بھی ہے۔ ایسی صورت میں کیسا رویہ اختیار کیا یا کرنا چاہئیے؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اس بگاڑ میں کار فرما عوامل بہت سارے ہو سکتے ہیں مگر میرا خیال ہے یہ ڈیپینڈ کرتا ہے افراد پر کہ کس کو کب کیا ماحول ملا۔ نفسیات، فلسفہ اور عمرانیات کے ماہرین اس بارے میں زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں۔۔۔ جو کہ شاید آپ ہیں :)
شکریہ امین :)۔ میرا بھی یہی خیال ہے کہ باہر کا ماحول اور کسی حد تک فطرت دونوں ہی اہم ہیں۔ ویسے میں نفسیات اور فلسفہ سے اتنی غیر متعلق ہوں جتنی ہمارے وزرا کرام اپنے متعلقہ شعبوں سے ہوتے ہیں۔
 
میں افراد کا تجزیہ تو کر سکتا ہوں، مگر بالمجموع اس رجحان کو ایک بحث میں سمیٹنا ممکن نہیں :)
 
Top