مہ جبین
محفلین
زبردست انٹرویو ہے جبین بہت مزا آ رہا ہے پڑھ کر اور کافی کچھ سیکھنے اور جاننے کو بھی مل رہا ہے۔
میدان صاف ہے توچلو اس موقعے کا فائدہ اٹھاتے ہیں
1)ماشاءاللہ شادی کے بندھن میں بندھے کافی عرصہ ہو گیا ہے اور اس رشتے میں کافی اتارچڑھاؤ بھی ہوتے ہیں تو اب تک اس رشتے سے آپ نے کیا سیکھا جو دوسروں کو بتانا چاہیں یعنی کامیاب ازدواجی زندگی کا کوئی راز؟؟؟
2)کیا آپ کو اپنےعورت ہونے پر فخر ہوتا ہے؟؟؟ اگر ہاں توکوئی وجوہات بتائیں؟؟؟
3)ماشاءاللہ آپ نے اپنا بچپن دیکھا پھر بچوں کا اور انشاءاللہ پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کو بھی دیکھیں گی تو اپنے وقت اور آج کے زمانے میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں ، اس وقت کی کیا بات پسند تھی اور کیا نہیں اور موجودہ وقت کی کیا بات پسند ہے اور کیا نہیں؟؟؟کبھی ایسا محسوس ہوا کہ کاش میرے وقت میں ایسا ہوتا یا ایسا سوچتی ہوں کہ کاش وہ بات اب بھی ہوتی وغیرہ (صحیح سے سمجھانے میں امید ہے کہ مزید الجھا نہیں دیا ہو گا)
4)آپ نے کہا کہ آپ آجکل ڈرامے دیکھتی ہیں تو آجکل کونسا ڈرامہ آپ کا پسندیدہ ہے؟؟؟
5)آپ نے کہا کہ آپ اپنی شاپنگ خود نہیں کرتیں کیا اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ آپ کوئی فیصلہ ٹھیک سے نہیں کر پاتیں ؟؟؟ورنہ عورتیں تو بدنام ہیں شاپنگ کے معاملے میں
6) عورت اور مرد وقت کے ساتھ ساتھ مختلف رشتوں میں ڈھلتے/بدلتے ہیں جیسے پہلے بیٹی پھر بہن،بیوی،ماں،بھابھی،نند،مامی،چاچی،خالہ،پوپھو،ساس وغیرہ تو آپ کو ان سب میں سے کونسا رشتہ اچھا لگتا ہے اور خود کو کس رشتے میں بہترین سمجھتی ہیں اور کونسا رشتہ خطرناک لگتا ہے ؟؟؟
اسی طرح مرد کونسے روپ میں اچھا لگتا ہے اور کونسے میں برا
فی الحال کے لیے بہت ہو گئے میرے خیال سے (کوئی سوال برا لگے تو معزرت ،بکواس سوال کا اگر چاہیں تو بے شک جواب نا دیں )
بہت بہت نوازش تعبیر، اس ناچیز کی فضول باتوں سے اگر کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے تو یہ کہ انسان کو اتنا بے وقوف بھی نہیں ہونا چاہئے کہ اسے پتہ ہی نہ ہو کہ اس دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔! چلو میری ذات کسی کام تو آئی، شکر ہے۔۔۔۔۔۔
1۔ میری شادی کو ماشاءاللہ 28 سال ہو چکے ہیں، الحمدللہ میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور اپنی فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہیں
انہوں نے ہر وقت میرا بہت خیال رکھا اور مجھے کبھی کسی چیز کی تکلیف یا کمی نہیں ہونے دی الحمدللہ اور شاید میں اس انداز سے انکا خیال نہ رکھ سکی ہوں، لیکن پھر بھی اتنی ساری خوبیوں کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ جب کسی ایک فریق کو غصہ کسی بھی بات پر آجائے تو دوسرے فریق کو مکمل خاموشی اختیار کرنا چاہئے، چاہے غلطی ہو یا نہ ہو ہر صورت میں مکمل خاموشی ہی بڑے سے بڑے طوفان کو ٹال دیتی ہے
اگر ایک بات کو دونوں ہی انا کا مسئلہ بنالیں تو بات ختم ہونے کے بجائے بگڑتی ہی چلی جاتی ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے یہیں سے دلوں میں گنجائش ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔ جیسے کہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا نجات پاگیا۔۔۔۔ تو بس کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہی ہے کہ خصوصیت کے ساتھ عورت کو حتی الامکان خلاف مرضی بات پر بھی اپنے شدید ردعمل کے اظہار سے گریز کرکے سب کچھ رب کریم کے سپرد کرکے خاموشی اختیا کرنا چاہئے ۔۔۔۔بس آزمائش شرط ہے
2۔ بے شک تعبیر مجھے اپنے مسلمان عورت ہونے پر بہت بہت فخر ہے کیونکہ اسلام نے عورت کو جو مرتبہ دیا ہے وہ کچھ کم نہیں ہے، بلکہ اور کسی مذہب نے ایسا مقام عورت کو دیا ہی نہیں ، اور دوسری باعث فخر بات یہ ہے کہ ماں کو جو بلند مقام ملا ہے اس کی وجہ سے بھی مجھے عورت ہونے پر فخر ہے ، میرا رواں رواں رب کریم کا شکر گزار ہے کہ اس نے ہمیں یہ عزت بخشی ہے ،ہم ساری زندگی اس رب ذوالجلال کے حضور سجدے میں گزار دیں تب بھی اس کا شکر ادا نہ کرسکیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔الحمدللہ رب العالمین
3۔ جیسے وقت گزرتا جاتا ہے بہت سی روایات اور لوگوں کی عادات بدلتی جاتی ہیں جو کل تھیں وہ آج ناپید ہیں اور جو آج رائج ہیں وہ شاید کل نہ ہونگی یہی ریت صدیوں سے چلی آرہی ہے اور شاید صدیوں تک چلتی رہے گی ، اصل بات یہ ہے کہ ہم ہمیشہ اپنے کل میں زندہ رہنا چاہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ دوسرے بھی ہمارے ساتھ ہمارے کل میں زندہ رہیں
حالانکہ اگر غور کریں تو ہمارے والدین بھی تو یہی چاہتے ہیں کہ ہم انکے ماضی کی طرح زندگی گزاریں، تو ہم تو زمانے کے ساتھ چلتے ہیں لیکن جب ہمارے بچوں کا دور آتا ہے تو ہم ڈکٹیٹر بن کر یہ چاہتے ہیں کہ وہ ویسا کریں جیسا ہمارے ماضی میں ہوتا تھا، ایسا ممکن نہیں ہوتا پھر بھی ہم ایسی توقعات کیوں لگاتے ہیں، ہمیں اپنے رویے میں لچک رکھنی چاہئے تاکہ زندگی پرسکون رہے اور ہمارے بچے بھی ہم سے خوش رہیں
لہٰذا میں ایسی امیدیں نہیں لگاتی جو کبھی پوری نہ ہوں، زندگی کا توازن بھی اسی بات میں ہے کہ ماضی کے بجائے حال میں زندہ رہنے کی کوشش کریں
4۔ تعبیر آجکل تو ایک ڈرامہ بہت مقبول ہو رہا ہے شاید تم بھی جانتی ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔"ہم سفر" یہ ڈرامہ میں دیکھتی ہوں آجکل اور جہاں جہاں ٹریجڈی سین ہوتا ہے ساتھ ساتھ میرے آنسو بھی بہتے رہتے ہیں
5۔ ہاں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میرے اندر قوت فیصلہ نہیں ہے