جواب حاضر ہیں
( جیہ) نہیں جی ۔ مشکل تو نہیں تھے۔ مشکل سوال تو ظفری صاحب نے کیے تھے۔ انہوں نے شائد جوابات پڑھے یا نہیں۔ (از جیہ)
( ظفری) سوری ۔۔۔ ! وہ دراصل میں نے آج ہی دیکھے ہیں ۔۔۔ میں اُن پر بھی مذید آپ سے بات کروں گا ۔۔ ویسے کیا واقعی مشکل سوال تھے ۔
(جیہ) ہاں مشکل تو تھے
سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"
ارے جویریہ ۔۔۔ آپ کو کہنا تھا کہ میری ہر خواہش میں مذید تین اور خواہشیں ہوں اور اُن تین خواہشوں میں پھر مزید تین اور پھر اُن تین میں مذید تین ۔۔۔۔۔۔ اور اس طرح یہ سلسلہ چلتا رہتا اور آپ کی من چاہی خواہشیں ہمیشہ پوری ہوتیں رہتیں ۔۔۔ اور الہ دین کے چراغ کا جن آپ کی خواہشیں پوری کر کر کے گِھستا رہتا ۔۔۔ آپ نےتو صرف تین خواہشوں پر ہی اکتفا کر لیا ۔ ہممم ۔۔
(جیہ)۔۔۔ نہیں جی ۔ زیادہ خواہشات نہیں ہیں میرے ، بس یہ تین کافی ہیں
مجھے نیند بہت کم آتی ہے۔ 24 کھنٹوں میں بہ مشکل 7-8 کھنٹے نیند پوری ہوتی ہے۔ رات 12 یا 1 بجے بستر پر جاتی ہوں۔ اور آج کل کے حساب سے 5 بجے اٹھ کر تقریباً نیند کی حالت میں فجر پڑھ کر پھر سوجاتی ہوں پھر 8 بجے صبح اٹھ جاتی ہوں ْ دو پہر کو سونے کی عادت نہیں
(ظفری) اگر چارپائی سے کھٹمل وغیرہ جھاڑ لیا کریں تو نیند میں اضافے کا امکان ہو سکتا ہے ۔۔۔ باقی آپ کی مرضی ۔۔۔۔
(جیہ)۔۔۔ کھٹمل کا نہیں مچھروں کا کچھ کرنا ہوگا
سوچتی ہوں بہت سوچتی ہوں اور بقولِ بابا " با آوازِ بلند" سوچتی ہوں۔
(ظفری) اس کو سوچنا نہیں کہتے ۔۔۔ “کوسنا“ کہتے ہیں ۔
(جیہ) کوسنے کو تو آپ کو دل چاہتا ہے
میرا تو نہیں خیال۔ کہ آج کل کوئ پر سکون رہ سکتا ہے۔
(ظفری) ہاں کیوں نہیں رہ سکتا اگر پُرسکون نہ رہنا چاہے تو ایسا ممکن ہے ۔
(جیہ) لگتا ہے آپ کی شادی نہیں ہوئ ابھی تک۔ ورنہ ایسی بات نا کرتے
یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔
(ظفری) کسی چیز میں انسان کی پسندیدگی اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ اس کے اندر کے کسی حصے کو اُن چیزوں سے وابستگی کی ضرورت ہے ۔ اور جب یہ وابستگی قائم ہوجاتی ہے تو پھر انسان کے اندر کا وہ حصہ مطمئن ہوجاتا ہے ۔ لہذا انسان کے گرد جو بھی چیز اللہ نے تخلیق کی ہے وہ انسانی زندگی میں کسی نہ کسی طرح ایک اہم کردار ادا کرتیں ہیں ( میرا خیال ہے میری بات کچھ زیادہ بھاری ہوگئ ہے ۔۔۔ میں خود بھی بعد میں سمجھوں گا ۔۔۔ قکککک )
(جیہ) یا رب وہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں گے میری بات
دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور
نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں۔
(ظفری) یہاں میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ کبھی یہ چاول کھائے ہی نہیں
( جیہ) ۔۔۔۔۔۔۔ کے گھونسلے میں ماش کہاں
( ظفری) اچھا اب جویریہ سے کچھ اور سوال مگر آسان سے ۔۔۔
1) غصہ کس بات پر آتا ہے ۔ ؟
(جیہ) بہت سے باتوں پر
2) کوئی وہم جو آپ کو پریشان کرتا ہو ۔ ؟
(جیہ) یہی کہ میری عمر کم ہے
3) آپ کا قیمتی اثاثہ ۔۔ ؟
(جیہ) میری کتابیں۔ اور آپ لوگ ( اراکینِ محفل)
4) کبھی “ آ بیل مجھے مار “ والے محاورے کا سامنا ہوا ہے ۔ ؟
(جیہ) اس وقت تو سامنا کر رہی ہوں آپ کے سوالات کا
5) ڈیپریشن ہو تو آپ کیا کرتیں ہیں ۔ ؟
(جیہ) خاموش رہتی ہوں
6) آپ کیا سمجھتیں ہیں کہ اگر میں یہ کام کر لوں تو میری زندگی کا مقصد پورا ہوجائے ۔ ؟
(جیہ) مجھے قرآن مجید حفظ کرنے کا شوق تھا۔ مگر افسوس سورۂ بقرہ اور آخری پارے کے علاوہ یاد نہیں کرسکی۔ سورۃ بقرہ تو اب بھول چکی ہوں۔ آخری اب بھی یاد ہے ۔ اگر پوری حفظ ہوجائے تو زندگی کا مقصد پورا ہوجائے گا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور اب ایمان کے سوالات
جیہ۔۔۔۔
سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"
( ایمان) یہ گیدڑ کے سینگ حاصل کرکے آپ کیا کریں گیں
(جیہ) ہمارے ہاں یہ مشہور ہے کہ جس کے پاس " گیدڑ سینگی" ہو وہ سب کا چہیتا ہوتا ہے۔
یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔
(یمان) جیہ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان سمجھ میں آنے والی چیز ہی نہیں ہے۔۔۔ لیکن رنگوں۔۔۔پھولوں۔۔اور اس طرح کی بہت ساری چیزوں پر باقاعدہ ریسرچ کے بعد ہی اس طرح کے نتائج سامنے آئے ہیں۔۔۔ ویسے یہ ضروری نہیں کہ یہ سب پر فٹ ہوں۔۔کیوں آپ کیا کہتی ہیں؟
(جیہ) آپ کے ساتھ اتفاق کرتی ہوں مگر یہ ضروری نہیں کہ جس چیزوں پر ریسرچ کی جائے وہ ٹھیک نتائج دے۔
نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں
(ایمان) اوہ اچھا۔۔۔ویسے یہ بات میں نے ایک سوات کی رہنے والی بندی سے پوچھی تھی۔۔۔اس کا مطلب ہے کہ ان محترمہ کا بھی ایک عدد جھوٹ پکڑا گیا
(جیہ) مس سوات نے جھوٹ نہیں بولا۔ شاید وہ " بیگمئ" چاول کا ذکر رہی تھی۔ اسے ہم "بوٹے" چاول بھی کہتے ہیں اور یہ موٹے اور گول گول ہوتے ہیں۔ مگر مجھے یہ چاول بالکل نہیں پسند۔
(ایمان) ابھی تو ظفری کے سوال آپ کے منتظر ہیں۔۔اس لیے میں کچھ زیادہ نہیں پوچھوں گی بس۔۔۔
ہ جیہ کیا آپ میں سچ اور جھوٹ پرکھنے کی صلاحیت ہے؟
(جیہ) شاید نہیں۔ شاید ہاں۔۔۔۔ یہ بولنے والے پر منحصر ہے کہ وہ کتنا چالاک ہے۔۔۔۔
ہ آپ کی چھٹی حس کس حد تک شارپ ہے؟
(جیہ) چھٹی حس سے اگر آپ کی مراد " کامن سینس" تو میں اس سلسلے میں نان سینس ہوں