جواب کے لیے بہت شکریہ۔۔۔اب سوال مشکل نہیں تھے نا۔۔؟؟
نہیں جی ۔ مشکل تو نہیں تھے۔ مشکل سوال تو ظفری صاحب نے کیے تھے۔ انہوں نے شائد جوابات پڑھے یا نہیں۔
ہ جیہ اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گیں؟ ( مزے مزے کی ہونی چاہییں
ہممممم ۔ سوچنا پڑے گا۔
ضرور ضرور جی۔۔۔لیکن سوچنے کے بعد مجھ سے شیئر ضرور کریے گا
سوچ لیا ۔۔۔ ایک تو سلیمانی ٹوپی کی فرمائش کروں گی۔ دوسرا اڑنے والا قالین۔ اور تیسری چیز جس کی مجھے اشد ضرورت ہے وہ ہے "گیدڑ کی سینگ"
اچھا تو پھر نیند کب اور کس طرح پوری کرتی ہیں۔۔؟ کیا صبح میں بہت سوتی ہیں۔۔؟
مجھے نیند بہت کم آتی ہے۔ 24 کھنٹوں میں بہ مشکل 7-8 کھنٹے نیند پوری ہوتی ہے۔ رات 12 یا 1 بجے بستر پر جاتی ہوں۔ اور آج کل کے حساب سے 5 بجے اٹھ کر تقریباً نیند کی حالت میں فجر پڑھ کر پھر سوجاتی ہوں پھر 8 بجے صبح اٹھ جاتی ہوں ْ دو پہر کو سونے کی عادت نہیں
ہمممم اچھا ۔۔۔ جیہ آپ زیادہ سوچتی ہیں یا نہیں؟
سوچتی ہوں بہت سوچتی ہوں اور بقولِ بابا " با آوازِ بلند" سوچتی ہوں۔
ہلکا نیلا یا آسمانی ( جیسے بارش کے بعد آسمان کا ہوتا ہے)
ایسے لوگ اندر سے بہت پرسکون ہوتے ہیں۔۔ہیں نا؟
میرا تو نہیں خیال۔ کہ آج کل کوئ پر سکون رہ سکتا ہے۔
ہمم اچھا۔۔۔یقننا یہ غانٹول بہت خوبصورت ہوگا۔۔۔جیہ میں آپ کو سمجھ نہیں سکی ۔۔۔ رنگ اتنا پرسکون اور کالا گلاب اتنا بےچین ۔۔؟
یہاں میں آپ سے اختلاف کروں گی۔ ان چیزوں کا انسان کی زندگی میں کوئ رول نہیں۔ اگر کسی کو آسمانی رنگ پسند ہے تو وہ پر سکون ہے یا سرخ رنگ پسند کرنے والے جذباتی یا جارحیت پسند ہوتے ہیں۔ نیلے آنکھوں والے بے وفا ہوتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ انسان ویسے بھی تضاد سے عبارت ہے۔ میں بھی اس سے استثنا نہیں رکھتی۔
کھانے میں مغز میری پسندیدہ ترین ڈش ہے ( خواہ بھینس کا ہو یا انسان کا) اس کے علاوہ گرمیوں میں علاوہ سرسوں کی ساگ مکھئ کی روٹی لسی کے ساتھ۔ سردیوں میں سواتی " لَونگئ" چاول مونگ میں پکے ہوئے ، شلغم اور دودھ کے ساتھ
یہ چاول گول گول شکل کے ہوتے ہیں نا۔۔؟؟
نہیں ۔ بلکہ لمبے ہوتے ہیں۔ لونگئ نام اس لیے پڑا کہ یہ چاول لونگ کی طرح لمبے ہوتے ہیں۔
جیہ آپ بہادر ہیں یا ڈرپوک۔۔؟؟
پتہ نہیں ڈرپوک ہوں یا بہادر؟ اب دیکھیں نا چھپکلی اور کاکروچ سے بہت ڈر لگتا ہے مگر چوہے سے نہیں