حجاب میں ایک بار پھر سے یہاں۔۔: )
میرا مزاج رومانوی
جی ۔۔۔لیکن آپ نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔۔۔ویسے ماوراء کی پوسٹ سے تو لگتا ہے کہ میں نے ایک بار پھر آپ کی ٹھیک سمجھا ہے۔
لاء سے سیاست کا کیا تعلق امن ؟؟؟؟؟ ہے بھی تعلق ویسے اور نہیں بھی ۔
حجاب ویسے تعلق کا تو مجھے نہیں پتہ ۔۔
۔۔بس مجھے لگا کہ جو لاء پڑھتے ہیں۔۔وہ پاکستان کا آئین بھی پڑھتے ہوں گے۔۔آئین سے پھر آج کی حکومت کا موازنہ۔۔۔اور پھر آج کے سیاسی نظام پر غور۔۔اور یہاں سے سیاست میں دلچسپی۔۔۔۔(اب پتہ نہیں کس حدتک ٹھیک کہا ہے)
ہاں رات میں سمندر کے پانی میں چاند دیکھا ہے ، کتنا خوبصورت ہوتا ہے وہ منظر کہ کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھوڑو کیا لکھوں اور
حجاب سمندر کو دیکھ کر ڈر نہیں لگتا کیا۔۔۔۔؟
میرے لان میں رات کی رانی اور آئیوی کے علاوہ گلاب، بیلا ( مجھے عشق ہے بیلے کی کلیوں سے ) گُلِ داؤدی ، گیندا ، اس کے علاوہ آم ، چیکو ، پپیتا ، شریفہ ، بادام اور لیموں کے درخت ہیں ۔
واؤؤوؤؤؤؤوؤوو حجاب میں نے ابھی آپ کے گھر آنا ہے بس۔ : )
میں سردیوں کی چاندنی راتیں کچھ دیر اکیلے ساری لائیٹس آف کرکے ضرور انجوائے کرتی ہوں ، چاند کو دیکھ کر کیا خیال آتا ہے ( سوچ رہی ہوں ) چلو اب کی بار چاند دیکھوں گی تو یاد سے وہ خیال یاد رکھوں گی اور لکھ دوں گی ۔
اے بہادر لڑکی یہ تو بتائیں کہ آپ اتنی بہادر کس طرح ہوئی ہیں۔۔؟ ویسے چاند کو دیکھ کر آپ یہ تو ضرور سوچتی ہوں گی۔۔کہ ۔۔۔۔۔۔ کاش کسی طرح میں چاند کے ماتھے پر لگا داغ دھو سکتی۔
اس بات کی تصدیق تو میں بھی کرتی ہوں کہ حجاب بہت رومانوی مزاج کی ہے۔ اور اکثر مسینجر پر بھی رومانی صورتِ حال کو بیان کرتی ہے۔ مثلاً آج چاندنی ہر طرف پھیلی ہوئی ہے میں ابھی کچھ دیر میں چاندنی انجوائے کرنے صحن میں رات کے 2 بجے جاؤں گی۔ رات کی رانی کی خوشبو مجھے بہت بھاتی ہے۔ میرے آنگن میں فلاں فلاں پودے ہیں۔ مجھے ان سے عشق ہے۔ وغیرہ وغیرہ۔
میں نے پوچھا کہ رات کے دو بجے صحن میں نکلو گی ڈر نہیں لگتا۔ یا گھر والوں نے کہا کہ آدھی رات کو باہر کیا کر رہی ہو؟
موصوفہ فرماتی ہیں کہ نہیں، گھر والوں کو معلوم ہے کہ مجھے چاند (چاندنی رات) سے عشق ہے۔
حجاب چاند کو دیکھ کر یہی خیال ذہن میں لایا کرو۔ کہ میں اس چاند جو میری رسائی سے دور ہے۔ اسے کیوں دیکھ رہی ہوں۔ میرا چاند تو زمین پر ہونا چاہیے۔
ویسے تمھاری ایک بات میرے من کو بہت بھائی تھی۔ کہ جب تم نے کہا کہ “اس وقت پورا آنگن بادام کے ریڈ پتّوں سے بھرا ہے اور اُس پر بوندوں کی ٹپ ٹپ اتنا حسین منظر ہے کہ بس “
ویسے حجاب، چاند پر جانے کا ارادہ تو نہیں رکھتی؟
حجاب۔۔>> چاند کو دیکھ کر کیا اچھی بات سوچنے کو کہا ہے نا
۔۔۔ویسے ایک بات تو پکی ہے۔۔ہماری حجاب بہت بہادر ہیں۔