امن محفل پر تم کو بہت مِس کیا ، ہم سب فیملی ممبرز کی طرح ہیں اور کوئی ایک ممبر روٹھ جائے تو جس طرح گھر کی فضا اداس لگتی ہے وہی حال محفل کا بھی ہے ۔۔۔
حجاب آپ نے تو مجھے جذباتی کردیا ہے۔ میں نے تو مذاق میں یہ سوال پوچھا تھا۔۔میں نے بھی اردو محفل اور آپ سب کو بہت مس کیا تھا۔
میری بہترین دوست عیشل ہے ۔نیٹ جب میں نے یوز کرنا سٹارٹ کیا تھا تو بہت ساری لڑکیوں کو دوست بنانا چاہا مگر کوئی لڑکی شائد نیٹ پر کسی لڑکی کو دوست نہیں بناتی ، میری یہ خواہش محفل پر آ کر پوری ہوئی اور اب تم سب ، ماوراء ، سارہ ، شگفتہ ، جیہ ، اور امن تم میری اچھی فرینڈز ہو۔
حجاب بالکل میرے ساتھ بھی یہی پرابلم رہا۔۔۔میسینجرز پر تو لڑکیاں کسی لڑکی سے بات کرنا ہی شاید توہین سمجھتی تھیں۔ میں سمجھی کہ شاید اکیلی میں ہی پاگل تھی۔۔۔
لیکن آپ بھی مجھے مل گئیں۔
شکر ہے فورمز کی دنیا بہت اچھی ہے۔
کوئی ایک فرینڈ ہی ہوتی ہے جو سپر بیسٹ ہوتی ہے۔اس کے علاوہ بھی بیسٹ فرینڈز ہو سکتیں ہیں مگر سپر بیسٹ والی بات سب میں نہیں ہوتی ۔
کیا ہم آپ کی سپر بیسٹ عیشل کو یہاں آنے کی دعوت دے سکتے ہیں؟ اور یہ عیشل اردو محفل والی عیشل ہی ہیں نااا۔۔؟
دھوکہ تو نہیں کھایا اب تک ،شائد اس کی وجہ میری یہ عادت کہہ سکتی ہو کہ جلدی اعتبار نہیں کرتی میں، کسی کی باتوں میں نہیں آتی، ڈھیٹ کی طرح وہی کرتی ہوں جو میں کرنا چاہوں، تو اس طرح دھوکے کے چانسز کم ہوتے ہیں۔
ہاں حجاب یہ بات میں نے نوٹ کی ہے کہ آپ ایک تو ماشاءاللہ کنفیڈنٹ بہت ہیں۔۔اور میدان چھوڑکر جانے کی بجائے پوری طرح اپنا دفاع کرتی ہیں۔ اچھا شب اگر آپ کو کوئی دھوکہ باز ٹکرا جائے تب آپ کیا کرتی ہیں۔۔؟ اس کا جھوٹ منہ پر مار دیتی ہیں ۔۔یا چپ رہتی ہیں؟
میری پسندیدہ شخصیت جو پہلی بار پسندیدہ قرار پائی تھیں اور آج بھی نہیں بھولی میں اُن کو ، وہ میری نفسیات کی ٹیچر تھیں مس غوثیہ ، اُن کی باتیں ، اُن کا اسٹائل ، اُن کا ڈریس اپ ہونا سب کچھ مجھے اچھا لگتا تھا ۔
اچھا حجاب۔۔ ایک بار میرے ساتھ بھی ایسا ہوا تھا۔۔مجھے اپنی لینگوئج کلاس کی ٹیچر نے ضرورت سے زیادہ متاثر کیا۔۔وہ بڑی ینگ تھیں۔۔ڈریسنگ لاجواب، سمائل آہ۔۔ ہیر کٹ بس کچھ مت پوچھیں۔۔۔اب ہوتا یوں کہ کلاس میں سارے اسٹوڈنٹس تو لیکچر سننے میں مگن ہوتے اور میں ان کے گال کے ڈمپل گننے میں
۔۔اور پھر شاید ان کو بھی پتہ چل گیا۔۔۔اس کے بعد وہ ہوتیں۔۔۔ڈائس پر ان کا مارکر۔۔اور پھر1018 ،1018 ۔۔کچھ دن بعد میرا نام ہی یاد کر لیا۔۔۔۔۔
اور ہر دو منٹ بعد ارضان سے اپنے لیکچر کی تصدیق دہانی۔۔۔کہ آیا سن بھی رہی ہے یا پھر ڈمپلز دیکھنے میں کھو گئی ہے۔۔سچ سچ بتایے گا آپ کے ساتھ تو ایسا نہیں ہوا تھا۔۔؟
شمشاد چاء۔۔۔۔خوش آمدید