امن ایمان
محفلین
ماوراء نے کہا:نہیں، تمھارے سیانا ہونے پر شک نہیں کیا۔
لڑکا ہوتی تو کمال ہوتی یا کمال کرتی؟
اوہ ماوراء آپ کا یہ پیغام اب مجھے نظر آیا۔۔ ہمممم لڑکا ہوتی تو کمال ہوتی۔۔اور آپ کو تو پتہ ہے جو باکمال ہوتے ہیں وہی کمال کرتے ہیں
جی تو حجاب۔۔۔
امن تم ضرور سوچو کہ کاش تم لڑکا ہوتیں ، بس خیالوں میں دور نہ نکل جانا کہ کسی لڑکی کا تھپڑ واپس لائے خیال سے
قکککک نہیں حجاب ایسا تو خیر ہرگز نہ ہوتا۔۔۔ میں تو ویسا لڑکا ہوتی نا جن کے پاس لڑکیاں خؤد سے رخسار لے کر آتیں کہ بھائی صاحب ایک ہلکا سا تھپڑ ہی پیار سے لگادیں ۔۔
تمہاری اندر کی آنکھ تو بڑی خطرناک ہوئی پھر ۔
نہیں باہر کی آنکھیں زیادہ خطرناک ہیں۔۔۔۔اس لیے کہ مجھے سامنے کی چیز جلدی نظر نہیں آتی۔۔کونوں کھدروں میں چھپا سب دیکھ لیتی ہوں۔
اب تمہارے عجیب سوالوں کے میرے غریب جواب۔
غریب جواب تو خیر نہیں ہیں۔۔۔چاندنی رات میں اکیلے بادشاہت کے مزے لے رہی ہیں تو۔۔جواب غریب کیسے ہوئے۔۔۔

اگر انڈیا میں بادشاہت ہوتی تو میں آگرہ میں تاج محل کے قریب اپنا شاہی محل بنواتی اب ایک دن کی ہی ملتی اگر تو میں کہتی مجھے چاند کی چودہ کو بادشاہت کرنی ہے
چاندنی رات میں تاج محل میں اپنا دربار لگاتی تمام وزراء کی چھٹی ہوتی اور عوام کا داخلہ تو ویسے ہی بند ہوتا اور پھر صبح ہو جاتی تاج محل کی وجہ سے میں انڈیا میں بادشاہ بننا پسند کرتی
زبردست۔۔۔ کیا اعلی ذوق پایا ہے ۔۔: ) اس جواب کے بعد آپ کا مزاج خاصا رومانوی لگا ہے۔
سیاست میں دلچسپی سیاست دان کی شخصیت تک ہے کہ دیکھنے میں کیسا ہے
حجاب لاء پڑھ کے سیاست میں دلچسپی اتنی سرسری ۔۔۔؟
ساڑھی پسند ہے ۔
کبھی ساڑھی پہنی۔۔؟
تیاری کے لیئے ٹائم صرف 30 منٹ ۔
good : )
صبح اُٹھ کر سب سے پہلے آنکھیں کھولتی ہوں نا
قکککک اچھا جی جب آنکھیں کھل جاتی ہیں تو پھر کیا ہوتا ہے۔۔۔؟
ہ اچھا حجاب آپکو سمندر کیسا لگتا ہے۔۔؟
ہ کبھی رات کو سمندر کے پانی میں چاند دیکھا۔۔؟
ہ آپ کے لان میں رات کی رانی، آئیوی کے علاوہ اور کیا کیا ہے،،؟
ہ یہ بتائیں کہ چاند کو دیکھ کر دل میں کیا خیال آتاہے۔۔؟
ہ حجاب آپ جذباتی ہیں۔۔؟
ہ اگر ڈرامے میں ٹریجڈی دیکھیں تو خود بھی رو دیتی ہیں یا ڈرامہ کو ڈرامہ ہی سمجھتی ہیں۔۔؟