انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

تیشہ

محفلین
یہ مٹھائی کے گیارہ ڈبے ہیں شگفتہ ۔ جو زکریا پر ادھار ہیں میرے :p آپ نے بھی کھانی ہو تو بتائیے پھر میں بارہ کئے لیتی ہوں :wink:
 
امن ایمان

محفلین
رعمسیس دوم کو وہ فرعون سمجھنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بائبل کے مطابق اس فرعون کے لئے بنی اسرائیل نے شہر تعمیر کئے اور رعمسیس دوم ایک مشہور فرعون تھا جس نے بھی دو شہر تعمیر کروائے۔ مگر اگر بائبل کی تاریخیں مان لی جائیں تو رعمسیس دوم حضرت موسٰی والا فرعون نہیں ہو سکتا۔

یہ سب پڑھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوا کہ رعمسیس دوم کے بارے میں جو آرٹیکل پڑھا اس میں متعدد جگہ قرآن کا حوالہ دیا گیا تھا۔۔۔اور مجھ جیسے بہت سے کم فہم اور کم علم لوگوں نے اسے سچ سمجھا اور یقین کیا۔۔خیر واعلم باالصواب ۔ آپ سے یہاں شئیر کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ اس بارے زیادہ سے زیادہ جان سکوں۔

آپکی سردی کم ہوئی کہ ابھی تک ہے ؟
سوالوں کو پڑھکر کم تو ہو ہی جانی چاہئیے تھی ۔ یا کچھ اور بڑھ گئی ہے ۔؟

بوچھی باجو ۔۔۔۔ آپ بھی نہ بس:)
 
امن ایمان

محفلین
ایک بات!

(خوشخبری) :)

زکریا سب سے پہلے تو میں آپ کا بہت سااااا شکریہ ادا کروں گی،جس طرح آپ نے تعاون کیا۔۔۔میرے سوال خواہ وہ معقول تھے یا عجیب و غریب بہت صبر اور حوصلے سے جواب دیے۔ مجھے آپ سے بات کرنا آپ کو جاننا بہت اچھا لگا۔۔اکثر جگہ اپنی کم علمی پر افسوس بھی ہوا :‌( ۔۔لیکن یہ سوچ کر اچھا بھی لگا کہ چلو میں کسی قابل نہیں لیکن ایک بہت قابل انسان سے گفتگو کرنے کا شرف تو مجھے حاصل ہو ہی گیا۔۔: )

ہممم آپ شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں کہیں جارہی ہوں تو نہیں ایسا کچھ نہیں ہے۔۔بس کچھ دیر کے لیے میں یہاں سوالات پوچھنے کا سلسلہ ختم کررہی ہوں ۔۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میری خواہش یہی ہے کہ کسی بھی انٹرویو تھریڈ کو بند نہ کیا جائے ۔۔۔اگر سوال پوچھنے کو میں نہیں ہوں تو اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ کچھ ایسا جاننا چاہتے ہوں گےجو میں نہیں پوچھ سکی۔

یہ جان پہچان تو چلتی رہے گی اور اسے چلتے رہنا چاہیے ۔۔۔میری طرف سے یوں سمجھ لیں کہ وقفہ برائے آرام ہے۔۔اس دوران سب کو اجازت ہے کہ وہ آئیں اور زکریا اجمل کے متعلق کچھ نیا دریافت کریں۔ :)

زیک اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو ابھی سے معذرت۔۔۔ زندگی کا کچھ پتہ نہیں۔۔۔کہاں چلتے چلتے رک جائے۔ میں اب ذرا باقی لوگوں کی خیر خبر لے لوں۔ : )
 
زیک

مسافر
بہت شکریہ امن کہ آپ نے اس انٹرویو کے لئے اتنا وقت نکالا اور محنت کی۔

باقی آپ مجھے ایسے بڑھا چڑھا کر نہ پیش کریں یہ نہ ہو پھول کر کپا ہو جاؤں۔
 
بدتمیز

محفلین
‌‌‌
قصور ان کی کم‌عقلی کا ہوا یا میرا ان کی بات کو غلط کہنے کا؟ کیا تکفیر اتنا ہی آسان کام ہے کہ جب چاہا چھوٹی سی بات پر کسی کو کافر قرار دے دیا؟

کافر اور کفر کے فتوے تو لگتے ہی رہتے ہیں۔ وہ اگر کم عقل ہیں تو آپ تو سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔ آپ نے میری پوسٹ پر غور نہیں کیا۔ میں نے کہا ہے کہ اگر غیروں کی سائنس مسلمانوں کے کسی قصے کی تائید کر دے تو وہ اسکو بھی اسلام کا حصہ بنا لیتے ہیں۔
حساسیت اچھی چیز ہے لیکن اپنے لئے اچھی نہیں۔ آپ اپنے پر لگنے والے فتوؤں پر حساس ہیں لیکن ذرا اس کے الٹ بھی سوچیں کہ آپ کتنے حساس لوگوں کو لاعلمی میں چھیڑ بیٹھتے ہیں؟
آپ بجائے کاؤنٹر کرنے کے آرام سے اپنا موقف ثبوت کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔ جبکہ آپ کرتے ہیں کہ کہیں سے آئے ایک فقرہ اچھالا اور غائب۔

مگر یہ بات سکالرز میں مانی جاتی ہے کہ رعمسیس دوم ڈوبنے سے نہیں مرا۔ اب مجھے یہ معلومات نیٹ پر تو نہیں ل رہیں کہ اس کی فنگس انفیکشن کے بارے میں کیا کہا گیا تھا مگر سمندر کی تہہ والی بات کچھ صحیح نہیں لگ رہی۔

رعمسیس دوم پھر کیسے مرا؟
کیا زمین اور سمندری پانی کی فنگس مختلف ہوتی ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر اس آرٹیکل میں سمندری پانی کا ذکر ہو گا میں نے یہ آرٹیکل شائد ۹۸ یا ۹۹ میں پڑھا تھا۔

آپ بے‌شک جس کی چاہیں بات مانیں۔ مگر اگر آپ پرانے مسلمانوں کی بنی اسرائیل کی تاریخ کے بارے میں معلومات پڑھیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ وہ تقریباً سب کی سب یہودیوں اور عیسائیوں سے ہی لی گئی ہیں اور بہت کا ماخذ بائبل ہی ہے۔

یہ ہمارے برصغیر کی عادت ہے کہ فضول کی کہانیاں منسوب کر لیتے ہیں۔ میرے ٹیچر کے مطابق یہ سارا علم اس زمانے کا ہے جب سائنس کی سرپرستی مسلمانوں کے ہاتھ تھی۔ بدقسمتی سے میں اس وقت کسی ایسے بندے سے انٹچ نہیں جو اس بارے میں عربی کتب سے معلومات مہیا کر سکیں۔ ایک صاحب یہاں امریکہ سے عربی زبان اور علوم کے لئے سعودی عرب گئے ہیں۔ اکتوبر نومبر میں آئے ہوئے تھے۔ گرمیوں میں آئے تو کوشش کرونگا کہ ان سے گزارش کروں۔
 
بدتمیز

محفلین
امن:

یہ سب پڑھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوا کہ رعمسیس دوم کے بارے میں جو آرٹیکل پڑھا اس میں متعدد جگہ قرآن کا حوالہ دیا گیا تھا۔۔۔اور مجھ جیسے بہت سے کم فہم اور کم علم لوگوں نے اسے سچ سمجھا اور یقین کیا۔

زکریا:

رعمسیس دوم کو وہ فرعون سمجھنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بائبل کے مطابق اس فرعون کے لئے بنی اسرائیل نے شہر تعمیر کئے اور رعمسیس دوم ایک مشہور فرعون تھا جس نے بھی دو شہر تعمیر کروائے۔ مگر اگر بائبل کی تاریخیں مان لی جائیں تو رعمسیس دوم حضرت موسٰی والا فرعون نہیں ہو سکتا۔

امن:

ویسے بھی بائبل کو جس طرح عیسائیوں نے مسخ کیا ہے

زکریا:

میں اس معاملے کا ایکسپرٹ نہیں۔ میری معلومات محدود ہیں۔ البتہ مجھے یہ پتہ ہے کہ کونسا فرعون تھا پر کافی اختلاف ہے۔ کم از کم پانچ چھ فرعونوں کے نام لئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل فنکلسٹین جیسے سکالر بھی ہیں جو حضرت موسٰی اور بنی اسرائیل کا مصر سے جانا وغیرہ ہی کے منکر ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ تاریخ کے اس دور میں بنی اسرائیل کا ذکر ہمیں نہ ہونے کے برابر ہی ملتا ہے اس لئے وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

امن، کچھ کہوں یا سمجھ آ گئی ہے؟
 
زیک

مسافر
بدتمیز نے کہا:
‌‌‌حساسیت اچھی چیز ہے لیکن اپنے لئے اچھی نہیں۔ آپ اپنے پر لگنے والے فتوؤں پر حساس ہیں لیکن ذرا اس کے الٹ بھی سوچیں کہ آپ کتنے حساس لوگوں کو لاعلمی میں چھیڑ بیٹھتے ہیں؟

سچی بات یہ ہے کہ مجھے خود پر ایسے فتووں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ جس کی جو مرضی ہے کہے میں اس کے کہنے سے نہ کافر ہوں گا نہ مسلمان۔

آپ بجائے کاؤنٹر کرنے کے آرام سے اپنا موقف ثبوت کے ساتھ پیش کر سکتے ہیں۔ جبکہ آپ کرتے ہیں کہ کہیں سے آئے ایک فقرہ اچھالا اور غائب۔

میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے۔ مجھے جو چیز جواب طلب نظر آتی ہے اس پر کچھ ضرور کہتا ہوں۔ باقی اگلے بندے پر ہے کہ وہ علم کی کھوج میں رہے۔

رعمسیس دوم پھر کیسے مرا؟

مجھے نہیں معلوم۔ شاید 1976 میں اس پر جو ریسرچ کی گئی ہو وہاں سے کچھ علم ہو سکے۔ یہ میں نے کہیں پڑھا تھا کہ وہ جب مرا تو ضعیف العمر تھا اور کئی بیماریوں کا شکار۔ شاید arthritis اور دانتوں کی انفیکشن کا ذکر تھا اور بھی شاید کچھ۔

کیا زمین اور سمندری پانی کی فنگس مختلف ہوتی ہیں؟ اگر ایسا ہے تو پھر اس آرٹیکل میں سمندری پانی کا ذکر ہو گا میں نے یہ آرٹیکل شائد ۹۸ یا ۹۹ میں پڑھا تھا۔

اگر آپ آرٹیکل ڈھونڈ سکیں تو بات واضح ہو سکے گی۔
 
بدتمیز

محفلین
ہمم وقت کی کمی۔

مسلمان آگے ہی جاہل ہیں اگر آپ جیسے لوگ بھی تنگ آ کر ان کو عقل نہیں دے سکیں گے تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے۔
میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ چاہیں تو کسی نہ کسی حد تک جہالت دور کر سکتے ہیں۔ آگے آپ کی مرضی۔
وسلام
 
امن ایمان

محفلین
بدتمیز نے کہا:
امن:

یہ سب پڑھ کر حیرت کے ساتھ ساتھ افسوس بھی ہوا کہ رعمسیس دوم کے بارے میں جو آرٹیکل پڑھا اس میں متعدد جگہ قرآن کا حوالہ دیا گیا تھا۔۔۔اور مجھ جیسے بہت سے کم فہم اور کم علم لوگوں نے اسے سچ سمجھا اور یقین کیا۔

زکریا:

رعمسیس دوم کو وہ فرعون سمجھنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بائبل کے مطابق اس فرعون کے لئے بنی اسرائیل نے شہر تعمیر کئے اور رعمسیس دوم ایک مشہور فرعون تھا جس نے بھی دو شہر تعمیر کروائے۔ مگر اگر بائبل کی تاریخیں مان لی جائیں تو رعمسیس دوم حضرت موسٰی والا فرعون نہیں ہو سکتا۔

امن:

ویسے بھی بائبل کو جس طرح عیسائیوں نے مسخ کیا ہے

زکریا:

میں اس معاملے کا ایکسپرٹ نہیں۔ میری معلومات محدود ہیں۔ البتہ مجھے یہ پتہ ہے کہ کونسا فرعون تھا پر کافی اختلاف ہے۔ کم از کم پانچ چھ فرعونوں کے نام لئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل فنکلسٹین جیسے سکالر بھی ہیں جو حضرت موسٰی اور بنی اسرائیل کا مصر سے جانا وغیرہ ہی کے منکر ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ تاریخ کے اس دور میں بنی اسرائیل کا ذکر ہمیں نہ ہونے کے برابر ہی ملتا ہے اس لئے وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

امن، کچھ کہوں یا سمجھ آ گئی ہے؟

جو بات صاف لفظوں میں کی جائے ۔۔مجھے وہی سمجھ آتی ہے۔۔:(
 
زیک

مسافر
بدتمیز نے کہا:
ہمم وقت کی کمی۔

مسلمان آگے ہی جاہل ہیں اگر آپ جیسے لوگ بھی تنگ آ کر ان کو عقل نہیں دے سکیں گے تو پھر کیا کیا جا سکتا ہے۔
میں بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ آپ چاہیں تو کسی نہ کسی حد تک جہالت دور کر سکتے ہیں۔ آگے آپ کی مرضی۔
وسلام

بات یہ ہے کہ یہ کام بہت کٹھن ہے اور کافی محنت اور وقت مانگتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بوچھی کیا مٹھائی کے ڈبے اور بڑھانے ہیں :) ٹھیک ہے ٹھیک ہے بڑھا لیں لیکن زکریا بھیا مجھے مٹھائی میں رس ملائی پسند ہے !
 
تیشہ

محفلین

امن ایمان

محفلین
زکریا سب سے پہلے تو آپ کا بہت سارا شکریہ کہ آپ نے یہاں بہت وقت اس تھریڈ کو دیا۔۔۔یقین کریں کہ آپ سے بات کرتے ہوئے میرے ذہن میں بس یہی ایک خیال ہوتا تھا کہ آپ بہت سنجیدہ سے ہیں۔۔۔تھوڑے سے rude بھی لگتے ہیں اس لیے آپ میرے سوالات کو انجوائے تو دور کی بات، سیریس بھی نہیں لیں گے۔ لیکن آپ نے مجھے حیران کردیا۔۔۔ہمیشہ اس تھریڈ میں بہت politely بات کی۔۔۔۔کبھی بلاوجہ انتظار نہیں کروایا۔۔۔ میں آپ کا بہترین رویہ ہمیشہ یاد رکھوں گی۔ ایک بار پھر بہت شکریہ۔ اب آتی ہوں اختتامیہ خطاب پر۔۔۔:)

-----------000000-----------​

کسی انسان کو جاننے کے لیے کبھی ایک لمحہ کافی ہوتاہے اور کبھی یہ عمل انسان کی پوری زندگی پر محیط کرجاتا ہے۔ میں نے بھی تھوڑی سی کوشش کی کہ اپنے سوالوں کے ذریعے میں کسی حد تک آپ سے واقفیت حاصل کرسکوں ۔۔جان پہچان کےاس سلسلہ میں سوالات فکس نہیں تھے۔۔شخصیت اور موقع محل کے مطابق سوالات کی نوعیت بھی مختلف ہوتی تھی۔۔اب جبکہ کافی تھریڈز اپنے اختتامی مراحل میں ہیں۔۔اس لیے میں چاہتی ہوں کہ اس جگہ سب سے ایک طرح کے سوال پوچھوں جو کہ پورے انٹرویو کا خلاصہ ہوں۔ یہاں میں یہ بات بھی واضع کرتی جاؤں کہ یہ اختتام میری جانب سے ہوگا۔۔۔۔باقی سب لوگوں کو پوری اجازت ہے کہ آپ میرے بعد اس ممبر سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔یا پھر ممبر کی اپنی مرضی کہ وہ اپنے تھریڈ کو مقفل کرنا چاہیں تو ایسا کرسکتے ہیں۔
آخر میں میں آپ کی شکرگزار ہوں کہ آپ کے تعاون کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا ورنہ شاید بات ایک دولوگوں سے آگے نہ بڑھتی۔

آپ کے لیے سوالات۔۔
flower.gif

1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟

2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟

3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟

4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟

5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟

6: اگر جواب نہ میں ہے تو کیوں نہیں پڑھایا۔۔۔اس کی وجہ؟

7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟ :wink:

8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟ :)

9: اردو محفل کو کیسا پایا؟کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جیسی اردو فورم آپ دیکھنا چاہتے تھے اردو محفل اس معیار پر پورا اتری؟ ( منتظم اعلیٰ ہونے کی وجہ سے آپ کے جواب کی اہمیت کچھ اور بڑھ گئی ہے۔ ) :)

10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟

11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟ ( یہ مشورہ ساتھی منتظمین اعلیٰ کے لیے قابل غور سمجھا جائے گا)

12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟

13: کو-ایڈمن یا ناظمین اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا۔۔اگر ہوسکے تو میری طرف سے آصف اور نبیل صاحب سے اتنا ضرور پوچھیے گا کہ وہ دونوں آپ کی طرح بہادر کیوں نہیں ہیں) :p

14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟

15: اپنا شخصی خاکہ تحریر کریں جس میں آپ کی خوبیاں اور خامیاں بھی شامل ہوں۔۔اور کچھ اس طرح کے ہم آپ کو لفظوں سے پوری طرح پہچان لیں؟ ( جامع لکھنے پر نمبر ایکسٹرا) :)

16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)

17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)

18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟

19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟

20: اردو محفل پر آپ کا اپنا پوسٹ کیا بہترین دھاگہ، بہترین جواب، بہترین مشورہ؟

21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟

22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
1: اب تک زندگی کی سب سے بڑی achievement؟

جانے کیوں لگتا ہے کہ زندگی میں کچھ خاص achieve نہیں کیا حالانکہ خوش ہوں اور بہت کچھ ہے۔ مگر سب عام سا لگتا ہے جسے سب کرتے ہیں۔

2: کس خواہش کے پورا ہونے کا انتظار ابھی باقی ہے؟

بہت سی خواہشات ہیں۔ پھرنے پھرانے کی، کچھ “اچھا کام“ کرنے کی، وغیرہ۔

3: اپنے بارے میں ایک جملہ جسے سننے کے لیے کان منتظر ہوں؟

ہمممم۔ You are a nice boy, Dad! جو آجکل میری بیٹی کا فیورٹ جملہ ہے۔

4: کیا آپ کے فیملی ممبرز یا دوستوں میں سے کسی نے آپ کے اس دھاگے کو پڑھا؟

ممکن ہے مگر معلوم نہیں۔ عنبر کو ایک حصہ پڑھایا تھا مگر پورا نہیں پڑھا اس نے۔

5: اوپر والے سوال کا جواب اگر ہاں میں ہے تو ان کی رائے؟

میرے بارے میں: اچھی :D
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
7: آپ کا اپنے دشمنوں کے نام کوئی پیغام؟ :wink:

اب یہ معلوم ہی نہیں کہ کوئی دشمن ہے بھی یا نہیں مگر پیغام پھر بھی دے دیتا ہوں شاید کسی کو فائدہ ہی ہو جائے۔ :p اور وہ یہ ہے کہ دشمنی ضرور کریں اگر انہیں شوق ہے مگر دشمن کو بھی ایک عام انسان ہی سمجھیں۔

8: آپ کا اپنےدوستوں کے نام کوئی محبت اور خلوص سے بھرا پیغام؟ :)

دوستوں کو پیغام تو بذاتِ خود ہی دینا چاہیئے یہاں لکھنا تو اچھا نہیں لگتا۔ میں تو دوستوں کو mass email بھی کرنا پسند نہیں کرتا۔

9: اردو محفل کو کیسا پایا؟کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جیسی اردو فورم آپ دیکھنا چاہتے تھے اردو محفل اس معیار پر پورا اتری؟ ( منتظم اعلیٰ ہونے کی وجہ سے آپ کے جواب کی اہمیت کچھ اور بڑھ گئی ہے۔ ) :)

کئی لحاظ سے محفل میری توقعات سے بہت بہتر ثابت ہوئی ہے۔ یہاں کے ارکان کے آپس کے تعلقات، ان کی معلومات اور کام کی لگن سب مجھے حیران کرتی ہے۔ جہاں مجھے کمی نظر آئی ہے وہ مذہب اور سیاست وغیرہ کے میدان میں ہے کہ وہاں متنازعہ موضوعات پر بات کرنا آج بھی مشکل ہے۔

10: اراکینِ محفل کے لیے کوئی خاص پیغام؟

کیا میں کہیں جا رہا ہوں؟ اور مجھے علم ہی نہیں!! آپ کو کیسے پتہ چلا؟؟ ایک تو یہ کہ یہ اردو محفل ہے اکھاڑا نہیں۔ دوسرے یہ کہ یہاں ہمارا نیٹ کا تعلق ہے خون کا نہیں۔ تیسرے ماوراء والی بات کہ نئی نئی آئی‌ڈی بنا کر آنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ بہتر ہے کہ ایک ہی آئی‌ڈی کو اپنی پہچان بنائیں۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
11: محفل کی بہتری کے لیے کوئی مشورہ؟ ( یہ مشورہ ساتھی منتظمین اعلیٰ کے لیے قابل غور سمجھا جائے گا)

میں اور نبیل کو مشورہ دوں؟ وہ بیچارہ تو اکیلے ہی بہت کام کر رہا ہے اردوویب کے اور میں بس لہو لگا کر شہیدوں میں شامل ہو جاتا ہوں۔

ویسے ایک مشورہ ہے لائبریری والوں کے لئے: پلیز محفل لائبریری کا مواد پوسٹ کرنے کے لئے بالکل موزوں نہیں۔ اردو لائبریری کے سائٹ پر چلے جائیں۔

12: اگر آپ اردو محفل پر نہ ہوتے تو کہاں ہوتے؟

اخبارات، سیاسیات، مذہب، سائنس یا معاشیات وغیرہ کے موضوعات پر نیٹ سرفنگ کر رہا ہوتا۔

13: کو-ایڈمن یا ناظمین اعلیٰ سے کوئی شکایت؟ ( دل کی بھڑاس نکالنے کے اس سے بہترین موقع پھر کبھی نہیں آئے گا۔۔اگر ہوسکے تو میری طرف سے آصف اور نبیل صاحب سے اتنا ضرور پوچھیے گا کہ وہ دونوں آپ کی طرح بہادر کیوں نہیں ہیں) :p

پہلی بات: میں اور بہادر؟ اور آصف اور نبیل کس لحاظ سے بہادر نہیں ہیں؟ ویسے منتظمین سے مجھے کوئی شکایت نہیں سوائے ایک کے کہ ایک صاحب ہیں جن کے پاس وقت کی قلت ہے۔ اگر ان منتظم کے پاس کچھ وقت ہو تو شاید اردوویب کا کوئی کام کر لیا کریں۔

14: پاکستان کے حالات سدھارنے کے لیے کوئی مشورہ جس کو چاہے آپ نافذ نہیں کرواسکتے لیکن جذبہ رکھتے ہیں؟

ویسے تو یہ حق ان کا ہے جو پاکستان میں رہتے ہیں۔ میرے تو اب 2 فیصد دن بھی پاکستان میں نہیں گزرتے۔ مگر آپ نے مشورہ مانگا ہے تو یہی کہوں گا کہ تعلیم اور جمہوریت پر توجہ دیں۔ دونوں شارٹ ٹرم میں شاید مایوس کریں مگر مایوس نہ ہوں اور لگے رہیں۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
16: کبھی یاد آنے پر آپ اس انٹرویو کو دوبارہ پڑھیں گے تو کیسا محسوس کریں گے؟ ( سچ اور صرف سچ)

محظوظ ہوں گا۔ اچھا مزے کا انٹرویو رہا۔ اور شاید حیران بھی ہوں کہ میں نے اتنا لمبا انٹرویو کیسے دیا۔

17: آپ کس ممبر کا انٹرویو پڑھنا چاہتے ہیں؟( نیا تھریڈ کس کے لیے اوپن کیا جائے)

دبئی کے شعیب کا مگر وہ آجکل ادھر آتا ہی نہیں ہے۔ رضوان بھی غائب ہے۔

18: کوئی خاص موضوع یا سوال جس کا جواب آپ ذہن میں رکھتے ہوں اور میرا اُس جانب خیال نہ گیا ہو؟

میرا خیال تھا کہ آپ مذہب وغیرہ پر زیادہ سوال کریں گی مگر آپ نے جلدی چھوڑ دیا۔ خیر اچھا ہی ہوا۔

19: اردو محفل پر آپ کا پسندیدہ سیکشن، پسندیدہ ٹاپک، پسندیدہ پوسٹ؟

اردوویب پراجیکٹس والا سیکشن سب سے پسند ہے کہ میں اسے ہی اردوویب کا مقصد سمجھتا ہوں۔ ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ اس سوال کا جواب میں پہلے دے چکا ہوں۔

21: اس دھاگے کا ایسا ہی اختتام ہونا چاہیے تھا یا اس سے بہت بہتر کی امید تھی؟

اس کا انجام آج سے بہت پہلے بھی ہو جاتا تو بھی کوئی حرج نہیں تھا مگر آج بھی صحیح ہے۔ ہاں اگر یہ آخری سوال کچھ آسان ہوتے تو کیا ہی بات تھی۔ :p

22: امن ایمان کے لیے کوئی پیغام، مشورہ یا تنقید؟

ویب پیجز سے ڈرا نہ کریں۔ آنکھیں کان کھلی رکھیں اور ہر بات کا جائزہ کھلے دل سے کریں۔ باقی آپ نے انٹرویو بہت خوبی سے چلایا ہے جس کے لئے آپ کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔

شاید ایک دو سوال میں نے چھوڑ دیئے ہیں ان کے جواب بعد میں دیتا ہوں۔
 
Top