انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زکریا نے کہا:
راسخ نے کہا:
زکریا بھائی!

مجھے آپ ایک سیکولر شخصیت لگتے ہیں، سوال یہ ہے جب اقدار اور اسلامی اور شرعی امور میں ٹکراؤ ہوجائے تو آپ کا فیصلہ کس نوعیت کا ہوگا؟
اسلامی فیصلہ کرتے ہیں تو لوگ ناراض ہوتے ہیں، اور اگر لوگوں کو خوش کرتے ہیں تو اسلامی شرعی امر پر قدغن لگتی ہے!

مجھے آپ کی پوسٹ سوال سے زیادہ ایک سٹیٹمنٹ لگی ہے۔ اور چونکہ میں آپ کی بات سمجھ نہیں سکا تو کیا جواب دوں۔

ایک سوال کیا تھا سوال کی تشریح بھی کردی تھی! آپ نے اسے سٹیٹمنٹ سمجھ لیا!
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
رعمسیس دوم (فرعون) وہی تھا جو حضرت موسی علیہ السلام کے دور میں تھا۔۔یا کوئی اور؟؟

مؤرخین میں اس بارے میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ حضرت موسٰی کا ذکر بھی ہمیں بائبل کے علاوہ نہیں ملتا۔ پھر جو مؤرخین بنی اسرائیل کے مصر سے جانے (Exodus) کو مانتے ہیں ان میں صرف فرعون کا ہی اختلاف نہیں بلکہ یہ بھی اتفاق نہیں کہ کونسی dynasty کے دور میں یہ واقعہ پیش آیا۔
 
تیشہ

محفلین
:roll: اچھا تو یہ گھر کے کام ہورہے ہیں ؟ :p
امبر بچاری اکیلی کر کر کرکے تھ ک گئیں اور آپ ادھر انٹرویو میں لگے ہوئے ہیں ؟
کاہل ، :D
 
زیک

مسافر
رات کے بارہ بجے تھک ہار کے بیٹھا تھا اور عنبر کا انتظار کر رہا تھا :(

اور پھر اپنا انٹرنیٹ کنکشن بھی تو ٹیسٹ کرنا تھا نا :lol:
 
امن ایمان

محفلین
مؤرخین میں اس بارے میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔ پہلی بات تو یہ کہ حضرت موسٰی کا ذکر بھی ہمیں بائبل کے علاوہ نہیں ملتا۔ پھر جو مؤرخین بنی اسرائیل کے مصر سے جانے (Exodus) کو مانتے ہیں ان میں صرف فرعون کا ہی اختلاف نہیں بلکہ یہ بھی اتفاق نہیں کہ کونسی dynasty کے دور میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ٹھیک۔۔اچھا زیک آگے بھی تو بتائیں نا کہ اور کس کس جگہ غلط کہا گیا ہے۔۔؟

ہ زیک آپ نے بائبل کو پڑھا ہے۔۔؟ یہ کس زبان میں ہے۔۔؟ (ویسے ترجمہ تو انگلش میں ہی ہوگا)

ہ زیک آپ نے قرآن پاک کو اردو،انگلش ترجمے سے پڑھاہےکیا؟

ہ زیک تاریخ پڑھنے نکلیں تو ہمیں 101 کتابیں ایک موضوع پرمل جاتی ہیں جو کہ انسان کو اچھا خاصا الجھا کے رکھ دیتی ہیں۔۔اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

(زیک یہ سوالات میں اپنے علم میں اضافے کے لیے پوچھ رہی ہوں) : )
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
آگے بھی تو بتائیں نا کہ اور کس کس جگہ غلط کہا گیا ہے۔۔؟

آرٹیکل کہتا ہے کہ “چند برس پیشتر“ رعمسس دوم کی ممی ملی اور “عیسائی دنیا میں کہرام مچ گیا“۔ مگر اس کی ممی تو 1881 میں دریافت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ یہ واحد ممی نہیں ہے بلکہ اور بہت سی ممیاں دریافت ہو چکی ہیں۔

آپ نے بائبل کو پڑھا ہے۔۔؟ یہ کس زبان میں ہے۔۔؟ (ویسے ترجمہ تو انگلش میں ہی ہوگا)

میں نے بائبل کو زیادہ نہیں پڑھا۔ کچھ تھوڑا سا انگریزی میں پڑھا ہے اور کچھ بائبل بارے پڑھا ہے۔

بائبل کے سلسلے میں یہ پوچھنا کہ کس زبان میں ہے ذرا مشکل ہے۔ تناخ (Tanakh) کی اصل زبان عبرانی ہے۔ عہدنامہ جدید شاید یونانی زبان میں لکھا گیا تھا۔ آجکل زیادہ‌تر لوگ بائبل کو اپنی زبان ہی میں پڑھتے ہیں۔

آپ نے قرآن پاک کو اردو،انگلش ترجمے سے پڑھاہےکیا؟

جی اردو اور انگریزی ترجمے اور تفسیر ہی پڑھے ہیں کہ میرا عربی کا علم بہت محدود ہے۔

تاریخ پڑھنے نکلیں تو ہمیں 101 کتابیں ایک موضوع پرمل جاتی ہیں جو کہ انسان کو اچھا خاصا الجھا کے رکھ دیتی ہیں۔۔اس صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

ایک کام تو یہ کیا جا سکتا ہے کہ چیک کیا جائے کہ مؤرخین میں زیادہ‌تر اس معاملے میں اتفاق پایا جاتا ہے یا نہیں۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچھے مؤرخین تقریباً متفق ہوتے ہیں مگر دوسرے لوگ اختلاف کرتے ہیں (شاید نظریات کی وجہ سے)۔ اس کے علاوہ اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے اور مطالعہ وسیع ہونا چاہئے۔
 
امن ایمان

محفلین
آرٹیکل کہتا ہے کہ “چند برس پیشتر“ رعمسس دوم کی ممی ملی اور “عیسائی دنیا میں کہرام مچ گیا“۔ مگر اس کی ممی تو 1881 میں دریافت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ یہ واحد ممی نہیں ہے بلکہ اور بہت سی ممیاں دریافت ہو چکی ہیں۔

اچھا زیک پتہ ہے جب میں نے یہ آرٹیکل پڑھا تو میرے ذہن میں بس ایک سوال آیا تھا وہ یہ کہ جس عیسائی آرکیالوجسٹ نے یہ ممی دریافت کی تو اسے کیسے اس کا نام اور باقی القاب وغیرہ کا پتہ چلا۔۔۔۔کچھ دیر بعد جب دماغ نے کام کرنا شروع کیا تو خود ہی خیال آیا کہ جب اُس ذمانے کے لوگ ایک انسان کو اتنی صدیوں تک محفوظ رکھنے کا طریقہ جانتے تھے تو کیا اُس ممی کے ساتھ اُس کا بائیوڈیٹا نہیں رکھا ہوگا۔۔۔ :)

جی ممیاں تو اور بھی دریافت ہوئی ہیں۔۔لیکن اس کے نام،لقب سے پتہ چلا ہے کہ یہ وہی فرعون کا جس کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔

میں نے بائبل کو زیادہ نہیں پڑھا۔ کچھ تھوڑا سا انگریزی میں پڑھا ہے اور کچھ بائبل بارے پڑھا ہے۔

جی ۔۔ اور ویسے بھی بائبل کو جس طرح عیسائیوں نے مسخ کیا ہے اس کو پڑھنے کا فائدہ بھی نہیں ہے۔

جی اردو اور انگریزی ترجمے اور تفسیر ہی پڑھے ہیں کہ میرا عربی کا علم بہت محدود ہے۔

اچھا زیک ۔۔ابھی ایک عجیب و غریب سا سوال میرے ذہن میں آیا ہے۔۔ :oops: آپ کے پاس ماشاءاللہ سے اچھا خاصا علم موجود ہے۔۔اور ہر بات دلیل سے پرکھنے کی عادت ہے ۔۔اور آپ مسلمان ہیں۔۔۔۔

ہ کبھی سوچا کہ جس معاشرے میں آپ رہتے ہیں وہاں اسلام کی حقیقت، اصلیت کو عام انسان میں روشناس کروائیں ؟

ایک کام تو یہ کیا جا سکتا ہے کہ چیک کیا جائے کہ مؤرخین میں زیادہ‌تر اس معاملے میں اتفاق پایا جاتا ہے یا نہیں۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اچھے مؤرخین تقریباً متفق ہوتے ہیں مگر دوسرے لوگ اختلاف کرتے ہیں (شاید نظریات کی وجہ سے)۔ اس کے علاوہ اپنا دماغ استعمال کرنا چاہیے اور مطالعہ وسیع ہونا چاہئے۔

زیک جس کے پاس دماغ ہی نہ ہو تو۔۔۔۔۔وہ بیچارا کیا کرے (آہ!
بچاری امن) :(

اب سیرئیس : )۔۔ آپ نے بالکل ٹھیک کہا۔۔

ہ زیک آپ کی یاداشت کیسی ہے۔۔؟

ہ کبھی کسی جگہ بحث کےدوران آپ نے اگر اُس موضوع پر پڑھ رکھا ہو تو کیا وہ پوائنٹس یاد رہتے ہیں؟

ہ زیک آپ جس جگہ جاب کرتے ہیں وہاں کے لوگوں سے دوستی ہے یا بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔۔؟

ہ بحثیت پاکستانی وہاں اپنے آپ کو معتارف کرواتے ہیں؟

ہ ذیک آپ کا پسندیدہ مضمون۔۔؟

ہ پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر گھنٹوں بلاتکان بول سکتے ہوں؟
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
جی ممیاں تو اور بھی دریافت ہوئی ہیں۔۔لیکن اس کے نام،لقب سے پتہ چلا ہے کہ یہ وہی فرعون کا جس کا ذکر قرآن میں موجود ہے۔

مگر قرآن میں تو اسے صرف فرعون کہا گیا ہے۔

اور ویسے بھی بائبل کو جس طرح عیسائیوں نے مسخ کیا ہے اس کو پڑھنے کا فائدہ بھی نہیں ہے۔

کسی کے مذہب یا مقدس کتاب کو برا نہیں کہتے۔ ویسے بائبل میں بہت کچھ ہے پڑھنے لائق۔

اچھا زیک ۔۔ابھی ایک عجیب و غریب سا سوال میرے ذہن میں آیا ہے۔۔ :oops: آپ کے پاس ماشاءاللہ سے اچھا خاصا علم موجود ہے۔۔اور ہر بات دلیل سے پرکھنے کی عادت ہے ۔۔اور آپ مسلمان ہیں۔۔۔۔

ہ کبھی سوچا کہ جس معاشرے میں آپ رہتے ہیں وہاں اسلام کی حقیقت، اصلیت کو عام انسان میں روشناس کروائیں ؟

نہیں۔ مسلمان میری جان نہیں چھوڑتے باقی تو دور کی بات ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی کفر کا فتوٰی لگا رہا ہوتا ہے۔

زیک آپ کی یاداشت کیسی ہے۔۔؟

کچھ چیزیں بہت جلدی بھول جاتا ہوں اور کچھ یاد رہتی ہیں۔ بہت اچھی نہیں ہے میری یادداشت مگر بہت بری بھی نہیں۔

کبھی کسی جگہ بحث کےدوران آپ نے اگر اُس موضوع پر پڑھ رکھا ہو تو کیا وہ پوائنٹس یاد رہتے ہیں؟

عام طور سے یاد رہتے ہیں۔

زیک آپ جس جگہ جاب کرتے ہیں وہاں کے لوگوں سے دوستی ہے یا بس اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔۔؟

کام سے کام رکھتا ہوں۔

بحثیت پاکستانی وہاں اپنے آپ کو معتارف کرواتے ہیں؟

جب تک کوئی پوچھے نہ کہ اصل میں کہاں سے ہو اس وقت تک نہیں۔

ذیک آپ کا پسندیدہ مضمون۔۔؟

اس کے مختلف پہلووں سے بہت سے جواب ہو سکتے ہیں۔ سکول لیول پر میتھ بہت پسند تھا۔

پسندیدہ موضوع گفتگو جس پر گھنٹوں بلاتکان بول سکتے ہوں؟

repeat
 
امن ایمان

محفلین
مگر قرآن میں تو اسے صرف فرعون کہا گیا ہے۔

تو زیک ہوسکتا ہے۔۔رعمسس دوم کی ممی کے ساتھ کچھ اس حوالے سے لکھا ہو۔۔جس سے پتہ چلا ہو کہ یہ وہ ہی فرعون ہے۔

کسی کے مذہب یا مقدس کتاب کو برا نہیں کہتے۔ ویسے بائبل میں بہت کچھ ہے پڑھنے لائق۔

اوہ اچھا سوری :oops: ۔۔ کیا اسے ایڈیٹ کردوں۔۔؟

نہیں۔ مسلمان میری جان نہیں چھوڑتے باقی تو دور کی بات ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی کفر کا فتوٰی لگا رہا ہوتا ہے۔

زیک آپ کو دکھ نہیں ہوتا جب لوگ ایسا کہتے ہیں۔۔؟ غصہ تو یقننا آتا ہوگا۔۔ہے نا۔۔؟

جب تک کوئی پوچھے نہ کہ اصل میں کہاں سے ہو اس وقت تک نہیں۔

پوچھنے پر بتانا پڑے تو کیسا محسوس کرتے ہیں۔۔؟

repeat[/quote]

ہمممم یاداشت اچھی نہیں بہت اچھی ہے۔۔۔ویسے اپنے بارے میں میرا بھی یہی خیال تھا۔۔۔لیکن ۔۔۔:) وہ اصل میں یہ سوال کچھ دن پہلے ماوراء سے بھی پوچھا تھا تو مجھے لگا کہ آپ سے نہیں ماوراء سے ہی صرف پوچھا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
:D آپکی سردی کم ہوئی کہ ابھی تک ہے ؟ :p
سوالوں کو پڑھکر کم تو ہو ہی جانی چاہئیے تھی ۔ یا کچھ اور بڑھ گئی ہے ۔؟ :D :D
 
تیشہ

محفلین
کچھ چیزیں بہت جلدی بھول جاتا ہوں اور کچھ یاد رہتی ہیں۔ بہت اچھی نہیں ہے میری یادداشت مگر بہت بری بھی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:p اچھا میں امتحان لیتی ہؤں آپکی یاداشت کا ۔ ذرا یہ تو بتائیے آپ پر کتنے ڈبے مٹھائی کے ادھار ہیں میرے ۔؟ :D
 
زیک

مسافر
بوچھی نے کہا:

آٹھ :lol:
 
بدتمیز

محفلین
1۔ رعمسیس دوم کی موت ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی۔

‌‌‌‌‌‌‌
نہیں۔ مسلمان میری جان نہیں چھوڑتے باقی تو دور کی بات ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی کفر کا فتوٰی لگا رہا ہوتا ہے۔

آپ پر فتووں پر جتنا قصور لگانے والوں کا ہوتا ہے اتنا آپ کا بھی۔
اپنی دونوں اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیں۔ کم عقل مسلمان ان کو پڑھ کر آپ کے پیچھے پڑیں گے ہی۔ مسلمانوں نے خود سائنس میں ترقی نہیں کی لیکن دوسروں کی سائنس ان کی کسی چیز کی تصدیق کر دے تو اس کو اسلام کا حصہ بنا ڈالتے ہیں۔ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ یہ وہی فرعون ہے۔ آپ کے بیان کے بعد ان کی طرف سے کچھ کہنا تو لازمی ہے۔
میرے خیال سے رعمسیس دوم کے بارے میں ہی ایک مضمون مجھے پڑھایا گیا تھا اس کے مطابق شائد 80 کی دہائی میں اس کو فرانس لے جایا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں لکھا ہوا تھا کہ اس کے پھیپھڑوں میں پائی جانے والے فنگس زمین پر موجود نہیں یہ سمندر کی تہہ میں ہوتی ہے۔
لہذا میں نے اس لئے اس پر یقین کر لیا کہ یہ وہی فرعون ہے۔ اب اگر آپ اس سے متعلقہ کچھ لنک فراہم کر دیں تاکہ میں اس بارے میں اپنا علم اپڈیٹ کر سکوں۔ یا پھر یہ بتا دیں کہ وہ کونسا فرعون تھا۔

مگر قرآن میں تو اسے صرف فرعون کہا گیا ہے۔

ہمارے عربی کے استاد مصر کی مشہور یونیورسٹی الاظہر سے عربی اور تاریخ اسلام پڑھے ہوئے تھے۔ اگر ایک عام مسلمان نہ ہونے کا جرم مجھ سے سرزد ہے تو اس میں کچھ حصہ ان کا بھی ہے۔ ان کی خوش قسمتی وہ مجھے ستمبر سے فروری تک ہی پڑھا سکے۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لئے ان کو واپس جانا پڑا۔ لہذا میں ان کو آپ پر فوقیت دونگا ان کے مطابق عربی زبان کی پرانی کتابوں میں اس سب کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔
ویسے میرا خیال تو یہی تھی کہ قران میں لقب یا کنیت سے مخاطب کیا گیا ہے یا قصہ بیان کیا گیا ہے نہ کہ ایگزیکٹ نام سے۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
مگر قرآن میں تو اسے صرف فرعون کہا گیا ہے۔

تو زیک ہوسکتا ہے۔۔رعمسس دوم کی ممی کے ساتھ کچھ اس حوالے سے لکھا ہو۔۔جس سے پتہ چلا ہو کہ یہ وہ ہی فرعون ہے۔

رعمسیس دوم کو وہ فرعون سمجھنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ بائبل کے مطابق اس فرعون کے لئے بنی اسرائیل نے شہر تعمیر کئے اور رعمسیس دوم ایک مشہور فرعون تھا جس نے بھی دو شہر تعمیر کروائے۔ مگر اگر بائبل کی تاریخیں مان لی جائیں تو رعمسیس دوم حضرت موسٰی والا فرعون نہیں ہو سکتا۔

نہیں۔ مسلمان میری جان نہیں چھوڑتے باقی تو دور کی بات ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی کفر کا فتوٰی لگا رہا ہوتا ہے۔

زیک آپ کو دکھ نہیں ہوتا جب لوگ ایسا کہتے ہیں۔۔؟ غصہ تو یقننا آتا ہوگا۔۔ہے نا۔۔؟

دکھ اور غصہ کا زمانہ گزر گیا۔

جب تک کوئی پوچھے نہ کہ اصل میں کہاں سے ہو اس وقت تک نہیں۔

پوچھنے پر بتانا پڑے تو کیسا محسوس کرتے ہیں۔۔؟

نہ اچھا نہ برا۔
 
زیک

مسافر
بوچھی نے کہا:
:D آپکی سردی کم ہوئی کہ ابھی تک ہے ؟ :p
سوالوں کو پڑھکر کم تو ہو ہی جانی چاہئیے تھی ۔ یا کچھ اور بڑھ گئی ہے ۔؟ :D :D

سردی کا کمال یہ ہے کہ کچھ دن پہلے تک موسم گرم ہو چکا تھا۔ تو جمعہ کو سوچا کہ سبز شرٹ پہنی جائے کہ سینٹ پیٹرک ڈے ہے۔ میرے پاس صرف ایک سبز ٹی شرٹ ہے۔ وہ پہنی مگر ہوا یہ کہ اس دن موسم کافی سرد ہو گیا۔
 
زیک

مسافر
بدتمیز نے کہا:
1۔ رعمسیس دوم کی موت ڈوبنے سے نہیں ہوئی تھی۔

‌‌‌‌‌‌‌
نہیں۔ مسلمان میری جان نہیں چھوڑتے باقی تو دور کی بات ہے۔ آئے دن کوئی نہ کوئی کفر کا فتوٰی لگا رہا ہوتا ہے۔

آپ پر فتووں پر جتنا قصور لگانے والوں کا ہوتا ہے اتنا آپ کا بھی۔
اپنی دونوں اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیں۔ کم عقل مسلمان ان کو پڑھ کر آپ کے پیچھے پڑیں گے ہی۔ مسلمانوں نے خود سائنس میں ترقی نہیں کی لیکن دوسروں کی سائنس ان کی کسی چیز کی تصدیق کر دے تو اس کو اسلام کا حصہ بنا ڈالتے ہیں۔ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ یہ وہی فرعون ہے۔ آپ کے بیان کے بعد ان کی طرف سے کچھ کہنا تو لازمی ہے۔

قصور ان کی کم‌عقلی کا ہوا یا میرا ان کی بات کو غلط کہنے کا؟ کیا تکفیر اتنا ہی آسان کام ہے کہ جب چاہا چھوٹی سی بات پر کسی کو کافر قرار دے دیا؟

میرے خیال سے رعمسیس دوم کے بارے میں ہی ایک مضمون مجھے پڑھایا گیا تھا اس کے مطابق شائد 80 کی دہائی میں اس کو فرانس لے جایا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں لکھا ہوا تھا کہ اس کے پھیپھڑوں میں پائی جانے والے فنگس زمین پر موجود نہیں یہ سمندر کی تہہ میں ہوتی ہے۔

یہ 1976 کی بات ہے۔ جہاں تک مجھے یاد ہے اس کے نتیجے میں کافی معلومات ملی تھیں مگر یہ بات سکالرز میں مانی جاتی ہے کہ رعمسیس دوم ڈوبنے سے نہیں مرا۔ اب مجھے یہ معلومات نیٹ پر تو نہیں ل رہیں کہ اس کی فنگس انفیکشن کے بارے میں کیا کہا گیا تھا مگر سمندر کی تہہ والی بات کچھ صحیح نہیں لگ رہی۔ اگر آپ مزید معلومات چاہتے ہوں تو یہ کتاب چھپی تھی:

La Momie de Ramsès II: Contribution Scientifique à l'Égyptologie

لہذا میں نے اس لئے اس پر یقین کر لیا کہ یہ وہی فرعون ہے۔ اب اگر آپ اس سے متعلقہ کچھ لنک فراہم کر دیں تاکہ میں اس بارے میں اپنا علم اپڈیٹ کر سکوں۔ یا پھر یہ بتا دیں کہ وہ کونسا فرعون تھا۔

میں اس معاملے کا ایکسپرٹ نہیں۔ میری معلومات محدود ہیں۔ البتہ مجھے یہ پتہ ہے کہ کونسا فرعون تھا پر کافی اختلاف ہے۔ کم از کم پانچ چھ فرعونوں کے نام لئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل فنکلسٹین جیسے سکالر بھی ہیں جو حضرت موسٰی اور بنی اسرائیل کا مصر سے جانا وغیرہ ہی کے منکر ہیں۔ سچی بات یہ ہے کہ تاریخ کے اس دور میں بنی اسرائیل کا ذکر ہمیں نہ ہونے کے برابر ہی ملتا ہے اس لئے وثوق سے کچھ کہنا مشکل ہے۔

ہمارے عربی کے استاد مصر کی مشہور یونیورسٹی الاظہر سے عربی اور تاریخ اسلام پڑھے ہوئے تھے۔ اگر ایک عام مسلمان نہ ہونے کا جرم مجھ سے سرزد ہے تو اس میں کچھ حصہ ان کا بھی ہے۔ ان کی خوش قسمتی وہ مجھے ستمبر سے فروری تک ہی پڑھا سکے۔ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے لئے ان کو واپس جانا پڑا۔ لہذا میں ان کو آپ پر فوقیت دونگا ان کے مطابق عربی زبان کی پرانی کتابوں میں اس سب کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔
ویسے میرا خیال تو یہی تھی کہ قران میں لقب یا کنیت سے مخاطب کیا گیا ہے یا قصہ بیان کیا گیا ہے نہ کہ ایگزیکٹ نام سے۔

آپ بے‌شک جس کی چاہیں بات مانیں۔ مگر اگر آپ پرانے مسلمانوں کی بنی اسرائیل کی تاریخ کے بارے میں معلومات پڑھیں تو آپ کو احساس ہو گا کہ وہ تقریباً سب کی سب یہودیوں اور عیسائیوں سے ہی لی گئی ہیں اور بہت کا ماخذ بائبل ہی ہے۔
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
بوچھی نے کہا:
کچھ چیزیں بہت جلدی بھول جاتا ہوں اور کچھ یاد رہتی ہیں۔ بہت اچھی نہیں ہے میری یادداشت مگر بہت بری بھی نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

:p اچھا میں امتحان لیتی ہؤں آپکی یاداشت کا ۔ ذرا یہ تو بتائیے آپ پر کتنے ڈبے مٹھائی کے ادھار ہیں میرے ۔؟ :D

آٹھ :lol:

:beating: گیارہ ڈبے۔
 
Top