سوال نامہ:
1) آپ نے نگر نگر گھوما ہے. کوئی ایسی چیز یا احساس جو دنیا کے جس کونے میں بھی آپ گئے، آپ کو ایک سا لگا؟
2) اردو محض مذہب اور شاعری کی زبان ہے. کیسے؟
3) آپ شاعری کا بائیکاٹ اب کب چھوڑیں گے؟
4) اردو محفل کے بانی ہو کر نظامت چھوڑنے کا مشکل فیصلہ کیوں کرنا پڑا؟
5) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
6) ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایک گروہ میں کسی اور طرح جانا جاتا ہے اور کسی اور گروہ میں اکثر اوقات بالکل الٹ. کیا آپ کے معاملے میں ایسا ہے؟ اردو محفل کے اراکین کے سامنے آپ جو ہیں بالکل ایسے ہی ہیں عمومی زندگی میں؟ یا اگر فرق ہے تو کیا؟
7) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے؟
ایک بہتر زندگی گزارنے کی ترجیحات سیٹ کرنے میں سب سے زیادہ کیا پیش نظر ہونا چاہئیے؟ اور کیوں؟
9) آپ نے اتنے سفر کیے، اب تک کون سا سفر یادگار ترین رہا اور کیوں؟
10) کتنی ایسی جگہیں دیکھیں جو توقع سے بالکل برعکس نکلیں اور کیسے؟
11) زندگی میں ترجیحی حیثیت والدین کی ہونی چاہئیے یا اولاد کی یا خود ہماری؟
12) آپ جس شعبے میں ہیں یہ کس حد تک آپ کا خواب تھا؟ بچپن میں کیا سوچا تھا کہ کیا بنیں گے اور اب اس سے کتنا فرق محسوس ہوتا ہے؟
13) کون سی ایسی چیز ہے جو عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ ہی حاصل ہوتی ہے اور ویسے نہیں ہو سکتی؟
14) کتنے فیصد پاکستانی ہیں جو کسی اور ملک و قوم میں جا کر اپنے مذہب اور اپنے ملک و قوم کے متعلق احساسِ کم تری اور کسی حد تک شرمندگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسا کیوں ہے؟
15) عقل پرستی اور مذہب مکمل طور پر دو الگ الگ چیزیں ہیں یا کہیں یہ میل کھاتی ہیں اور کہیں نہیں؟
16) کیا انسانیت بھی کوئی مذہب ہے؟ کیا ایک ایک انسان کے لیے نظریات کی اہمیت انسانوں سے زیادہ ہونی چاہئیے یا نہیں؟ اور کیوں؟
17) اگر اردو محفل نہ ہوتی یا آپ کا اس میں ہاتھ نہ ہوتا تو کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک محرومی ہوتی؟ کیسے؟
1
ایک شاندار مستقبل کے لیے ایک شاندار ماضی ہونا (کسی قوم یا فرد کا) کتنا ضروری ہے؟
19) کیا آپ مردم شناس ہیں اور آپ کی کسی کے بارے میں جو پہلی رائے ہو وہ بالکل ویسا نکلتا ہے یا معاملہ اس کے برعکس ہوتا ہے؟
20) آپ کو محفلین میں سے چند لوگ پسند ہیں. ان چند لوگوں کو ٹیگ کریں اور پسندیدگی کی وجہ بھی بتائیں.
21) قنوطیت طاری ہو تو کیا کرتے ہیں؟
22) کون سا ایسا مشغلہ ہے جو بلاناغہ جاری رکھتے ہیں؟
23) آپ کے نزدیک زندگی کی حقیقت کیا ہے؟
24) ایک طرف مذہب کے پیروکاروں کی دل آزاری کے متعلق دستخط لگاتے ہیں، دوسری طرف رمضان کے روزے رکھتے ہیں. یہ کھلا تضاد ہے یا بند؟
25) کیا کبھی ایسا لگا کہ منزل پر پہنچ کر علم ہوا ہو کہ یہ تو وہ نہیں جو چاہئیے تھی؟ یا کبھی ایسا ہوا کہ بیچ راستے میں علم ہوا ہو کہ اس راستے پر نہیں پڑنا تھا اور راستہ تبدیل کر لیا ہو؟
26) مہم جو طبیعت ہے، تو موت کو کبھی بہت قریب سے دیکھا جب چانس سے بچے ہوں؟ کیا حالت تھی اس وقت اور اس کے بعد زندگی میں کیا بدلا؟
27) آپ کے خیال میں عجز بیرونِ ملک جانے سے مشروط کیوں ہے اور کیا ایسا نہیں کے ہمارے ملک میں کوئی باہر کو ہاتھ لگا کر آیا ہو تو بھی خود بخود یہ فرض کیا جاتا ہے کہ بندہ کیا چیز ہے یا بندہ مغرور ہو گیا ہوگا؟ اور اگر وہ نہ ہوا ہو تو ملک کے لاکھ عاجزوں میں سے اس کی عاجزی ایک مثال ہوتی ہے؟
2
پاکستان میں کس چیز کی کمی اور کس چیز کی زیادتی ہے؟
29) امریکہ میں کس چیز کی کمی اور کس چیز کی زیادتی ہے؟
30) زندگی میں خوشی، سکون، اطمینان یا کس چیز کا حصول سب سے اہم ہونا چاہئیے؟
31) کیا زیادہ دولت سے انسان خوش رہ سکتا ہے اگر قناعت نہ ہو؟
32) آپ نے آج تک کون کون سے کھیل کھیلے ہیں اور کون کون سی غیر نصابی یا فلاحی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے؟