انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
3) آپ شاعری کا بائیکاٹ اب کب چھوڑیں گے؟
شاعری کا بہت زیادہ شوق یا سمجھ کبھی نہیں رہے۔ لیکن بہترین شاعری پسند آتی تھی اور ہے۔ اگرچہ بہت عرصے سے اضافہ نہیں ہوا لیکن شاعری کی کئی کتب میرے پاس موجود ہیں۔

رہی محفل پر اصلاح سخن، اپنی شاعری اور پسندیدہ شاعری کے زمرے تو ان سے کم ہی لینا دینا ہے۔ خود شعر کہہ لینا کوئی بڑی بات نہیں۔ یہاں پرائمری اور مڈل سکول میں کلاس میں بچے کتنی ہی نظمیں لکھتے ہیں اور اکثر اصلاح سخن والیوں سے بہتر ہوتی ہیں۔

شاعری کے اکثر زمروں کو نظرانداز کرنے کا ایک مقصد محفل کو توجہ دینا بھی ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ میں محفل کے بیشتر حصے کو دیکھ پاتا ہوں اور بہت وقت بھی ضائع نہیں ہوتا۔

بہرحال یہ بائیکاٹ نہیں ہے کہ اب بھی کبھی کبھی شاعری پڑھتا ہوں اور محفل پر بھی تمام شاعری نظرانداز نہیں کی ہوئی۔
 

زیک

مسافر
5) آپ کی زندگی کی سب سے بڑی کامیابی اور سب سے بڑی ناکامی کیا ہے؟
سوال کچھ مشکل ہے۔ کامیابیاں اور ناکامیاں تو روز ہوتی ہیں اور اکثر جو وقت میں قریب تر ہو وہ بڑی لگتی ہے۔ بہرحال اگر مجموعی طور پر دیکھا جائے تو میری سب سے بڑی کامیابی میری بیٹی ہے۔ جو خوشی بچوں کی پرورش میں ہے وہ کسی اور چیز میں نہیں۔ نہ پڑھائی میں اور نہ پروفیشنل لائف میں۔

میری سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ میں پوری دنیا دیکھنے میں ناکام رہوں گا۔
 

زیک

مسافر
6) ایسا ہوتا ہے کہ انسان ایک گروہ میں کسی اور طرح جانا جاتا ہے اور کسی اور گروہ میں اکثر اوقات بالکل الٹ. کیا آپ کے معاملے میں ایسا ہے؟ اردو محفل کے اراکین کے سامنے آپ جو ہیں بالکل ایسے ہی ہیں عمومی زندگی میں
انسان مختلف جگہوں پر مختلف روپ دھارتا ہے لیکن اکثر یہ ایک ہی شخصیت کے مختلف رخ ہوتے ہیں اور ان میں شدید فرق نہیں ہوتا۔ بنیادی طور پر نرڈ ہوں اور ایسا ہی پہچانا جاتا ہوں۔

محفل کے حوالے سے ایک بات یہ ہے کہ اکثر انٹروورٹ انٹرنیٹ پر بے لاگ تبصرے کرنے میں مشکل محسوس نہیں کرتے جبکہ حقیقی زندگی میں زیادہ لوگوں کی موجودگی میں محتاط رہتے ہیں۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہے۔
 

زیک

مسافر
7) آپ کے خیال میں کن تین شخصیات نے دنیا پر سب سے زیادہ اثر ڈالا ہے؟
شخصیات اور وہ بھی صرف تین؟

عیسی
چنگیز خان
کولمبس

اگرچہ ان شخصیات کو کریڈٹ دے رہا ہوں لیکن مقصد تین بڑے رجحانات کا ذکر ہے جو کچھ حد تک ان سے جڑے ہیں۔
 

زیک

مسافر
9) آپ نے اتنے سفر کیے، اب تک کون سا سفر یادگار ترین رہا اور کیوں؟
پیرو کا۔ تمام لوگ شمالی و جنوبی امریکہ کو تاریخ کے معاملے میں shortchange کرتے ہیں۔ لیکن پیرو میں قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانوں کے بنائے زبردست سٹرکچر ہیں۔ اور ساتھ ساتھ دنیا کے بہترین کھانوں میں سے ایک۔
 

زیک

مسافر
آپ جس شعبے میں ہیں یہ کس حد تک آپ کا خواب تھا؟ بچپن میں کیا سوچا تھا کہ کیا بنیں گے اور اب اس سے کتنا فرق محسوس ہوتا ہے؟
بچپن سے انجینیر بننے کا شوق تھا۔ وقت کے ساتھ ساتھ واضح ہوتا گیا کہ کس فیلڈ میں جانا ہے اور آخر اس الیکٹریکل انجینیرنگ اور کمپیوٹر سائنس کی ملی جلی فیلڈ کا انتخاب کیا۔
 

زیک

مسافر
کتنے فیصد پاکستانی ہیں جو کسی اور ملک و قوم میں جا کر اپنے مذہب اور اپنے ملک و قوم کے متعلق احساسِ کم تری اور کسی حد تک شرمندگی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ایسا کیوں ہے؟
کم از کم میرے مشاہدے میں ایسے پاکستانی یہاں امریکہ میں کم ہی ہیں
 
کم از کم میرے مشاہدے میں ایسے پاکستانی یہاں امریکہ میں کم ہی ہیں

اسی سے ایک ایک بات کہ "یہ جنہیں یقین ہو جاتا کہ اب ہم یہاں سیٹل ہو چکے، واپسی کے امکانات معدوم تر ہیں- انکے دل میں وطن کے محبت پھر ابالنے کیوں لگتی ہے؟
 

زیک

مسافر
عید خالصتاً اسلامی تہوار ہے۔۔۔
اسے منانا البتہ نیت پر منحصر ہے!!!

عید الاضحیٰ بھی خالصتاً اسلامی تہوار ہے۔۔۔
اور اس موقع پر قربانی بھی خالص اسلامی عبادت ۔۔۔
تو اس موقع پر اور قربانی کے لیے ہی ڈونیشن کیوں؟؟؟
جبکہ ڈونیشن تو ہر وقت دی جاسکتی ہے!!!

اسلامی حکم تو ہے ہی!!!

اگر عید صرف اسلامی تہوار ہے تو پھر کرسمس صرف مسیحی؟ جاپان میں مسیحی بہت کم ہیں لیکن کرسمس پھر بھی منائی جاتی ہے۔

قربانی کے لئے ڈونیشن اس لئے کہ زیادہ ضرورتمندوں کا فائدہ ہو اور ہمارے لئے آسانی بھی رہے۔
 

زیک

مسافر
Top