انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

باذوق

محفلین
زکریا نے کہا:
۔۔۔۔ مگر عموماً یہ سوال patriotism اور nationalism کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔ وہاں میرا جواب نہیں میں ہے۔ ایک postnationalist کی حیثیت سے کسی بھی جگہ کو میں زمین کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں سمجھتا مگر جہاں رہتا ہوں اس کا خیال رکھتا ہوں۔۔۔
بہت کم لوگ اس طرح تلخ سچائی کا اظہار کرتے ہیں ۔۔۔ بہت ہی کم۔
جس طبقے کے متعلق چند دن پہلے آپ نے ذ۔پ میں مجھے لکھا تھا ، اس کے علاوہ بھی بعض افراد ایسا خیال رکھتے ہیں ۔۔۔ لیکن ، مذہب کی بنیاد پر نہیں بلکہ انسانیت کی بنیاد پر ۔۔۔۔ اور وہ اپنے آپ کو athiest کہتے ہیں ۔

آپ کس بنیاد پر ایسا خیال رکھتے ہیں زکریا ؟
مذہب یا انسانیت ۔۔۔۔ ؟؟ :roll:
 
امن ایمان

محفلین
میں ایک بار پھر سے۔۔۔

میں نے سوچا یہ سوال عنبر سے کیا جائے۔ اس کے مطابق چکن اور ساسیج اور لیمن ٹارٹ۔

نائس۔۔۔یہاں میں نے rosemary پر کافی سارے سوال دیکھے ہیں :) ۔۔ جسٹ فارانفارمیشن اس کا کوئی اردو یا پاکستانی نام نہیں ہے۔۔یہی نہیں بلکہ oregano (اوریگینو)، thyme (تھائم) seasoning کا بھی کوئی نام نہیں ہے۔۔یہ امپورٹد seasoning یہاں کمپنی کے نام سے ملتے ہیں اور Italian کھانوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔

ویسے زیک کھانا وانا بناتے کبھی ہاتھ جلائے۔۔؟؟؟؟

وہ ایک دفعہ کھا کر بچا ہوا کھانا پھینک دیتی ہے۔

آہ بیچارے Hubbby :lol:

بہت خاموشی سے کھانا کھاتا ہوں۔ عنبر پھر پوچھتی ہے کہ کیا اچھا نہیں بنا، تعریف نہیں کر رہے۔

ہممم بہت اچھے بچے ہیں آپ :)

مزید سوال پوچھنے کی بالکل اجازت ہے اور میں تو اس انٹرویو کو انجوائے کر رہا ہوں۔

بہت شکریہ۔۔۔ ویسے آپ یہ بات دل سے کہہ رہے ہیں نا۔۔؟ :p

یہاں یہ assume کرتے ہوئے کہ آپ امریکیوں کو cold-blooded کہہ رہی ہیں (اگر میں غلط ہوں تو درست کر دیں) یہ کہنا چاہوں کہ آپ بالکل غلط ہیں۔ اگر حب الوطنی کے اعتبار ہی سے دیکھا جائے تو امریکی کسی سے کم نہیں۔ میں ان کو بھی اسی طرح حیرت سے دیکھتا ہوں جیسے پاکستانیوں کو۔ ملاحظہ ہو میرے بلاگ پر ایک تحریر۔

زیک ہوسکتا ہے۔۔۔کیونکہ میں صرف assume کررہی ہوں ۔۔ میں اس معاملے میں بے حد جذباتی ہوں۔۔میرا خیال ہے کہ اس پر بات نہ کروں یہ زیادہ اچھا ہے۔

مستقبل کا حال کوئی نہیں جانتا اور 20 سال تو بہت دور کی بات ہے۔ مگر اتنے عرصے بعد میں نے بہت کم لوگ واپس جاتے دیکھے ہیں۔ میرے 3 ماموں انگلستان میں ہوتے ہیں۔ بہت عرصے وہ پلان بناتے رہے پاکستان واپس جانے کا۔ گھر بھی خریدا، فیملی کچھ ماہ پاکستان بھی رہی بھی مگر کچھ نہ بنا۔ پھر واپس انگلستان۔ اب میرے کزن بڑے ہو چکے ہیں اور ظاہر ہے وہاں پیدا اور پلنے بڑھنے والے پاکستانی سے زیادہ برٹش ہوں گے۔

جی۔۔۔آپ اپنی جگہ بالکل ٹھیک ہیں۔

چلیں سارے سوالات تو پورے ہوئے اور آپ بیچ میں بالکل بولا کریں کہ اس طرح گفتگو جاری رہتی ہے۔

سچ۔۔؟؟؟؟

اچھا زیک اب آپ کے بچپن کے بارے میں کچھ باتیں ہوجائیں۔۔۔

ہ آپ بچپن میں کیسے تھے؟( شرارتی یا معصوم یا میری طرح ماڑ دھاڑ کرنے والے :D

ہ آپ کس سے زیادہ اٹیچ رہے ہیں؟ ( بابا سےیا ماما سے)

ہ بچپن کے کوئی یادگار واقع جو اب تک یاد ہو؟

ہ پڑھائی میں آپ کا ناپسندیدہ سبجیکٹ جس پر بُری پرفارمنس پر بہت ڈانٹ کھائی ہو؟

ہ زیک بچپن میں اپنے رونے کا اسٹائل یاد ہے؟ :p

ہ کیا آپ کا اپنے اُس ذمانے کے دوستوں میں سے کسی کے ساتھ اب بھی کوئی رابطہ ہے؟

ہ زیک کوئی ایسی یاد یا چیز جیسے اب بھی بہت مِس کرتے ہوں؟

ہ بہن بھائیوں سے کیسے تعلقات تھے؟

ہ زیک بہن بھائیوں میں آپ کا کون سا نمبر ہے؟

ابھی تو یہ کچھ سوام میرے ذہن میں آئے ۔۔: )
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
بہت خاموشی سے کھانا کھاتا ہوں۔ عنبر پھر پوچھتی ہے کہ کیا اچھا نہیں بنا، تعریف نہیں کر رہے۔

ہممم بہت اچھے بچے ہیں آپ :)

اچھے بچے نہیں ہیں۔ تعریف دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب کسی نے اتنی محنت سے کھانا بنایا ہو اور اگلا چپ کر کے کھا رہا ہو۔

(ابھی ابو میرے پیچھے بیٹھے میرے کھانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ :lol: )
 
زیک

مسافر
باذوق نے کہا:
زکریا نے کہا:
۔۔۔۔ مگر عموماً یہ سوال patriotism اور nationalism کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے۔ وہاں میرا جواب نہیں میں ہے۔ ایک postnationalist کی حیثیت سے کسی بھی جگہ کو میں زمین کے ٹکڑے سے زیادہ نہیں سمجھتا مگر جہاں رہتا ہوں اس کا خیال رکھتا ہوں۔۔۔
بہت کم لوگ اس طرح تلخ سچائی کا اظہار کرتے ہیں ۔۔۔ بہت ہی کم۔

آپ کس بنیاد پر ایسا خیال رکھتے ہیں زکریا ؟
مذہب یا انسانیت ۔۔۔۔ ؟؟ :roll:

انسانیت۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
ویسے زیک کھانا وانا بناتے کبھی ہاتھ جلائے۔۔؟؟؟؟

ایک آدھ دفعہ کھانا ہینڈل کرتے یا گرم کرتے ہوئے جلایا ہے مگر پکاتے ہوئے نہیں۔ :)

بہت خاموشی سے کھانا کھاتا ہوں۔ عنبر پھر پوچھتی ہے کہ کیا اچھا نہیں بنا، تعریف نہیں کر رہے۔
ہممم بہت اچھے بچے ہیں آپ :)

نہیں، یہاں ماوراء کا خیال درست ہے۔ :D

مزید سوال پوچھنے کی بالکل اجازت ہے اور میں تو اس انٹرویو کو انجوائے کر رہا ہوں۔

بہت شکریہ۔۔۔ ویسے آپ یہ بات دل سے کہہ رہے ہیں نا۔۔؟ : P

کہہ تو [s:5286972778]زبان[/s:5286972778] انگلیوں سے رہا ہوں مگر آپ دل سے سمجھ لیں۔

زیک ہوسکتا ہے۔۔۔کیونکہ میں صرف assume کررہی ہوں ۔۔ میں اس معاملے میں بے حد جذباتی ہوں۔۔میرا خیال ہے کہ اس پر بات نہ کروں یہ زیادہ اچھا ہے۔

جیسے آپ کی مرضی۔

اچھا زیک اب آپ کے بچپن کے بارے میں کچھ باتیں ہوجائیں۔۔۔

بچپن تو اتنی پرانی بات ہے کہ سب بھول چکا۔ خیر ذہن پر زور ڈالتا ہوں۔

ہ آپ بچپن میں کیسے تھے؟( شرارتی یا معصوم یا میری طرح ماڑ دھاڑ کرنے والے :D

کہنے والے کہتے ہیں کہ ایک معصوم سا بچہ تھا مگر مجھے یقین نہیں۔

ہ آپ کس سے زیادہ اٹیچ رہے ہیں؟ ( بابا سےیا ماما سے)

ابو سے ہمیشہ سے زیادہ قریب تھا اور ان کا لاڈلا بھی تھا۔ مگر اب آ کر کچھ امی کے شاید زیادہ قریب ہو گیا ہوں۔

پڑھائی میں آپ کا ناپسندیدہ سبجیکٹ جس پر بُری پرفارمنس پر بہت ڈانٹ کھائی ہو؟

پڑھائی پر نہ ڈانٹ یاد ہے اور نہ کوئی بری پرفامنس۔ ہاں ایک وقت میں میرے والدین کا خیال تھا کہ میری اردو (پڑھائی کے مضمون کے لحاظ سے نہ کہ بول چال) کچھ کمزور ہے تو ایف‌ایس‌سی میں انہوں نے مجھے اردو کی ٹیوشن لگا دی۔ ہمارے سکول ہی کے ریٹائرڈ استاد تھے صمصام صاحب۔ صمصام ان کا تخلص تھا۔ کچھ منفرد سے شخص تھے۔ کبھی بہت سخت مزاج لگتے تھے اور کبھی لگتا تھا کہ اپنے شاگردوں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ زیادہ‌تر لڑکیوں کو پڑھاتے تھے۔ بس پر سفر کر کے ہر ایک کے گھر جا کر ٹیوشن پڑھایا کرتے تھے اور وہ بھی مفت۔ کبھی کبھی تحریکِ پاکستان کے قصے بھی سنایا کرتے تھے۔

ہ زیک بچپن میں اپنے رونے کا اسٹائل یاد ہے؟ :p

خاموشی سے اور بغیر کسی theatrics کے۔ غور سے نہ دیکھیں تو معلوم نہ ہو کہ رو رہا ہوں۔ آج بھی یہی طریقہ ہے۔

کیا آپ کا اپنے اُس ذمانے کے دوستوں میں سے کسی کے ساتھ اب بھی کوئی رابطہ ہے؟

جب آپ ایک خانہ‌بدوش سے ہوں کہ زندگی تین برِ اعظموں پر گزری ہو تو دوستوں سے رابطہ برقرار رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ زندگی کے پہلے 6 سال پاکستان میں گزرے۔ اس وقت کے دو تین دوست یاد ہیں مگر جب وہاں سے ہم چل دیئے تو اتنی چھوٹی عمر میں کہاں رابطہ رہتا ہے۔ کوئی 8 یا 9 سال بعد واپسی ہوئی تو ان دوستوں سے ملاقات ہوئی مگر وہ اور میں سب بدل چکے تھے اور وہ ماحول نہ بنا۔

بیچ میں 6 سال لیبیا رہے۔ وہاں کے کئی دوستوں سے کافی دیر رابطہ رہا۔ ایک دو تو بعد میں ہمسائے بھی رہے۔ میرا لیبیا میں اپنے بہترین دوست سے 4، 5 سال خط سے رابطہ رہا یہاں تک کہ وہ بھی پاکستان آ گیا۔ پھر ہم دونوں سست پڑتے گئے۔

اب جن دوستوں سے کبھی کبھار کا رابطہ ہے وہ سب میٹرک یا اس کے بعد کے ہیں۔ ایک دوست بیچلرز کے لئے امریکہ آ گیا تھا اور اس سے کوئی رابطہ نہیں تھا۔ کچھ سال پہلے میں کیلیفورنیا میں کام کر رہا تھا۔ لنچ سے واپسی پر اپنے دفتر جا رہا تھا کہ کسی نے میرا نام پکارا۔ دیکھا تو وہ پرانا دوست۔ 10 سال بعد اس سے ملاقات ہوئی۔

اسی طرح ایک دن ہم نیو جرسی میں والمارٹ میں شاپنگ کر رہے تھے تو ایک پیچلرز کے زمانے کا دوست مل گیا۔ اس سے ملے ہوئے بھی 5، 6 سال گزر چکے تھے۔

ابھی دسمبر میں پاکستان گیا تھا تو میرا brother-in-law اپنے بچوں کے ڈاکٹر کی بہت تعریفیں کر رہا تھا۔ میں نے غور نہیں کیا مگر ایک دو دن بعد میں اس کے کلینک کے پاس سے گزر رہا تھا کہ پورا نام پڑھا۔ میرا میٹرک اور ایف‌ایس‌سی کا کلاس‌فیلو تھا۔ اندر گیا تو وہ نہیں تھا۔ اپنا نمبر چھوڑ آیا۔ کچھ دنوں بعد اس سے 15 سال بعد ملاقات ہوئی۔

دوست نئے بنتے ہیں، پرانے کچھ رہتے ہیں اور کچھ دور ہوتے جاتے ہیں۔ کبھی اس کی وجہ physical فاصلہ ہوتی ہے اور کبھی سوچ کے فاصلے بڑھتے جاتے ہیں۔ یہی زندگی ہے۔

خیر یہ میں کچھ زیادہ ہی ڈائیلاگ بول گیا ہوں۔ :lol:

زیک بہن بھائیوں میں آپ کا کون سا نمبر ہے؟

پہلا۔ سب سے بڑا ہوں۔ ایک بہن ہے اور ایک بھائی۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
بچپن کے کوئی یادگار واقع جو اب تک یاد ہو؟

اس وقت کوئی ذہن میں نہیں آ رہا۔ یا شاید تھوڑے تھوڑے کئی واقعے یاد آ رہے ہیں۔ ابھی تو بیٹی کو پِک کرنا ہے اور اس جواب میں وقت لگے گا۔ اس لئے بعد میں۔

زیک کوئی ایسی یاد یا چیز جیسے اب بھی بہت مِس کرتے ہوں؟

نہیں، کوئی ایسی چیز نہیں ہے۔ وقت میرے ساتھ اچھا رہا ہے۔

بہن بھائیوں سے کیسے تعلقات تھے؟

چھوٹے ہوتے تھے تو بہن سے بہت دوستی تھی۔ کچھ بڑے ہوئے تو جیسا وہ وقت آتا ہے کہ پبلک میں بہنوں (اور شاید صنفِ نازک) وغیرہ سے دور دور رہنے کا تو وہ مجھ پر بھی آیا۔ مگر بہن پھر بھی confidant رہی۔ بھائی جب چھوٹا تھا تو اس کا ہم دونوں سے عمر کا تھوڑا سا فرق تھا اس لئے ہم اسے مکمل اگنور کرتے تھے حالانکہ وہ اور میں کوئی 17 سال روم‌میٹ رہے۔ بڑے ہو کر اچھے تعلقات ہو گئے۔ اب جبکہ میں یہاں ہوں اور وہ دونوں پاکستان میں تو ان کی آپس مین شاید زیادہ بنتی ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
ماوراء نے کہا:
اچھے بچے نہیں ہیں۔ تعریف دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب کسی نے اتنی محنت سے کھانا بنایا ہو اور اگلا چپ کر کے کھا رہا ہو۔

(ابھی ابو میرے پیچھے بیٹھے میرے کھانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ )

ماورا آپ نے میرا سوال اور زیک کا جواب اور پھر اس پر میرا جواب سارا کچھ نہیں پڑا۔۔۔ :) زیک سے میں نے پوچھا تھا کہ اگر بھابھی سے کھانا کبھی اچھا نہ بنے تب آپ کیا کرتے ہیں۔۔؟ اور زیک نے جواب دیا بس چپ چاپ کھاتا رہتاہوں۔۔۔تو یہ اچھے بچے ہوئے نااا۔۔۔:) :) ۔۔اگر کبھی مجھ سے کچھ خراب بن جائے تو کوئی وہ کھانا نہیں کھاتا۔۔:( ۔۔اور بھائی بدتمیز تو اتنا دل جلانے والا مزاق اڑاتے ہیں کہ بس جب تک میں رونا نہ شروع ہوجاؤں ۔۔اُن کو چین نہیں ملتا۔ ۔۔۔ہاں تعریف بھی سب دل کھول کرتے ہیں۔۔۔یعنی دونوں حالات میں کنجوسی نہیں کرتے۔

اب زیک کے جوابات۔۔

ایک آدھ دفعہ کھانا ہینڈل کرتے یا گرم کرتے ہوئے جلایا ہے مگر پکاتے ہوئے نہیں۔

شششششش ۔۔میری ماما یہ نہ سن لیں۔۔۔۔ :lol: ۔۔ اصل میں وہ میرے ہاتھ جلا لینے سے بہت چڑتی ہیں۔۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھوہڑپن ہوتا ہے۔۔۔۔ ویسے زیک کیا آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آدمی کے ہاتھ میں زیادہ ذائقہ ہوتا ہے؟

نہیں، یہاں ماوراء کا خیال درست ہے۔

لیں جی! میں آپ کی فیور میں ماوراء سے لڑنےلگی تھی لیکن آپ نے خود ہی ہتھیار پھینک دیے :lol:

کہہ تو زبان انگلیوں سے رہا ہوں مگر آپ دل سے سمجھ لیں۔

:lol: ۔۔ یہ محاورتا پوچھا جاتا ہے نا ۔۔۔ویسے مجھے یقین آگیا۔۔:)

بچپن تو اتنی پرانی بات ہے کہ سب بھول چکا۔ خیر ذہن پر زور ڈالتا ہوں۔

ضرور ضرور۔۔۔:)

کہنے والے کہتے ہیں کہ ایک معصوم سا بچہ تھا مگر مجھے یقین نہیں۔

لیں۔۔۔میں اب بھی آپ کو معصوم بچہ کتنی بار کہہ چکی ہوں۔۔۔اب تو یقین کرلیں نا۔۔۔:)

ابو سے ہمیشہ سے زیادہ قریب تھا اور ان کا لاڈلا بھی تھا۔ مگر اب آ کر کچھ امی کے شاید زیادہ قریب ہو گیا ہوں۔

زیک ابو سے کیسے تعلقات تھے۔۔۔رعب والے یا دوستانہ۔۔؟

پڑھائی پر نہ ڈانٹ یاد ہے اور نہ کوئی بری پرفامنس۔ ہاں ایک وقت میں میرے والدین کا خیال تھا کہ میری اردو (پڑھائی کے مضمون کے لحاظ سے نہ کہ بول چال) کچھ کمزور ہے

ویسے اب بھی وہی حال ہے؟ یا حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔۔؟

زیک آپ گھر میں زیادہ اردو میں بات کرتے ہیں یا انگلش؟

آپ کی بیٹی کو اردو بولنا آتی ہے؟

خاموشی سے اور بغیر کسی theatrics کے۔ غور سے نہ دیکھیں تو معلوم نہ ہو کہ رو رہا ہوں۔ آج بھی یہی طریقہ ہے۔

زیککک کچھ یادہےآخری بار کب روئے۔۔۔؟

خیر یہ میں کچھ زیادہ ہی ڈائیلاگ بول گیا ہوں۔

نہیں زیک۔۔۔۔بہت اچھا لگا یہ سب پڑھ کے۔۔۔ویسے یہ لکھتے ہوئے کتنا اچھا لگا ہوگا نا ۔۔ہر دوست کا چہرہ سامنے آنا۔۔۔کچھ وقت کے لیے بھولی بسری یادیں اکٹھی کرنا۔۔۔آپ کا تو پتہ نہیں لیکن میں آپ کو سب سے ملتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔۔۔اپنی امیجنیشن پاور کی مدد سے۔۔۔اور میں یہ کام بخوبی کرلیتی ہوں : )

پہلا۔ سب سے بڑا ہوں۔ ایک بہن ہے اور ایک بھائی۔

واؤ۔۔۔میری طرح۔۔۔۔بہن تو پھر بہت لاڈلی ہوں گیں۔

اس وقت کوئی ذہن میں نہیں آ رہا۔ یا شاید تھوڑے تھوڑے کئی واقعے یاد آ رہے ہیں۔ ابھی تو بیٹی کو پِک کرنا ہے اور اس جواب میں وقت لگے گا۔ اس لئے بعد میں۔

آپ سب کچھ یاد ضرور کریے۔۔۔مجھے یہی سب پڑھنے میں تو زیادہ اچھا لگتا ہے۔آپ کے بہن بھائیوں کے بارے میں جان کر بھی اچھا لگا۔۔۔زیک خون کی کشش بہت عجیب چیز ہے۔۔۔میں بھی کتنا عرصہ ایڈاپٹیڈ چائلڈ رہی ہوں۔۔۔لیکن اس کے باوجود فاصلوں نے کبھی دوری نہیں بڑھائی۔۔۔یہ اور بات ہے ایک ساتھ رہنے والے بہن بھائیوں میں فرینکنس تھوڑا زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

اچھا جی۔۔۔۔

ہ کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں کہ سکیں۔۔ہاں یہ مجھے پوری طرح جانتا اور سمجھتا ہے؟

ہ آپ بچپن میں سالگرہ کس طرح سیلبریٹ کیا کرتے تھے۔۔۔اور اب بھی یہ دن یاد رکھتے ہیں؟

ہ اس دن کے حوالے سے کوئی یادگار تحفہ جو اب بھی آپ کے ساتھ ہو؟

ہ کبھی کسی خاص وِش کا انتظار رہا؟
 
ماوراء

محفلین
امن ایمان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
اچھے بچے نہیں ہیں۔ تعریف دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب کسی نے اتنی محنت سے کھانا بنایا ہو اور اگلا چپ کر کے کھا رہا ہو۔

(ابھی ابو میرے پیچھے بیٹھے میرے کھانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ )

ماورا آپ نے میرا سوال اور زیک کا جواب اور پھر اس پر میرا جواب سارا کچھ نہیں پڑا۔۔۔ :) زیک سے میں نے پوچھا تھا کہ اگر عنبر بھابھی سے کھانا کبھی اچھا نہ بنے تب آپ کیا کرتے ہیں۔۔؟ اور زیک نے جواب دیا بس چپ چاپ کھاتا رہتاہوں۔۔۔تو یہ اچھے بچے ہوئے نااا۔۔۔:) :) ۔۔اگر کبھی مجھ سے کچھ خراب بن جائے تو کوئی وہ کھانا نہیں کھاتا۔۔:( ۔۔اور بھائی بدتمیز تو اتنا دل جلانے والا مزاق اڑاتے ہیں کہ بس جب تک میں رونا نہ شروع ہوجاؤں ۔۔اُن کو چین نہیں ملتا۔ ۔۔۔ہاں تعریف بھی سب دل کھول کرتے ہیں۔۔۔یعنی دونوں حالات میں کنجوسی نہیں کرتے۔

او سوری امن، واقعی میں سارا ایک بار نہیں پڑھا تھا۔
ایک تو جب میں جلدی میں ہوتی ہوں نہ کبھی کوئی کام ٹھیک سے نہیں کر پاتی۔ :?
 
امن ایمان

محفلین
اوہ ماوراء ڈئیر کوئی بات نہیں نا۔۔۔بڑے بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں :lol: ۔۔۔یہ میرے بھائی محترمان کا پسندیدہ ڈائیلاگ ہے۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
ماوراء نے کہا:
اچھے بچے نہیں ہیں۔ تعریف دل کھول کر کرنی چاہیے۔ مجھے بڑا غصہ آتا ہے جب کسی نے اتنی محنت سے کھانا بنایا ہو اور اگلا چپ کر کے کھا رہا ہو۔

(ابھی ابو میرے پیچھے بیٹھے میرے کھانے کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔ )

ماورا آپ نے میرا سوال اور زیک کا جواب اور پھر اس پر میرا جواب سارا کچھ نہیں پڑا۔۔۔ :) زیک سے میں نے پوچھا تھا کہ اگر بھابھی سے کھانا کبھی اچھا نہ بنے تب آپ کیا کرتے ہیں۔۔؟ اور زیک نے جواب دیا بس چپ چاپ کھاتا رہتاہوں۔۔۔تو یہ اچھے بچے ہوئے نااا۔۔۔:) :) ۔۔اگر کبھی مجھ سے کچھ خراب بن جائے تو کوئی وہ کھانا نہیں کھاتا۔۔:( ۔۔اور بھائی بدتمیز تو اتنا دل جلانے والا مزاق اڑاتے ہیں کہ بس جب تک میں رونا نہ شروع ہوجاؤں ۔۔اُن کو چین نہیں ملتا۔ ۔۔۔ہاں تعریف بھی سب دل کھول کرتے ہیں۔۔۔یعنی دونوں حالات میں کنجوسی نہیں کرتے۔

یہی تو چکر ہے کہ میں دونوں حالات میں کنجوسی کرتا ہوں۔ اگرچہ subtle hints دیتا رہتا ہوں۔

شششششش ۔۔میری ماما یہ نہ سن لیں۔۔۔۔ :lol: ۔۔ اصل میں وہ میرے ہاتھ جلا لینے سے بہت چڑتی ہیں۔۔ان کا کہنا ہے کہ یہ پھوہڑپن ہوتا ہے۔۔۔۔

آئے دن ہاتھ جلاتی رہتی ہے۔

ویسے زیک کیا آپ بھی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آدمی کے ہاتھ میں زیادہ ذائقہ ہوتا ہے؟

نہیں۔ اس میں مرد اور عورت کا فرق نہیں۔ آپ کی مہارت کی بات ہے۔ مگر یہ بات ضرور سوچنے والی ہے کہ ریستوران بزنس میں باورچی زیادہ‌تر مرد کیوں ہوتے ہیں۔ اس پر میں نے کبھی ریسرچ نہیں کی مگر امید ہے کسی سوشیالوجسٹ یا اکانومسٹ نے کی ہو گی۔

کہنے والے کہتے ہیں کہ ایک معصوم سا بچہ تھا مگر مجھے یقین نہیں۔

لیں۔۔۔میں اب بھی آپ کو معصوم بچہ کتنی بار کہہ چکی ہوں۔۔۔اب تو یقین کرلیں نا۔۔۔:)

اب اس عمر میں بچہ تو نہ کہیں۔ :D

زیک ابو سے کیسے تعلقات تھے۔۔۔رعب والے یا دوستانہ۔۔؟

بہت دوستانہ نہیں مگر کچھ دوستانہ اور رعب کی آمیزش تھی۔ اور یہ حیرت کی بات ہے کیونکہ میرے بہن بھائی کے ساتھ ان کا رعب کا تعلق تھا۔

پڑھائی پر نہ ڈانٹ یاد ہے اور نہ کوئی بری پرفامنس۔ ہاں ایک وقت میں میرے والدین کا خیال تھا کہ میری اردو (پڑھائی کے مضمون کے لحاظ سے نہ کہ بول چال) کچھ کمزور ہے

ویسے اب بھی وہی حال ہے؟ یا حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔۔؟

شاید پہلے سے بھی برا ہو۔ اردو لکھے ہوئے (اردوویب اور اپنے بلاگ کے علاوہ) کوئی دس سال گزر گئے ہیں۔ اور ان دس سالوں میں اردو کی کل ایک یا دو کتابیں پڑھی ہیں۔

زیک آپ گھر میں زیادہ اردو میں بات کرتے ہیں یا انگلش؟

دونوں۔ اردو عام طور سے مگر انگریزی کا استعمال بھی کافی کرتے ہیں اور عموماً مکمل انگریزی میں بھی سوئچ کر جاتے ہیں۔ یہ یہاں پر ہر وقت انگریزی لکھنے، پڑھنے اور بولنے کا نتیجہ ہے ورنہ پاکستان میں اردو ہی چلتی تھی۔

آپ کی بیٹی کو اردو بولنا آتی ہے؟

اردو بولنی آتی ہے اگر آپ ایک دو سالہ بچے کے بارے میں یہ کہہ سکیں۔ کئی بار تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ نہ صرف اسے اردو اور انگریزی دونوں آتی ہیں بلکہ وہ کسی چیز کا نام آپ کے لئے ترجمہ بھی کر سکتی ہے۔

زیککک کچھ یادہےآخری بار کب روئے۔۔۔؟

یاد نہیں ہے مگر دو چار دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں گے کہ رونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

بہت اچھا لگا یہ سب پڑھ کے۔۔۔ویسے یہ لکھتے ہوئے کتنا اچھا لگا ہوگا نا ۔۔ہر دوست کا چہرہ سامنے آنا۔۔۔کچھ وقت کے لیے بھولی بسری یادیں اکٹھی کرنا۔۔۔آپ کا تو پتہ نہیں لیکن میں آپ کو سب سے ملتے ہوئے دیکھ رہی تھی۔۔۔اپنی امیجنیشن پاور کی مدد سے۔۔۔اور میں یہ کام بخوبی کرلیتی ہوں : )

شکریہ۔ میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ میری یادداشت کچھ دھوکہ دے جاتی ہے۔ اس لئے کچھ جاننے والوں کے نام بھول جاتے ہیں اور کچھ کی شکلیں۔ کئی دفعہ کافی خفت بھی ہوئی اس وجہ سے۔ :oops:

واؤ۔۔۔میری طرح۔۔۔۔بہن تو پھر بہت لاڈلی ہوں گیں۔

شاید نہیں۔ ہم سب بہن سے بہت محبت کرتے ہیں مگر میرا نہیں خیال کہ اسے سب سے لاڈلی کہا جا سکتا ہے۔
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
کوئی ایسا شخص جس کے بارے میں کہ سکیں۔۔ہاں یہ مجھے پوری طرح جانتا اور سمجھتا ہے؟

شاید نہیں۔ اگر بہن، ابو، امی اور بیویکو ملا دیں تو وہ پوری طرح جانتے ہیں۔ مگر ان میں سے بھی اکیلے یہ صرف میری ذات کا ایک رخ یا حصہ سمجھتے ہیں۔

آپ بچپن میں سالگرہ کس طرح سیلبریٹ کیا کرتے تھے۔۔۔اور اب بھی یہ دن یاد رکھتے ہیں؟

کچھ یار دوست اور فیملی کو بلا کر اور کیک کاٹ کر۔ تحفے بھی خوب ملتے تھے۔ ایک بار تو بچپن میں سالگرہ کا پورا دن جہاز میں گزرا۔ میں نے ایرہوسٹس کو بتانے کی کوشش کی کہ میری سالگرہ ہے مگر بے‌سود۔

آجکل گھر میں اکیلے مناتے ہیں۔ کیک کبھی ہوتا ہے اور کبھی نہیں۔ کبھی کسی اچھے سے ریستوران بھی چلے جاتے ہیں اسی خوشی میں۔

اس دن کے حوالے سے کوئی یادگار تحفہ جو اب بھی آپ کے ساتھ ہو؟
:D

کبھی کسی خاص وِش کا انتظار رہا؟

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

خواہشیں پنپتی رہتی ہیں اور پوری ہوتی رہتی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری کی غیر موجودگی میں میں پھر حاضر ہوں

یہی تو چکر ہے کہ میں دونوں حالات میں کنجوسی کرتا ہوں۔ اگرچہ subtle hints دیتا رہتا ہوں۔

یوں‌کہیں‌کہ سب ٹائٹلز دیتا رہتا ہوں

نہیں۔ اس میں مرد اور عورت کا فرق نہیں۔

پتہ چل رہا ہے کہ اس جواب کے لکھتے وقت بھابھی ساتھ ہی بیٹھی تھیں :)

اب اس عمر میں بچہ تو نہ کہیں۔ :D

اتنی آسانی سے اپنی چھیڑ بتا دی‌ :(

شاید پہلے سے بھی برا ہو۔ اردو لکھے ہوئے (اردوویب اور اپنے بلاگ کے علاوہ) کوئی دس سال گزر گئے ہیں۔ اور ان دس سالوں میں اردو کی کل ایک یا دو کتابیں پڑھی ہیں۔

سے ہی سبق لینا شروع کر دیں

اردو بولنی آتی ہے اگر آپ ایک دو سالہ بچے کے بارے میں یہ کہہ سکیں۔ کئی بار تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ نہ صرف اسے اردو اور انگریزی دونوں آتی ہیں بلکہ وہ کسی چیز کا نام آپ کے لئے ترجمہ بھی کر سکتی ہے۔

بچے فرشتہ ہوتے ہیں اس لیے وہ ہر زبان بول لیتے ہیں۔ حتٰی کہ اکثر بچے ایسی زبانیں بھی بولتے ہیں‌جو کوئی بڑا نہیں بول سکتا :D

یاد نہیں ہے مگر دو چار دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں گے کہ رونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

ظاہر ہے جب کھانا اچھا نہ بنے اور بھابھی کا موڈ بھی خراب ہو جائے تو۔۔۔

کئی دفعہ کافی خفت بھی ہوئی اس وجہ سے۔ :oops:

اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں‌ میں :lol:
 
امن ایمان

محفلین
قیصرانی بھائی اور محب ذرا خیال رکھیے گا۔۔۔ایسا نہ ہو کہ آپ مل کر زیک کو پھر سے چُپ کروا دیں۔۔۔ابھی مجھے ان سے بہت ساری باتیں کرنی ہیں نا : )

قیصرانی بھائی مزے کے کمنٹس ہیں۔۔۔خاص طور سے یہ۔۔۔

زیک نے کہا:
یاد نہیں ہے مگر دو چار دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں گے کہ رونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

ظاہر ہے جب کھانا اچھا نہ بنے اور بھابھی کا موڈ بھی خراب ہو جائے تو۔۔۔:lol:

جس طرح آپ نے سوچا میں نے اس سے بالکل الٹ سوچا ہے۔۔۔اب دیکھیں زیک کیا کہیں گے۔۔
 
امن ایمان

محفلین
یہی تو چکر ہے کہ میں دونوں حالات میں کنجوسی کرتا ہوں۔ اگرچہ subtle hints دیتا رہتا ہوں۔

زیک۔۔۔میں اب ماوراء کے ساتھ ہوں۔۔اس کا مطلب ہے ماوراء نے بھی ٹھیک گیس کیا تھا۔ :)

نہیں۔ اس میں مرد اور عورت کا فرق نہیں۔ آپ کی مہارت کی بات ہے۔ مگر یہ بات ضرور سوچنے والی ہے کہ ریستوران بزنس میں باورچی زیادہ‌تر مرد کیوں ہوتے ہیں۔ اس پر میں نے کبھی ریسرچ نہیں کی مگر امید ہے کسی سوشیالوجسٹ یا اکانومسٹ نے کی ہو گی۔

ہمم میں نے بھی یہی سوچ کر آپ سے پوچھا تھا :) ۔۔

اب اس عمر میں بچہ تو نہ کہیں۔

مجھے سارے لوگ جو چالاک نہ ہوں۔۔جیسے ہوں ویسے ہی نظر آتے ہوں۔۔پھر وہ چاہے جس بھی عمر کے ہوں مجھے معصوم سے بچے ہی لگتے ہیں۔

بہت دوستانہ نہیں مگر کچھ دوستانہ اور رعب کی آمیزش تھی۔ اور یہ حیرت کی بات ہے کیونکہ میرے بہن بھائی کے ساتھ ان کا رعب کا تعلق تھا۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ سب سے بڑے ہیں۔

شاید پہلے سے بھی برا ہو۔ اردو لکھے ہوئے (اردوویب اور اپنے بلاگ کے علاوہ) کوئی دس سال گزر گئے ہیں۔ اور ان دس سالوں میں اردو کی کل ایک یا دو کتابیں پڑھی ہیں۔

اچھا۔۔پھر تو برا حال ہی ہونا ہے۔۔اچھا زیک میں نے سنا تھا ( پتہ نہیں ٹھیک ہے یا نہیں) کہ اردو زبان اتنی بڑھتی جا رہی ہے کہ اب انگریزی کے بعد اس کا نام لیا جاتا ہے۔۔پہلے چینی زبان تھی اب اردو۔۔کیا ایسا ہی ہے۔؟

اگر آپ ایک دو سالہ بچے کے بارے میں یہ کہہ سکیں۔ کئی بار تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ نہ صرف اسے اردو اور انگریزی دونوں آتی ہیں بلکہ وہ کسی چیز کا نام آپ کے لئے ترجمہ بھی کر سکتی ہے۔

ماشاءاللہ inborn genius :)

یاد نہیں ہے مگر دو چار دن سے زیادہ نہیں ہوئے ہوں گے کہ رونے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔

زیک آپ تو مجھے بھی پیچھے چھوڑ گئے ہیں :) ۔۔ویسے
زیک آپ کس حد تک حساس ہیں؟
آپ کے خیال میں کیا sensitiveness اچھی ہے یا sensitive ہونا بہت بڑا پرابلم ہے؟

شکریہ۔ میرے ساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ میری یادداشت کچھ دھوکہ دے جاتی ہے۔ اس لئے کچھ جاننے والوں کے نام بھول جاتے ہیں اور کچھ کی شکلیں۔ کئی دفعہ کافی خفت بھی ہوئی اس وجہ سے۔

اصل میں ایسا اس لیے ہے کہ آپ اپنی دنیا تک محدود اور مگن ہیں۔۔میں یہ احساسِ خفت محسوس کر سکتی ہوں :)

ہمممم آپ کا یہ جواب اچھا لگا :)

زیک آپ کی باتوں میں کے لیے بہت پیار ہے۔۔ماشاءاللہ سے بہت خوش قسمت بچی ہے۔۔ اچھا زیک ویسے تو ابھی بہت چھوٹی سی ہے۔۔لیکن آپ نے کبھی اُس کو ڈانٹا۔۔؟

[color=#
880000]ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔
خواہشیں پنپتی رہتی ہیں اور پوری ہوتی رہتی ہیں۔[/color]

ہممم ایک بار پھر سے بہت اچھی بات کہی۔۔۔۔

ہ آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟

ہ زیک کیا آپ قناعت پسند contented ہیں ؟

ہ کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟

ہ آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟

ہ کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟

ہ زیک آپ کو غصہ آتا ہے؟ اگر ہاں تو آپ کا شدید غصے میں کیا ردعمل ہوتا ہے؟

ہ آپ اگر بہت خوش ہوں تو اس کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟

ہ اگر خدانخواستہ کبھی کچھ پریشان ہوں تو کیا اپنی پریشانی شیئر کرتے ہیں؟

ہ زیک کیا آپ آسانی سے لوگوں کو سمجھ لیتے ہیں؟

ہ کسی سے پہلی ملاقات میں کس چیز کا جائزہ لیتے ہیں؟

ہ زیک آپ deep observer ہیں یا نہیں؟
 
امن ایمان

محفلین
Zack سب سے پہلے تو بہت شرمندگی کی بات۔۔میں آج تک آپ کو Zeek کہتی رہی۔۔۔ :oops: جبکہ آپ زَیک ہیں۔اور پھر یہ کہ۔۔۔
Zack اگر میں آپ کا بلاگ پہلے ٹھیک طرح سے دیکھ لیتی تو شاید آپ سے بات شروع کرنے سے پہلے 100 بار سوچتی :wink: ۔۔۔آپ تو کہیں سے پاکستانی لگتے ہی نہیں ہیں۔۔۔اور میں ایویں آپ کو پتہ نہیں کیا کیا کہنا اور سمجھانا چاہتی تھی۔۔۔
 
زیک

مسافر
سوری ذرا مصروف ہوں کچھ تکنیکی مسائل میں اور شام کو ایک سالگرہ پر جانا ہے۔ کوشش کروں گا کہ آج رات یا کل صبح آپ کے سوالوں کے جواب دے دوں۔

امن ایمان نے کہا:
Zack سب سے پہلے تو بہت شرمندگی کی بات۔۔میں آج تک آپ کو Zeek کہتی رہی۔۔۔ :oops: جبکہ آپ زَیک ہیں۔اور پھر یہ کہ۔۔۔

یہ ہے اردو کا نقصان۔ خیر کوئی بات نہیں یہ تو کچھ بھی نہیں۔ لوگ میرے نام کے ساتھ جانے کیا کیا کرتے ہیں۔

Zack اگر میں آپ کا بلاگ پہلے ٹھیک طرح سے دیکھ لیتی تو شاید آپ سے بات شروع کرنے سے پہلے 100 بار سوچتی :wink: ۔۔۔آپ تو کہیں سے پاکستانی لگتے ہی نہیں ہیں۔۔۔اور میں ایویں آپ کو پتہ نہیں کیا کیا کہنا اور سمجھانا چاہتی تھی۔۔

شکریہ۔ مگر یہ تو explain کریں کہ میں کہاں کہاں سے اور کیوں پاکستانی نہیں لگتا۔ ذرا تفصیل سے۔ اگر ادھر نہ کرنا چاہیں تو ذپ کر دیں۔
 
Top