محب علوی نے کہا:
کوروش کا پہلے تو مجھے پتہ نہیں چلا البتہ لنک پر جا کر سمجھ آیا کہ سائرس اعظم پر بات ہورہی ہے ، ویسے زرتشت کا نام کس وجہ سے رہ گیا ۔
لوگ فارسی عربی کا شور مچاتے ہیں اور پھر کوروش کو سائرس کہتے ہیں۔
زرتشت کو اکثر نبی سمجھا جاتا ہے اور اگر آپ میری اتنی لمبی فہرست دیکھیں تو اس میں کسی نبی کا ذکر نہیں۔
بو علی سینا کے بارے میں یہ نہیں لکھا کہ کیوں پسند ہیں ، اگر بطور طبیب پسند ہیں تو پھر ٹھیک ہے ورنہ فلسفی کے طور پر پسند ہیں تو ابن رشد زیادہ بڑا فلسفی اور زیادہ اچھا مفسرِ ارسطو ہے۔
فلسفی کے لحاظ سے ابن رشد واقعی بہتر ہے مگر ابن سینا سائنس اور فلسفے دونوں میں اہم ہے۔ ویسے سائنس اور طب کی وجہ سے ہی میں ابن سینا کو جانتا ہوں۔
والتئیر کو سائنسدانوں کے ساتھ کیوں رکھا ہے اور اس کے اچھا لگنے کی وجہ بھی بیان نہیں کی
اصل میں اسے ابن رشد کے ساتھ رکھا تھا۔ بعد میں اور فلسفیوں کا بھی خیال آیا تو وہ علیحدہ لکھ دیئے۔ ویسے والتئیر مجھے اس کی civil liberties کے دفاع کی وجہ سے پسند ہے۔
روسو اور والتئیر میں کون زیادہ پسند ہے اور کیوں؟
روسو ایک رومانٹک ہے جبکہ میں ایک ماڈرنسٹ۔ اس لئے والتئیر بہتر لگتا ہے۔
اسی طرح کانٹ کس وجہ سے پسند ہے ؟
کانٹ کو پڑھنا ایک عذاب سے کم نہیں۔ میں نے صرف کانٹ کے بارے میں پڑھا ہے۔ جو چیز سب سے پہلے کی یاد پڑتی ہے وہ یہ کہ کانٹ کے مطابق خدا کا وجود لاجک اور reason سے ثابت کرنا ممکن نہیں مگر اس کے باوجود ایک moral society کے لئے خدا کا وجود ضروری ہے۔ شاید کانٹ کی کچھ contribution ہے کہ میں atheist نہیں ہوں۔
امریکہ کے کون سے دو صدر پسندیدہ ہیں اور کیوں اور کونسے دو غیر پسندیدہ ہیں؟
اگر اس کا کچھ گھسا پٹا جواب دوں تو واشنگٹن اور لنکن پسندیدہ ہیں۔
واشنگٹن کی امریکہ کی جنگِ آزادی میں کافی اہمیت ہے اور پھر صدر بننا اور دو ٹرم کے بعد چھوڑ دینا۔ اس کا کردار تھا کہ امریکہ ایک جمہوریت ہی رہا۔ اگرچہ واشنگٹن کے پاس کافی غلام تھے مگر زندگی کے آخری دنوں میں شاید اسے غلامی کے غلط ہونے کا احساس ہو گیا تھا۔ چنانچہ اس نے وصیت کی کہ اس کی بیوی کے مرنے پر اس کے غلام آزاد کر دیئے جائیں۔
لنکن اور کچھ نہ کرتا تو یہی کافی تھا کہ اس نے لاکھوں لوگوں کو غلامی سے آزاد کیا۔
اگر دوسرے صدر دیکھے جائیں تو لنڈن جانسن ایک اہم ہستی ہے۔ سول رائٹس اور غربت وغیرہ کے خلاف اس نے جتنا کام کیا شاید ہی کسی امریکی صدر نے کیا ہو مگر امریکہ کو ویتنام کی جنگ میں پھنسا کر جانسن کچھ برے طریقے سے صدارت سے نکلا۔
ناپسندیدہ میں ہربرٹ ہوور کہ Great Depression کو نہ روک سکا نہ اس کے بارے میں کچھ کیا۔
ایک اور فضول صدر
وارن ہارڈنگ کے دور میں خوب سکینڈل کی بھرمار تھی۔
اینڈریو جیکسن کو کچھ بہت اچھا صدر سمجھتے ہیں اور کچھ بہت برا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے بانیوں میں شمار ہوتا ہے اور امریکہ میں جمہوریت کو عوام میں عام کرنے میں اس کا اہم کردار ہے مگر امریکہ کے پرانے باشندوں (Native Americans) سے اس کا سلوک شاید اسے بہت برا صدر کہلوائے۔
اور چونکہ ہم اپنے دور کو اہم سمجھتے ہیں اس لئے برے صدر کی فہرست میں موجودہ صدر بش کا ذکر بھی ضروری ہے۔ بش کے جھوٹ اور خراب پالیسیاں تو مشہور ہیں ہی مگر اس نے امریکہ کے checks and balances کے سسٹم کو بھی کافی تباہ کیا ہے اور صدر کے اختیارات میں جو اضافے کئے ہیں وہ ہمیں کافی عرصہ بھگتنے پڑیں گے۔
ڈارون کا نظریہ ارتقاء کیا مکمل سائنسی نظریہ ہے اور کیا یہ ثابت ہوچکا ہے سائنسی طور پر یا ابھی اس پر کام جاری ہے؟
ڈارون کا نظریہ ارتقاء ایک اہم سائنسی نظریہ اور اس کے کافی ثبوت موجود ہیں۔ باقی سائنس کی تھیوری میں ترقی تو ہوتی ہی رہتی ہے۔ اس ارتقاء کی تھیوری کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ nothing in biology makes sense without the theory of evolution۔