زیک
مسافر
امن ایمان نے کہا:اچھا زیک میں نے سنا تھا ( پتہ نہیں ٹھیک ہے یا نہیں) کہ اردو زبان اتنی بڑھتی جا رہی ہے کہ اب انگریزی کے بعد اس کا نام لیا جاتا ہے۔۔پہلے چینی زبان تھی اب اردو۔۔کیا ایسا ہی ہے۔؟
میرا نہیں خیال کہ ایسا کچھ ہے۔ پاکستان میں اردو پچھلے 50 سال میں پہلے سے بڑھی ہے مگر بنگلہدیش اور انڈیا میں کافی کم ہوئی ہے۔ اور چینی سے تو اس کا مقابلہ کیا ہی نہیں جا سکتا کہ چینی تو ایک ارب لوگ بولتے ہیں۔ جو لوگ اردو کے متعلق یہ کہتے ہیں وہ اصل میں اردو کی نہیں بلکہ اردو، ہندی، ہندوستانی سب کو ایک زبان سمجھتے ہوئے کہتے ہیں۔ اس صورت میں یہ زبان بولنے والے بہت زیادہ ہیں۔ مگر کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ یہ تو کوئی ماہرِ لسانیات ہی بتا سکتا ہے۔
زیک آپ کس حد تک حساس ہیں؟
آپ کے خیال میں کیا sensitiveness اچھی ہے یا sensitive ہونا بہت بڑا پرابلم ہے؟
محسوس کرنے میں کافی تیز ہوں مگر عام طور سے توقع نہیں رکھتا اس لئے اس طرح دکھ نہیں ہوتا۔ اور اگر ہو بھی تو ظاہر نہیں کرتا۔ حساسیت ایک حد تک انسانیت کا لازمی جزو ہے کہ اس کے بغیر نہ معاشرہ چل سکتا ہے نہ اچھائی برائی کی تمیز ہو سکتی ہے مگر بہت بڑھ جائے تو بھی نقصان دیتی ہے۔ اگر کسی اور کو نہیں تو حساس شخص کو۔
زیک آپ کی باتوں میں بہت پیار ہے۔۔ماشاءاللہ سے بہت خوش قسمت بچی ہے۔۔ اچھا زیک ویسے تو ابھی بہت چھوٹی سی ہے۔۔لیکن آپ نے کبھی اُس کو ڈانٹا۔۔؟
میری زندگی کی سب سے اہم ہستی ہے میری بیٹی۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ اسے نہ ڈانٹوں۔ منع تو کرنا پڑتا ہے کئی چیزوں سے مگر ڈانٹا پسند نہیں کرتا۔ بہرحال انسان ہوں شاید ایک آدھ دفعہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوا اور میں نے اسے تھوڑا سا ڈانٹ دیا۔ اس کی شکل دیکھتے ہی مگر مجھے بہت شرمندگی ہوئی اور اسے خوب پیار کیا۔
آپ کی کوئی ایسی خواہش جس کی تکمیل تک زندہ رہنے کو جی چاہیے؟
دنیا دیکھنا چاہتا ہوں۔ پوری تو ممکن نہیں مگر زیادہ سے زیادہ۔
زیک کیا آپ قناعت پسند contented ہیں ؟
پہلے میں نے اسے قدامتپسند پڑھا اور لکھنے لگا تھا کہ ہرگز نہیں مگر پھر صحیح سمجھ آیا۔ ہاں میرا خیال ہے کہ کہہ سکتے ہیں۔
کس طرح کے لوگ اچھے لگتے ہیں؟
تھوڑے سے outgoing مگر شو مارنے والے نہ ہوں۔ عام طور سے کچھ intellectual سے لوگ۔ Honest ہوں اور جو کر سکتے ہیں اس سے بڑھ کر باتیں نہ بنائیں۔
آپ دوستی کن شرائط پر کرتے ہیں؟
دوستی کی نہیں جاتی ہو جاتی ہے (جی ایک گانے کی نقل کر رہا ہوں!) دوستی کے لئے کچھ مشترکہ ہونا ضروری ہے۔ اگر کچھ مشترک نہ رہے تو دوستی بھی نہیں رہتی۔ اس کے علاوہ دوستی reciprocity کا نام ہے۔ اگر میں اپنے دوستوں سے ایسا اچھا سلوک روا نہ رکھوں جیسا وہ رکھتے ہیں تو دوستی قائم نہیں رہ سکتی۔
کوئی ایسی بات یا عادت جو اگر کسی میں ہو اور وہ آپ کے لیے ناقابلِ برداشت ہو؟
بڑھکیں مارنا یعنی “گفتار کے غازی“۔