جی۔۔۔ظفری ایک بات کہوں۔۔؟؟؟؟ آپ پہلے سے بہت مختلف ہوگئے ہیں۔۔ایسا کیوں ہے؟ ( میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بہت سنجیدہ۔۔جبکہ شروع شروع میں آپ ایسے نہیں لگتے تھے)
بھئی اب میں بڑا ہوگیا ہوں ناں ۔۔۔ اگر اب سنجیدہ نہ ہوا تو پھر کب ہونگا ۔
خیر مذاق ایک طرف ۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کل بہت بزی ہوں یہاں عادت کے مطابق آتا ہوں ۔ کچھ خاص دھاگوں پر پوسٹ کیضرورت محسوس ہوتی ہے تو پوسٹ کردیتا ہوں ۔ ورنہ ایسے ہی وزٹ کر کے چلا جاتا ہوں ۔ اور کوئی خاص بات نہیں ہے ۔
اہم اہم۔۔آپ نام یاد رکھیں۔۔۔یہ زیادہ فائدہ مند رہے گا بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہاں لکھ ہی لیں۔۔۔اس سے بھولنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا۔
بھئی اس طرح تو " بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔ "
ییییییی اس سے بڑی اور کیا قباحت ہوگی کہ واپسی کے چانسز ہی رسک پر ہوں گے۔۔۔اتنا بڑا رسک۔۔۔لگتا ہے زندگی نے آپ کو کافی تھکا دیا ہے۔ : )
آپ نے مذاق ہی مذاق میں جملے کے آخر میں بہت ہی سنجیدہ بات کہہ دی ہے ۔ اصل بات کیا ہے امن ۔۔۔ کہ کبھی کبھی انسان کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ وہ اس کو باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ حق کو سمجھے اور اس پر چلنے کی کوشش کرے ۔ بلکل اسی طرح لال مسجد کے واقعے نے مجھے اندر سے بہت ہلا دیا ہے ۔ روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔لوگوں کے رویے اور دنیا کی بے ثباتی سمجھ آنے لگی ہے ۔ زندگی کی حقیقتیں دنیا کی تلخیوں کے سامنے اس طرح اجاگر ہوئی ہے کہ زندگی ایک بے مقصد پتھر کی طرح کسی ویرانے میں پڑی نظر آتی ہے ۔ لال مسجد کا سیاسی و مذہبی پس منظر خواہ کچھ بھی ہو مگر جان دینا اتنا آسان نہیں ہوتا ۔ میں جس دنیا میں رہتا ہوں وہاں اتنی روشنی اور رنگینی ہے کہ وہ یہ احساس ہونے ہی نہیں دیتی کہ انسان کی زندگی کا کبھی خاتمہ ہوگا بھی کہ نہیں ۔ اور یہ بھی کہ زندگی محض تلف ہوگی یا اس کا کوئی مقصد بھی ہے ۔ زندگی کی اہم ضروریات اور ذمہ داریوں کو تو انسان کسی طرح پورا کر ہی دیتا ہے مگر جب انسان اپنے اندر ایک ایماندارانہ نظر ڈالتا ہے تو گذاری ہوئی زندگی کسی کانٹے کی طرح چھبنے لگتی ہے ۔ اللہ کی دی ہوئی زندگی کے ساتھ اتنی خود فریبیاں انسان کر بیٹھتا ہے کہ زندگی کا اصل مقصد اور اسکے محرکات مادہ پرست دنیا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں ۔ اور جب کوئی ایسا واقعہ یا حادثہ انسان کی زندگی میں رونما ہوتا ہے جس سے اس کو اپنے خالق ِ حقیقی کی طرف لوٹ جانے کا اشارہ مل جائے تو احساس ہو نے لگتا ہے کہ ،
یہ جاں تو دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا
انسان دنیا میں لوگوں کی فلاح و بہود اور دوسرے نیک کام تو کرلیتا ہے کہ اللہ کی رضا مقصود ہے مگر کیا اللہ کے ان احکامات یا قانون پر عمل کرنے کی بھی کوشش کی ہے ، جس سے اللہ کی وحدانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادات کا حق بھی ادا کر دیا گیا ہو ۔ آج کل یہی سوچ مجھے پریشان کرتی ہے ۔ زندگی نے مجھے نہیں تھکایا ہے بلکہ زندگی کے بے مقصد سفر نے مجھے تھکا دیا ہے ۔ سوچتا ہوں کہ کیا میرا مقصد صرف اعلی تعلیم حاصل کرنا اور پھر ایک اچھی جاب کا حصول مقصود تھا ۔ یا پھر دو چار نیک کام کر کے اپنے مذہبی فرائض سے غافل ہو جانا تھا ۔ میں حقیقت کی طرف لوٹ جانا چاہتا ہوں ۔ میں اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ یااللہ تُو مجھے اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کر لے ۔ میں آپ سب سے بھی یہی درخواست کرتا ہوں کہ میرے حق میں دعا کیجیئے گا ۔
یقین مانیئے امن ۔۔ اگر آپ یہ زندگی کے تھکانے والے جملے کو استعمال نہ کرتیں تو شاید میں یہ سب کہہ نہیں پاتا ۔ مگر آپ کا جو یہ جملہ تھا اس نےمیری مرض کی صحیح تشخیص کی ہے ۔
مزید کچھ سوالات۔۔۔۔
ہ عید اور اپنی سالگرہ کا دن کیسا گزرتا ہے؟ ( اب ایک لائن کا جواب ہوا نا تو آپ کی خیر نہیں) ۔
یہاں عید کا دن بہت ہی مصروف گذرتا ہے ۔ بہت ملنے والے ہوتے ہیں ۔ جن سے ملنا ضروری ہوتا ہے ۔ اور ہر کسی کے گھر میں تقریب کا اہتمام ہوتا ہے ۔ اور ایسی تقریبوں کی بدولت جن سے سال بھر ملاقات نہیں ہوتی ان سے بھی بات چیت ہو جاتی ہے ۔ چونکہ یہاں پاکستان کی طرح تین دن کی چھٹی نہیں ملتی اس لیئے تمام عید کی رسومات کو ایک دن میں نمٹانا پڑتا ہے ۔ اس لیئے عید کا دن عموماً بہت ہکٹیک ہوجاتا ہے ۔ ( دیکھ لیجیئے میرا جواب ایک سطر کا نہیں ہے ) ۔
ہ دوستوں کو سالگرہ وش کرنا یاد رہتا ہے؟
عموما ً بھول جاتا ہوں ۔
ہ تحفے میں کیا لینا اور کیا دینا اچھا لگتا ہے؟
خوشبوئیں اور پھول ۔
ہ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں؟
جی ہاں سو فیصد خود ہی کرتا ہوں ۔
ہ اپنے بچوں سے اور بہن بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں؟ رعب والے یا دوستانہ؟
انتہائی دوستانہ ہیں ۔ بہن اور بھائی سے بہت بے تکلف ہوں ۔ ویسے بھائی رعب میں آجاتا ہے ۔ بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں ۔ لہذا ان سے میرا رویہ بہت نرم ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان کو میرا جاب سےواپس آجانے کا بہت انتظار رہتا ہے ۔ اور مجھ سے بہت گھلے ملے رہتے ہیں ۔
ہ خواتین کی کوئی عادت جو آپ کو بہت بری لگتی ہو؟
مزاج میں مستقل مزاجی کا نہ ہونا ۔
ہ مردوں کی بھی ایسی کوئی عادت جو ناپسند ہو؟
ہر بات پر ہٹ دھڑمی کی کوشش کرنا ۔
ہ کس حد تک اسٹریٹ فاوررڈ ہیں؟
خاندانی معاملات میں مصالحت پسند ہوں ۔ مگر اجتماعی طور پر اسٹریٹ فارورڈ ہی ہوں ۔