زبردست۔۔۔لیکن ظفری یہ خوشبو پسند ہونے کی کوئی خاص وجہ۔۔؟ کیوں اکثر لڑکیاں اسے پسند کرتی ہیں۔
صحیح علم نہیں ہے مگر اتنا ضرور معلوم ہے کہ موتیے کی خوشبو رومانیت کا احساس بڑھادیتی ہیں ۔ اور شاید خواتین کو بھی یہ خوشبو اسی نسبت سے پسند ہو۔
باہر کا موسم اثر انداز نہیں ہوتا کیا ؟
اثرانداز ہونے کی کوشش تو کرتا ہے مگر اندر کی زمین اتنی بنجر ہے کہ ہر قسم کے طوفان یا موسم کو وہ اپنے اندر اس قدر گہرائی میں سمو لیتی ہے کہ معلوم ہی نہیں ہوتا کہ باہر سے کوئی طوفان مجھ پر حاوی ہونے آیا تھا ۔
]
چلیں پھر۔۔آخر میں جب میں ایک ٹاپک دوں گی تو خود ہی پتہ چل جائے گا کہ آپ کتنا بولتے ہیں۔
چلیں میں بھی اپنی سعی کوشش کروں گا ۔
ظفری آپ تو ماشاءاللہ کمال یاداشت کے مالک ہیں۔۔۔سب کچھ یاد ہے۔۔لیکن ظفری اتنی چھوٹی عمر میں ہی آپ نے اتنا بڑا بڑا سوچنا شروع کردیا تھا ۔۔حالانکہ وہ دور زندگی کا خوبصورت دور ہوتا ہے۔۔۔جس میں کوئی بھی سوچ ہمیں پریشان نہیں کرسکتی۔
ہاں یہ سچ ہے کہ میرا حافظہ واقعی بہت قوی ثابت ہوا ہے کہ میں کبھی کبھی اپنی امی کو اپنے بچپن کے واقعات بتاتا ہوں توان کو یقین نہیں آتا اور وہ یہ کہتیں ہیں کہ تم نے کسی سے سنا ہوگا ۔ اب بھی یہ حال ہے کہ میں 10 سے 15 کے فگرز ایک بار دیکھنے کے بعد یاد کرلیتا ہوں ۔
رہی بات بچپن کے اس دور کی تو یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ دور واقعی اس نوعیت کا ہوتا ہے کہ انسان کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا احساس نہیں ہوتا ۔ مگر میں اس عمر میں بھی چیزوں کو عام بچوں کی نظر سے مختلف دیکھتا تھا ۔
ظفری میرا مطلب تھا کہ کچھ لوگ زندگی کے ہر معاملے میں غیر مستقل مزاج ہوتے ہیں۔جلدی ایک روٹین۔۔ایک خوشبو۔۔یا کسی بھی ایسی چیز سے جو وہ اپنی دسترس میں رکھتے ہیں۔۔۔اکتا جاتے ہیں۔۔۔جبکہ کچھ لوگ اس کے برعکس ہوتے ہیں۔۔۔آپ کا شمار کن لوگوں میں ہوتا ہے؟
دیکھیں روٹین کسی کی بھی ایک جیسی نہیں رہتی ۔ اور روٹین ، پسند ، ناپسند غیر مستقل مزاجی کا بھی پتا نہیں دیتیں ۔ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کس کو آپ کی یا آپ کو کس کی ضرورت ہے ۔ اور یہ وقت اور ضرورت پر منحصر ہوتا ہے ۔ مگر جو چیزیں مستقل بنیادوں کا تقاضہ کرتیں ہیں ۔ میں عموماً ان کے ساتھ مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرتا ہوں ۔
ہ ظفری آپ کس حد تک کاملیت پسند ہیں؟
کوشش یہی ہوتی ہے کہ کوئی بھی کام ادھورا نہ چھوڑوں ۔ مگر بعض اوقات ایسے عوامل رونما ہوجاتے ہیں کہ ان کو نامکمل ہی چھوڑنا پڑتا ہے ۔ میرے خیال سے ہر انسان کی زندگی میں ایسے بارہا مواقع آتے ہیں جب وہ اپنی کاملیت پسندی کے باوجود کچھ چیزوں کو ادھورا چھوڑ دیتا ہے
ہ آپ کس حد تک معاملہ فہم ہیں؟
کافی حد تک ۔۔ مگر میں اس کا اظہار کرنے سے اکثرگریز ہی کرتا ہوں ۔
ہ آپ سیاست میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں۔۔مجھے یہ بتائیں کہ سیاسی موضوع پر بات کرتے ہوئے آپ کہاں تک خود کو غیر جانبدار رکھ پاتے ہیں؟
ہمہشہ غیرجانبدار رہنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کی ایک مثال آپ یہاںاردو محفل پر بھی دیکھ سکتیں ہیں ۔کہ میں نے شروع میں لال مسجد کی انتظامیہ کی مخالفت کی مگر بعد میں حکومت کے بہیمانہ سلوک کی بھی پُرزور مذمت کی ۔ میں اپنے آپ کو شخصیت پرستی سے دور رکھتا ہوں ۔ کسی کا اچھا عمل ہی مجھے اس کی جانبداری پر راغب کرتا ہے ۔ میں صرف ان نظریات کی حمایت کرتا ہوں جن سے امت مسلمہ یا ملک و قوم کو کسی قسم کا فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ اسی لیئے مشرف کے بھی بہت سے اقدامات کی تعریف کرتا ہوں ۔ مگر جو غلط ہے ۔ میری نزدیک پھر وہ غلط ہی ہے ۔
ہ کسی سیاسی یا معاشرتی معاملے کی جانچ کا بہترین طریقہ آپ کی نظر میں؟
ایک پہلو کے نقطعہِ نظر سے میں وہاں انصاف کا معیار دیکھنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اگرعدل و میزان میں توازن برقرار ہے تو وہ معاشرہ میرے نزدیک ایک آئیڈل معاشرہ ہوگا ۔ دوسرے پہلو سے میں اس معاشرے میں موریل ( Moral ) کے مورال کو بھی دیکھتا ہوں ۔ جو کسی بھی معاشرے میں انسانیت کے فروغ کو رواج دینے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے ۔