اسلام و علیکم!شکریہ اور بحث،کمنٹس بعد میں دونگی۔ ابھی نئے سوال آپ کے کہنے پر پوسٹ کر رہی ہوں۔بتائیے گا ضرور کہ آپ کس قسم کے سوالات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔مین نے آپ کا انٹرویو پڑھا ہے حفظ نہیں کیا سو اگر سوال repeat ہوا ہو تو سوری۔ہو سکتا ہے کہ میرا بھی کوئی سوال دو دفعہ ہو تو دوبارہ سوری
ارشاد ۔۔۔
]*~*~ روزمرہ زندگی کے وہ 3 کام جنہیں کرنے میں آپ کو بہت مزا آتا ہے۔
ڈرائیونگ ، جاب پر لیٹ جانا ، اردو محفل پر وقت بِتانا ۔
~*~*~*~ زندگی آپ کی نظر میں
موت کا انتظار
~*~*~*~(یہ سوال چوری کیا ہے ڈائجست سے) انسان اور جانور میں بہت سی صفات مشترکہ ہوتی ہیں۔آپ نے کسی جانور سے کوٰئی سبق سیکھا؟
جی ہاں ۔۔ گدھے سے ، کہ فرمابرداری اور سادگی بھی کبھی کبھی عمر بھر کا روگ بن جاتی ہے ۔
~*~*~*~آپ کی پسندیدہ اور ناپسندیدہ سواری
پسند تو کوئی خاص نہیں ، البتہ رکشے کی سواری ناپسند ہے ۔
~*~*~*~چوبیس گھنٹوں میں آپ کا پسندیدہ وقت
شام کا
~*~*~*~آپ کے اندر کی تین نمایاں خصوصیات۔
درگذری ، مفاہمت پسندی ، خوش مزاجی
~*~*~*~محفل کے علاوہ آپ کی مصروفیات اور مشاغل
کچھ عرصہ ہوا جاب کے علاوہ ایک چھوٹا موٹا بزنس لیا ہوا ہے ۔ جاب کے بعد اکثر وقت وہیں گذرتا ہے ۔
~*~*~*~ پسندیدہ تاریخی شخصیت اور کیوں
قائدِ اعظم ۔ مستقل مزاجی ، اور بروقت فیصلے کی صلاحیت سے مالا مال
~*~*~*~آپ کی سب سے بڑی خوبی
میری خامی ۔
~*~*~*~آپ کی سب سے بڑی خامی
میری خوبی ۔
*~*~*غصہ کب اور کن کن باتوں پہ آتا ہے۔
کسی کا آسان اور سیدھی سی بات کو نہ سمجھنے پر غصہ آتا ہے ۔ عیارانہ اور خود غرضی میں لپٹی ہوئی باتوں پر ۔
*~*~* وہ کونسی بات/چیز ہے جہاں آپ کی مروت لحاظ بھی جواب دے جاتا ہے۔یعنی کچھ ایسا جسے آپ برداشت نہیں کر سکتے کسی صورت بھی
یہ تو ماحول اور حالات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر منحصر ہے کہ آپ کو کون لوگ ، اور کیا کہہ رہے ہیں ۔ اور اگر وہ چیز ماحول اور حالات سے مطابقت نہیں رکھتی تو میں پھر جواب دینے سے گریز نہیں کرتا ۔
*~*~*آپ کی نظر میں سب سے بڑی نیکی
کسی کا حق نہ مارنا ۔
*~*~*رشتے دو طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ جو خون کے ہیں اور دوسرے جو خون کے نہیں ہوتے۔زیادہ اسودگی کن رشتوں سے ملتی ہے اور کیوں؟
اگر آپ قلبی آسودگی کی بات کر رہیں ہیں تو یہ ضروری نہیں ہے کہ ( یہ آپ کو خون سے منسلک رشتوں یا جن کا تعلق خون سے نہیں ہوتا ، اسی میں نظر آئے ۔ ) ۔ جن رشتوں میں بناؤٹ نہیں ہوگی اور جو اپنے خالص معیاری رشتوں کے تقاضوں کو پورا کریں گے ۔ وہ آپ کو آسودگی بخش دیں گے ۔ لہذا یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ رشتہ خونی ہی ہو ۔
*~*~*نیٹ سے باہر آپ کم گو ہیں یا باتونی
باتونی ۔۔۔
*~*~*آپ محفل کے دلدادہ ہیں یا تنہائی پسند
بنیادی طور سے محفل پسند ہوں ۔ مگر مجھ پر کبھی کبھی تنہائی کا دورہ بھی پڑتا ہے ۔ جس کے نتجیے میں کچھ ادبی تخلیقات سامنے آجاتیں ہیں ۔
*~*~*آپ کو کیا چیز نشےکی /جنون کی حد تک پسند ہے۔
ایسی تو کوئی خاص چیز نہیں ہے ۔
*~*~*آدھی رات کو آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں
میرے ساتھ بس یہی ایک مسئلہ ہے کہ اگر کبھی ایسا میرے ساتھ ہوجائے تو میری آنکھ فوراً دوبارہ نہیں لگتی ۔ لہذا ٹہلتا ہوں ، پانی پیتا ہوں اور کبھی کبھی ٹی وی بھی دیکھنے بیٹھ جاتا ہوں ۔
*~*~*کوئی ایسا شعر،غزل،گانا جو آپ کو لگتا ہو کہ یہ تو میرے حسب حال ہے۔جو آپ کی عکاسی کرتا ہو۔
کسی نے نہ پوچھا ، میرے شکستہ دل کا مول
کوئی ٹوٹا پیالہ لے کر ، کرتا بھی کیا
*~*~* کیا آپ وہمی ہیں اگر ہاں تو کو معاملے میں
نہیں ۔۔۔ میں اس مرض کا ابھی شکار نہیں ہوا ۔
*~*~*کیا بچپن میں کسی بات پر مار کھائی۔کس سے اور کیوں
میرے خیال ہے کہ بچپن میں ، تقریبا ً ہر بات پر ہی مار کھائی ہے اب کیا کیا بتاؤں ۔
*~*~*آگر آپ کو یہ موقعہ دیا جائے کہ دنیا میں کوئی چیز تبدیل یا ختم کریں تو اپ کیا کرنا چاہیں گے
مذہبی عصبیت
*~*~* کس قسم کی کمپنی انجوائے کرتے ہیں اور کس قسم کے لوگوں میں اٹھنا بیٹھا بلکل پسند نہیں
خوش مزاج اور اخلاقی حدود کی پابندی کرنے والوں کیساتھ انجوائے کرتا ہوں ۔ اور اس کے منافی لوگوں میں اٹھتا بیٹھتا نہیں ۔
*~*~*ہر کا م سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یا جلدباز ہیں
کچھ کام جلد بازی میں بھی ہوجاتے ہیں ۔
*~*~*آپ کی نظر میں جذبات کے اظہار کا بہترین ذریعہ
ایک بھرپور مسکراہٹ
*~*~*اگر حکو مت کوئی عہدہ دینا چاہے تو کیا پسند کرینگے اور کیوں؟
وزیرِ خارجہ ۔ وہ اس لیئے کہ ملک ملک جاکر اپنے ملک کا تشخص کا معیار بلند کرسکوں ۔
*~*~کیا آپ کے پاس کوئی collection ہے۔وہ کیا ہے۔
میرے پاس غزلوں اور گانوں کا بہت بڑا Collection ہے ۔ جس سے جب مجھے موقع ملتا ہے ۔ لطف اندوز ہوتا ہوں ۔
*~*~کیا چیز آپ کو بہت FASINATE کرتی ہے۔
مجھے خوبصورت قدرتی مناظر بہت Fascinate کرتے ہیں ۔
~*~آپکی نظر میں کائنات کی خوبصورت چیز۔ایسا آپ کو کیوں لگتا ہے
میرا اپنا وجود ۔ اگر یہ نہیں ہوتا تو میں کائنات کی خوبصورتی سے کیسے لطف اندوز ہوتا ۔
*~*~*کیا چیز آپ کے دل کو بےساختہ چھو جاتی ہے((what touches u most)
کسی کی بھی بے ساختگی میرے دل کو بے ساختہ چھو لیتی ہے ۔
دیکھئے میں نے پورا وقت نکال کر آپ کے تمام سوالات کے جوابات دیدیئے ہیں ۔ امید ہیں جوابات آپ سمیت سب کو پسند آئیں گے ۔