انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

تعبیر

محفلین
اوہ تو پھر سوری ۔تو کیا میں اپنی پوسٹ edit کر دوں۔مین کسی کی دل آزاری نہیں چاہتی
 

ظفری

لائبریرین
ارے نہیں ۔۔۔ اس کی ضرورت نہیں ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی باتوں کا برا نہیں مانتیں ۔ آپ خود ہی دیکھیں کہ انہیں نے کتنے انٹرویوز کے تھریڈ اوپن کیئے تھے اور ظاہر ہے کہ کن کن سے رابطہ کیا ہوگا اور کتنی جگہ انہیں‌ مایوسی بھی ہوئی ہوگی ۔ مگر انہوں نے اس کا بھی اظہار نہیں کیا ۔ مگر آپ فکر نہ کریں ۔ وہ اپنے پیا کی سدھار گئیں ہیں ۔ اب یہاں نہیں آتیں ۔ ;)
 

تعبیر

محفلین
ظفری نے بہت اچھا نکتہ اٹھایا ہے۔ اس یغام میں لفظ "آپ" ظفری کے لئے نہیں‌بلکہ کسی کے لئے بھی ہے، جس کو بھی ضرورت ہو۔
خود اعتمادی کی کمی کی ایک وجہ، اپنی ذات کی عزت کا مکمل اندازہ نہ ہونا ہے۔ ذاتی عزت کا اندازہ ایک شخص مجمع سے خطاب کرکے ہی کرسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ ٹوسٹ ماسٹرز جوائن کر سکتے ہیں۔ جہاں ایک سے زیادہ افراد، ایک ورک شاپ میں آپ کے انداز گفتگو کے بارے میں آپ کو تائیدی و تنقیدی فیڈ بیک فراہم کرتے ہیں۔ جملہ 10 عدد تقریریں کرکے آپ کی خود اعتمادی میں بیش قیمت اضافہ ہوتا ہے اور مجمع کے سامنے اپنے خیالات کے اظہار میں آسانی رہتی ہے۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ کسی چھوٹی کلاس کو اسکول کے بعد ٹیوشن دینا شروع کردیجئے۔ اس سے بھی آپ مجمع کے سامنے اپنے خیالات کے اظہار میں آسانی رہتی ہے۔
اور خود اعتمادی حاصل ہوتی ہے۔ اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو آپ اذان دے سکتے ہیں، یا امامت کرسکتےہیں۔ ان سب اعمال سے خود اعتمادی حاصل ہوتی ہے۔

بہت شکریہ۔میرا مسئلہ یہ ہے کہ جہاں کسی کی ہمت نہیں ہوتی وہان ہمت دکھا جاتی ہوں۔ bold & blunt بھی کہا جاتا ہے۔پر کہیں کہیں کئ بار کہنے والی جگہوں پہ پتہ نہیں کیوں چپ کر جاتی ہوں۔جیسا کہ کوئ میرے منہ پہ جھوٹ بول رہا ہو۔پر میں سب کی سامنے خاموش رہ جاتی ہوں۔اکیلے بھی اسے کچھ نہین کہتی۔جب کہ اسے شرمندہ تو ضرور کرنا چاہیے میرے خیال سے۔
 

تعبیر

محفلین
لگتا ہے آپ نے پہلے ہی تہیہ کرلیا ہے کہ آپ زچ کرنے والے سوالات نہیں پوچھیں گی ۔ ;)

مجھے سچ میں کسی کو ذچ کرنا نہین آتا


میرا خیال ہے کہ یہ معاشرے میں صحیح اور مناسب تعلیم اور تربیت نہ ہونے کی وجہ سے اخلاقی رواداری کے فقدان کا نتیجہ ہے ۔


اسی معاشرے کی تو ہم بھی پیداوار ہیں پر ہم تو ایسے نہیں :)




بس پہل تک ہی مسئلہ ہوتا ہے ۔ ;)

:grin: :grin: :grin:


بلکل ۔۔۔ تنہائی میں‌ کچھ ایسی چیزیں بھی پالیتا ہوں ۔ جو باہر کی دنیا میں دستیاب نہیں‌ ہوتیں ۔ :)
لیکن انکا کوئ وجود تو نہیں ہوتا نا :(


چائے ۔۔۔۔ شمشاد بھائی تو نہیں سن رہے ناں ۔۔۔۔ :grin:

اوہ تو آپ ان مین سے ہین جن کی رگوں مین خون نہیں چائے دوڑتی ہے۔



یہ آخری بات مجھے سمجھانا پڑے گی ۔ :grin:

تو سمجھائیں :)
 

زونی

محفلین
آپ ہمیشہ اسی دوست کو ترجیح دینگے جو آپ کی بات سنتا بھی ہے اور سمجھتا بھی ہے ۔ جو شخص آپ کو بات بات پر لتاڑے ، اس سے دوستی کی فضا کیسے ہموار کی جاسکتی ہے ۔ ہم مزاج اور ہم آہنگی کا یہی مطلب ہوتا ہے کہ آپ کا دوست آپ کی نقطہِ نظر اور خیالات کو سمجھنے کی کوشش کرے ۔



کیا دو ہم مزاج لوگوں کی دوستی ہو سکتی ھے ،نقطہ نظر کو سننا اور سمجھنا اور بات ھے لیکن میرے خیال سے دو مختلف مزاج کے لوگوں میں دوستی جلدی ہوتی ھے آپکا کیا خیال ھے:rolleyes:
 

ظفری

لائبریرین
مجھے سچ میں کسی کو ذچ کرنا نہین آتا
تو پھر آپ ضرور ذچ ہوتیں ہونگیں ۔ :grin:


اسی معاشرے کی تو ہم بھی پیداوار ہیں پر ہم تو ایسے نہیں
اس مسئلے کا تعلق، معاشرے کے ہر فرد یا ہر گھرانے سے نہیں ہے ۔ جہاں جہاں اچھی تربیت اور اچھا ماحول میسر آتا ہے ۔ وہ اس رویئے سے آزاد ہوتے ہیں‌۔ مگر یہ تناسب میں بہت کم ہیں ۔


بلکل ۔۔۔ تنہائی میں‌ کچھ ایسی چیزیں بھی پالیتا ہوں ۔ جو باہر کی دنیا میں دستیاب نہیں‌ ہوتیں ۔

لیکن انکا کوئ وجود تو نہیں ہوتا نا۔
کیوں نہیں ہوتا ۔ میں شاعری ، افسانوں کے علاوہ کئی مفید مضامین بھی لکھ لیتا ہوں ۔

چائے ۔۔۔۔ شمشاد بھائی تو نہیں سن رہے ناں ۔۔۔۔

اوہ تو آپ ان مین سے ہین جن کی رگوں مین خون نہیں چائے دوڑتی ہے۔

نہیں اب ایسا بھی نہیں ہے ۔ :grin:
 

ظفری

لائبریرین
کیا دو ہم مزاج لوگوں کی دوستی ہو سکتی ھے ،نقطہ نظر کو سننا اور سمجھنا اور بات ھے لیکن میرے خیال سے دو مختلف مزاج کے لوگوں میں دوستی جلدی ہوتی ھے آپکا کیا خیال ھے:rolleyes:
پہلے آپ اپنے نظریئے کی وضاحت کریں ۔ تب ہی میں کچھ کہہ سکوں گا ۔
 

تعبیر

محفلین
ارے Parallel Parking تو بہت آسان ہے ۔ بس اس سارے عمل میں آنکھ بند کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔

یہ دیکھیئے کتنا آسان ہے اس طرح گاڑی پارک کرنا ۔

میں نے بھی کس سے مدد مانگی تھی :rolleyes: اتنی آسان پارکنگ تو مجھے بھی اتی ہے۔ویسے میں تھوڑی کوشس کے بعد Fm یا DFM کہتے ہوئے چلی جاتی ہوں ۔اتنی محنت نہیں کرتی۔

باس ہونا بھی ایک مصبیت ہے ۔ ;)

لیٹ لطیف باس ہونا تو بلکل نہیں


سیاست اور مذہبی فورم پر دیکھ لیا کریں ۔ :)

اللہ بچائے وہاں جانے سے۔


لگتا ہے ٹپوریوں والی موویز آپ بہت دیکھتیں‌ ہیں ‌۔ :grin:

نہیں seriousness کو خلاص کرنے کو ایسا کہا تھا۔



میں نے تو مزاح کا پہلو رکھا تھا مگر آپ کو کیوں افسردہ کرگیا ۔ ؟

اس کی لاچاری یاد آگئی تھی۔اپ نی نقشہ ہی ایسا کھنچا تھا کہ

نہیں‌ وہ رکشہ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔ ہوتا کیسا ہے ۔ کچھ اس کا محل و وقوع تو بتائیں ۔ بھئی اکثر اپنی کار ہی ڈرائیونگ کے لیئے استعمال کرتا ہوں ۔ اگر کار کی اقسام میں سے کوئی پسند پوچھ رہیں تھیں‌ تو پھر میں آپ کا سوال نہیں سمجھ سکا تھا ۔

مجھے بھی کبھی بیٹھنے کا یا دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔شاید پچھلی سائیڈ سے ٹانگے جیسا ہوتا ہے۔ open .
افوہ آپ نے ایک جگہ کہا کہ آپ کو ڈرائیونگ پسند نہیں۔دوسری طرف آپ نے کہا کہ آپ کو کوئی سواری پسند نہیں تو بس بات پکڑ رہی تھی۔ :grin:


شام کا وقت مجھے احساس دلاتا ہے کہ چاہے کسی کی کوئی منزل نہ ہو مگر کچھ دیر کے لیئے وہ اب سُستا سکتا ہے ۔

منزل کیسے نہیں۔پرندے اپنے گھونسلون کو جاتے ہیں۔انسان گھروں کو۔سب شام میں منزل کی طرف روان دوان ہوتے ہیں۔اپ کو پتہ نہیں بے منزل کیوں لگے۔

بعض چیزیں آپ کی مرضی کے مطابق نہیں‌ ہوتیں ۔ مگر اس سے کوئی اور فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے ۔ جب آپ یہ دیکھتے ہیں کہ یہ عمل بہت سوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے تو آپ مفاہمت کرلیتے ہیں یعنی گوارا کرلیتے ہیں کہ ؂ میں نہیں تو ، کوئی اور دریا پار اُتر جائے گا ۔ ;)

میری اردو ابھی کمزور ہے۔۔ شکریہ


انسان کے پاس جو چیزیں نہیں ہوتیں ۔ وہی اس کو اچھی لگتیں ہیں ۔ ;)

:grin: ضروری نہین۔اکثر بری چیزیں بھی نہیں ہوتیں ۔پر آپ کی ایک بات تو قائد سے ملتی ہے۔آپ کی date of birth


جو خامی میری خوبی ہے وہی میری خامی ہے ، اور جو خوبی میری خامی ہے وہی میری خوبی ہے ۔ :grin:



پھر مرغے کی وہی ایک ٹانگ :rolleyes:
 

ظفری

لائبریرین
میں بھی کو سے مدد مانگی تھی :rolleyes: اتنی آسان پارکنگ تو مجھے بھی اتی ہے۔ویسے میں تھوڑی کوشس کے بعد Fm یا DFM کہتے ہوئے چلی جاتی ہوں ۔اتنی محنت نہین کرتی۔
ارے آپ تو ناراض ہوگئیں ۔ اچھا یہ لیں ۔ جیسے میں Parallel Parking کرتا ہوں آپ بھی ویسا ہی کریں ۔ کبھی کوئی دقت نہیں ہوگی ۔ ;)
[ame="http://youtube.com/watch?v=mvrTOL3S7iU"]http://youtube.com/watch?v=mvrTOL3S7iU[/ame]​

لیت لطیف باس ہونا تو نہیں
نہیں اب ایسا بھی نہیں ہے ۔ :grin:

اللہ بچائے وہاں جانے سے۔​
چلیں جیسے آپ کی مرضی ۔ :)


اس کی لاچاری یاد آگئی تھی۔اپ نی نقشہ ہی ایسا کھنچا تھا کہ
ہاں ۔۔۔ بیچارہ مظلوم ہی ایسا ہے ۔ :grin:

مجھے بھی کبھی بیٹھنے کا یا دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔شاید پچھلی سائیڈ سے ٹانگے جیسا ہوتا ہے۔ open .
افوہ آپ نے ایک جگہ کہا کہ آپ کو ڈرائیونگ پسند نہیں۔دوسری طرف آپ نے کہا کہ آپ کو کوئی سواری پسند نہیں تو بس بات پکڑ رہی تھی۔ :grin:

میری بات پکڑنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ سوچ لیں ۔ :grin:


منزل کیسے نہیں۔پرندے اپنے گھونسلون کو جاتے ہیں۔انسان گھروں کو۔سب شام میں منزل کی طرف روان دوان ہوتے ہیں۔اپ کو پتہ نہیں بے منزل کیوں لگے۔
ضروری نہیں ہے کہ ہر سفر کرنے والا اپنی منزل پر پہنچ جائے ۔

میری اردو ابھی کمزور ہے۔۔ شکریہ
انشاءاللہ اچھی ہوجائے گی ۔ اسی طرح اردو محفل سے مستفید ہوتیں رہا کریں ۔ :)

ضروری نہین۔اکثر بری چیزیں بھی نہیں ہوتیں ۔پر آپ کی ایک بات تو قائد سے ملتی ہے۔آپ کی date of birth
ہاں ایک اسی بات میں مماثلت ہے ۔ :(

پھر مرغے کی وہی ایک ٹانگ ۔
ہائیں ۔۔۔ یہ ایک ٹانگ کا مرغا کہاں سے آگیا ۔ :eek: ۔۔۔ :grin:
 

تعبیر

محفلین
نئے سوالات آج کے سوال محفل کے بارے میں


*~*محفل پہ تین پسندیدہ ممبرز

*~*محفل میں سب سے زیادہ کس کے ٹوپکس پسند ہیں/زیادہ تر کس کے ٹوپکس کا انتظار رہتا ہے۔

*~*یہاں کس قسم کے ٹاپکس پسند ہیں اور کس قسم کے نہیں۔

*~*یہاں کے کسی ممبر سے بلمشافہ ملنے کا اتفاق ہوا۔ (face to face)

*~*کس ممبر سے بہت متاثر ہیں اور کیوں؟

*~* کونسی ایسی بات آپ کو یہاں کا ریگولر(regular ) ممبر بنا گئی۔

*~*ایک گھر میں ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی اکثر ان بن ہو جاتی ہے۔کیا آپ کے ساتھ یہاں ایسا کبھی کچھ ہوا۔پھر کیا بات آپ کو دوبارہ یہاں لے آئی۔

*~* کیا یہاں ایسا کوئی ممبر ہے جو آپ کو بلکل اپنا part 2 لگا۔( سوچ/لکھنے کے اسٹائل سے)

*~* یہاں کے favourite sections 3 اور کیوں

*~*یہان سے کیا سبق سیکھا

*~*ہیان کے کسی ممبر میں ایسی بات جو آپ نے بہت کم لوگوں مین پائی ہو۔

*~* ممبرز کے لیے کوئی پیغام

*~*آپ کا کوئی all time fav quote
 

شمشاد

لائبریرین
چن چی کی تصویر تو یہ دیکھ لیں۔ باقی باتیں بعد میں :

n20t1z.jpg
 

زونی

محفلین
پہلے آپ اپنے نظریئے کی وضاحت کریں ۔ تب ہی میں کچھ کہہ سکوں گا ۔



نظریہ یہی ھے کہ نفسیاتی اعتبار سے دو متضاد شخصیات ایک دوسرے کو زیادہ اٹریکٹ کرتی ہیں جبکہ جن لوگوں کی فطرت ایک دوسرے سے میل کھاتی ھے ان کی دوستی بہت کم ہوتی ھے کیونکہ وہ دونوں ایک ہی انداز فکر رکھتے ہیں جبکہ مختلف مزاج رکھنے والا شخص آپ کے مزاج سے جلد مطابقت حاصل کر لیتا ھے ،ذاتی طور پر میرے دوستوں میں بھی کوئی میری طبیعت سے میل نہیں کھاتا :grin:

ِ
 

زونی

محفلین
یہ چنگ چی کی تصویر ظفری کے انٹرویو میں کس جزبے کے تحت پوسٹ کی گئی ھے شمشاد بھائی;)
 

تعبیر

محفلین
ارے آپ تو ناراض ہوگئیں ۔ اچھا یہ لیں ۔ جیسے میں Parallel Parking کرتا ہوں آپ بھی ویسا ہی کریں ۔ کبھی کوئی دقت نہیں ہوگی ۔ ;)

نہیں میں کسی سے ناراض نہین ہوتی۔(سوائے خود کے۔)اف کیا اپ سچ میں ایسی Parking کرتے ہیں :eek: یہان مین ایسا کروں تو garda/police پکڑ کے لے جائے۔میری خیر سے پہلے بھی وہاں complain موجود ہے :grin:



چلیں جیسے آپ کی مرضی ۔ :)

ویسے مین اکثراپنا کہنا خود بھی نہیں مانتی :grin: سو مجھ سے کچھ بھی expect کیا جا سکتا ہے۔ :grin:



.
:grin:

میری بات پکڑنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے ۔ سوچ لیں ۔ :grin:

سوچنا کیا مان لیا۔:)


میری اردو ابھی کمزور ہے۔۔ شکریہ
انشاءاللہ اچھی ہوجائے گی ۔ اسی طرح اردو محفل سے مستفید ہوتیں رہا کریں ۔ :)

انشاءاللہ اور شکریہ


پھر مرغے کی وہی ایک ٹانگ ۔
ہائیں ۔۔۔ یہ ایک ٹانگ کا مرغا کہاں سے آگیا ۔ :eek: ۔۔۔ :grin:

آپ کی باتوں میں :rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ چنگ چی کی تصویر ظفری کے انٹرویو میں کس جزبے کے تحت پوسٹ کی گئی ھے شمشاد بھائی;)

نہیں‌ وہ رکشہ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا ۔ ہوتا کیسا ہے ۔ کچھ اس کا محل و وقوع تو بتائیں ۔۔۔۔۔۔

مجھے بھی کبھی بیٹھنے کا یا دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔شاید پچھلی سائیڈ سے ٹانگے جیسا ہوتا ہے۔ open .۔۔۔۔

یہ تصویر اس لیے لگائی گئی ہے کہ اوپر انٹرویو لینے اور دینے والے دونوں نے اس کا ذکر تو کیا ہے لیکن اسے دیکھا نہیں۔
 

ظفری

لائبریرین
نئے سوالات آج کے سوال محفل کے بارے میں


محفل پہ تین پسندیدہ ممبرز
میں ، وہ ، سب ;)

*~*محفل میں سب سے زیادہ کس کے ٹوپکس پسند ہیں/زیادہ تر کس کے ٹوپکس کا انتظار رہتا ہے۔
مختلف موضوعات ہیں اور وہاں‌ سب اپنی دلچسپی ، معلومات اور مزاج کے مطابق پوسٹ کرتے ہیں ۔ لہذا مجموعی طور پر یہ کہنا کہ کس کے ٹاپکس زیادہ پسند آتے ہیں تو ایک اچھی خاصی لسٹ بن جائے گی ۔

*~*یہاں کس قسم کے ٹاپکس پسند ہیں اور کس قسم کے نہیں۔
کوئی قید نہیں کہ کس قسم کے ٹاپک پسند ہیں ۔ جن میں دلچسپی و معلومات کا عنصر ہوتا ہے ۔ میں انہیں ضرور پڑھتا ہوں ۔ اور ظاہر ہے اس کے برعکس وہ ٹاپکس جن میں یہ مواد موجود نہ ہو ، وہ پسند نہیں ہیں ۔ ;)

*~*یہاں کے کسی ممبر سے بلمشافہ ملنے کا اتفاق ہوا۔ (face to face)
اردو محفل کو جوائن کیئے ہوئے دو سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے ۔ اس عرصہ میں کسی سے یہاں بالمشافہ ملاقات نہیں‌ ہوئی ہے ۔ مگر کچھ دوستوں سے فون پر ضرور رابطہ ہوتا رہتا ہے ۔

*~*کس ممبر سے بہت متاثر ہیں اور کیوں؟
ہر انسان اپنی کسی خاص صلاحیت کی وجہ سے ایک منفرد مقام کا مالک ہوتا ہے ۔ اسی طرح یہاں مجھے بھی ایسے دوست ، ممبرز میسر آئے جن میں یہ صلاحیتیں اسی طرح کی مخلتف نوعیت کی ہیں ۔ مثلاً مجھے فاروق سرور صاحب کا صبر و تحمل متاثر کرتا ہے ۔ شمشاد بھائی کی ملنساری اور دوست طبعیت متاثر کرتی ہے ۔ محب اور رضوان کی بے تکلفی اور جملے بازی مزا دیتی ہے ۔ فاتح مزاح کا پہلو ہر بات میں نکال رکھتا ہے ۔ وارث بھائی ، بہت مددگار اور مخلص انسان ہیں ۔ زیک اپنے کام سے کام رکھتا ہے ۔ قیصرانی کو میں جو کہہ دوں ، کبھی برا نہیں‌ مانتا ، نبیل وہیں کوئی بات کہتے ہیں ، جہاں انہیں غصہ آتا ہے یا کوئی مسرت ہوتی ہے ۔( ;) ) ، استادِ محترم اعجاز عبید صاحب سے شفقت کا احساس ہوتا ہے ۔ استادِ محترم شاکر القادری کی طرف سے ہمیشہ بڑے بھائیوں جیسا برتاؤ ہوا ۔ شاکر ( دوست ) کی معصومیت مجھے ہمیشہ مار دیتی ہے ۔ ( :grin: ) ۔ عمار ( راہبر ) سے ہمیشہ چھوٹے بھائیوں والا رشتہ محسوس کیا ۔
یہ وہ احباب و دوست ہیں ۔ جن سے میں کچھ عرصے سے مخلتف حوالوں سے ، رابطے میں ہوں ۔ جس کی وجہ سے مجھے ان کے بارے میں قیاس کرنا کا موقع ملا ۔ اس کے بعد ابھی گذشتہ چند ماہ میں اور بھی دوست یہاں متحرک ہوئے ہیں ۔ اور ان کا رویہ انتہائی مثبت ہے ۔ انشاءاللہ جیسے جیسے ان سے روابط بڑھیں گے ۔ میں ان کے بارے میں بھی رائے دے سکوں گا ۔ :)

*~* کونسی ایسی بات آپ کو یہاں کا ریگولر(regular ) ممبر بنا گئی۔
یہاں اردو میں لکھنا مجھے پسند آیا تھا ۔

*~*ایک گھر میں ایک چھت کے نیچے رہتے ہوئے بھی اکثر ان بن ہو جاتی ہے۔کیا آپ کے ساتھ یہاں ایسا کبھی کچھ ہوا۔پھر کیا بات آپ کو دوبارہ یہاں لے آئی۔

جی ہاں ، ایسا کئی دفعہ ہوا اور کوئی پوری دو سو دفعہ میں محفل چھوڑ کر جاچکا ہوں ۔ :grin: ، مگر ایک آدھ فرد کے لیئے اتنی اچھی محفل اور اتنے اچھے دوستوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا ۔

*~* کیا یہاں ایسا کوئی ممبر ہے جو آپ کو بلکل اپنا part 2 لگا۔( سوچ/لکھنے کے اسٹائل سے)
محب اور رضوان پر ایسا گماں کئی بار گذرا ہے ۔ ( ///// )

*~* یہاں کے favourite sections 3 اور کیوں
شاعری ( مزاج سے مطابقت ) ۔ سیاست ( فطرت سے مطابقت ) ۔ مذہب ( مزاج اور فطرت سے مطابقت )

*~*یہان سے کیا سبق سیکھا
اپنے کام سے کام رکھو ۔۔۔۔ :grin: ۔۔۔ ارے نہیں مذاق کر رہا تھا ، یہاں یہ سیکھا کہ اگر کوئی مخلتف نظریات اور عقائد رکھتا ہے تو وہ اس کا حق ہے ۔ ان سے اختلاف ایک فطری عمل ہے ۔ مگر اسے حق و باطل کی جنگ بنانا ، حماقت کے اونچے درجے پر فائز ہونا ہے ۔ یہاں میں نے مخلتف بحثوں میں حصہ لیکر صبر و تحمل ، اتحاد اور مصالحت کی پالیساں سیکھیں ۔ ( جن سے میں پہلے ناواقف تھا )

*~*ہیان کے کسی ممبر میں ایسی بات جو آپ نے بہت کم لوگوں مین پائی ہو۔
نہیں ۔ میں نے اس پہلو پر کبھی غور نہیں کیا ۔

*~* ممبرز کے لیے کوئی پیغام
جیو اور جینے دو ۔

*~*آپ کا کوئی
all time fav quote

ہر چمکنے والی چیز سونا نہیں ہوتی ۔
 

تعبیر

محفلین
شکر ہے آپ یہاں آئے تو ورنہ میں سمجھی تھی کہ آپ ان سوالوں کی تلاش میں جنگلوں کو نکل گئے ہیں :grin: (جیسے کسی نایاب جڑی بوٹی کی تلاش میں جاتے ہیں) کیا اتنے مشکل سوالات تھے :)

آپکے پہلے سوال کے جواب میں تو میں اتنا کہوں گی کہ ماننا پڑے کا کہ آپ کو سب کہ خوش کرنا آتا ہے۔ یہ میں نے sarcastically کہا ہے :rolleyes: اب دل کر رہا ہے اگلا سوال یہ کروں کہ تین ناپسندیدہ ممبرز۔ :mad:

کس ممبر سے بہت متاثر ہیں؟ والے کا جواب کافی اچھا ہے۔ویسے میں نے ممبر کہا تھا نا کہ ممبرز :grin: آپ کے اس reply سے مجھے بھی بہت سے ممبرز کے بارے میں پتہ لگا۔
ویسے کتنی زیادتی ہے female members میں سے کسی کا ذکر نہیں کیا۔کیوں؟کیا دوستی صرف ہم جنس سے ہی ہوتی ہے؟ :confused: :confused: :confused:

، مگر ایک آدھ فرد کے لیئے اتنی اچھی محفل اور اتنے اچھے دوستوں کو چھوڑا نہیں جا سکتا

بلکل اس میں محفل کا کیا قصور۔اور ناراضگیاں کہاں نہیں ہوتیں۔ویسے کیا آپ ہمیں بتانا چاہیں گے کہ وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

سبق سیکھنے والا جواب بھی اچھا لگا۔ہی ہی ہی خاص کر ( اپنے کام سے کام رکھو)



نہیں ۔ میں نے اس پہلو پر کبھی غور نہیں کیا

آج تھوڑا سا غور فرما ہی لیں :grin:


ہا ہا ہا۔ no comments

اب بتائیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔نئے سوالات پوچھوں یا آپ تھک گئے ہیں۔(آثار تو کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں )

ظفری مجھے آپ کے محبت والے جواب پے کافی بحث کرنی ہے

اور آپ نے دو موویز کا لکھا ہے۔ انہیں آپ نے بار بار کیوں دیکھا ہے ؟؟؟مجھے تو باڈی گارڈ میں صرف witney houstan کے گانے کے علاوہ کچھ خاص نہیں لگا اور ستیا میں بس بعد میں ناس لگانے کی دیر ہے :grin: :grin: :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
اب بتائیں کہ آگے کیا کرنا ہے۔نئے سوالات پوچھوں یا آپ تھک گئے ہیں۔(آثار تو کچھ ایسے ہی لگ رہے ہیں )

ظفری مجھے آپ کے محبت والے جواب پے کافی بحث کرنی ہے

ظفری اور اس معاملے میں تھک جائیں، ایسا نہیں ہو سکتا۔
میرے خیال میں وہ ڈرتے ڈرتے جواب دے رہے ہیں کہ کہیں آپ نہ تھک جائیں۔
 
Top