انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
شمشاد بھائی ۔۔ اس میں قدیر کا کوئی قصور نہیں ۔۔ میں نے اُس کا پسِ منظر بتایا تو ہے ناں ۔۔۔ :wink:
 
اجنبی

محفلین
فیر پھڈا ہون لگا جے ۔

جنابِ عالی میرا مطلب ہے کہ جیسے خواتین حساس ہوتی ہیں ، ذرا کوئی بات ہوئی یا نہیں اور انہوں نے رونا دھونا منہ بسورنا شروع کر دیا ۔
 
ظفر احمد

محفلین
اجنبی نے کہا:
فیر پھڈا ہون لگا جے ۔

جنابِ عالی میرا مطلب ہے کہ جیسے خواتین حساس ہوتی ہیں ، ذرا کوئی بات ہوئی یا نہیں اور انہوں نے رونا دھونا منہ بسورنا شروع کر دیا ۔

قدیر بھائی آپ ابھی تک خواتین کو نہیں بھولے آپ اپنی بات کریں خواتین کو رہنے دیں
 
اجنبی

محفلین
ہممممممم

ظفری آپ کے بیان سے اعلانِ جنگ کی بو آ رہی ہے :lol:
خیال کیجیے گا ، ایسا نہ ہو کہ میں ادھر ادھر سے پوچھ کے آپ کا پسِ منظر بیان کرنا شروع کر دوں :wink:

شمشاد بھائی آپ خوامخواہ دوسروں کا دفاع کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ظفری صاحب خود کیا کم ہیں :p
 
کردی ناں ۔۔ خواتین والی بات ۔۔۔ پوچھنا ہی تو براہ راست مجھ سے پوچھو ۔۔۔۔ ادھر اُدھر سے پوچھو گے تو کبھی صیح اور سچی بات سننے کو نہیں ملے گی ۔ :wink:
 
ظفری اب ذرا سنبھل کر بیٹھو کہ مشکل مقام آ‌رہے ہیں۔

امن امان کے لالی پاپ سوالات کے دوران کٹھن سوالات کا دور شروع ہوگیا ہے اور تم جو عادی ہو رہے تھے مزے سے سوالوں کے جواب دے کر محظوظ ہونے کے وہ سلسلہ اب تھما چاہتا ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
بے فکر رہو ۔۔۔۔۔ میں بھی اپنے ترکش میں تمام طرح کے تیر رکھ کر ہی اس معرکہ میں دوبارہ کودا ہوں ۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
جنابِ عالی میرا مطلب ہے کہ جیسے خواتین حساس ہوتی ہیں ، ذرا کوئی بات ہوئی یا نہیں اور انہوں نے رونا دھونا منہ بسورنا شروع کر دیا ۔

ضروری تو نہیں کہ حساسیت رونے دھونے اور آنسو بہانے سے ہی ظاہر ہوتی ہے۔

اجنبی صاحب کچھ آنسو آنکھوں کی بجائے دل میں بھی اتر جایا کرتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
ہممممممم
شمشاد بھائی آپ خوامخواہ دوسروں کا دفاع کرنا شروع کر دیتے ہیں ۔ ظفری صاحب خود کیا کم ہیں :p

میں کسی کا کیوں دفاع کروں گا؟ وہ جانیں اور آپ،

وہ تو میں نے آپ سے پوچھا ہے کہ حساسیت پر عورتوں کی اجارہ داری کیسے ہے؟
 
ظفری نے کہا:
بے فکر رہو ۔۔۔۔۔ میں بھی اپنے ترکش میں تمام طرح کے تیر رکھ کر ہی اس معرکہ میں دوبارہ کودا ہوں ۔ :wink:

ظفری مجھے تو گھمسان کا رن پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا تمہیں بھی گھوڑوں کی ٹاپیں ، بے تحاشہ اڑتی گرد ، تلواروں کی چھنک ، سنسناتے تیروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ :wink:

احتیاطا اپنے ترکش اور تیر دوبارہ دیکھ لو کیونکہ مخالف فوجیں ہر طرح کے اسلحے سے لیس چلی آرہی ہیں اور اطوار بھی جارحاٌ ہیں۔

یہ بتاؤ کہ پہلے تیر آزماؤ گے کہ جگر :lol:
 
شمشاد

لائبریرین
یہ انٹرویو کے دھاگے میں تو لگتا ہے کوئی مار دھاڑ سے بھرپور فلم دکھائی جانے والی ہے۔

برائے مہربانی عنوان کا خیال کرتے ہوئے انٹرویو سے متعلقہ سوال کریں۔
 
اجنبی

محفلین
ادھر دیکھو ذرا ۔ خواتین کے لفظ کو ہتکِ عزت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ یعنی ظفری کے خیال میں کسی مرد کو خاتون کا لقب دے کر یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ بس اب اس کی اچھی خاصی ہو گئی ۔
حد ہو گئی۔ توبہ توبہ

اور ظفری میں نے آپ کی شان میں اور آپ کی زبان کے کافی قصیدے سنے ہیں ۔ آپ جیسے مہا جنگجو کے سامنے ہم کیا ۔ پھر بھی اگر اعلانِ جنگ کر ہی رہے تو دفاع تو ہم بھی کر ہی لیں گے :lol:
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ظفری نے کہا:
بے فکر رہو ۔۔۔۔۔ میں بھی اپنے ترکش میں تمام طرح کے تیر رکھ کر ہی اس معرکہ میں دوبارہ کودا ہوں ۔ :wink:

ظفری مجھے تو گھمسان کا رن پڑتا دکھائی دے رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کیا تمہیں بھی گھوڑوں کی ٹاپیں ، بے تحاشہ اڑتی گرد ، تلواروں کی چھنک ، سنسناتے تیروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ :wink:

احتیاطا اپنے ترکش اور تیر دوبارہ دیکھ لو کیونکہ مخالف فوجیں ہر طرح کے اسلحے سے لیس چلی آرہی ہیں اور اطوار بھی جارحاٌ ہیں۔

یہ بتاؤ کہ پہلے تیر آزماؤ گے کہ جگر :lol:

میں نے کہا نا کہ ۔۔۔ اس بار یا تو غازی یا پھر شہید ۔۔۔ سو اب گھوڑوں پہ جنگ ہو یا ٹینکوں میں ۔۔۔ مجاہد پر اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
اور ظفری میں نے آپ کی شان میں اور آپ کی زبان کے کافی قصیدے سنے ہیں ۔ آپ جیسے مہا جنگجو کے سامنے ہم کیا ۔ پھر بھی اگر اعلانِ جنگ کر ہی رہے تو دفاع تو ہم بھی کر ہی لیں گے :lol:

ظاہر ہے جب تم نے پہلے اپنی ناقص معلومات کا حوالہ دیا ہے تو انہی معلومات کے ذرائع سے میرے بارے میں قصیدے بھی سنے ہونگے ۔ کہا نا جو پوچھنا ہے مجھ سے پوچھ لو ۔۔۔ اب تو تم بڑے ہوگئے ہو ۔ کھل کر پوچھا کرو ۔۔۔ اگر ایسی ویسی بات ہوئی تو ہیں نا یہاں سنسر بورڈ والے ۔۔۔ باقی وہ دیکھ لیں گے ۔ :wink:
 
ظفری

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
یہ انٹرویو کے دھاگے میں تو لگتا ہے کوئی مار دھاڑ سے بھرپور فلم دکھائی جانے والی ہے۔

برائے مہربانی عنوان کا خیال کرتے ہوئے انٹرویو سے متعلقہ سوال کریں۔

کیا کریں شمشاد بھائی ۔۔۔ لگتا ہے کہ اس کڑی کو اب قفل لگ کے ہی رہے گا ۔۔۔ میں تو ترس گیا ہوں کہ جیسے سب لوگوں کے انٹرویوز میں سوالات پوچھے گئے ہیں کاش مجھ سے بھی اسی طرح کے سوالات پوچھیں جائیں ۔ مگر ہائے رے نصیب ۔ :wink:
 
شمشاد

لائبریرین
اجنبی نے کہا:
اور ناظمِ خاص عرف شم شاد صاحب سے درخواست ہے کہ آپ کو تو اس بات پر شاد و آباد ہونا چاہیے کہ یہاں پھڈا ہونے والا ہے ۔ جنگ ہوگی تو آپ کو اپنے اختیارات استعمال کرنے کا موقع ملے گا ۔ :lol:

ویسے جب تک خوب گھمسان کا رن نہ پڑ جائے آپ پند و نصائح سے گریز کیا کریں 8)

مجھے معلوم ہے مجھے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ آپ کو بتانے کی ضرورت نہیں۔ اور ہاں میرا نام شمشاد ہے۔ جوڑ کے لکھتے ہیں، الگ الگ نہیں۔ آئیندہ احتیاط کیجیئے گا۔

آپ کی اطلاع کے لیے جب آپ نے اس محفل کی رکنیت اختیار کی تھی تو آپ نے محفل کے ساتھ مندرجہ ذیل عہد کیا تھا :
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“ آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ اس فورم پر آپ کسی بھی قسم کا غیر مہذب ، ناشائستہ ، سوقیانہ ، بہتان آمیز ، منافرت انگیز ، دھمکی آمیز ، جنسی فحاشی پر مشتمل یا کوئی اور غیر اخلاقی مواد نہیں بھیجیں گے جو کہ معاشرتی اصولوں کے خلاف ہو ۔ ان اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی ، آپ کو فوری طور پر ممنوع قرار دے دیا جائے گا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ اس بات کو بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس فورم کے ویب ماسٹر ، منتظم اور ناظم کسی بھی موضوع یا تحریر کو ختم ، مدون ، منتقل اور بند کر سکتے ہیں ۔ ایک رکن کے طورپر آپ اس بات کا اقرار کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔“
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب اگر ان احکامات سے روگردانی کریں گے تو خود ہی سمجھ لیں کہ بات کر کے مکرنے والے کو کیا کہتے ہیں۔

امید ہے تعاون فرمائیں گے۔ گیند آپ کے حوالے۔
 
ایک اور سوال:
تین پسندیدہ شاعر کونسے ہیں اور کیوں؟
تین پسندیدہ نثر نگار کونسے ہیں اور ان کی کونسی کتابیں بہت پسند ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
ایک اور سوال:
تین پسندیدہ شاعر کونسے ہیں اور کیوں؟

سرفہرست غالب ہی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکول میں جب شاعری کے اسباق کورس میں شامل ہوئے تو ہمارے کلاس ٹیچر جناب سید اقتدار علی خاں جن کا تعلق انڈیا کے شہر حیدرآباد دکن سے بنتا تھا ، وہ غالب کے بہت ہی بڑے پرستار تھے اور ان کو غالب کے سینکڑوں اشعار زبانی یاد تھے جو موقع محل کے مناسبت سے سناتے رہتے تھے ۔ چونکہ وہ اردو کے ٹیچر تھے اس لیئے اسکول کا پہلا پریڈ بھی اردو کا ہی ہوتا تھا ۔ یعنی اسکول کے ہر دن کا آغاز غالب کے اشعار سے ۔۔۔ :D

ان کی غالب سے اسقدر عقیدت سے متاثر ہوکر میں نے بھی کورس کے علاوہ غالب کی مزید شاعری کو پڑھنا شروع کیا۔ جو کچھ سمجھ نہیں آتا تھا ۔ میں ان سے پوچھ لیتا تھا ۔ میری دلچسپی کو دیکھ کر انہوں نے بھی مجھ پر توجہ دی (ویسے میں اپنی کلاس کا مانیٹر تھا اس لیے ان سے میرا واسطہ زیادہ پڑتا تھا ) اور غالب کی شاعری کو بہت سلیقے سے سمجھایا ۔ پھر ایک دفعہ انہوں نے مجھے ایک شعر میں ردوبدل کرتے دیکھ کر مجھے کہا کہ تم بھی کچھ اپنا کہو ۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھ میں شاعری کے جراثیم موجود ہیں ۔ :wink: ورنہ سر مجھے یہ کبھی نہیں کہتے ۔ کیونکہ وہ شاعری میں زیر و زبر کی ذرا سے بھی ردوبدل کو بھی برداشت نہیں کرتے تھے ۔ تو اس وقت میں نے ایک غزل لکھی تھی ۔ مگر پوری یاد نہیں کہ میں اس کو محفوظ نہیں کر سکا تھا ۔ اس کا مطلع اور ایک شعر اس طرح یاد ہے کہ ۔۔۔۔

ایک داغ لگ چکا ہے اب اس کی اڑان پر
جو کبھی پہنچتا تھا اُڑ کے آسمان پر
چاہوں تو پھر بھی لکھ نہ سکوں دل کا ماجرا
پہرے بٹھا دیئے یہ کس نےدھیان پر

یہ غزل دیکھ کر وہ حیران ہوگئے ۔ اور خوب پیٹھ ٹھونکی ۔ مگر وہ میڑک کا آخری دور تھا اور پھر میں کالج میں بزی ہوگیا ۔ اور ان سے میرا رابطہ منقطع ہوگیا ۔
مگر اس طرح شاعری اور غالب کی شاعری کو پسند کرنے کا رحجان پیدا ہوا ۔

باقی دوسرے ، دو میں احمد فراز اور شہزاد احمد شامل ہیں ۔۔ وجہ ان کا اندازِ بیاں ہے ۔ جو بے ساختہ اور بہت آسان فہم ہے ۔ ان کے شعر آسانی سے سمجھ آجاتے ہیں ۔ ثقیل الفاظوں کو کم استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کا کوئی شعر پڑھنے کے بعد کسی کو اس کی تشریح کے لیئے ڈھونڈنا نہیں پڑتا ۔ :D

میری بھی خواہش ہے کہ میں بھی کاش ان جیسا لکھ سکوں ۔ احمد فراز کو تو سب نے پڑھا ہوگا ۔ مگر شہزاد احمد سب کی نظروں سے شاید نہیں گذرے ہونگے ۔ ان کے دوا شعار پیش‌ ہیں ۔

حال اس کا تیرے چہرے پر لکھا لگتا ہے
یہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے

جانے کونسی پستی میں گرا ہوں میں
اسقدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے

بس اپنی شاعری میں یہی انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مگر لگتا ہے کہ ابتک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے کہ اردو محفل پر استادِ محترم کے علاوہ کسی اور نے کوئی خاص پذیرائی نہیں کی ۔۔۔ مگر چند دیگر ویب سائیٹوں پر جہاں استاد بھی موجود ہیں ۔ کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔ :wink:

تین پسندیدہ نثر نگار کونسے ہیں اور ان کی کونسی کتابیں بہت پسند ہیں؟

میں نے نثرنگاری کی طرف اتنی توجہ نہیں دی اور خاص کر امریکہ آکر تو کوئی کتاب یا ناول نہیں پڑھا سوائے ڈایجسٹوں کے اور اگر اس طرح دیکھا جائے تو محی الدین نواب ہی ایک ایسا نام ہے جس سے میں متاثر ہوں اور ان کی کہانیاں اب بھی میں پڑھتا ہوں ۔ پسند کی وجہ ۔۔ بہت حساس موضوع لاتے ہیں اور لکھنے کا انداز ایسا ہے کہ انسان ان کے افسانوں یا کہانیوں میں ایسا محو ہوجاتا ہے کہ ایک ہی نشت میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔

قدیر کے سوالات کے جوابات میں ذرا توقف سے دوں گا ۔
 
Top