انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

فہیم

لائبریرین
فرحت آپی ی ی ی ی ی

چلیں تھوڑا انٹرویو کی طرف آتے ہیں۔

بتائیں جی انٹرویو دیتے ہوئے آپ کو کیسا لگ رہا ہے۔
اتنے سوال اتنے جواب۔

اور اگر آپ کو ہوسٹ کے بارے میں کوئی کوئی بات لکھنے کو کہا جائے تو آپ کیا لکھیں گی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اب تو شرط بھی نامنظور نہیں ہوسکتی :)
میں نے سُنا ہی نہیں زین :)
فرحت آپی ی ی ی ی ی

چلیں تھوڑا انٹرویو کی طرف آتے ہیں۔

بتائیں جی انٹرویو دیتے ہوئے آپ کو کیسا لگ رہا ہے۔
اتنے سوال اتنے جواب۔

اور اگر آپ کو ہوسٹ کے بارے میں کوئی کوئی بات لکھنے کو کہا جائے تو آپ کیا لکھیں گی :)
جی فہیم۔
سچ کہوں تو بہت مشکل لگتا ہے۔ ایک تو مجھے یہ خیال رہتا ہے کہ کچھ لکھنا ہے یہاں۔ دوسرا اتنا ٹائپ کرنا پڑتا ہے۔ اتنی محنت کر رہی ہوں میں۔ امن مجھے کوئی اچھا سا انعام دیں گی آخر میں۔ آپ بھی کہنا امن سے۔
ویسے دلچسپ بھی لگ رہا ہے۔ بہت سی باتوں کے بارے میں میں نے ایک عرصے بعد سوچا ہے بلکہ یادداشت کے کافی سارے خانے کھنگالے ہیں۔ :)
ہوسٹ مطلب امن؟
امن مجھے ہمیشہ ایک بہت حساس اور پیاری شخصیت کی مالک لگتی ہیں جو دوسروں کا بہت خیال رکھنے والی ہیں۔اور جس بھی چیز یا انسان کے ساتھ ان کی وابستگی ہوتی ہے، شدت سے ہوتی ہے۔ محفل سے امن کا لگاؤ اس کا ایک ثبوت ہے۔ ذہانت پر تو کوئی شک نہیں کہ لمحوں میں لوگوں کا مکمل تجزیہ کر لیتی ہیں۔ :)
 
لیں ہمارے کچھ پلے ہی نہیں پڑا کہ یہاں کیا لکھیں ابھی:confused:
 
فہیم

لائبریرین
فرحت آپی اصل میں طبیعت تھوڑی سی بوجھل ہے تو آپ کا لکھا پڑھا تو سب لیکن پتہ نہیں کیوں لکھتے ہوئے دماغ اچانک خالی الذہنی کی سی کیفیت میں آگیا۔
لیکن اس کا ایسا کچھ مطلب نہیں کہ آپ نے کچھ ٹھیک نہیں لکھا :)
 
اوہ اچھا۔ کیا ہو گیا فہیم؟ اپنا خیال رکھیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
اب پھر میرے سوالات:

× کھانا پکانے کے حوالے سے آپ کی اسپیشلٹی کیا ہے؟
× کن باتوں پر غصہ آتی ہے؟
× غصے کا اظہار عموماََ کیسے کرتی ہیں؟
× کیسی باتوں سے خوشی ہوتی ہے؟
× خوشی کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟
× کیسی باتوں پر دکھی ہوتی ہیں؟
× الجھن یا پریشانی کی حالت میں کیا کرتی ہیں؟
× زندگی میں کوئی پچھتاوا؟
× اگر کسی کے ساتھ چاند پر جانے کا موقع ملے تو کسے ساتھ لیجانا چاہیں گی؟
× مذہب کو زندگی میں کس حد تک اہمیت دیتی ہیں؟

باقی سوالات پھر سہی۔ :)
 
Top