فرحت کیانی
لائبریرین
بہت شکریہ۔بہت شکریہ امن!
چلیں جی، میں حاضر ہوں کچھ نئے سوالات کے ساتھ:
اردو، پنجابی، انگریزی سب چلتا ہے۔× گھر میں آپ لوگ کس زبان میں بات کرتے ہیں؟
ابا مطالعہ کیا کرتے ہیں ، خبریں سنا کرتے ہیں اور اپنی بیگم سے نوک جھونک کیا کرتے ہیں ۔ پہلے یہ سب جز وقتی مصروفیات تھیں ، اب ریٹائرمنٹ کے بعد کُل وقتی مشاغل ہیں۔× آپ کے ابا کیا کرتے ہیں؟
بھائی ماشاءاللہ اپنی اپنی فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ بڑے بھائی ایک سرکاری ادارے سے وابستہ ہیں۔ ایک بھائی نے انجینئرنگ کی ہے ۔ اور تیسرے بھائی نے بزنس مینیجمنٹ اور آپریشنل ریسرچ کا میدان چنا ہے۔× تینوں بھائیوں کی کیا مصروفیات ہیں؟
ایمانداری اور خلوص سے کام کرنا۔× آپ کو اپنی کون سی تین عادتیں پسند ہیں؟
وقت پر کام کرنے کی کوشش۔
اپنا خود سے منسلک لوگوں کا خیال رکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
اور ایک اضافی عادت : کافی پینا اور شاپنگ کرنا۔
کتنا مشکل تھا اپنی تین اچھی عادتیں ڈھونڈنا
ویسے عادت اور خوبیوں میں فرق ہوتا ہے ورنہ میں نے ایک بار ایک سوالنامہ بھرا تھا جس میں اپنی خوبیوں کا ذکر کرنا تھا۔ اس کو ڈھونڈ کر سامنے رکھ لیا کہ چھاپہ مار لوں۔ پھر دیکھا تو آپ نے عادت کی بات کی تھی۔ میں نے یہ سوچ کر کہ پھر بلیو بک آف رُولز کا حوالہ نہ آ جائے، وہ سوالنامہ ایک طرف کر دیا
بڑی بڑی باتوں کو برداشت کرنے اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر فوراً رو پڑنے کی عادت پر۔× اپنی کن تین عادتوں سے چِڑتی ہیں؟
اگر میں کسی کام کے نہ کرنے یا کہیں نہ جانے کا ارادہ کر لوں تو پھر خود کو اس طرف لانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
کبھی کبھی کسی کام کو بہت زیادہ لٹکا دیتی ہوں۔
مردوں میں محمد علی جناح ، ونسٹن چرچل اور نپولین بونا پارٹ سے۔× کس تاریخی شخصیت سے متاثر ہیں؟
خواتین میں رابعہ بصری اور ہیلن کیلر سے۔
حقیقتاً بے شمار لوگوں نے۔× عملی زندگی میں کسی شخصیت نے متاثر کیا؟
لیکن پھر مجھے بلیو بُک آف رُولز کا خیال آ گیا ہے تو پاکستان آنے کے بعد جاب پر میری ڈپٹی ڈائریکٹر نے۔ میرے خیال میں ان سے زیادہ شاید ہی میں کسی سے متاثر ہوئی ہوں۔
کبھی زیادہ خیال نہیں کیا۔ لیکن ایک دلچسپ بات بتاتی ہوں۔ شاید حیرانگی بھی ہو اور ہنسی بھی آئے۔ مجھے اکثر اپنی حرکتیں مسٹر بین سے ملتی جلتی محسوس ہوتی ہیں۔× فلمیں تو آپ دیکھتی ہی ہیں تو یہ بتائیے کہ کس فلمی کردار سے خود کو مماثل سمجھتی ہیں؟
کبھی دھیان نہیں دیا۔× اردو کا کوئی افسانوی کردار جو آپ کو خود جیسا لگتا ہو؟
بہت سارے ہیں۔ تھوڑی دیر میں لکھتی ہوں۔× اسکول کی زندگی کا کوئی یادگار واقعہ جو ہم لوگوں سے شیئر کرنا چاہیں۔
بہت شکریہ۔باقی سوالات بعد میں۔۔۔