فرحت کیانی
لائبریرین
اب پھر میرے سوالات:
کڑھی پکوڑا ، اچار گوشت اور بلوں والے پراٹھے کی فرمائش ہوتی ہے گھر والوں کی۔ مجھے خود پاسٹا اور چائنیز رائس میں تخریب کاریاں کرنا اچھا لگتا ہے۔ اور مختلف طرح کے سلاد ۔× کھانا پکانے کے حوالے سے آپ کی اسپیشلٹی کیا ہے؟
معمولی غصہ : بکھری چیزوں سے بہت الجھن ہوتی ہے اور یہی چیز کبھی بلواسطہ شدید غصے کا باعث بھی بن سکتی ہے۔× کن باتوں پر غصہ آتاہے؟
شدید غصہ: جب کوئی اپنی ذمہ داری کا احساس نہ کرے اور غلط بات یا کام پر ڈھٹائی سے قائم رہنے پر۔
بہت تھوڑا سا بولنے کے بعد بالکل خاموش ہو کر۔× غصے کا اظہار عموماَ کیسے کرتی ہیں؟
بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر۔مثلاً اگر ہمارے درزی صاحب کپڑے بتائے گئے دن کے ایک ہفتے بعد بھی دے دیں تو وہ میرے لئے بہت بڑی خوشخبری ہوتی ہے۔× کیسی باتوں سے خوشی ہوتی ہے؟
موقع اور جگہ کے لحاظ سے۔ گھر میں ہوں تو خوب بول کر اور گھر والوں سے زبردستی کچھ وصول کر کے۔ گھر سے باہر ہوں تو مسکرا کر ، تھوڑا بہت بول کر اور دوسروں کو کچھ کھلا پلا کر۔× خوشی کا اظہار کس طرح کرتی ہیں؟
دُکھی بھی چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہو جاتی ہوں۔ ایک چیز مجھے بچپن تکلیف دیتی ہے جب میں کسی عمر رسیدہ بندے کو مزدوری کرتے یا خدانخواستہ دستِ سوال دراز کرتے دیکھتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے تمام عمر کام کرنے کے بعد یہ وقت آرام کا ہوتا ہے لیکن زندگی کی مجبوریاں ان سے کیا کیا کرواتی ہیں۔× کیسی باتوں پر دکھی ہوتی ہیں؟
الجھن اور پریشانی کے درجے کے لحاظ سے سوتی ہوں، کھاتی ہوں، روتی ہوں۔ سکون کے لئےدعا اور پھر سب کچھ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ کر خود آرام کرتی ہوں۔ آخر الذکر ہر درجے کا حصہ ہوتا ہے۔ اس لئے الجھن اور پریشانی کا دورانیہ زیادہ طویل نہیں ہوتا۔× الجھن یا پریشانی کی حالت میں کیا کرتی ہیں؟
پچھتاوا تو نہیں کہہ سکتے لیکن غلطیوں پر افسوس ہوتا ہے۔ پچھتاوا شاید اس لئے نہیں کہ غلطیاں کبھی نہ بھولنے والا سبق سکھاتی ہیں۔× زندگی میں کوئی پچھتاوا؟
آپ نے تعداد کی شرط نہیں رکھی تو میں تو اپنے سب گھر والوں کے ساتھ جاؤں گی۔× اگر کسی کے ساتھ چاند پر جانے کا موقع ملے تو کسے ساتھ لیجانا چاہیں گی؟
مذہب کے بغیر زندگی کا مفہوم و مقصد واضح ہو ہی نہیں سکتا۔× مذہب کو زندگی میں کس حد تک اہمیت دیتی ہیں؟
باقی سوالات پھر سہی۔
بہت شکریہ