فرحت کیانی
لائبریرین
فرحت کیانی کے جوابات کے لئے بہت ساری
آپ کی محبت ہے آنٹی ۔
فرحت کیانی کے جوابات کے لئے بہت ساری
بہت شکریہ قرۃ العین!بہترین انداز میں سوال و جواب کا یہ سلسلہ جاری ہے۔۔۔ !
میں نے جان بوجھ کر عادات کی بات کی تھی تاکہ خوبیوں کا سوال الگ سے پوچھا جاسکے۔ویسے عادت اور خوبیوں میں فرق ہوتا ہے ورنہ میں نے ایک بار ایک سوالنامہ بھرا تھا جس میں اپنی خوبیوں کا ذکر کرنا تھا۔ اس کو ڈھونڈ کر سامنے رکھ لیا کہ چھاپہ مار لوں۔ پھر دیکھا تو آپ نے عادت کی بات کی تھی۔ میں نے یہ سوچ کر کہ پھر بلیو بک آف رُولز کا حوالہ نہ آ جائے، وہ سوالنامہ ایک طرف کر دیا
محترم بہنا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمینبہت شکریہ نایاب بھائی۔ دلچسپ سوالات تھے۔
بالکل اس میدان میں شہسوار اور بھی ہیں۔یعنی میں اکیلی ہی ایسی نہیں میرے جیسے اور بھی موجود ہیں اس دنیا میں ۔
دونوں باتیں مشکل ہیں۔میں نے جان بوجھ کر عادات کی بات کی تھی تاکہ خوبیوں کا سوال الگ سے پوچھا جاسکے۔
اتنی خوبیاں ہوتیں تو میں سوالنامے سے چھاپہ مارنے کا سوچتی۔× اپنی تین خوبیاں بتائیے جو آپ کو پسند ہوں۔
یہاں خامیاں کہنا چاہئیے تھا۔× خود میں اگر کوئی خامی دکھائی دیتی ہے تو وہ بھی بتائیے۔
میں کافی حد تک سفر نصیب قسم کی بندی ہوں۔ پاکستان میں بھی بہت زیادہ سفر کیا اور ابھی بھی کرتی ہوں۔ ریل گاڑی سے کبھی سفر کرنے کا موقع نہیں ملا۔ بہت چھوٹی تھی تو پنجاب اور بلوچستان آنے جانا ریل گاڑی میں ہوا تھا شاید۔× اگر آپ کو موقع ملے تو پاکستان بھر کا سفر کس طرح کرنا پسند کریں گی: جہاز کے ذریعے، ریل گاڑی کے ذریعے یا عام گاڑی کے ذریعے۔ اس پسند کی وجہ بھی بیان کریں۔
کالج میں بھی بہت سے مزیدار واقعات ہوئے۔ ابھی کچھ دیر میں لکھتی ہوں۔× جس طرح کا اسکول کا واقعہ بتایا ہے ایسا ہی کوئی کالج کا بھی واقعہ ہوجائے۔
عیدین۔× کون سا تہوار آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟
عید تو کافی اہتمام اور روایتی انداز سے منائی جاتی ہے۔ عید ہم لوگ اپنے آبائی گھر میں مناتے ہیں۔ تو خوب مزہ آتا ہے۔× پسندیدہ تہوار کیسے مناتی ہیں؟
اگر تو ایسے مہمان ہوں جنہوں نے ڈرائنگ روم میں بیٹھنا ہو اور جن سے ہماری ملاقات کا کوئی امکان نہ ہو تو ردِعمل کچھ خاص نہیں ہوتا کیونکہ اس صورت میں صرف ان کی خاطر مدارت کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔ اور وہ کر کے فراغت۔ لیکن اگر قریبی ملنے جلنے والے مہمان ہوں تو ایکدم سے پریشانی ہوتی ہے کہ کمپنی بھی دینی پڑے گی لیکن مزہ بہت آتا ہے کہ گپ شپ لگانے کا خوب موقع ملتا ہے۔× اچانک گھر میں مہمان آجائیں تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟
باقی آئندہ!!!
شکریہ امن ۔فرحت یہ والا آئیکون آپ کی پوسٹ میں بڑا پیارا لگتا ہے۔: )
جوابات دیے ہیں آپ نے۔عید تو کافی اہتمام اور روایتی انداز سے منائی جاتی ہے۔ عید ہم لوگ اپنے آبائی گھر میں مناتے ہیں۔ تو خوب مزہ آتا ہے۔
ویک اینڈ بھی اہتمام سے مناتی ہوں۔ سونے جاگنے کے اوقات میں بھی مزے کر لئے جاتے ہیں ، کوئی خاص ڈش بھی بنا لیتی ہوں ، پورے ہفتے کا پھیلاوا بھی سنبھالنا ہوتا ہے، شاپنگ اور آؤٹنگ کا پروگرام بھی بن جاتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے وارث بھائی نے پہلی دفعہ کسی کے بھی انٹرویو میں سوال اٹھائے ہیں۔
فرحت کا انٹرویو اس لحاظ سے منفرد ہے۔
× جس طرح کا اسکول کا واقعہ بتایا ہے ایسا ہی کوئی کالج کا بھی واقعہ ہوجائے۔
بہت شکریہ محسن۔ برا کیوں مانوں گی بھلا۔جوابات دیے ہیں آپ نے۔
برا نہ مانیں تو یہ پوچھ سکتا ہوں کہ آپ کا آبائی علاقہ کون سا ہے؟؟
میں شہر کے بارے میں پوچھ رہا تھابہت شکریہ محسن۔ برا کیوں مانوں گی بھلا۔
علاقہ تو پوٹھوہار ہے محسن۔ یا آپ شہر کا پوچھ رہے ہیں؟
یعنی ہمارے خیالات کافی ملتے ہیں اس بارے میں۔فرحت پاکستانی معاشرے کا دوسرے ممالک کے معاشروں سےموازنہ میں جو جواب آپ نے لکھا میں اُس سے خود 100فیصد متفق ہوں۔۔۔ اور بالکل آپ ہی کے انداز میں سوچتی ہوں۔۔
آپ کو معلوم تھا ناں امن کہ میں نے الٹے قدموں یہاں سے واپس لوٹ جانا ہے اسی لئے واپسی کا راستہ پہلے ہی بند کر دیا۔اس بات سے ایک سوال میرے ذہن میں آیا۔۔۔ ۔
ہ فرحت اگر آپ کو ایک دن کی بادشاہت دی جائے تو سب سے پہلے فوری قدم کس جانب بڑھائیں گی؟مطلب کونسا اصلاحی کام؟(نوٹ:-صدارتی محل سےواپسی کا راستہ بند ہے)
ًہ اگر الیکشن میں کھڑا ہونے کو کہا جائے (نوٹ:-ایز اے کینڈیڈیٹ)تو آپ کس جماعت کی ایم این اے÷ایم پی اے بننا پسند کریں گی؟؟(اس میں بھی بیٹھنا منع ہے،کھڑے تو آپ کو ہونا ہی ہے)
یہ کیا سوال پوچھ لیا امن ۔۔۔ بچپن میں میرے بھائیوں نے مجھے وزیرِ جنگ کا خطاب دیا ہوا تھا اور اب بھی ان کے خیالات تقریباً ویسے ہی ہیں۔ (ایک طویل سرد آہ ) ۔ مذاق برطرف، قطع نظر اس بات کہ میری والدہ سمیت تمام گھر والے میری عقلمندی کے بارے میں اکثر غیر یقینی کا شکار رہتے ہیں ، الحمد اللہ گھر میں شہریت پہلے درجے سے بھی کچھ اوپر ہے۔ہ فرحت گھر میں آپ کس درجے کی شہریت رکھتی ہیں۔؟؟(بابا،امی اور بھائیوں کی نظر میں)
نہیں امن ، زیادہ حصہ نہیں لیتی۔ پہلے لیا کرتی تھی لیکن اب ہر طرف لوگوں کو ایک سی باتیں ، لڑائی جھگڑے پہ مبنی مباحثہ کرتے دیکھ کر میں شاید اُکتا گئی ہوں۔ اس لئے میں عموماً سننے والوں میں شامل ہو جاتی ہوں۔ بحث میرے نظریات کے خلاف بھی چل رہی ہو تب بھی میں نہ تو حصہ لیتی ہوں اور نہ ہی بُرا مناتی ہوں۔ گزرتے وقت سے دو باتیں یہ بھی سیکھی ہیں کہ ہر کسی کو اپنا نقطہ نظر پیش کرنے کا حق ہے اور بحث برائے بحث میں حصہ لینا اپنا ہی فشارِ خون بڑھانے کے مترادف ہے۔ہ فرحت گھر میں اور گھر سے باہر بھی آپ کے اردگرد سیاسی بحث چل رہی ہو تو مقدور بھر حصہ لیتی ہیں؟؟اور اگر بحث آپ کے نظریات کے مخالف چل رہی ہو تب آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟
حالات و واقعات پر منحصر ہے۔ کبھی کبھی بہت وقت لیتی ہوں فیصلہ کرنے میں اور کبھی فوراً فیصلہ کر لیتی ہوں۔ہ فرحت فوری فیصلے کی قوت رکھتی ہیں یا سوچ بچار میں وقت لیتی ہیں؟
ہ کوئی ایسی غلطی جس سے سیکھا گیا سبق آج بھی یاد ہو۔؟؟
ابھی کے لیے اتنا اس کے بعد کچھ سوال اردو محفل کے بارے میں پوچھوں گی۔۔۔ خبردار کسی اور نے اگر وہ سوال پوچھے تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جی بالکل۔محترم بہنا سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
میرے اوٹ پٹانگ سوالوں سے جب اکتا جائیں تو بتا دیجئے گا ۔
بات سے بات تو ویسے ہی نکلتی چلی جاتی ہے ۔
گہ نہ بھی نکلے تو میں لفظ پکڑ چلا لیتا ہوں ۔
اب تو شکریہ بھی مل گیا سو راہ کھلی ہے مزید سوالوں کی ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔؟
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمینجی بالکل۔
آپ کو اجازت کی ضرورت نہیں ہے نایاب بھائی۔
بہت شکریہ وارث۔کچھ سوال میری طرف سے بھی، ہو سکتا ہے کسی نے پہلے ہی پوچھ لیے ہوں
ہمارے گھر میں مطالعہ والا ماحول تو ہمیشہ سے تھا لیکن شاعری سے کسی کو لگاؤ نہیں تھا۔ مجھے بھی چھٹی ساتویں جماعت تک شعروں کی کچھ ایسی خاص سمجھ نہیں آتی تھی لیکن یہ تھا کہ تقاریر وغیرہ کے لئے شعر یاد کرنے پڑتے تھے تو جو ٹیچرز یا ابو نے لکھوا دیئے ، میں یاد کر لیتی تھی۔ پھر آٹھویں جماعت میں ہماری اردو کی ٹیچر نے یہ شرط لگا دی کہ تشریح ، مضامین اور سوالوں کے جواب میں بھی کوئی نہ کوئی شعر ضرور شامل کرنا ہے۔ وہ پہلے خود اتنے اچھے طریقے سے شعر پڑھتی اور اس کو تفصیلاً سمجھاتی تھیں اس دوران ہم لوگوں کو نوٹس لینے کی اجازت تو تھی لیکن تشریح اور وضاحت ہمیں گھر سے کر کے لانا ہوتی تھی اور شعر بھی شامل کرنا ہوتے تھے۔ جس نے سب سے زیادہ اور متعلقہ اشعار لکھے وہی جیتتا تھا۔ بس اسی چکر میں شاعری پڑھنے میں دلچسپی ہو گئی۔ مجھے یاد ہے میرے بڑے بھائی اس وقت کالج پڑھتے تھے اور ان کی اردو گرامر کی کتابیں ہر وقت میرے پاس ہوا کرتی تھیں کیونکہ ان میں مختلف اشعار کی تشریح بھی ہوتی تھی اور مزید شعر بھی۔ پھر ہمارے گھر ملٹری کالج کا میگزین عالمگیرین آتا تھا اور اس کے حصہ اردو میں اتنے اچھے اچھے مضامین ہوتے تھے شعروں کے ساتھ تو میں ہوم ورک اور امتحان میں ان سب کو خوب پڑھا کرتی تھی۔ ان ٹیچر نے ہمیں تین سال لگاتار اردو پڑھائی اور میں نے انہی کی بدولت شاعری کوسمجھنا شروع کیا۔ انہوں نے نویں جماعت میں مجھے لائبریری انچارج بنا دیا تو میں نے ہائی سکول کے دو سالوں میں لائبریری میں موجود بچوں کے علاوہ ٹیچرز والی الماریاں بھی کھنگال ڈالیں۔ سب سے پہلی نظم جو مجھے زبانی یاد ہوئی تھی وہ انور مسعود کی پنجابی نظم تھی 'انار کلی دیاں شاناں' اور چائے اور لسی کی لڑائی۔ اور وہ عالمگیرین میگزین میں کسی اردو کے استاد کا انور مسعود کی شاعری کے بارے میں مضمون تھا۔آپ کا شاعری سے شغف کیونکر ہوا۔
تمام اساتذہ ۔ مرزا غالب ، میر ، میر درد ، حالی، داغ ، آتش، حسرت موہانی ، حفیظ جالندھری۔ اقبال کے ہر شعر میں مجھے معانی کا ایک جہان آباد نظر آتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میں نے جگر مراد آبادی کا دیوان پڑھنا شروع کیا تھا اور ان کا کلام بھی مجھے بہت انسپائر کرتا ہے۔آپ کے پسندیدہ شاعر
بہت سے ہیں۔ ایک لکھنا ہو تو:آپ کا پسندیدہ شعر
پسندیدہ کلام کا گوشہ محفل میں میرا سب سے پسندیدہ سیکشن ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے مصروفیت کچھ ایسی ہو گئی ہے کہ پڑھنے کا موقع بھی کم ملتا ہے۔ اور پوسٹ کرنے کا تو اس سے بھی کم۔ حالانکہ میں نے ابھی بھی بہت سی کتابوں میں نشانی رکھی ہوئی ہے کہ پوسٹ کرنا ہے لیکن جب تھوڑی دیر کے لئے محفل پر آنا ہو تو ٹیگ سسٹم کی وجہ سے پہلے وہاں پوسٹ کرتی ہوں جہاں کسی نے یاد کیا ہو۔ یہ بھی ایک وجہ ہے۔آپ پسندیدہ کلام میں اپنی پسند کا کلام اب کم کم کیوں پوسٹ کرتی ہیں