فرحت کیانی
لائبریرین
کیونکہ کیڑے کو دانت نہیں لگ سکتے۔6۔دانتوں میں کیڑا کیوں لگتا ہے؟
عینک7۔بغل میں لاٹھی اور ہاتھ میں؟
یہی کہ 'بھائی صاحب موذی کا خطاب صرف میرے لئے ہی کیوں؟'8۔ سانپ بول سکتا تو انسان سے پہلی بات کیا کہتا؟
فرق تو نہیں معلوم۔ تعلق یہ ہے کہ بُھول جائیں تو فُول بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔9۔بھول اور فول میں کیا فرق ہے؟
انار یقیناً کام یا پڑھائی سے چُھٹی کا نام ہو گا ، اس لئے۔10۔ایک انار کے لئے سو بیمار کیوں ہوجاتے ہیں؟
پاکستانی ٹاک شوز دیکھ کر۔11۔دماغ کا دہی کیسے بنتا ہے؟
بے حسی اور ڈھٹائی کا سوئمنگ کاسٹیوم پہن کر۔12۔چلو بھر پانی میں کیسے تیرتے ہیں؟
کس نے کہا نہیں آتا۔ آتا ہے بھئی اور دل کھول کر آتا ہے۔ یقین نہیں تو ذرا سٹار پلس اور اپنے پاکستانی ڈرامے دیکھ لیں۔ سب سمجھ جائیں گے کہ گھریلو سیاست میں ایک سونامی کی نہیں دس سونامیوں کی شدت ہُوا کرتی ہے۔13۔گھریلو سیاست میں سونامی کیوں نہیں آتا؟
وقت وقت کے درمیان کھیل چل رہا ہے تو لا محالہ جیتے گا وقت ہی۔14۔وقت وقت کے کھیل میں کون ہارتا ہے؟
15۔ گول گپے کے کھٹے پانی کے فوائد بیان کریں؟
گلے کو خراب کرتا ہے جس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسان بیماری کا بہانا کر کے کام اور پڑھائی سے چھٹی کر سکتا ہے اور سارا وقت ٹیلی ویژن دیکھ سکتا ہے۔ اور موبائل فون پر گیمز کھیل سکتا ہے اور اور اور۔۔۔ کافی ہیں یا؟
جامن اور گلاب دونوں ایک ہی باغ کے باسی ہوں گے شاید۔16۔ جامن میں گلاب کہاں سے آتا ہے؟
برفی 'ب' سے شروع ہوتی ہے اور قلاقند 'ق' سے۔17۔ برفی اور قلاقند میں کیا فرق ہے؟
مٹھائی والے کی مرضی۔ شخصی آزادی بھی کوئی شے ہوتی ہے آخر۔18۔ مٹھائی کی دکان پر نمک پارے کیوں ہوتے ہیں؟
19۔کانٹا وہی پر کیوں ہوتا ہے جہاں گلاب ہو؟
آپ سے کس نے کہا کہ صرف گلاب کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔ کانٹا تو ببول کے درخت کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور کیکر کے ساتھ بھی۔ اور کانٹا تو مچھلی کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔
جب ایک ہی سیاست دان ایک ہی شام میں پانچ چینلز کے پروگرامز میں نظر آ رہا ہوتا ہے۔20۔ ناک میں دم کیسے ہوتا ہے؟
جتنی صبح اور شام کی۔21۔عمودی اور افقی کی دوستی کتنی پرانی ہے؟
داستانِ امیر حمزہ میں۔22۔عمروعیار کہاں رہتا ہے؟
'نیم' کا۔23۔ سرکاری اور نیم سرکاری محکمہ میں کیا فرق ہوتا ہے؟
آپ کو کان کا ذکر پسند ہے تو 'ناک' والے حصے کو الٹا پڑھ لیں۔24۔ عینک(عے نک) میں ناک کا ذکر ہے تو کانوں کا کیوں نہیں؟
تا کہ ہر طرف سے خطرے کی بُو کو سونگھ سکے۔25۔ اکثر ناک ٹیڑھی کیوں ہوتی ہے؟
26۔ٹیڑھی ناک اور ٹیڑھی کھیر میں کیا فرق ہے؟
یہ آپ کے پچھلے چند سوال خصوصی طور پر ناک ہی پر کیوں فوکس کر رہے ہیں بھلا ؟
27۔ناک پہ مکھی کیسے بیٹھتی ہے۔؟
ایک اور ناک ؟
ویسےمحاورے سے ہٹ کر ناک پر مکھی اکثر تب بیٹھتی ہے جب آپ کسی انتہائی اہم کام مثلاً آٹا گوندھنے یا پودوں کی گوڈی کرنے میں مصروف ہوں۔ اس کے علاوہ جب آپ کسی بہت سخت استاد یا سینئر کے سامنے بیٹھے ہوں یا پھر کسی کے سامنے بہت بارعب بن کر بیٹھنے کی کوشش کر رہے ہوں۔
جمہوری سیکولر ملک ہے اس لئے۔29۔انڈیا۔ بھارت۔ ہندوستان تین نام کیوں؟
ورائٹی بھی کوئی چیز ہوتی ہے آخر۔30۔بیگم بیوی اور شریک حیات تین نام کیوں؟
کھیلتے ہیں بھئی۔ بس اب محلے گلیوں میں نہیں کھیلتے بلکہ دھرنوں اور احتجاجوں میں ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھائے شامل ہوتے ہیں۔ اور عوامی اور سرکاری املاک کو بطور گِلی استعمال کرتے ہیں۔31۔اب بچے گلی ڈنڈا کیوں نہیں کھیلتے؟
اردو محفل کے زمروں 'اسلام' اور سیاست ' کے میدانوں میں۔32۔گھمسان کی لڑائی کس میدان میں ہوتی ہے؟
اچھا ہے نمکین ہے ورنہ ہم شیر دل انسانوں نے راتوں رات وہاں سے پانی نکال کر اپنی ٹینکیاں بھر لینی تھیں اور سمندر خالی کر دینے تھے۔33۔سمندر کا پانی نمکین کیوں ہے؟
الٹے جوتے پہن کر۔34۔الٹے پاؤں کیسے بھاگا جا تا ہے؟
تذکیر و تانیث کا۔35۔ چڑیل اور بھوت میں کیا فرق ہے؟
خود کو پتہ چل جاتا ہے کہ ہم کہاں تک گنتی جانتے ہیں۔36۔ تارے گننے سے کیا ہوتا ہے۔؟
ایسا لگتا ہے آپ کی معلوماتِ عامہ بھی میرے جیسی ہی ہیں۔ فی زمانہ سچ کے پاؤں نہیں ہُوا کرتے اور جھوٹ کے پاؤں ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا میں ہوا کرتے ہیں۔ پلک جھپکتے کہاں سے کہاں پہنچ جاتا ہے۔37۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے تو سچ کے پاؤں کہاں ہوتے ہیں۔
جہاں اس کا دل چاہے۔ ہاتھی کوئی ہماری مرضی کا پابند تھوڑی ہے۔38۔ہاتھی کہاں جاکر سوتاہے؟
وہی جو ایک پورا دن بجلی کے نہ جانے اور ایک پورا ہفتہ بجلی کے نہ آنے میں ہوتا ہے۔39۔خاص خاص اور عام خبروں میں کیا فرق ہے؟
الیکشنز نہ ہوا کرتے۔40۔اگر دنیا میں بے وقوف نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟
تو وہ ہم پاکستانیوں کے سامنے وہی ہاتھ جوڑ دیتا کہ کسی وقت تو میرا پیچھا چھوڑ دیا کرو۔41۔موبائل فون کے ہاتھ ہوتے تو؟