انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

تعبیر

محفلین
6) پسندیدہ کارٹون کیریکٹر اور پسندیدہ فیری ٹیل

7) کوئی ایسا گانا جس سے کوئی یاد وابسطہ ہوں یا اسے سنتے ہی بےساختہ کچھ یاد آجائے۔

8 ) فرض کریں اگر آپ مرد ہوتے تو محفل کی کس فی میل خاتون یا لڑکی کو اپنی شریک حیات کے روپ میں دیکھنا پسند کرتیں اور کیوں ؟
(اب اسکا جواب ٹپیکل مردوں والا نا ہو کہ اٹھا کر چار نام پیش کر دیں) :p :ROFLMAO:

9) خاندان میں کوئی نا کوئی کریکٹر یا نام بہت مشہور ہوتا ہے اور ہمارےمزاج ،کارناموں اور عقل کے مطابق ہمیں اس خاص نام سے پکارا یا چھیڑا جاتا ہے تو آپ کا کوئی ایسا نام ہے اور آپ کو یہ لقب کیوں اور کس بنا پر دیا گیا؟

10) پاکستان کی ایسی تین باتیں جو بہت پسند ہیں اور تین ہی ایسی باتیں جو سخت ناپسند ہیں؟
 

تعبیر

محفلین
11)آپکی نظر میں سب سے خوبصورت احساس

12) بچپن میں کس چیز سے خوف محسوس ہوتا تھا اور اس پر کیسے قابو پایا یا ابھی بھی ڈر لگتا ہے؟

13) قدرت نے ہمیں ہماری زندگی میں بہت سے چیزیں ایسی دیں ہیں جن کی کوئی قیمت دینی نہیں پڑتی تو آپ کو ان فری نعمتوں میں کونسی تین نعمتیں سب سے بہترین لگتی ہیں اور کیوں ؟
14) تعریف کسے نہیں اچھی لگتی تو آپ کو اپنے لیے کس قسم کی تعریف یا تعریفی جملے اچھے لگتے ہیںِ؟​

15)کونسی پالیسی پر ہمیشہ عمل کرتی ہیں؟​
 

امن ایمان

محفلین
فرحت بس ایک بات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا اب بھی آپ کہیں گی امن یہ تم نے کیا کیا۔۔؟؟:-P:-P اب میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا ناااااااااااااا:lol: یہ صرف آپ سے محفلین کی محبت اور اپنائیت ہے۔۔۔مجھے خود پڑھ کے بہت ہی مزا آرہا ہے :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں پیچھے کیوں رہوں بھلا :p
کچھ اوٹ پٹانگ سوالات میرے بھی میرے ہی جیسے :):):)
چشمِ ما روشن! :)
بہت شکریہ تعبیر۔ اپنے جیسے دلچسپ سوالات کے لئے۔ :)


1)خود پر غصہ یا جھنجھناہٹ کب ہوتی ہے؟
فوراً رو پڑنے پر۔

2) جیسا کہ آپ نے بتایا کہ آپ کا پسندیدہ موضوع تعلیم و تربیت ہے تو کچھ ناپسندیدہ موضوع بھی بتائیں جس پر گفتگو کرنا بالکل پسند نا ہو۔
موضوع کوئی بھی ہو گفتگو کرنے کو تو ویسے بھی میری صنف کے پسندیدہ مشغلے کا نام دیا جاتا ہے (حالانکہ مرد حضرات بھی گفتگو اور بولتے ہی چلے جانے میں خواتین سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہیں :openmouthed:

ویسے میں مسالک اور ان کی خامیوں پر گفتگو نہیں کر سکتی (کیونکہ ہمارے ہاں تقابلی جائزے یا گفتگو میں عموماً خامیوں ہی کو فوکس کیا جاتا ہے)۔


3) کس ملک کے بارے میں سن یا پڑھ کر دل کرتا ہے کہ کاش پاکستان بھی ایسا ہوتا اور کیوں؟

کسی ایک ملک کے بارے میں نہیں۔ بہت سے ممالک کی اچھی باتیں دیکھ، سُن یا پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ یہاں بھی ایسا ہی ہوتا تو کیا ہوتا۔ جیسے مجھے اکثر ممالک کا عوامی فلاح کا سسٹم اچھا لگتا ہے جہاں جاب سنٹرز ہوتے ہیں ، جہاں بے روزگاری یا کئیرر (carer)الاؤنس وغیرہ دیئے جاتے ہیں۔ اور عوامی سطح پر جب میں دوسرے ممالک میں لوگوں کو قانون کی پابندی کرتے دیکھتی ہوں تو خواہش ہوتی ہے کہ کاش ہم بھی اتنے باشعور ہو جاتے۔ مجھے لگتا ہے کہ جہاں حکومت اور عوام دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہوں وہاں معاشرہ پُرسکون رہتا ہے۔


4)کونسی بات آپ کے موڈ پر اچھا اثر ڈالتی ہے اور کونسی بات موڈ کا بیڑاغرق کر سکتی ہے؟
کسی کا بھی مسکراتا ہوا چہرہ یا خوش مزاجی ، میرا بھی موڈ اچھا کر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی بنیادی آداب کا خیال نہ رکھے یا رُوڈ لہجے میں بات کر رہا ہو تو میرا موڈ ایک دم سے آف ہو جاتا ہے۔



5) کوئی ناقابل فراموش تجربہ
پاکستان میں 2005ء کا زلزلہ۔ میں ان دنوں پاکستان میں ہی تھی اور شاید وہ پہلی بار تھا کہ میں نے سمجھا کہ موت کا خوف کیسا ہوتا ہو گا اور بے بسی کیا ہوتی ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
6) پسندیدہ کارٹون کیریکٹر اور پسندیدہ فیری ٹیل
کارٹون کریکٹرز : ٹوییٹی ، پنک پینتھر اور گارفیلڈ
فیری ٹیل: ہینسل اینڈ گریٹیل۔
ویسے مجھے فینٹسی پر مبنی کہانیاں بھی بہت اچھی لگتی ہیں خصوصاً پیٹر پین ، اور ایلس اِن ونڈر لینڈ تو ہینسل اور گریٹیل سے بھی زیادہ پسند ہیں۔

7) کوئی ایسا گانا جس سے کوئی یاد وابسطہ ہوں یا اسے سنتے ہی بےساختہ کچھ یاد آجائے۔
we had joy we had fun we had seasons in the sun
اس گانے کو سنتے ہی مجھے اپنی پکی والی چار سہیلیاں یاد آ جاتی ہیں کیونکہ ہم لوگ اکثر مل کر یہ گانا گنگنایا کرتی تھیں۔
اور نصرت فتح علی خان کا گانا ' چل میرے دل کُھلا ہے مے خانہ' کہیں سُن لوں تو مجھے اپنی کانونٹ کی ایک ٹیچر مس وکٹوریہ بہت یاد آتی ہیں جن کی آواز بہت اچھی تھی اور سکول کے ہر فنکشن میں چاہے وہ کوئی بھی ملی نغمہ یا گانا گائیں ، آخر میں ان کے لئے ایک فرمائشی پروگرام چلا کرتا تھا اور کوئی نہ کوئی ان سے اس گانے کی فرمائش ضرور کرتا تھا۔


8 ) فرض کریں اگر آپ مرد ہوتے تو محفل کی کس فی میل خاتون یا لڑکی کو اپنی شریک حیات کے روپ میں دیکھنا پسند کرتیں اور کیوں ؟
(اب اسکا جواب ٹپیکل مردوں والا نا ہو کہ اٹھا کر چار نام پیش کر دیں) :p :ROFLMAO:
یہ سوال :jokingly:۔
ایک ؟ :thinking:۔
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں مہ جبین آنٹی جیسی پختہ سوچ، تعبیر جیسا بے ساختہ پن ، سیدہ شگفتہ جیسا بے لوث انداز ، امیداورمحبت جیسا ذوق ، مقدس اور عینی شاہ جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت ، عائشہ عزیز جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور امن ایمان کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔ ویسے کافی آسانی سے مل جاتی ناں؟ آخر کو مرد صاحبان کو ایسی ہی مرقع خوبیاں کی تلاش ہوتی ہے ناں :daydreaming:۔

9) خاندان میں کوئی نا کوئی کریکٹر یا نام بہت مشہور ہوتا ہے اور ہمارےمزاج ،کارناموں اور عقل کے مطابق ہمیں اس خاص نام سے پکارا یا چھیڑا جاتا ہے تو آپ کا کوئی ایسا نام ہے اور آپ کو یہ لقب کیوں اور کس بنا پر دیا گیا؟
خاندان میں تو ایسے کسی کردار سے نہیں جوڑا جاتا لیکن میرے بھائی مجھے کافی باتیں لگاتے رہتے ہیں۔ :jokingly:
بچپن میں کبھی کبھی جب ہماری سکول بس نہیں آتی تھی تو ایک چھوٹی کیری وین ہمیں لینے آتی تھی۔ مجھے وہ اچھی لگتی تھی اور میں نے گھر اعلان کیا کہ مجھے یہ گاڑی چاہئیے۔ ابا نے کہا کہ آپ اپنا جیب خرچ جمع کریں اور خرید لیں۔ میرے بھائی میرا خوب ریکارڈ لگاتے تھے۔ کیری کی تصویریں اخبار اور رسالوں سے کاٹ کر مجھے گفٹ کرتے کہ اپنا البم بنا لو اور جب ایسی گاڑی سڑک پر نظر آتی تو کہتے کہ آپکی گاڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک money box لیکر اس پر 'donation for carry van ' لکھ دیا اور اس میں سب سے کچھ نہ کچھ ڈلواتے۔ پھر بعد میں جب میں بھول بھال گئی تب بھی ایک عرصے تک وہ لوگ مجھے کبھی ایک روپیہ کبھی پانچ دس روپے دے کر دیتے کہ یہ آپکی کیری وین خریدنے کے لئے ہماری طرف سے ڈونیشن ہے۔ :blush3: :openmouthed:۔
اور ایک بار شاید میں کوئی بات بتاتے بتاتے بھول گئی کہ کیا بات بتانی تھی۔ اس کا ریکارڈ تو ابھی بھی لگتا ہے جب میں کوئی بات سُنانے لگوں تو کوئی نہ کوئی پہلے ہی کہہ دیتا ہے کہ ان کی بات سُنیے۔ یہ ابھی کہیں گی ' پتہ کون تھا ، اس نے پتہ نہیں کس سے پتہ نہیں کیا کہا۔' :silent3: :jokingly:
تعبیر کتنی مزے کی باتیں یاد کروا دیں آپ نے۔ :)


10) پاکستان کی ایسی تین باتیں جو بہت پسند ہیں اور تین ہی ایسی باتیں جو سخت ناپسند ہیں؟
1۔ اذان کی آواز
2۔ رشتے ناتے اور خاندان میں قربتیں
3۔ چاروں موسم۔ اس تنوع کی قدر تب ہوتی ہے جب آپ ایسی جگہ جائیں جہاں بارہ مہینے ایک سے موسم میں گزارنے پڑیں۔

اور کچھ باتیں جن پر افسوس ہوتا ہے۔
1۔ ٹریفک کا نظام
2۔ طبقاتی فرق اور اس کی بنیاد پر قائم دوہرے معیار۔
3۔ عمومی زندگی میں نظم و ضبط کی عدم موجودگی۔ جیسے مجھے لوگوں کا قطار میں کھڑے نہ ہونے کی عادت پر افسوس ہوتا ہے۔ دھکم پیل برداشت کر لیں گے لیکن مجال ہے کہ قطار میں کھڑے ہو کر آرام سے اپنی باری کا انتظار کر لیں۔
 

مہ جبین

محفلین
ہاہاہاہاہاہا
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں​
مہ جبین​
آنٹی جیسی پختہ سوچ،​
تعبیر​
جیسا بے ساختہ پن ،​
سیدہ شگفتہ​
جیسا بے لوث انداز ،​
امیداورمحبت​
جیسا ذوق ،​
مقدس​
اور​
عینی شاہ​
جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت ،​
عائشہ عزیز​
جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور​
امن ایمان​
کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔ ویسے کافی آسانی سے مل جاتی ناں؟ آخر کو مرد صاحبان کو ایسی ہی مرقع خوبیاں کی تلاش ہوتی ہے ناں​
:laugh::laughing::rollingonthefloor: :jokingly: :laughing3:


واہ واہ کیا بے لاگ تبصرہ کیا ہے بی بی فرحت کیانی نے :applause:
تعبیر نے تو یہ کہا تھا کہ چار نام نہ بتانا ٹیپیکل مردوں کی طرح :laugh: اور فرحت نے تو حد ہی کردی سات نام لے دیئے اففف
سچی فرحت میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی :haha:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
11)آپکی نظر میں سب سے خوبصورت احساس
کہ دوسرے آپ کا خیال رکھتے ہیں اور آپ ان کے لئے بہت اہم ہیں۔

12) بچپن میں کس چیز سے خوف محسوس ہوتا تھا اور اس پر کیسے قابو پایا یا ابھی بھی ڈر لگتا ہے؟
اندھیرے سے کچھ ڈر محسوس ہوتا تھا۔ اب بالکل نہیں لگتا۔ قابو شاید اس طرح پایا ہو گا کہ اکثر اماں یا ابو کہتے تھے کہ خود جاؤ اندھیرے میں، ہم یہیں کھڑے ہیں۔ یوں آہستہ آہستہ ڈر ختم ہوتا گیا۔


13) قدرت نے ہمیں ہماری زندگی میں بہت سے چیزیں ایسی دیں ہیں جن کی کوئی قیمت دینی نہیں پڑتی تو آپ کو ان فری نعمتوں میں کونسی تین نعمتیں سب سے بہترین لگتی ہیں اور کیوں ؟
سب سے پہلے زندگی ، پھر رشتے اور ان کا لگاؤ۔


14) تعریف کسے نہیں اچھی لگتی تو آپ کو اپنے لیے کس قسم کی تعریف یا تعریفی جملے اچھے لگتے ہیںِ؟
ٹھیک کہا تعبیر۔ مجھے تو اپنی تعریف اتنی پسند ہے کہ اگر کوئی کر دے تو دل چاہتا ہے ریکارڈ کر لوں اور بار بار سُنتی رہوں اور دوسروں کو سُناتی رہوں :openmouthed:۔
ہر طرح کی تعریف پسند ہے ناں :jokingly:۔ ویسے جس کام میں بہت محنت اور وقت صرف کیا ہو ، وہاں چھوٹا سا حوصلہ افزائی کا جملہ بھی بہت اچھا لگتا ہے۔

15)کونسی پالیسی پر ہمیشہ عمل کرتی ہیں؟
کسی بھی نوعیت کا کام ہو، کرنے کے لئے شارٹ کٹ اختیار نہ کرنے کی۔ مجھے لگتا ہے جہاں میں کہیں ڈنڈی مارنے کی کوشش کرتی ہوں ، مجھے ڈبل نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس لئے مجھے یہی ٹھیک لگتا ہے کہ میں سیدھے سبھاؤ سے ہی کام کروں۔
یاد آیا ۔۔ زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں میں کم از کم ایک شاپنگ ٹرپ بھی ایک مستقل پالیسی ہے میری۔ :openmouthed:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ہاہاہاہاہاہا
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں​


آنٹی جیسی پختہ سوچ،​


جیسا بے ساختہ پن ،​


جیسا بے لوث انداز ،​


جیسا ذوق ،​


اور​


جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت ،​


جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور​


کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔ ویسے کافی آسانی سے مل جاتی ناں؟ آخر کو مرد صاحبان کو ایسی ہی مرقع خوبیاں کی تلاش ہوتی ہے ناں​
:laugh::laughing::rollingonthefloor: :jokingly: :laughing3:


واہ واہ کیا بے لاگ تبصرہ کیا ہے بی بی فرحت کیانی نے :applause:
تعبیر نے تو یہ کہا تھا کہ چار نام نہ بتانا ٹیپیکل مردوں کی طرح :laugh: اور فرحت نے تو حد ہی کردی سات نام لے دیئے اففف
سچی فرحت میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی :haha:
:angel:تعبیر نے چار نام نہ بتانے کی شرط رکھی تھی ناں آنٹی۔۔ :jokingly:۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
فرحت بس ایک بات۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔کیا اب بھی آپ کہیں گی امن یہ تم نے کیا کیا۔۔؟؟:-P:-P اب میں نے تو کچھ بھی نہیں کیا ناااااااااااااا:lol: یہ صرف آپ سے محفلین کی محبت اور اپنائیت ہے۔۔۔ مجھے خود پڑھ کے بہت ہی مزا آرہا ہے :)
امن میں نے تو پہلے ہی کہنا چھوڑ دیا تھا۔ لیکن کل 'چند' سوال جو صرف 100 تھے کو جواب دیتے ہوئے پھر کہنے ہی والی تھی :openmouthed:۔
بہت شکریہ امن۔ یہ آپ سب لوگوں کی اپنائیت ہے۔ :)
تعبیر کے سوالات بھی اتنے مزے کے تھے۔ بہت شکریہ تعبیر۔ بہت اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے لئے اپنا وقت نکالے۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان کے تعلیمی نظام کے بارے بتائیے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سارا نظام تعلیم ایک دم سے بدل دیا جائے؟ یا یہ بہتر رہے گا کہ بتدریج لاگو کیا جائے؟ اپنی رائے کے حق میں چند دلائل ضرور دیجیئے گا :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان کے تعلیمی نظام کے بارے بتائیے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سارا نظام تعلیم ایک دم سے بدل دیا جائے؟ یا یہ بہتر رہے گا کہ بتدریج لاگو کیا جائے؟ اپنی رائے کے حق میں چند دلائل ضرور دیجیئے گا :)
یکدم تبدیلی تو خیر کبھی دیرپا نہیں ہوتی۔
میں ان شاءاللہ اگلی فرصت میں اپنی رائے ضرور لکھتی ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سوال :jokingly:۔
ایک ؟ :thinking:۔
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں مہ جبین آنٹی جیسی پختہ سوچ، تعبیر جیسا بے ساختہ پن ، شگفتہ جیسا بے لوث انداز ، امیداورمحبت جیسا ذوق ،مقدس اور عینی جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت، عائشہ عزیز جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور امن کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔
ہیں :eek: اکٹھی آٹھ لڑکیاں چاہیے تھیں آپ کو۔ اچھا ہی ہوا جو آپ مرد نہ ہوئیں۔ :noxxx::nailbiting::noxxx:
 
Top