انٹرویو انٹرویو وِد فرحت کیانی

تعبیر

محفلین
چشمِ ما روشن! :)
بہت شکریہ تعبیر۔ اپنے جیسے دلچسپ سوالات کے لئے۔ :)
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ اتنے زبردست جوابات کے لیے اور میرا دل رکھنے کے لیے :)


o_O جوابات سے تو لگتا ہے کہ فرحت کافی بہادر ہیں لیکن یہ کیا؟
اچھا رونے کا انداز کیسا ہوتا ہے؟سب کے سامنے رو لیتی ہیں؟
ویسے رونے کی بہترین جگہ باتھ روم ہوتی ہے نا یا اندھرے میں رات کو تکیے میں منہ چھاپا کر :p
فلمیں میں کتنا عجیب دکھاتے ہیں نا کہ ہیروئن بھاگتی ہوئی آتی ہے اور سیدھا بستر پر گر کر رونا شروع :ROFLMAO:
ایسے کون روتا ہو گا بھلا اور اتنی دیر آنسو کہاں رک سکتے ہیں بھلا؟
مجھے تو رونا بالکل نہیں پسند پھر سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آنکھیں بھی فریاد کرتی ہیں اتنا دکھتی ہیں کہ کھولی ہی نہیں جاتیں۔


موضوع کوئی بھی ہو گفتگو کرنے کو تو ویسے بھی میری صنف کے پسندیدہ مشغلے کا نام دیا جاتا ہے (حالانکہ مرد حضرات بھی گفتگو اور بولتے ہی چلے جانے میں خواتین سے زیادہ نہیں تو کم بھی نہیں ہیں :openmouthed:
بالکل صحیح کہا :)


ویسے میں مسالک اور ان کی خامیوں پر گفتگو نہیں کر سکتی (کیونکہ ہمارے ہاں تقابلی جائزے یا گفتگو میں عموماً خامیوں ہی کو فوکس کیا جاتا ہے)۔
سو فیصد متفق :applause:



کسی ایک ملک کے بارے میں نہیں۔ بہت سے ممالک کی اچھی باتیں دیکھ، سُن یا پڑھ کر دل چاہتا ہے کہ یہاں بھی ایسا ہی ہوتا تو کیا ہوتا۔ جیسے مجھے اکثر ممالک کا عوامی فلاح کا سسٹم اچھا لگتا ہے جہاں جاب سنٹرز ہوتے ہیں ، جہاں بے روزگاری یا کئیرر (carer)الاؤنس وغیرہ دیئے جاتے ہیں۔ اور عوامی سطح پر جب میں دوسرے ممالک میں لوگوں کو قانون کی پابندی کرتے دیکھتی ہوں تو خواہش ہوتی ہے کہ کاش ہم بھی اتنے باشعور ہو جاتے۔ مجھے لگتا ہے کہ جہاں حکومت اور عوام دونوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہوں وہاں معاشرہ پُرسکون رہتا ہے۔
فرحت یہ سب ڈنڈے کے زور کی وجہ سے ہوتا ہے اور فائن کے ڈر سے کیونکہ پہلے یہاں بھی سختی نہیں تھی اتنی اور قانون سخت نہیں تھا اس لیے لوگ کافی باتوں
میں من مانی کرتے تھے لیکن جب سے فائن پے کرنا پڑا اور پکڑ ہوئی لوگوں نے وہ قانون ماننا شروع کر دیا۔
مثلاً یہاں پہلے سیٹ بیلٹ باندھنا قانون تو تھا لیکن کوئی اس پر عمل نہیں کرتا تھا لیکن اب پوائنٹس لگتے ہیں اور جرمانہ الگ سو سب اب ڈر کے مارے کرتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی جو یہاں قانون کو مانتے ہیں پاکستان جاتے ہی اپنی من مانی کرتے ہیں کہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہاں کونسی پکڑ ہو گی اور ہوئی بھی تو
نوٹ دیکر جان چھڑائی جا سکتی ہے ۔
یہاں ٹیکس بروقت ادا کرنے بلکہ زبردستی کٹنے سے گورنمنٹ فلاحی کام کرتی ہے جبکہ پاکستان میں کہاںدیتا ہے کوئی ٹیکس؟
یہاں تو ہر ہر چیز پر پیسہ لگتا ہے جیسے پے پارکنگ وغیرہ ۔



کسی کا بھی مسکراتا ہوا چہرہ یا خوش مزاجی ، میرا بھی موڈ اچھا کر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی بنیادی آداب کا خیال نہ رکھے یا رُوڈ لہجے میں بات کر رہا ہو تو میرا موڈ ایک دم سے آف ہو جاتا ہے۔
بالکل صحیح میرا والا جواب کافی حد تک :)


پاکستان میں 2005ء کا زلزلہ۔ میں ان دنوں پاکستان میں ہی تھی اور شاید وہ پہلی بار تھا کہ میں نے سمجھا کہ موت کا خوف کیسا ہوتا ہو گا اور بے بسی کیا ہوتی ہے۔
یہ وہی زلزلہ تھا نا جو رمضان میں آیا تھا؟ یہی کچھ میری امی اور بہنوں کا بھی کہنا تھا اور یہی تاثرات تھے

بہت بہت شکریہ فرحت :)
 

تعبیر

محفلین
کارٹون کریکٹرز : ٹوییٹی ، پنک پینتھر اور گارفیلڈ
فیری ٹیل: ہینسل اینڈ گریٹیل۔
ویسے مجھے فینٹسی پر مبنی کہانیاں بھی بہت اچھی لگتی ہیں خصوصاً پیٹر پین ، اور ایلس اِن ونڈر لینڈ تو ہینسل اور گریٹیل سے بھی زیادہ پسند ہیں۔
ٹوییٹی تو واقعی بہت کیوٹ کیریکٹر ہے
وجہ بھی بتائیں نا کہ کیوں پسند ہیں؟
اچھا آپ کی اپنی کوئی فینٹسی؟
فیری ٹیل اسٹوریز میں کونسی پرنسز یا فی میل کیریکٹر پسند تھی یا ہے ؟

we had joy we had fun we had seasons in the sun
اس گانے کو سنتے ہی مجھے اپنی پکی والی چار سہیلیاں یاد آ جاتی ہیں کیونکہ ہم لوگ اکثر مل کر یہ گانا گنگنایا کرتی تھیں۔
ہممم تو فرحت گاتی بھی ہیں؟ :p

اور نصرت فتح علی خان کا گانا ' چل میرے دل کُھلا ہے مے خانہ' کہیں سُن لوں تو مجھے اپنی کانونٹ کی ایک ٹیچر مس وکٹوریہ بہت یاد آتی ہیں جن کی آواز بہت اچھی تھی اور سکول کے ہر فنکشن میں چاہے وہ کوئی بھی ملی نغمہ یا گانا گائیں ، آخر میں ان کے لئے ایک فرمائشی پروگرام چلا کرتا تھا اور کوئی نہ کوئی ان سے اس گانے کی فرمائش ضرور کرتا تھا۔
افسوس میں نے نہیں سنا یہ گانا :(



یہ سوال :jokingly:۔
ایک ؟ :thinking:۔
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں مہ جبین آنٹی جیسی پختہ سوچ، تعبیر جیسا بے ساختہ پن ، سیدہ شگفتہ جیسا بے لوث انداز ، امیداورمحبت جیسا ذوق ، مقدس اور عینی شاہ جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت ، عائشہ عزیز جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور امن ایمان کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔ ویسے کافی آسانی سے مل جاتی ناں؟ آخر کو مرد صاحبان کو ایسی ہی مرقع خوبیاں کی تلاش ہوتی ہے ناں :daydreaming:۔
یہ جواب؟ :eek: o_O :confused:
آٹھ ؟
ایسا پیس تو آرڈر پر بنوانا پڑے گا نا۔
مجھے بھی آج سے ڈپلومیسی کی کلاسس دیں کہ مجھے سیکھنا ہے یہ آرٹ :p
ایک ٹکٹ میں اتنا سارا مزا اور سب کو خوش رکھنا تو کوئی آپ سے سیکھے :notworthy:
باقی جو تین،چار لڑکیاں/ خواتیں بچ گئی ہیں ان بےچاریوں نے کیا قصور کیا؟
انکا بھی کچھ کچھ نا کچھ لکھ دینا تھا نا اب وہ افسوس کریں گی کہ انہیں فرحت نے جھوٹے منہ بھی رشتہ نہیں بھیجا :p
ویسا جواب شاندار ہے اور کیا غضب کا جواب دیا ہے اور اپنا نام بھی دیکھ کر چہرہ کھل سا گیا ہے اور تعریف ذرا کھل کر کرنی تھی نا :ROFLMAO:


خاندان میں تو ایسے کسی کردار سے نہیں جوڑا جاتا لیکن میرے بھائی مجھے کافی باتیں لگاتے رہتے ہیں۔ :jokingly:
بچپن میں کبھی کبھی جب ہماری سکول بس نہیں آتی تھی تو ایک چھوٹی کیری وین ہمیں لینے آتی تھی۔ مجھے وہ اچھی لگتی تھی اور میں نے گھر اعلان کیا کہ مجھے یہ گاڑی چاہئیے۔ ابا نے کہا کہ آپ اپنا جیب خرچ جمع کریں اور خرید لیں۔ میرے بھائی میرا خوب ریکارڈ لگاتے تھے۔ کیری کی تصویریں اخبار اور رسالوں سے کاٹ کر مجھے گفٹ کرتے کہ اپنا البم بنا لو اور جب ایسی گاڑی سڑک پر نظر آتی تو کہتے کہ آپکی گاڑی جا رہی ہے۔ انہوں نے ایک money box لیکر اس پر 'donation for carry van ' لکھ دیا اور اس میں سب سے کچھ نہ کچھ ڈلواتے۔ پھر بعد میں جب میں بھول بھال گئی تب بھی ایک عرصے تک وہ لوگ مجھے کبھی ایک روپیہ کبھی پانچ دس روپے دے کر دیتے کہ یہ آپکی کیری وین خریدنے کے لئے ہماری طرف سے ڈونیشن ہے۔ :blush3: :openmouthed:۔
اور ایک بار شاید میں کوئی بات بتاتے بتاتے بھول گئی کہ کیا بات بتانی تھی۔ اس کا ریکارڈ تو ابھی بھی لگتا ہے جب میں کوئی بات سُنانے لگوں تو کوئی نہ کوئی پہلے ہی کہہ دیتا ہے کہ ان کی بات سُنیے۔ یہ ابھی کہیں گی ' پتہ کون تھا ، اس نے پتہ نہیں کس سے پتہ نہیں کیا کہا۔' :silent3: :jokingly:
تعبیر کتنی مزے کی باتیں یاد کروا دیں آپ نے۔ :)
بس فرحت وقت گزر کر یادیں بن جاتا ہے۔
پھر کب لے رہی ہیں کیری وین؟ کہیں تو اس بار محفل پر ڈونیشن رکھوائیں اسکا؟ :p



1۔ اذان کی آواز
2۔ رشتے ناتے اور خاندان میں قربتیں
3۔ چاروں موسم۔ اس تنوع کی قدر تب ہوتی ہے جب آپ ایسی جگہ جائیں جہاں بارہ مہینے ایک سے موسم میں گزارنے پڑیں۔
:applause::applause::applause:
ویسے نمبر دو ولا سلسلہ اب کچھ کچھ ختم نہیں ہوتا جا رہا یا آپ ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں بہترین رشتہ دار ملے ہیں ۔


اور کچھ باتیں جن پر افسوس ہوتا ہے۔
1۔ ٹریفک کا نظام
2۔ طبقاتی فرق اور اس کی بنیاد پر قائم دوہرے معیار۔
3۔ عمومی زندگی میں نظم و ضبط کی عدم موجودگی۔ جیسے مجھے لوگوں کا قطار میں کھڑے نہ ہونے کی عادت پر افسوس ہوتا ہے۔ دھکم پیل برداشت کر لیں گے لیکن مجال ہے کہ قطار میں کھڑے ہو کر آرام سے اپنی باری کا انتظار کر لیں۔
زبردست
بہت بہت شکریہ فرحت
 

تعبیر

محفلین
کہ دوسرے آپ کا خیال رکھتے ہیں اور آپ ان کے لئے بہت اہم ہیں۔
واقعی صحیح کہا ۔بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے یہ کہ کوئی آپ کی پرواہ کرتا ہے۔


اندھیرے سے کچھ ڈر محسوس ہوتا تھا۔ اب بالکل نہیں لگتا۔ قابو شاید اس طرح پایا ہو گا کہ اکثر اماں یا ابو کہتے تھے کہ خود جاؤ اندھیرے میں، ہم یہیں کھڑے ہیں۔ یوں آہستہ آہستہ ڈر ختم ہوتا گیا۔
ویسے عجیب بات ہے کہ اندھیرے سے ڈر کیوں لگتا ہے۔ویسے گھپ اندھیرے میں اب بھی عجیب سا لگتا ہے نا؟


سب سے پہلے زندگی ، پھر رشتے اور ان کا لگاؤ۔
:applause::applause::applause:



ٹھیک کہا تعبیر۔ مجھے تو اپنی تعریف اتنی پسند ہے کہ اگر کوئی کر دے تو دل چاہتا ہے ریکارڈ کر لوں اور بار بار سُنتی رہوں اور دوسروں کو سُناتی رہوں :openmouthed:۔
ہر طرح کی تعریف پسند ہے ناں :jokingly:۔ ویسے جس کام میں بہت محنت اور وقت صرف کیا ہو ، وہاں چھوٹا سا حوصلہ افزائی کا جملہ بھی بہت اچھا لگتا ہے۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اللہ فرحت آپ اتنی اچھی ہیں اتنی اچھی ہیں کہ کیا بتاؤں اور اور اور
آپ نے اس انٹرویو میں اتنی محنت کی کہ الفاظ ہی نہیں مل رہے آپ کو سراہنے کے لیے :p

کسی بھی نوعیت کا کام ہو، کرنے کے لئے شارٹ کٹ اختیار نہ کرنے کی۔ مجھے لگتا ہے جہاں میں کہیں ڈنڈی مارنے کی کوشش کرتی ہوں ، مجھے ڈبل نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اس لئے مجھے یہی ٹھیک لگتا ہے کہ میں سیدھے سبھاؤ سے ہی کام کروں۔
کچھ معاملوں میں تو شارٹ کٹ چلتا ہے نا۔جیسے راستے وغیرہ


یاد آیا ۔۔ زیادہ سے زیادہ دو ہفتوں میں کم از کم ایک شاپنگ ٹرپ بھی ایک مستقل پالیسی ہے میری۔ :openmouthed:
ہاں یہ تو ہے بقول میری ایک جاننے والی کے ورنہ پھر اُلی لگنے لگتی ہے۔:ROFLMAO: بہت بہت بہت شکریہ فرحت کہ آپ نے وقت نکالا اور اتنے دلچسپ جواب دیے میری طرف سے ڈھیروں ڈھیر تعریف اور شاباشی :):):)
 

شمشاد

لائبریرین
فرحت آپ سے مزید سوال :

کیا اعلٰی تعلیم لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹ ہے؟ موجودہ دور کا یہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔
(میں نے اسی موضوع پر ایک دھاگا بھی شروع کیا تھا "ربط یہ رہا" لیکن اس میں خاطر خواہ جواب موصول نہ ہو سکے۔ اس کی جگہ اگر میں نے سیاست یا مذہب کے زمرے میں کوئی دھاگا شروع کیا ہوتا تو اچھا خاصا رش لیتا۔)

اس کے ساتھ ساتھ جہیز پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیجیے گا۔ یہ مسئلہ تو مندرجہ بالا مسئلے سے بھی بڑھ کر ہے۔

معاشرے میں آپ کے نزدیک ان مسائل کا کیا حل ہے؟
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہاہاہاہا
بالفرض ایسا ہوتا تو حقیقی زندگی میں کسی ایسی خاتون کو ڈھونڈا جاتا جن میں​
مہ جبین​

آنٹی جیسی پختہ سوچ،​
تعبیر​

جیسا بے ساختہ پن ،​
سیدہ شگفتہ​

جیسا بے لوث انداز ،​
امیداورمحبت​

جیسا ذوق ،​
مقدس​

اور​
عینی شاہ​

جیسی ببلی سی خوش مزاج شخصیت ،​
عائشہ عزیز​

جیسا سب کا خیال رکھنے والا مزاج اور​
امن ایمان​

کی طرح دوسروں کو قائل کر لینے والے اوصاف پائے جاتے۔ ویسے کافی آسانی سے مل جاتی ناں؟ آخر کو مرد صاحبان کو ایسی ہی مرقع خوبیاں کی تلاش ہوتی ہے ناں​
:laugh::laughing::rollingonthefloor: :jokingly: :laughing3:


واہ واہ کیا بے لاگ تبصرہ کیا ہے بی بی فرحت کیانی نے :applause:
تعبیر نے تو یہ کہا تھا کہ چار نام نہ بتانا ٹیپیکل مردوں کی طرح :laugh: اور فرحت نے تو حد ہی کردی سات نام لے دیئے اففف
سچی فرحت میری تو ہنسی ہی نہیں رک رہی :haha:

میری بھی مہ جبین :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
چلیں جو بھی ہو اس سیاسی بیان سے ایک ساتھ ہم سب کو خوش تو کر دیا نا فرحت نے :p
ویسے کیا زبردست اور ذہانت سے بھرپور جواب دیا ہے نا
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں منتظر ہوں، تاکہ دیگر سوالات بھی کر سکوں :)
جی ضرور۔ ان شاءاللہ
ہیں :eek: اکٹھی آٹھ لڑکیاں چاہیے تھیں آپ کو۔ اچھا ہی ہوا جو آپ مرد نہ ہوئیں۔ :noxxx::nailbiting::noxxx:
:openmouthed:
نہیں ناں شمشاد بھائی۔ آٹھ لوگوں کی خوبیاں ایک بندی میں۔ اور اس میں دو اور بھی شامل کرنی ہیں۔ نیلم اور قرۃالعین کی خوبیاں۔
دو نہیں تین۔ ملائکہ کو میں کیسے بھول سکتی ہوں۔ ان کی خوبیاں بھی شامل کرنی ہیں۔ :daydreaming:
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ خدا خوفی کریں فرحت، ایسی تو آرڈر پر بھی نہیں بنے گی۔

اور ہاں اوپر میرے سوال دیکھنا مت بھولیے گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ تو آپ نے بتایا ہی نہیں کہ اس Carry کا کیا ہوا؟
بس وہ کیری ابھی تک مجھے مل نہیں سکی :( لیکن اس کے نام پر ابھی بھی مجھے ڈونیشنز مل جاتی ہیں گھر والوں سے :openmouthed:۔ پچھلے سال ہم لوگ بڑے بھائی کے ساتھ کہیں جا رہے تھے۔ راستے میں ایک جگہ پر ایک بینر پر لکھا ہوا تھا کہ سیکنڈ ہینڈ کیری وین قسطوں پر خریدیں۔ بھائی نے مجھے فوراً ڈاؤن پیمنٹ کی آفر کی کہ ابھی کر کے لے جاتے ہیں۔ بعد میں قسطیں بھی دے دیں گے :jokingly:۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کچھ خدا خوفی کریں فرحت، ایسی تو آرڈر پر بھی نہیں بنے گی۔

اور ہاں اوپر میرے سوال دیکھنا مت بھولیے گا۔
شمشاد بھائی اگر غیر جانبداری سے دیکھیں تو کیا واقعی ایسا نہیں ہوتا کہ ہمارے ہاں جب لڑکی ڈھونڈی جاتی ہے تو اس سے بھی کہیں زیادہ خوبیوں کی تلاش ہوتی ہے۔ لڑکوں کو بھی اور ان کے گھر والوں کو بھی۔

جی آپ کے سوالات دیکھ لئے۔ جلدی ہی آپ کے اور قیصرانی کے سوالات پر اپنی رائے لکھتی ہوں ان شاءاللہ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
پاکستان کے تعلیمی نظام کے بارے بتائیے کہ کیا ایسا ممکن ہے کہ سارا نظام تعلیم ایک دم سے بدل دیا جائے؟ یا یہ بہتر رہے گا کہ بتدریج لاگو کیا جائے؟ اپنی رائے کے حق میں چند دلائل ضرور دیجیئے گا :)
جہاں تک میں سمجھتی ہوں تعلیمی نظام یک دم بدلا نہیں جا سکتا۔ ویسے بھی ایک دم کی تبدیلی کبھی دیرپا اور فائدہ مند ثابت نہیں ہوتی۔
میری نظر میں ہمارے نظامِ تعلیم کے کسی حد تک غیر مفید ہونے کی دو بنیادی وجوہات ہیں۔
1۔ پالیسی، تھیوری یا پلاننگ میں چیزیں اپنی بہترین شکل میں ہیں۔ لیکن منصوبہ سازی اور عملی نفاذ میں موجود خلا اس کی افادیت کو محدود کر دیتا ہے۔ اور اس خلا کی ایک وجہ 'ریویو' اور 'جوابدہی' کے عناصر کا مسنگ لنک ہے۔
2۔ تعلیم عموماً ہمارے اربابِ اختیار کے نزدیک پہلی ترجیح کبھی نہیں رہی۔ بلکہ تعلیم کے ساتھ صحت ۔۔یہ دونوں انتہائی نظر انداز شدہ شعبے ہیں۔
یہ دونوں وجوہات ختم کر دی جائیں تو مثبت نتائج کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔

اب آتے ہیں سوال کی طرف۔ پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ تعلیمی نظام میں تبدیلی سے ہماری کیا مراد ہے۔ اگر تو اس کا مطلب یہ ہے کہ جو تین طرح کے متوازی نظام درس و تدریس یعنی اردو، انگریزی اور مدارس چل رہے ہیں ان کو ختم کر کے ایک سسٹم نافذ کیا جائے۔ تو میرا خیال ہے ایسا ہونا یا سوچنا غیر حقیقی ہو گا۔ یہاں یہ 'نظام' بالکل تو ختم نہیں کئے جا سکتے ہاں 'نصاب' میں یکسانیت اور 'جانچ' کے طریقہ کار کا ایک معیار قائم کیا جا سکتا ہے۔
اور اگر اس کا مطلب درس و تدریس کے انداز کو تبدیل کرنا ہے جو اصل میں ہمارے نظامِ تعلیم کے غیر مفید ہونے کی بنیادی وجہ ہے تو اس کو واقعی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لیکن یہاں بھی وہی بات کہ تبدیلی یکدم نہیں بتدریج آنی چاہئیے اور آئے گی۔ بلکہ اگر میں یہ کہوں کہ تبدیلی آ رہی ہے تو غلط نہیں ہو گا۔
باوجود اس کے کہ ہمارے یہاں گھوسٹ سکولز ، سکولوں میں بنیادی سہولیات اور اساتذہ میں عموماً جذبہ تحریک (موٹیویشن) کی کمی ہے ، یہ حقیقت ہے کہ حکومتی سطح پر تعلیم میں بہتری پر کام ہو رہا ہے ، کوشش کی جا رہی ہے چاہے اس کے پیچھے حقیقتاً مخلص لوگ ہیں یا بیرونی امداد کی آس میں یہ کام کئے جا رہے ہیں لیکن کام ہو رہا ہے۔ اور تبدیلی کے آثار بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اگرچہ ابھی یہ تبدیلی بہت ابتدائی اور معمولی نوعیت کی ہے۔ لیکن مجھے امید ہے کچھ عرصے بعد کہیں نہ کہیں ہمیں واضح فرق نظر آئے گا۔
نظام تعلیم میں مثبت تبدیلی کے لئے ہمیں
  • معیاری درسی کتب
  • تربیت یافتہ اساتذہ کی تقرری
  • جانچ کے طریقہ کو بدلنا
  • اور سب سے بڑھ کر پرائیویٹ ادارے بنانے کے لئے ایک خاص کرائٹیریون پر پورا اترے بغیر کام کرنے کی اجازت نہ دینے کی ضرورت ہے تب کہیں جا کر ہم معیاری تعلیم کے لئے بنیادی شرائط پوری کر سکیں گے۔ اور یہ بدلاؤ فوری نہیں بلکہ بتدریج آ سکتا ہے۔ کیونکہ اس کے لئے ہمیں ایک 'مائنڈ سیٹ' کو تبدیل کرنا ہے۔ جو راتوں رات نہیں ہو سکتا۔ میں بہرحال خوش امید ہوں کہ ایسا ہو گا۔ کیونکہ یہ نہیں کہ ہم ایک جگہ رک گئے ہیں۔ کچھ نہ کچھ تبدیلی آ رہی ہے۔ یہ اور بات ہے مکمل تبدیلی کے لئے ہمیں ابھی مزید انتظار کرنا ہو گا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ اتنے زبردست جوابات کے لیے اور میرا دل رکھنے کے لیے :)
شکریہ تو مجھے ادا کرنا ہے۔ اتنے مزے کے سوالات اور آپ کے وقت کے لئے۔ :)


o_O جوابات سے تو لگتا ہے کہ فرحت کافی بہادر ہیں لیکن یہ کیا؟
یہی تو مسئلہ ہے تعبیر۔ الحمد اللہ۔ حوصلہ اور حواس قائم رکھ ہی لیتی ہوں مشکل میں۔ لیکن بہت چھوٹی چھوٹی باتوں پر رونا آ جاتا ہے۔ مثلاً کسی کا لہجہ برا لگ گیا تو مجھے رونا آ جاتا ہے۔ یا کوئی مووی ، ڈرامہ دیکھتے اور کوئی دُکھی سی تحریر پڑھ کر بس سمجھیں کہ ۔۔۔۔:roll:


اچھا رونے کا انداز کیسا ہوتا ہے؟سب کے سامنے رو لیتی ہیں؟
ویسے رونے کی بہترین جگہ باتھ روم ہوتی ہے نا یا اندھرے میں رات کو تکیے میں منہ چھاپا کر :p
فلمیں میں کتنا عجیب دکھاتے ہیں نا کہ ہیروئن بھاگتی ہوئی آتی ہے اور سیدھا بستر پر گر کر رونا شروع :ROFLMAO:
ایسے کون روتا ہو گا بھلا اور اتنی دیر آنسو کہاں رک سکتے ہیں بھلا؟
نہیں۔ میں کھلم کھلا روتی ہوں سب کے سامنے کیونکہ فوراً رونا آ جاتا ہے ناں۔ :embarrassed:
باتھ روم یا تکیے والا طریقہ کبھی نہیں اپنایا۔ رو کر منہ دھونے کے لئے ضرور جاتی ہوں اور تکیہ میں منہ چھپانے کی نوبت ہی نہیں آتی کیونکہ تکیے پر سر رکھتے ہی نیند آ جاتی ہے۔
فلموں والا رونا تو بس :jokingly:۔ وہی تو اتنی دیر بندہ آنسو روک کر رکھے پھر بھاگتے بھاگتے اپنے کمرے میں آئے چاہے وہ کمرہ جائے وقوع سے دس کمروں کے فاصلے پر ہی کیوں نہ ہو۔ تب تک تو آنسو خشک بھی ہو چکے ہوں۔ :party:

مجھے تو رونا بالکل نہیں پسند پھر سر میں شدید درد ہوتا ہے اور آنکھیں بھی فریاد کرتی ہیں اتنا دکھتی ہیں کہ کھولی ہی نہیں جاتیں۔
پسند تو مجھے بھی نہیں ہے لیکن وہی بات کہ نا قابو پا سکنے والی کمزوری۔

بالکل صحیح کہا :)


سو فیصد متفق :applause:
:)



فرحت یہ سب ڈنڈے کے زور کی وجہ سے ہوتا ہے اور فائن کے ڈر سے کیونکہ پہلے یہاں بھی سختی نہیں تھی اتنی اور قانون سخت نہیں تھا اس لیے لوگ کافی باتوں
میں من مانی کرتے تھے لیکن جب سے فائن پے کرنا پڑا اور پکڑ ہوئی لوگوں نے وہ قانون ماننا شروع کر دیا۔
مثلاً یہاں پہلے سیٹ بیلٹ باندھنا قانون تو تھا لیکن کوئی اس پر عمل نہیں کرتا تھا لیکن اب پوائنٹس لگتے ہیں اور جرمانہ الگ سو سب اب ڈر کے مارے کرتے ہیں ۔
یہی وجہ ہے کہ ہم پاکستانی جو یہاں قانون کو مانتے ہیں پاکستان جاتے ہی اپنی من مانی کرتے ہیں کہ ہمیں پتہ ہوتا ہے کہ یہاں کونسی پکڑ ہو گی اور ہوئی بھی تو
نوٹ دیکر جان چھڑائی جا سکتی ہے ۔
یہاں ٹیکس بروقت ادا کرنے بلکہ زبردستی کٹنے سے گورنمنٹ فلاحی کام کرتی ہے جبکہ پاکستان میں کہاںدیتا ہے کوئی ٹیکس؟
یہاں تو ہر ہر چیز پر پیسہ لگتا ہے جیسے پے پارکنگ وغیرہ ۔
بالکل۔ یہی بات ہے تعبیر۔ ہمارے یہاں جواب طلبی اور جواب دہی کا رواج نہیں ہے۔ ورنہ یہاں بھی بنیادی قوانین و ضوابط تو وہی ہیں جو ہر جگہ ہوتے ہیں۔


بالکل صحیح میرا والا جواب کافی حد تک :)
:)


یہ وہی زلزلہ تھا نا جو رمضان میں آیا تھا؟ یہی کچھ میری امی اور بہنوں کا بھی کہنا تھا اور یہی تاثرات تھے
جی بالکل۔ یہ وہی زلزلہ ہے :( ۔

بہت بہت شکریہ فرحت :)
آپ کا بہت بہت بہت شکریہ تعبیر۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ٹوییٹی تو واقعی بہت کیوٹ کیریکٹر ہے
وجہ بھی بتائیں نا کہ کیوں پسند ہیں؟
اچھا آپ کی اپنی کوئی فینٹسی؟
فیری ٹیل اسٹوریز میں کونسی پرنسز یا فی میل کیریکٹر پسند تھی یا ہے ؟
ہے ناں :) ۔ ٹوییٹی اس لئے پسند ہے کہ کیوٹ بھی ہے اور کیسے مزے سے سیلویسٹر کو مزہ چکھاتا ہے۔ :)
پنک پینتھر اپنی حماقت نما عقلمندیوں کی وجہ سے پسند ہے اور اس کا میوزک تو اتنا مزے کا ہے۔ بچپن میں ایسا ہوتا تھا کہ سب جب دبے پاؤں کسی سے چُھپ کر کوئی کارنامہ کرنے جاتے تھے تو منہ سے یہ میوزک بجاتے جاتے تھے :)۔
گارفیلڈ کا انداز پسند ہے حالانکہ دل چاہتا ہے خوب پٹائی لگاؤں کیونکہ گارفیلڈ کافی خود غرض بھی ہو جاتا ہے خصوصاً اووڈی کے ساتھ۔ :timeout:
ہینسل اور گرییٹل کی کہانی اس لئے پسند تھی کہ دونوں بچے ہمت نہیں ہارتے اور آخرکار واپس اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں۔

فیری ٹیلز میں مجھے رپنزل (Rapunzel) بہت پسند تھی اس کے لمبے بالوں کی وجہ سے۔ :)

ہممم تو فرحت گاتی بھی ہیں؟ :p
:openmouthed: میں نے وہ محاورہ پڑھ لیا تھا کہیں کہ گانا اور رونا سب کو آتا ہے۔


افسوس میں نے نہیں سنا یہ گانا :(
یہاں سُن لیں تعبیر!!!


یہ جواب؟ :eek: o_O :confused:
آٹھ ؟
ایسا پیس تو آرڈر پر بنوانا پڑے گا نا۔
مجھے بھی آج سے ڈپلومیسی کی کلاسس دیں کہ مجھے سیکھنا ہے یہ آرٹ :p
ایک ٹکٹ میں اتنا سارا مزا اور سب کو خوش رکھنا تو کوئی آپ سے سیکھے :notworthy:
باقی جو تین،چار لڑکیاں/ خواتیں بچ گئی ہیں ان بےچاریوں نے کیا قصور کیا؟
انکا بھی کچھ کچھ نا کچھ لکھ دینا تھا نا اب وہ افسوس کریں گی کہ انہیں فرحت نے جھوٹے منہ بھی رشتہ نہیں بھیجا :p
ویسا جواب شاندار ہے اور کیا غضب کا جواب دیا ہے اور اپنا نام بھی دیکھ کر چہرہ کھل سا گیا ہے اور تعریف ذرا کھل کر کرنی تھی نا :ROFLMAO:

:jokingly: :jokingly: :jokingly: :jokingly:
آپ کو نہیں معلوم تعبیر ، لوگ ایسے ہی پیسز کی تلاش میں نکلا کرتے ہیں یہاں وہ بھی چراغ لیکر۔ :jokingly:
ڈپلومیسی :jokingly: ۔ میں نے تو یہ سوچا کہ اگر کچھ فرض کرنا ہے تو اچھا اچھا فرض کرنا چاہئیے ناں۔ باقیوں کے نام بھی لکھنے تھے لیکن ذرا جلدی میں تھی ، دوبارہ چیک نہیں کر سکی کہ کس کس کا نام رہ گیا۔
ابھی لکھ دیتی ہوں۔ نیلم جیسی عقلمندی ، قرۃالعین اعوان جیسی سمجھ داری اور ملائکہ جیسی کوکنگ کرنے والے اوصاف بھی شامل ہونے چاہئیں۔ :)
تعبیر آپ کی پوسٹس اور جوابات اتنے مزے کے اور بے ساختہ ہوتے ہیں کہ پڑھتے ہوئے بے اختیار مسکرانا پڑ جاتا ہے۔ جیسے وہ سوتیلی والی بات۔ :)
اور تعریف کروں تو کیا کروں اتنی اچھی اور اپنائیت بھری شخصیت کی مالک کے لئے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔ :) :) :)


بس فرحت وقت گزر کر یادیں بن جاتا ہے۔
پھر کب لے رہی ہیں کیری وین؟ کہیں تو اس بار محفل پر ڈونیشن رکھوائیں اسکا؟ :p

صحیح کہہ رہی ہیں تعبیر۔ وقت کو یاد میں بدلتے زیادہ وقت نہیں لگتا :)۔
:jokingly: اور اس پر لکھوا دیں چندہ برائے خریداری کیری وین۔
شوق تو میرا جلد ہی ختم ہو گیا تھا لیکن ابھی بھی کہیں نہ کہیں کوئی یاد کروا دیتا ہے۔ :jokingly:


:applause::applause::applause:
ویسے نمبر دو ولا سلسلہ اب کچھ کچھ ختم نہیں ہوتا جا رہا یا آپ ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جنہیں بہترین رشتہ دار ملے ہیں ۔

سلسلہ تو واقعی کم بلکہ ختم ہوتا جا رہا ہے۔ شاید اب ہمارے یہاں بھی اپنی ذات سے اہم ہوتی جا رہی ہے۔
ویسے بھی سب بہترین تو کبھی بھی نہیں ہوتا لیکن پھر بھی کسی حد تک تھوڑی بہت اپنائیت کسی رشتہ دار میں مل جاتی ہے۔ ویسے بھی یہ ٹو وے راستہ ہے ناں۔ ہو سکتا ہے بہت سوں کے لئے میں بھی اچھی رشتہ دار نہ ہوں۔

زبردست
بہت بہت شکریہ فرحت
پھر شکریہ۔۔تو پھر آپ کا بھی بہت بہت بہت شکریہ۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
واقعی صحیح کہا ۔بہت خوبصورت احساس ہوتا ہے یہ کہ کوئی آپ کی پرواہ کرتا ہے۔
بالکل۔ :)


ویسے عجیب بات ہے کہ اندھیرے سے ڈر کیوں لگتا ہے۔ویسے گھپ اندھیرے میں اب بھی عجیب سا لگتا ہے نا؟
پتہ نہیں۔ شاید لاشعوری خوف۔
واقعی گھپ اندھیرا میں عجیب احساس چھپا ہوتا ہے۔

:)

:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
اللہ فرحت آپ اتنی اچھی ہیں اتنی اچھی ہیں کہ کیا بتاؤں اور اور اور
آپ نے اس انٹرویو میں اتنی محنت کی کہ الفاظ ہی نہیں مل رہے آپ کو سراہنے کے لیے :p
:jokingly: شکریہ تعبیر۔ مجھے یقین ہے جو آپ کہہ رہی ہیں سنجیدگی سے کہہ رہی ہیں اور اگر نہیں بھی تو میں اسے سنجیدگی سے لوں گی اور اس تعریف کو پرنٹ کروا کر فریم کروا لوں گی تا کہ بوقتِ ضرورت بطور سند استعمال کیا جا سکے۔ :jokingly:

کچھ معاملوں میں تو شارٹ کٹ چلتا ہے نا۔جیسے راستے وغیرہ
بہت کم۔ راستوں کی بات بھی دلچسپ ہی ہے۔میں اکثر لنڈن میں شارٹ کٹ لینے کے چکر میں گم ہو جاتی تھی۔ پھر نقشہ نکال کر راستہ ڈھونڈا کرتی تھی :jokingly: ۔ اور یہاں پاکستان میں تو کبھی رسک لے ہی نہیں سکتی سوائے دیکھے بھالے اور آزمائے ہوئے راستوں کی۔


ہاں یہ تو ہے بقول میری ایک جاننے والی کے ورنہ پھر اُلی لگنے لگتی ہے۔:ROFLMAO: بہت بہت بہت شکریہ فرحت کہ آپ نے وقت نکالا اور اتنے دلچسپ جواب دیے میری طرف سے ڈھیروں ڈھیر تعریف اور شاباشی :):):)
تو اور کیا۔ شاپنگ کرنا تو ہمارا بنیادی حق ہے ناں :)
بہت شکریہ تعبیر۔ مجھے سچ میں بہت مزہ آیا۔ :) :smile2:
 
ہے ناں :) ۔ ٹوییٹی اس لئے پسند ہے کہ کیوٹ بھی ہے اور کیسے مزے سے سیلویسٹر کو مزہ چکھاتا ہے۔ :)
پنک پینتھر اپنی حماقت نما عقلمندیوں کی وجہ سے پسند ہے اور اس کا میوزک تو اتنا مزے کا ہے۔ بچپن میں ایسا ہوتا تھا کہ سب جب دبے پاؤں کسی سے چُھپ کر کوئی کارنامہ کرنے جاتے تھے تو منہ سے یہ میوزک بجاتے جاتے تھے :)۔​
گارفیلڈ کا انداز پسند ہے حالانکہ دل چاہتا ہے خوب پٹائی لگاؤں کیونکہ گارفیلڈ کافی خود غرض بھی ہو جاتا ہے خصوصاً اووڈی کے ساتھ۔ :timeout:
ٹوئیٹی تو مجھے بھی بہت پسند ہے بلکہ کسے نہیں آئے گا​
میرے موبائل کی رنگ ٹون ہی پنک پینتھر ہوتی ہے عموماً​
 
Top