انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

امن ایمان

محفلین
اداس شکلیں کیا خوشی سے بنائی جاتی ہیں؟ ویسے آپ کا بھائی ہوں، تو شاید شکل ہی ایسی ہو

ہمممم بھئی میری اتنی پُررونق شکل کو آپ بیچ میں مت لے کر آئیں۔۔اچھا :)

درست۔۔۔یعنی ہر بار نیا آئینہ لینا پڑتا ہے

جی۔۔۔اب ظاہر ہے ہر آئینے میں اتنی تاب کہاں کہ وہ۔۔۔۔۔۔:lol:

ظاہر ہے کہ جیسی آپی ویسا میں۔ تو آپ کو پہچانا یا خود کو پہچانا ایک ہی بات ہے کیسا؟

ایسا ویسا۔۔۔۔ :lol:

اگر ہو تو شاید سب سے اہم، نہ ہو تو کبھی کبھار خیال آجاتا ہے کہ اچھا انٹرنیٹ بھی تو کبھی استعمال کرتا تھا۔ جیسے 10 دن کے لیے گاؤں گئے، گھر واپس آکر یاد آیا کہ ہاں جی۔ کمپیوٹر بھی تو ہے اور انٹرنیٹ بھی تو استعمال کرنا ہے

بہت خوب۔۔۔اس کا مطلب ہے آپ طوطا چشم بھی ہیں:lol: ۔۔ویسے مذاق کر رہی تھی۔۔۔ مطلب یہ کہ جس جگہ رہتے ہیں وہاں کے ماحول میں خود کو ہر طرح سے رنگ لیتے ہیں۔۔۔اچھی بات ہے۔

انٹرنیٹ حقیقی دنیا کے لوگوں کو آپس میں ملاتی ہے۔ یعنی حقیقت پر مبنی ہوتی ہے۔ اب اگر کوئی انسان دھوکہ دینا چاہے تو یہ کام بہت آسان ہے انٹرنیٹ پر۔ پر یہی بات تو عام زندگی میں بھی ہوسکتی ہے

جی با لکل صحیح کہا۔۔۔ویسے آپ کے ساتھ نیٹ پر کبھی اس طرح کا افسوسناک واقع پیش آیا۔۔یعنی آپ نے کبھی دھوکہ کھایا؟؟

1998 سے شوقیہ، جب ڈائل اپ پر پاک نیٹ 4 پر لاگ ان ہوتے تھے۔ 2000 سے باقاعدہ، یعنی روزانہ کی بنیاد پر

اوہ آپ نے تو ماشاءاللہ سے دنیا دیکھ رکھی ہے ( نیٹ ورلڈ) :lol:

واقعات تو بے شمار ہیں۔

چلیں ۔۔۔سب نہ سہی ایک تو ہم سے شئیر کریں نا پلیززز۔

اگرچہ غلط فہمی کا پیدا ہونا یا رفع ہونا ایک قدرتی عمل ہے، میں انٹرنیٹ کو اس کا ذمہ دار قرار نہیں دے سکتا

ویری نائس ۔۔۔۔ اور مجھے وہ لوگ بھی اچھے نہیں لگتے جو Chat کو بُرا کہتے ہیں۔۔۔ کوئی چیز بذاتِ خود بری نہیں ہوتی۔۔۔یہ ہم لوگ ہیں جو اس چیز کو اچھا یا بُرا بناتے ہیں۔

مزید سوالات ۔۔ایک بار پھر مختصر بریک کے بعد ( ابھی نیند سے بُرا حال ہونے لگا ہے۔۔۔اور دماغ نے ہر طرح سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے )
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمممم بھئی میری اتنی پُررونق شکل کو آپ بیچ میں مت لے کر آئیں۔۔اچھا :)

چلیں، آپ نے کہا اور میں‌نے مان لیا، اب خوش؟ :D

جی۔۔۔اب ظاہر ہے ہر آئینے میں اتنی تاب کہاں کہ وہ۔۔۔۔۔۔:lol:

جی جی، پہلا فقرہ بھی پڑھ لیں اسی پیغام میں۔ پھر مل کر ہنسیں گے۔ ٹھیک؟

ایسا ویسا۔۔۔۔ :lol:

ایسا ویسا کیسا بھئی؟ :)

بہت خوب۔۔۔اس کا مطلب ہے آپ طوطا چشم بھی ہیں:lol: ۔۔ویسے مذاق کر رہی تھی۔۔۔ مطلب یہ کہ جس جگہ رہتے ہیں وہاں کے ماحول میں خود کو ہر طرح سے رنگ لیتے ہیں۔۔۔اچھی بات ہے۔

جی بالکل درست پہچانا۔ اور ہونا بھی ایسے ہی چاہیئے۔ کیا خیال ہے؟

جی با لکل صحیح کہا۔۔۔ویسے آپ کے ساتھ نیٹ پر کبھی اس طرح کا افسوسناک واقع پیش آیا۔۔یعنی آپ نے کبھی دھوکہ کھایا؟؟

الحمدللہ ایسا تو کبھی بھی نہیں‌ ہوا نہ ہی میں نے دھوکہ دیا نہ ہی کھایا :)

اوہ آپ نے تو ماشاءاللہ سے دنیا دیکھ رکھی ہے ( نیٹ ورلڈ) :lol:

دریں چہ شک

چلیں ۔۔۔سب نہ سہی ایک تو ہم سے شئیر کریں نا پلیززز۔

ایک بار آئی سی کیو چیٹ روم گیا۔ تو چینل اسلام میں سب سے اوپر ہندوؤں اور بدھ مت کے بھگوانوں وغیرہ کی تصاویر تھیں۔ میں نے موڈ سے کہا کہ یہ کیا۔ تو مجھے باعزت باہر کا راستہ بذریعہ کٍک دکھا دیا گیا :)

5 منٹ بعد دوبارہ داخل ہوا تو وہاں ایک مزے کی بحث چل رہی تھی۔ آرام سے پڑھتا رہا، کوئی بندہ اسلامی عقائد کی بات اور دہشت گردی کو مکس اپ کر رہا تھا۔ مزے کی بات وہ بندہ ساری محفل پر بقول دوست بھائی “پسوڑی“ ڈالے ہوئے تھا۔ سارے موڈ اور دیگر بندے بوکھلائے ہوئے تھے۔ اور جذباتی مسلمان اسے گالیاں دے رہے تھے اور سن بھی رہے تھے اور عجیب ہنگامہ برپا تھا

میں نے آرام سے پوچھا کہ اگر آپ لوگ ڈسٹرب نہ ہوں تو میں کچھ بولوں؟ سب نے کہا کہ جی جی جی۔ میں نے اس بندے سے آرام سے بات کی۔ میں‌ نے گفتگو میں اسے یہودی عقائد کے حوالے سے کچھ باتیں کہیں اور اسے اسلام سے کمپئیر کیا کہ حقیقت کیا ہے اور دکھائی کیا دیتی ہے۔ پوری محفل مجھے چپ کرا رہی تھی کہ اسلام چینل پر ایک مسلمان سے بات کے دوران میں یہودی عقائد پر کیوں‌بات کر رہا ہوں

یقین کریں‌کہ پانچ منٹ کے سوالات و جوابات کے سیشن میں ہی وہ بندہ ایک دم نارمل ہو گیا۔ 15 منٹ کی بات چیت میں میرے درجات بلند ہو گئے تھے، یعنی مجھے @ دے کر موڈ بنا دیا گیا تھا

دوسرے موڈ نے مجھ سے علیحدہ ونڈو میں ‌پوچھا کہ تم نے اسے کیسے قائل کیا وغیرہ وغیرہ۔ میں‌ نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے وہی بندہ اسی نک سے چینل اسرائیل پر بھی یہی بات کر رہا تھا

یہی پیغام بھیجنا تھا کہ مجھے @ سے محروم کرکے پھر اسی طرح‌ باعزت طور پر باہر کا راستہ دکھا دیا گیا :D

ویری نائس ۔۔۔۔ اور مجھے وہ لوگ بھی اچھے نہیں لگتے جو Chat کو بُرا کہتے ہیں۔۔۔ کوئی چیز بذاتِ خود بری نہیں ہوتی۔۔۔یہ ہم لوگ ہیں جو اس چیز کو اچھا یا بُرا بناتے ہیں۔

بالکل درست کہا۔ چیز کوئی بھی اچھی یا بری نہیں‌ ہوتی، اس کا استعمال ہی اسے برا یا اچھا بناتا ہے

چیٹ کیا ہے۔ ایک گپ شپ کا ذریعہ ہے۔ اگر آپ اس گپ شپ کو کسی اور معنوں‌میں‌لے جاتے ہیں تو پھر اسے چیٹ یعنی Chat مت سمجھیں۔ یہ پھر چیٹ یعنی Cheat بن جاتی ہے جو بالکل ہی ایک الگ تھلگ چیز ہے

مزید سوالات ۔۔ایک بار پھر مختصر بریک کے بعد ( ابھی نیند سے بُرا حال ہونے لگا ہے۔۔۔اور دماغ نے ہر طرح سے کام کرنا چھوڑ دیا ہے

دن کو 12ٌ:32 منٹ پر نیند؟

چلیں، میں منتظر ہوں۔ مزید سوالات جلدی پوچھیں‌اور ڈھیر سارے پوچھیں
 
امن ایمان

محفلین
چلیں، آپ نے کہا اور میں‌نے مان لیا، اب خوش؟

ویسے اگر آپ نہ بھی مانتے تو بھی۔۔۔۔ خیر اچھا ہے کہ آپ آرام سے مان گئے :)

جی جی، پہلا فقرہ بھی پڑھ لیں اسی پیغام میں۔ پھر مل کر ہنسیں گے۔ ٹھیک؟

میں نہیں ہنسوں گی اچھا۔۔۔(ویسے آپس کی بات ہے آپ نے کون سی والی بات کا کہا ہے ) P:

ایسا ویسا کیسا بھئی؟

چھوڑیں جی۔۔۔

جی بالکل درست پہچانا۔ اور ہونا بھی ایسے ہی چاہیئے۔ کیا خیال ہے؟

جی بالکل ہونا چاہیے ۔۔

دریں چہ شک

نا چہ شک :)

مجھے باعزت باہر کا راستہ بذریعہ کٍک دکھا دیا گیا

قککککک ویسے تو سارا واقع ہی بہت مزے کا تھا۔۔لیکن مجھے خاص طور سے یہ کِک والی بات بہت اچھی لگی۔۔اس طرح کی کِکس میں نے بھی بہت سی کھائی ہیں ۔۔ اور پھر مجھے تو باقاعدہ درخواست کرکے واپس بلایا جاتا تھا۔:lol:

چیٹ کیا ہے۔ ایک گپ شپ کا ذریعہ ہے۔ اگر آپ اس گپ شپ کو کسی اور معنوں‌میں‌لے جاتے ہیں تو پھر اسے چیٹ یعنی Chat مت سمجھیں۔ یہ پھر چیٹ یعنی Cheat بن جاتی ہے جو بالکل ہی ایک الگ تھلگ چیز ہے

ویری نائس۔۔۔۔ یہی تو فرق ہے۔۔پڑھے لکھے کلچرڈ اور جاہل لوگوں میں۔۔۔ جو لوگ chat کو cheat میں بدلتے ہیں۔۔میرے خیال سے ایسے لوگ تفسیاتی طور پر بیمار ہوتے ہیں۔

دن کو 12ٌ:32 منٹ پر نیند؟

جی۔۔۔۔ میرا کچھ پتہ نہیں۔۔کب کہاں نیند آنے لگے اور میں سوجاؤں۔۔ : )

چلیں، میں منتظر ہوں۔ مزید سوالات جلدی پوچھیں‌۔۔

لیں جی آپ کا انتظار ختم ہوا۔۔۔۔( اب پتہ نہیں آپ کو سوال کیسے لگیں گے۔۔)

ہ آپ کے خیال میں زندگی کا کون سا دور سب سے حسین ہوتا ہے؟

ہ قیصرانی بھائی زندگی میں کبھی احساسِ بے بسی کا سامنا کرنا پڑا؟

ہ آپ بڑھاپا کیسے گزاریں گے؟

ہ اب تک آپ کی زندگی کا کوئی ایسا دن جو آپ کو بےحد پسند ہو؟

ہ زندگی کب بُری لگتی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے اگر آپ نہ بھی مانتے تو بھی۔۔۔۔ خیر اچھا ہے کہ آپ آرام سے مان گئے :)

بھائی بیچارے اور کر بھی کیا سکتے ہیں :D

میں نہیں ہنسوں گی اچھا۔۔۔(ویسے آپس کی بات ہے آپ نے کون سی والی بات کا کہا ہے ) P:

یہ تو مجھے بھی یاد نہیں۔ لگتا ہے کہ دونوں‌ بہت حد تک پروفیسر ہوگئے ہیں شاید :)

چھوڑیں جی۔۔۔

یہہہہہہہہہہہہ چھوڑ دیا

جی بالکل ہونا چاہیے ۔۔

کیا ہونا چاہیئے؟ عقل مند؟ بہت مشکل ہے :(

نا چہ شک :)

شکریہ شکریہ

قککککک ویسے تو سارا واقع ہی بہت مزے کا تھا۔۔لیکن مجھے خاص طور سے یہ کِک والی بات بہت اچھی لگی۔۔اس طرح کی کِکس میں نے بھی بہت سی کھائی ہیں ۔۔ اور پھر مجھے تو باقاعدہ درخواست کرکے واپس بلایا جاتا تھا۔:lol:

یعنی کہ آپ بھی “آہو“ :D

ویری نائس۔۔۔۔ یہی تو فرق ہے۔۔پڑھے لکھے کلچرڈ اور جاہل لوگوں میں۔۔۔ جو لوگ chat کو cheat میں بدلتے ہیں۔۔میرے خیال سے ایسے لوگ تفسیاتی طور پر بیمار ہوتے ہیں۔

دریں چہ شک؟ لیکن یہ بات ایسی نہیں کہ وہ نفسیاتی بیمار ہوتے ہیں۔ بات یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی غلطی یا حماقت کے نتائج و عواقب سے واقف نہیں ہوتے کہ ان کی دل لگی کسی کی دل کی لگی بن سکتی ہے :(

جی۔۔۔۔ میرا کچھ پتہ نہیں۔۔کب کہاں نیند آنے لگے اور میں سوجاؤں۔۔ : )

ہیں؟ یہ کیا بات ہوئی؟ کیا ایسا کُکنگ کرتے ہوئے بھی ہوتا ہے؟ ویسے بندہ جب بہت زیادہ بور ہو رہا ہو تو ایسا ممکن ہے :)

لیں جی آپ کا انتظار ختم ہوا۔۔۔۔( اب پتہ نہیں آپ کو سوال کیسے لگیں گے۔۔)

شکریہ بہت بہت۔ اب تو جیسے بھی سوال ہوں گے، بھگتنے ہی پڑیں گے (جوکنگ)

ہ آپ کے خیال میں زندگی کا کون سا دور سب سے حسین ہوتا ہے؟

بڑھاپا، جب آپ کی پوری زندگی سامنے کھلی کتاب ہوتی ہے۔ اور چن چن کر اچھی یادوں کی کیسیٹ بار بار روائنڈ ہوتی ہے :) ویسے بچپن بھی مزے کا ہوتا ہے، لیکن تب ہم اس کی قدر نہیں جانتے ہوتے

ہ قیصرانی بھائی زندگی میں کبھی احساسِ بے بسی کا سامنا کرنا پڑا؟

بہت بار

ہ آپ بڑھاپا کیسے گزاریں گے؟

یہ تو جب آئے گا تب ہی دیکھیں گے۔ ویسے بہت سی اچھی اچھی یادیں ساتھ ہیں۔ اس لیے کوئی فکر نہیں :) ٹینشن ناٹ

ہ اب تک آپ کی زندگی کا کوئی ایسا دن جو آپ کو بےحد پسند ہو؟

بہت سارے۔۔۔ کون کون سا دن بتاؤں

ہ زندگی کب بُری لگتی ہے؟

اللہ نہ کرے کہ کبھی ایسا ہو۔۔۔:)

آپی ایک بات کہوں؟ بلکہ ایک درخواست۔۔۔ مجھے بہت شوق ہے اپنے انٹرویو کا۔ لیکن مجھے تھوڑی سی گلٹی (شہاب نامہ کے پہلے چیپٹر والی نہیں :wink: ) فیل ہو رہی ہے کہ میرا انٹرویو چل رہا ہے اور میرے سارے دیگر معزز ساتھی بےچارے مجھے تک اور شاید کوس بھی رہے ہیں کہ کب میرا انٹرویو ختم ہو، اور ان کی باری آئے :D ۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرا انٹرویو کچھ دن کے لیے مؤخر کردیں اور بعد میں دوبارہ جاری ہو جائے؟ تب تک ان کو “رگڑا“ لگا دیں :lol:
 
امن ایمان

محفلین
بھائی بیچارے اور کر بھی کیا سکتے ہیں

سہی کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں عام زندگی میں بھی اچھی خاصی بلیک میلر ہوں ۔۔۔بھائیوں کو ہمیشہ جذباتی طریقے سے بلیک میل کرتی ہوں :lol:

یہ تو مجھے بھی یاد نہیں۔ لگتا ہے کہ دونوں‌ بہت حد تک پروفیسر ہوگئے ہیں شاید

:lol: :lol: :lol:

کیا ہونا چاہیئے؟ عقل مند؟ بہت مشکل ہے

جی۔۔۔۔اور یہ ان کے لیے اور بھی مشکل ہے جو آل ریڈی ضرورت سے زیادہ عقل مند ہیں :lol:

یعنی کہ آپ بھی “آہو“

جی جی۔۔۔۔:lol: ۔۔اس cy پر اکثر میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔۔بلکہ آج کل تو میرے Ip بھی ban ہیں۔۔میں نے بھی کہا نہیں تو نہ سہی۔۔۔میں بھی اب واپس مُڑ کر نہیں دیکھوں گی۔۔خوامخوہ بات بڑھانے کی خاطر وہ یہ کرتے ہیں۔۔خیر ۔۔۔۔پرے کریں۔

دریں چہ شک؟ لیکن یہ بات ایسی نہیں کہ وہ نفسیاتی بیمار ہوتے ہیں۔ بات یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنی غلطی یا حماقت کے نتائج و عواقب سے واقف نہیں ہوتے کہ ان کی دل لگی کسی کی دل کی لگی بن سکتی ہے

قیصرانی بھائی میں سچ کہہ رہی ہوں۔۔۔ایسے لوگوں کی زندگی میں کوئی کمی ہوتی ہے اور وہ اس کا بدلہ اس صورت میں باقی لوگوں سے لے رہے ہوتے ہیں۔۔لیکن آپ نے بھی ٹھیک کہاں۔۔۔کبھی نادانستگی میں بھی ایسا ہوجاتا ہے۔

ہیں؟ یہ کیا بات ہوئی؟ کیا ایسا کُکنگ کرتے ہوئے بھی ہوتا ہے؟ ویسے بندہ جب بہت زیادہ بور ہو رہا ہو تو ایسا ممکن ہے

نہیں نہیں۔۔۔اگر تب ایسا ہونے لگے تو کھانا تو پھر کھانے کے قابل نہیں رہے گا۔۔۔اور ہمارے گھر میں سب کچھ نظرانداز کیا جاسکتا ہے لیکن کھانے میں کچھ اوپر نیچے ہوجائے تو بڑی اعلی قسم کی تواضع ہوتی ہے۔۔ اور رہی میری نیند۔۔۔۔تو اس بارے میں بات نہیں ہی کروں تو اچھا ہے۔

شکریہ بہت بہت۔ اب تو جیسے بھی سوال ہوں گے، بھگتنے ہی پڑیں گے (جوکنگ)

یہ تو پھر ہے۔۔۔:)

بڑھاپا، جب آپ کی پوری زندگی سامنے کھلی کتاب ہوتی ہے۔ اور چن چن کر اچھی یادوں کی کیسیٹ بار بار روائنڈ ہوتی ہے ویسے بچپن بھی مزے کا ہوتا ہے، لیکن تب ہم اس کی قدر نہیں جانتے ہوتے

ویری نائس۔۔۔۔ جواب بہت اچھا لگا لیکن۔۔۔
آپ کو بڑھاپے سے ڈر نہیں لگتا کیا۔۔۔؟ مجھے لگتا ہے اور بہت زیادہ لگتا ہے۔۔:(

بہت سارے۔۔۔ کون کون سا دن بتاؤں

ماشاءاللہ ۔۔آپ سارے دن نہ سہی کوئی ایک اچھا بہت اچھا دن ہمارے ساتھ ضرور شئیر کریں نا پلیززز

اللہ نہ کرے کہ کبھی ایسا ہو۔۔۔

آمین ثم آمین۔۔۔ ایک بات جو میں نے پہلے بھی محسوس کی تھی اور اب یہ جواب پڑھ کر پھر محسوس کیا ہے۔۔ ۔۔۔آپ بہت خوش قسمت ہیں ۔۔پتہ ہے کیوں۔۔۔اس لیے کہ آپ مایوس نہیں ہوتے۔۔۔نہ اللہ کی رحمت سے اور نہ لوگوں سے ۔۔۔ بحثیت مسلمان مایوسی تو ویسے بھی کفر ہے۔۔لیکن ہم میں سے اکثر جانے کیوں پھر بھی یاسیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔اپنے اللہ سے نہیں۔۔لوگوں سے۔۔۔ لوگوں کے رویے توڑ پھوڑ دیتے ہیں۔۔۔:(

آپی ایک بات کہوں؟ بلکہ ایک درخواست۔۔۔ مجھے بہت شوق ہے اپنے انٹرویو کا۔ لیکن مجھے تھوڑی سی گلٹی (شہاب نامہ کے پہلے چیپٹر والی نہیں ) فیل ہو رہی ہے کہ میرا انٹرویو چل رہا ہے اور میرے سارے دیگر معزز ساتھی بےچارے مجھے تک اور شاید کوس بھی رہے ہیں کہ کب میرا انٹرویو ختم ہو، اور ان کی باری آئے ۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ میرا انٹرویو کچھ دن کے لیے مؤخر کردیں اور بعد میں دوبارہ جاری ہو جائے؟ تب تک ان کو “رگڑا“ لگا دیں

قیصرانی بھائی میرے خیال سے تو سب شکر کر رہے ہوں گے کہ میرا دھیان ابھی آپ کی طرف لگا ہے۔۔۔ :lol: ۔۔۔ لیکن آپ کو ایک شرط پر کچھ آذادی ملے گی۔ شرط یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی سب کے انٹرویوز میں آپ میری مدد کریں گے۔۔۔۔ اور یہ بھی کہ یہاں بات چیت چلتی رہنی چاہیے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
ہ آپ کے خیال میں زندگی کا کون سا دور سب سے حسین ہوتا ہے؟

بڑھاپا، جب آپ کی پوری زندگی سامنے کھلی کتاب ہوتی ہے۔ اور چن چن کر اچھی یادوں کی کیسیٹ بار بار روائنڈ ہوتی ہے :) ویسے بچپن بھی مزے کا ہوتا ہے، لیکن تب ہم اس کی قدر نہیں جانتے ہوتے

بہت خوب بھائی منصور(قیصرانی)، واقعی آپ کاانٹرویوواقعی کمال ہے اورسسٹرامن ایمان نے بھی بہت اچھے اچھے سوالات ڈھونڈے اورآپ نے بھی خوب جواب دیئے ہیں۔ اوریہ بڑھاپہ والی بات سے میں بھی متفق ہوں کیونکہ بڑھاپامیں انسان کے پاس سوچیں ہی توہوتی ہیں اوروہ اچھے لمحوں کویادکرتاہے اورباقی سب کچھ بھلادیتاہے۔
ویسے میراخیال تھاکہ یہ انٹرویواپنے وقت مقررہ پرہی ختم ہوتوبہترہے کیونکہ اب تومزا آنالگاہے آپ کے متعلق جان کراورسسٹرامن نے واقعی بہت سے ایسے زندگي کے گوشے جن سے انسان اپنی ذات واقف نہیں ہوتاہے آپ کےسامنے شیشے کی طرح کردیئے ہیں ۔
اللہ تعالی آپ کی زندگی ہرلمحے کوخوشیوں اورمسرتوں سے بھردے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
امن ایمان

محفلین
وعلیکم السلام

جاوید بھائی آپ کو یہاں دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔۔۔اور تعریفی کلمات کے لیے بہت سارا شکریہ ۔۔۔ میں نے کوشش تو کی ہے کہ ہم اپنے ممبرز کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان سکیں۔۔۔لیکن یہ کام اکیلے میرے بس کا نہیں ہے۔۔۔۔باقی لوگ بھی اگر سوالات پوچھیں تو بہت اچھا لگے گا۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

امن ایمان نے کہا:

بہت شکریہ، سسٹرامن صاحبہ، میں انٹرویوکوپڑھتاتوضرورہوں لیکن کمنٹس وغیرہ اگرکسی چیزکے ہوں توپھرہی دیں گے ناں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
اوررہی بات کہ ہم بھی شامل سوال کریں کام تومشکل ہے لیکن پھربھی کوشش کرکے دیکھتے ہیں۔

یہ کچھ سوال منصور(قیصرانی) بھائی سے

1- بچپن کاایساواقعہ جس کواب بھی یادکرکے آپ سوچتے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمرمیں یہ کام میں نے کیسے کرلیاتھا۔
2۔ کوئی ایسی رات جسمیں کسی کی یاد بہت ہی آئی ہوتو اس وقت آپ نے کیاکیا۔
3۔ کوئی ایسا کام جس پرآپ کواپنے آپ پرفخرہو۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
سہی کہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں عام زندگی میں بھی اچھی خاصی بلیک میلر ہوں ۔۔۔بھائیوں کو ہمیشہ جذباتی طریقے سے بلیک میل کرتی ہوں :lol:

واہ جی واہ۔ بڑی بات کہی۔۔۔۔ :D اللہ میاں نے بہنیں بنائی اسی لیے ہوتی ہیں کہ وہ بھائی جیسی ہستی کو مرمت کرکے دنیا کے قابل بنا سکیں‌ (یہ میرا ذاتی خیال “شریف“ ہے)

جی۔۔۔۔اور یہ ان کے لیے اور بھی مشکل ہے جو آل ریڈی ضرورت سے زیادہ عقل مند ہیں :lol:

ہیں؟ کون ہیں؟ ذرا جلدی بتائیں۔ مجھے بھی ایسے لوگ دیکھنے ہیں‌ جی

جی جی۔۔۔۔:lol: ۔۔اس cy پر اکثر میرے ساتھ یہ ہو چکا ہے۔۔بلکہ آج کل تو میرے Ip بھی ban ہیں۔۔میں نے بھی کہا نہیں تو نہ سہی۔۔۔میں بھی اب واپس مُڑ کر نہیں دیکھوں گی۔۔خوامخوہ بات بڑھانے کی خاطر وہ یہ کرتے ہیں۔۔خیر ۔۔۔۔پرے کریں۔

درست۔ یہ اچھا کیا۔ جب چھوڑ دیا تو پھر چھوڑ دیا۔۔۔ٹینشن کاہے کی؟

قیصرانی بھائی میں سچ کہہ رہی ہوں۔۔۔ایسے لوگوں کی زندگی میں کوئی کمی ہوتی ہے اور وہ اس کا بدلہ اس صورت میں باقی لوگوں سے لے رہے ہوتے ہیں۔۔لیکن آپ نے بھی ٹھیک کہاں۔۔۔کبھی نادانستگی میں بھی ایسا ہوجاتا ہے۔

درست کہا۔ میرے کہنے کا یہی مطلب تھا کہ پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں۔ پر شاید بقول آپ کے میں اپنے Optimistic رویے کی وجہ سے اپنی بات پوری طرح سے سمجھا نہیں‌ پایا تھا :)

نہیں نہیں۔۔۔اگر تب ایسا ہونے لگے تو کھانا تو پھر کھانے کے قابل نہیں رہے گا۔۔۔اور ہمارے گھر میں سب کچھ نظرانداز کیا جاسکتا ہے لیکن کھانے میں کچھ اوپر نیچے ہوجائے تو بڑی اعلی قسم کی تواضع ہوتی ہے۔۔ اور رہی میری نیند۔۔۔۔تو اس بارے میں بات نہیں ہی کروں تو اچھا ہے۔

حیرت ہے۔۔۔کون کرتے ہیں ایسی تواضع؟ اور کون سے ہوٹل سے وہ تواضع آتی ہے؟ کچھ ڈیٹیل شیٹیل؟ :lol:

یہ تو پھر ہے۔۔۔:)

پھر کہ پُھر؟

ویری نائس۔۔۔۔ جواب بہت اچھا لگا لیکن۔۔۔
آپ کو بڑھاپے سے ڈر نہیں لگتا کیا۔۔۔؟ مجھے لگتا ہے اور بہت زیادہ لگتا ہے۔۔:(

بڑھاپے سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو نکمے ہوتے ہیں۔ یعنی جن کے پاس کچھ بھی ایسی یا نہیں‌ ہوتی جسے وہ انجوائے کرسکیں۔ باقی شکل وغیرہ کس نے دیکھنی ہوتی ہے بڑھاپے میں۔ صرف ہمارے اعمال ہی ہماری شناخت بن جاتے ہیں

ماشاءاللہ ۔۔آپ سارے دن نہ سہی کوئی ایک اچھا بہت اچھا دن ہمارے ساتھ ضرور شئیر کریں نا پلیززز

ہممم۔۔۔سوچتا ہوں۔ ویسے عنقریب ایک خوش دن آنے والا ہے۔ وہ ذرا آلینے دیں، پھر تفصیل بھی ہو جائے گی :)

آمین ثم آمین۔۔۔ ایک بات جو میں نے پہلے بھی محسوس کی تھی اور اب یہ جواب پڑھ کر پھر محسوس کیا ہے۔۔ ۔۔۔آپ بہت خوش قسمت ہیں ۔۔پتہ ہے کیوں۔۔۔اس لیے کہ آپ مایوس نہیں ہوتے۔۔۔نہ اللہ کی رحمت سے اور نہ لوگوں سے ۔۔۔ بحثیت مسلمان مایوسی تو ویسے بھی کفر ہے۔۔لیکن ہم میں سے اکثر جانے کیوں پھر بھی یاسیت کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔اپنے اللہ سے نہیں۔۔لوگوں سے۔۔۔ لوگوں کے رویے توڑ پھوڑ دیتے ہیں۔۔۔:(

لوگوں سے توقع رکھنا تو بے وقوفی ہے۔ اور بے وقوف ہی شاید مایوس ہوں۔ باقی مایوسی کے بارے میں‌ ابھی کچھ دن پہلے اشفاق احمد مرحوم کا مضمون دیکھا تھا، زاویہ 2 میں۔ شیطان کے وار کرنے کا انداز یہی ہوتا ہے کہ وہ آپ کو مایوس کر دیتا ہے۔ یعنی آپ کو ناامید کر دیتا ہے۔ (یہاں‌سے میں اپنی رائے دے رہا ہوں) تو جب آپ ناامید ہو جاتے ہیں تو پھر ہر دروازہ آپ کو بند دکھائی دیتا ہے۔ اس طرح آسان اور سیدھا رستہ بھی دشوار اور پرخطر دکھائی دیتا ہے اور پھر تنزلی شروع :)

قیصرانی بھائی میرے خیال سے تو سب شکر کر رہے ہوں گے کہ میرا دھیان ابھی آپ کی طرف لگا ہے۔۔۔ :lol: ۔۔۔ لیکن آپ کو ایک شرط پر کچھ آذادی ملے گی۔ شرط یہ ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔باقی سب کے انٹرویوز میں آپ میری مدد کریں گے۔۔۔۔ اور یہ بھی کہ یہاں بات چیت چلتی رہنی چاہیے۔

جی بالکل۔ تاکہ وہ لوگ شکر پڑھنا چھوڑ کر صبر کرنا سیکھ سکیں؟ ایسا ہی ہے ناں؟ :D

میں آپ کے ساتھ ہوں۔ جلدی سے کوئی دوست پکڑیں۔ پھر مل کر ان کا ریکارڈ لگاتے ہیں۔ (میری رائے میں باس صاحبہ(سیدہ شگفتہ صاحبہ)، حجاب صاحبہ اور فرزوق بھائی کی باری کیسی رہے گی؟)

باقی ادھر تو بات چیت چلتی ہی رہے گی :) انشاء اللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب بھائی منصور(قیصرانی)، واقعی آپ کاانٹرویوواقعی کمال ہے

اچھا۔ میں سمجھا میرا انٹرویو تھا :D

ویسے میراخیال تھاکہ یہ انٹرویواپنے وقت مقررہ پرہی ختم ہوتوبہترہے

ایک ماہ کا وقت مقرر تھا، ابھی ایک ماہ اور پانچ دن ہو گئے ہیں۔ میں کچھ زیادہ پیچ دار نکلا ہوں :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ جی واہ۔ مزہ آگیا۔ جاوید بھائی زندہ باد :D

1- بچپن کاایساواقعہ جس کواب بھی یادکرکے آپ سوچتے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمرمیں یہ کام میں نے کیسے کرلیاتھا۔

ہممم۔۔۔سوچنا پڑے گا، یعنی اٹھائیس سال پہلے کی بات یاد کروں۔۔۔ایک مزے کی بات یاد آئی۔ میں‌ نے پہلی بار بندوق جب چلائی تو میں سکول جانے کی عمر سے چھوٹا تھا، یعنی تین یا چار برس کا

2۔ کوئی ایسی رات جسمیں کسی کی یاد بہت ہی آئی ہوتو اس وقت آپ نے کیاکیا۔

ایسی کوئی رات نہیں آئی، الحمدللہ :)۔ ویسے اگر کسی دوست کو مشورہ درکار ہو تو تیر بہدف نسخہ بتا دیا کرتا ہوں‌ :)

3۔ کوئی ایسا کام جس پرآپ کواپنے آپ پرفخرہو۔

ہمممم۔۔۔ٹیچنگ
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

ہممم۔۔۔سوچنا پڑے گا، یعنی اٹھائیس سال پہلے کی بات یاد کروں۔۔۔ایک مزے کی بات یاد آئی۔ میں‌ نے پہلی بار بندوق جب چلائی تو میں سکول جانے کی عمر سے چھوٹا تھا، یعنی تین یا چار برس کا

بہت اچھے منصور(قیصرانی) بھائي، چھوٹی عمرمیں بندوق کاشوق بڑے ہوکرقلم کاشوق کیسے ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

ایسی کوئی رات نہیں آئی، الحمدللہ :)۔ ویسے اگر کسی دوست کو مشورہ درکار ہو تو تیر بہدف نسخہ بتا دیا کرتا ہوں‌ :)

پھرتوآپ بڑے خوش نصیب ہیں واقعی میں ایساہی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:
بھائی جی، کسی کومشورہ توبندہ اسی وقت سہی دے سکتاہے جب اس پربیتی ہواورجب اس پرکچھ بیتی نہیں توپھر۔۔۔۔۔۔:shock:

ہمممم۔۔۔ٹیچنگ

واقعی یہ پیشہ بہت ہی مقدس ہے۔ اللہ تعالی آپ کواورترقی اورکامیابی عطاء کرے(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
وعلیکم السلام جاوید بھائی

بہت اچھے منصور(قیصرانی) بھائي، چھوٹی عمرمیں بندوق کاشوق بڑے ہوکرقلم کاشوق کیسے ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :lol:

یہ تو چلتا رہتا ہے۔ ہر زمانے میں مشاغل بدلتے رہتے ہیں۔ بندوق میرے والد شوق تھا کہ مجھے کیا ہم سب بہن بھائیوں کو استعمال کرنی آتی ہو۔ تو ہم سب بہن بھائی ہی ماشاء اللہ بہت عمدہ نشانہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح ریوالور پر بھی مناسب عبور حاصل ہے۔ ابو کا قول تھا کہ اسلحہ گھر پر ہو اور کبھی خدا نخواستہ ضرورت پڑے تو اس کا استعمال تو آتا ہو۔ ورنہ تو وہی اسلحہ چوروں‌ کے کام آجائے گا۔ صرف میری امی کو اسلحے کا استعمال نہیں آتا

پھرتوآپ بڑے خوش نصیب ہیں واقعی میں ایساہی ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :wink:

شکریہ جاوید بھائی۔ وہ کیا ہے کہ پہلے تعلیم پھر تدریس، دونوں نے کبھی موقع ہی نہیں‌ دیا

بھائی جی، کسی کومشورہ توبندہ اسی وقت سہی دے سکتاہے جب اس پربیتی ہواورجب اس پرکچھ بیتی نہیں توپھر۔۔۔۔۔۔:shock:

تدریس یعنی ٹیچنگ کی وجہ سے بہت بار ایسی صورتحال سے گزرا ہوں کہ جب سٹوڈنٹس کو حوصلہ دینا ہوتا تھا اور نصیحت کرنی پڑتی تھی کہ اب کیا کیا جائے۔ ویسے ایک بات نوٹ کریں جب اکثر اوقات جب آپ کسی صورتحال کو دور سے دیکھ رہے ہوں یعنی اس میں‌ ملوث نہ ہوں تو اس صورتحال کو سمجھنا اور پھر مشورہ دینا آسان ہو جاتا ہے

واقعی یہ پیشہ بہت ہی مقدس ہے۔ اللہ تعالی آپ کواورترقی اورکامیابی عطاء کرے(آمین ثم آمین)

شکریہ جاوید بھائی

ابھی کوئی دوست (بشمول جاوید بھائی) مزید سوالات کرنا چاہیں تو میں بہت خوش ہوں گا :)
 
امن ایمان

محفلین
ہیں؟ کون ہیں؟ ذرا جلدی بتائیں۔ مجھے بھی ایسے لوگ دیکھنے ہیں‌ جی

اُن عقلمند لوگوں میں ایک تو اردو محفل کے منصور صاحب ہیں۔۔۔آپ اُن کو جانتے ہیں کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

حیرت ہے۔۔۔کون کرتے ہیں ایسی تواضع؟ اور کون سے ہوٹل سے وہ تواضع آتی ہے؟ کچھ ڈیٹیل شیٹیل؟

تواضع کرتے ہیں بابا اور بھائی۔۔۔باقی سب آف دی ریکارڈ ہی بھلا ہے۔۔:( :lol:

بڑھاپے سے وہ لوگ ڈرتے ہیں جو نکمے ہوتے ہیں۔ یعنی جن کے پاس کچھ بھی ایسی یاد نہیں‌ ہوتی جسے وہ انجوائے کرسکیں۔ باقی شکل وغیرہ کس نے دیکھنی ہوتی ہے بڑھاپے میں۔ صرف ہمارے اعمال ہی ہماری شناخت بن جاتے ہیں

لیں۔۔یہ کیا بات ہوئی۔۔۔جناب یادیں اب کون سا پیچھا چھوڑ دیتی ہیں۔۔بڑھاپے میں تو بے چاریں پہلے ہی داغِ مفارقت دے جاتی ہیں۔۔۔۔جی شکل و صورت والی بات پر میں بھی پچاس فیصد متفق ہوں ۔۔باقی ناموافقت اس لیے۔۔۔کہ ابھی بھی تو ہماری شکل پر اچھاپن اعمال کی وجہ سے آتا ہے ناااااا ۔۔۔جہاں تک ڈر کی بات ہے تو ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔صرف اپنی بے بسی سے لگتا ہے۔۔۔کسی کا محتاج ہونے سے لگتا ہے۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔۔۔۔؟؟؟

ہممم۔۔۔سوچتا ہوں۔ ویسے عنقریب ایک خوش دن آنے والا ہے۔ وہ ذرا آلینے دیں، پھر تفصیل بھی ہو جائے گی

واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں لیٹ تو نہیں ہوئی۔۔۔وہ دن آ گیا کیا۔۔۔۔۔؟؟؟ :shock:

لوگوں سے توقع رکھنا تو بے وقوفی ہے۔

میں اس دنیا کی سب سےبڑی بے وقوف ہوں :(

جی بالکل۔ تاکہ وہ لوگ شکر پڑھنا چھوڑ کر صبر کرنا سیکھ سکیں؟ ایسا ہی ہے ناں؟

:lol: جی جی۔۔۔لیکن سچی میں اس پوسٹ کو بہت مِس کررہی تھی۔

میں آپ کے ساتھ ہوں۔ جلدی سے کوئی دوست پکڑیں۔ پھر مل کر ان کا ریکارڈ لگاتے ہیں۔ (میری رائے میں باس صاحبہ(سیدہ شگفتہ صاحبہ)، حجاب صاحبہ اور فرزوق بھائی کی باری کیسی رہے گی؟) باقی ادھر تو بات چیت چلتی ہی رہے گی انشاء اللہ

جی اس بارے میں میں نے اجازت والے ٹاپک میں لکھ دیا ہے : )

جاوید بھائی۔۔>>>> آپ کہاں ہیں۔۔۔بہت اچھے کمنٹس دے رہے ہیں۔۔۔یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ٹھیکککک۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اُن عقلمند لوگوں میں ایک تو اردو محفل کے منصور صاحب ہیں۔۔۔آپ اُن کو جانتے ہیں کیا۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟

جی نہیں، لیکن کیا وہ بالکل ہی گئے گزرے ہیں جو؟

تواضع کرتے ہیں بابا اور بھائی۔۔۔باقی سب آف دی ریکارڈ ہی بھلا ہے۔۔:( :lol:

چلیں مان لیتا ہوں، ورنہ کام تو یہی ساری “آف دی ریکارڈ“ والی باتیں ہی تھیں :D

لیں۔۔یہ کیا بات ہوئی۔۔۔جناب یادیں اب کون سا پیچھا چھوڑ دیتی ہیں۔۔بڑھاپے میں تو بے چاریں پہلے ہی داغِ مفارقت دے جاتی ہیں۔۔۔۔جی شکل و صورت والی بات پر میں بھی پچاس فیصد متفق ہوں ۔۔باقی ناموافقت اس لیے۔۔۔کہ ابھی بھی تو ہماری شکل پر اچھاپن اعمال کی وجہ سے آتا ہے ناااااا ۔۔۔جہاں تک ڈر کی بات ہے تو ڈر۔۔۔۔۔۔۔۔صرف اپنی بے بسی سے لگتا ہے۔۔۔کسی کا محتاج ہونے سے لگتا ہے۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں۔۔۔۔؟؟؟

اللہ پاک اولاد کس لیے دیتے ہیں، اور اس کے صالح اور نیک ہونے کی دعا مانگنے کا کیوں کہا جاتا ہے اور ان کی اچھی تربیت پر اتنا زور کیوں دیا جاتا ہے؟ :D

واؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں لیٹ تو نہیں ہوئی۔۔۔وہ دن آ گیا کیا۔۔۔۔۔؟؟؟ :shock:

جی نہیں۔ ابھی تو وہ ہی نہیں بات سن رہیں :cry:

میں اس دنیا کی سب سےبڑی بے وقوف ہوں :(

عموماً جو رائے بندے کی اپنے بارے میں ہو، میں بلا جھجھک مان لیا کرتا ہوں‌ :)

:lol: جی جی۔۔۔لیکن سچی میں اس پوسٹ کو بہت مِس کررہی تھی۔

کس پوسٹ کی بات کر رہی ہیں آپی؟

جی اس بارے میں میں نے اجازت والے ٹاپک میں لکھ دیا ہے : )

شکریہ

جاوید بھائی۔۔>>>> آپ کہاں ہیں۔۔۔بہت اچھے کمنٹس دے رہے ہیں۔۔۔یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ٹھیکککک۔

بالکل جاوید بھائی، پلیز جلدی جلدی
 
امن ایمان

محفلین
جی نہیں، لیکن کیا وہ بالکل ہی گئے گزرے ہیں جو؟
نہیں نہیں گئے گزرے کہاں۔۔۔وہ تو ماشاءاللہ سے روز یہاں رونقیں بکھیر رہے ہوتے ہیں :)

چلیں مان لیتا ہوں، ورنہ کام تو یہی ساری “آف دی ریکارڈ“ والی باتیں ہی تھیں
ششششششششش :)

اللہ پاک اولاد کس لیے دیتے ہیں، اور اس کے صالح اور نیک ہونے کی دعا مانگنے کا کیوں کہا جاتا ہے اور ان کی اچھی تربیت پر اتنا زور کیوں دیا جاتا ہے؟

جی جی ۔۔۔ یہاں میں آپ سے متفق ہوں لیکن۔۔آپ ایک بار پھر سے میرا پوائنٹ نہیں سمجھے۔۔۔اصل میں میری سوچ کافی عیجب ہے۔۔۔ بڑھاپے میں بے بسی کا ڈر یہ والا تو ہے ہی۔۔لیکن مجھے اس بے بسی سے نہیں بلکہ یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے۔۔کہ سب بوڑھے لوگ جن کے بچوں کی شادیاں ہوگئیں ۔۔اور پھر ان کے بھی بچے۔۔۔کچھ خوش قسمت لوگ حج کی سعادت بھی پا لیتے ہیں۔۔۔یعنی ہر طرح کی خواہش پوری ہوچکتی ہے۔۔۔تب کیا یہ موت کا انتظار خود کرتے ہیں۔۔؟؟؟ اگر جوانی میں کوئی مرجائے تو یہ تو حادثاتی ہوتا ہے۔۔۔ لیکن بوڑھے لوگ اپنے انجام کو کس طرح برداشت کرتے ہیں۔۔؟؟؟ سوری پتہ نہیں کیا الٹا سیدھا بول رہی ہوں۔۔

جی نہیں۔ ابھی تو وہ ہی نہیں بات سن رہیں

کیوں بات نہیں سن رہی ہیں۔۔۔کیا اُن کا پی-ٹی-سی-ایل خراب ہے۔۔؟؟ :lol:

عموماً جو رائے بندے کی اپنے بارے میں ہو، میں بلا جھجھک مان لیا کرتا ہوں‌
ہاں ہاں۔۔بہن کو پاگل،بےوقوف کہہ رہے ہیں نا۔۔۔سچ ہی کہا ہے کہ کوئی کہاں تک دل رکھ سکتا ہے۔۔۔ (ویسے یہ بھی :lol: )

کس پوسٹ کی بات کر رہی ہیں آپی؟
انٹرویو وِد منصور قیصرانی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں نہیں گئے گزرے کہاں۔۔۔وہ تو ماشاءاللہ سے روز یہاں رونقیں بکھیر رہے ہوتے ہیں :)

واہ جی واہ۔ یعنی نکمے بھی ساتھ ہی ہیں وہ حضرت :D

ششششششششش :)

جی اورکیا کر سکتے ہیں سوائے چپ ہو جانے کے :)

جی جی ۔۔۔ یہاں میں آپ سے متفق ہوں لیکن۔۔آپ ایک بار پھر سے میرا پوائنٹ نہیں سمجھے۔۔۔اصل میں میری سوچ کافی عیجب ہے۔۔۔ بڑھاپے میں بے بسی کا ڈر یہ والا تو ہے ہی۔۔لیکن مجھے اس بے بسی سے نہیں بلکہ یہ سوچ کر ڈر لگتا ہے۔۔کہ سب بوڑھے لوگ جن کے بچوں کی شادیاں ہوگئیں ۔۔اور پھر ان کے بھی بچے۔۔۔کچھ خوش قسمت لوگ حج کی سعادت بھی پا لیتے ہیں۔۔۔یعنی ہر طرح کی خواہش پوری ہوچکتی ہے۔۔۔تب کیا یہ موت کا انتظار خود کرتے ہیں۔۔؟؟؟ اگر جوانی میں کوئی مرجائے تو یہ تو حادثاتی ہوتا ہے۔۔۔ لیکن بوڑھے لوگ اپنے انجام کو کس طرح برداشت کرتے ہیں۔۔؟؟؟ سوری پتہ نہیں کیا الٹا سیدھا بول رہی ہوں۔۔

آپ کی بات اس حد تک درست ہے کہ اگر آپ بالکل فارغ ہو چکے ہوں اور کرنے کو کچھ نہ ہو اور صرف موت کا انتظار ہو۔ شاید اسی لیے اسلام میں ریٹائرمنٹ کا کوئی تصور نہیں ہے۔ یعنی کسی نہ کسی کام میں مصروف رہیں۔ آپ ایک بات نوٹ کریں کہ وہ تمام لوگ، جو کوئی نوکری کرتے ہیں، تو ریٹائرمنٹ کے پانچ یا دس سال میں وہ لوگ ذہنی طور پر بہت ہی زیادہ بوڑھے ہو جاتے ہیں، اور شرح اموات اتنی زیادہ ہائی ہوتی ہے کہ کیا بتاؤں

کیوں بات نہیں سن رہی ہیں۔۔۔کیا اُن کا پی-ٹی-سی-ایل خراب ہے۔۔؟؟ :lol:

جی نہیں جی۔ اس وقت محفل کام نہیں کر رہی تھی۔ اور کس کو سنانی ہوتی ہیں ہم نے :)

ہاں ہاں۔۔بہن کو پاگل،بےوقوف کہہ رہے ہیں نا۔۔۔سچ ہی کہا ہے کہ کوئی کہاں تک دل رکھ سکتا ہے۔۔۔ (ویسے یہ بھی :lol: )

دیکھا، سچ کڑوا ہوتا ہے ناں (جوکنگ :D )

انٹرویو وِد منصور قیصرانی :)

اچھا، وہ کون سا دھاگہ ہے؟ یہاں‌ تو انٹرویو ود قیصرانی ہے :D
 
امن ایمان

محفلین
واہ جی واہ۔ یعنی نکمے بھی ساتھ ہی ہیں وہ حضرت
جی نہیں اچھا۔۔۔

جی نہیں جی۔ اس وقت محفل کام نہیں کر رہی تھی۔ اور کس کو سنانی ہوتی ہیں ہم نے

جی کیا اب بھی بات بنی۔۔۔۔؟؟؟؟ مجھے جواب کا انتظار ہے نا

اچھا، وہ کون سا دھاگہ ہے؟ یہاں‌ تو انٹرویو ود قیصرانی ہے

اُس دھاگے نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔۔اس لیے آپ کو نظر نہیں آئے گا :D

اچھا قیصرانی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہ یہ بتائیں کہ آپ کو اپنے جذبات چُھپانا آتے ہیں؟ ( مطلب کسی پر غصہ آرہا ہو)

ہ آپ کے خیال میں لوگ آپ کو جلدی سمجھ لیتے ہیں یا آپ کسی کی سمجھ میں آنے والے نہیں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی نہیں اچھا۔۔۔

شکر ہے کہ عزت رہ گئی :)

جی کیا اب بھی بات بنی۔۔۔۔؟؟؟؟ مجھے جواب کا انتظار ہے نا

کس بات کا انتظار آپی؟ ذرا تفصیل سے سوال پوچھیں

اُس دھاگے نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔۔اس لیے آپ کو نظر نہیں آئے گا Very Happy

دیکھیں، قیصرانی اور منصور قیصرانی، اس طرح تو دو دھاگے ہو جائیں گے :)

اچھا قیصرانی بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جی بالکل آپی :D

ہ یہ بتائیں کہ آپ کو اپنے جذبات چُھپانا آتے ہیں؟ ( مطلب کسی پر غصہ آرہا ہو)

جی بالکل۔ بہت مزے کی صورتحال ہوتی ہے

ہ آپ کے خیال میں لوگ آپ کو جلدی سمجھ لیتے ہیں یا آپ کسی کی سمجھ میں آنے والے نہیں؟

بہت مشکل ہے۔ ابھی انٹرویو میں جتنا میں نے اپنے بارے میں‌ بتایا ہے شاید ہی کسی کو پہلے سے معلوم ہو :)

اگر مزید بھی ہو جائیں تووووووووو۔۔۔۔ :D
 
امن ایمان

محفلین
ہااااااااااااااا

کس بات کا انتظار آپی؟ ذرا تفصیل سے سوال پوچھیں

آپ اتنی جلدی وہ بات بھول گئے۔۔؟؟؟؟؟ :beating:

دیکھیں، قیصرانی اور منصور قیصرانی، اس طرح تو دو دھاگے ہو جائیں گے

جی جی۔۔۔دو ہی تو ہیں۔۔۔ایک صرف مجھے نظر آتا ہے۔۔دوسرا والا باقی سب کو :wink:

جی بالکل۔ بہت مزے کی صورتحال ہوتی ہے

اتنا مختصر جواب۔۔۔ ذرا تفصیل فراہم کریں پلیزز۔۔۔ویسے کیا آپ کو نہیں لگتا کہ جو لوگ آپ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں وہ آپ کے چند لفظوں سے ہی اس بات کو محسوس کر لیتے ہیں کہ آپ اُن سے کچھ ناراض ہیں؟

بہت مشکل ہے۔ ابھی انٹرویو میں جتنا میں نے اپنے بارے میں‌ بتایا ہے شاید ہی کسی کو پہلے سے معلوم ہو

جی ۔۔۔ویسے آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں۔۔۔۔آپ خود اپنے بارے میں تو نہیں بتاتے۔۔۔لیکن آپ کسی سے اُس کے بارے میں بہت آسانی سے پتہ چلا لیتے ہیں۔

اگر مزید بھی ہو جائیں تووووووووو۔۔۔۔

اچھاااااااااا جی :lol:

ہ ابھی 6 بلین کوئسیچن یہ اوتار میں جو حضرت نظر آرہے ہیں کیا وہ منصور قیصرانی خود بنفسِ نفیس ہیں یا۔۔۔؟؟؟
 
Top