اور قیصرانی بھائی آپ بھی اتنے شرارتی جواب دیں گے۔۔اس کا پتہ نہیں تھا۔۔
بے فکر رہیں، اسی لیے یہ انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا ہے تاکہ آپ ہمیں جان سکیں
قیصرانی بھائی حسبِ عادت پہلے آپ کے جوابات کی آٹوپسی
یعنی جوابات کی ایسی کی تیسی
اوہ ۔۔ویری سیڈ ۔۔اور بھائی آپ کی مانو کا کیا بنا۔۔؟؟ کیا وہ اب بھی زندہ ہے یا۔۔۔۔؟
پتہ نہیں، کوئی پندرہ سال پہلے کی بات ہے، شاید زندہ ہو، کسی بہو بلی کے سینے پر مونگ دلنے کے لیے
ہائے توبہ کریں۔۔۔مجھے ان دونوں سے ہی بہت خوف آتا ہے ۔۔۔ سامنے کی چیز نظر نہ آنے کی وجہ دماغ کہ کمزوری ہے۔۔۔نظر کی نہیں نا
اوہ، پھر تو کچھ نہیں ہو سکتا، سوری بھئی
ایک جو آپ نے کہا تھا کہ آپ اب بھی اپنے بابا سے باتیں کرسکتے ہیں۔۔۔تو مجھے یہ سمجھ نہیں آیا تھا لیکن میں نے پوچھا نہیں۔۔ اور بس۔۔۔ باقی آپ ماشاءاللہ بہت بہت اچھے ہیں۔
شششششششششششششششش
۔۔ اچھا ۔۔
لیں، یہ ہنسنے والی بات تھی، مجھے اب پتہ چلا
بھائی یہ رشتہ بہت انمول ہوتا ہے۔۔۔ اور دنیا کہ سب بہنیں ہی بھائیوں کے لیے ایک سی ہوتی ہیں۔۔ مجھ سےسچ پوچھیں تو میرے بھائیوں میں میری جان ہے۔
آپ کہتی ہیں تو مان لیتا ہوں، پر ایسا لگتا نہیں ہے
کیونکہ کبھی بھی پانچ انگلیاںایک جیسی نہیں ہوتیں، اسی طرح سب بہنیں ایسی کیسے ہو سکتی ہیں
نہیں نا۔۔۔۔لہور لہور اے۔۔مطلب جو بات اس شہر کی ہے۔۔یہاں کے لوگوں کی ہے ۔۔اس کی مثال کسی اور جگہ نہیں مل سکتی۔
اوہ، آپ کا مطلب نام بگاڑنے والی بات سے تھا، پھر ٹھیک ہے
اوہ نہییییں ۔۔۔ بدلنا نہیں ہے۔۔اس جواب سےتو بہت سے لوگوں کو منصور قیصرانی سمجھ آئیں گے۔۔کہ وہ اصل میں ہیں کیسے۔۔
کیسا ہوں؟ مجھے بھی تو بتائیںناںپلیز
اور سنائیں۔۔۔ ۔۔ویسے پتہ ہے کہ اور سنائیں کب کہتے ہیں؟؟ ہمممم جب آپ کے پاس اور کچھ کہنے کو نہ ہو۔۔۔ یا آپ کسی کو ٹالنا چاہ رہے ہوں۔۔ہیں نا۔۔؟؟؟؟؟؟
نہیں تو، میں تو ہر دوست سے جب تک پانچ منٹ میں دو بار نہ کہ لوں، مزہ ہی نہیں آتا
جی۔۔میں نے بھی یہاں سب سے پہلے یہ ٹاپک تفصیل سے پڑھا تھا۔۔ اور مجھے بھی بہت اچھا لگا تھا
شکریہ شکریہ
جی ۔۔بھائی میں نے کافی جگہ ان کو پڑھا ہے۔۔پتہ نہیں وہ آج کل کہاں ہیں۔
برطانیہ ہوتی ہیں، ویسے آج کل بہت مصروف ہو گئی ہیں، کہیں تو تفصیل سے بتا دوں؟
اچھا جی مزید سوالات۔۔۔۔( ابھی کافی چیزوں کے بارے میں آپ کی ذاتی پسند اور ناپسند کے بارے میں جاننا باقی ہے)
شکریہ شکریہ کہ مزید سوالات آرہے ہیں۔ اور وہ بات تو یاد ہے ناںکہ میرا انٹرویو کب ختم ہونا ہے
ہ آپ کی پسندیدہ خوشبو؟
بہت سی، مگر رات کی رانی کی خوشبو کہیں مل جائے تو وہیں رک جاتا ہوں۔ اس کے علاوہ جیسمین یعنی کہ یاسمین کی خوشبو بہت عمدہ ہوتی ہے یا شاید میرے ناک تک آتے آتے کچھ ایسی ہو جاتی ہے
ہ آپ کا پسندیدہ رنگ؟
نیلا، ہر شیڈ، ہر طرح سے
ہ آپ کا پسندیدہ لباس؟
شلوار قمیض یا پھر کرتا شلوار
ہ فیشن کو کس حد تک فالو کرتے ہیں؟
دیکھ لیا، ہنس لیا
ہ شدید تھکان کے باوجود کہاں جانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتےہیں؟
جب بھی جہاں بھی بھیج دیا جائے
ہ اگر آپ گہری نیند سو رہے ہوں اور ظفری جھنجوڑ کر کہیں کہ بازار سے فلاں چیز لا دیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
لے آؤں گا
ہ او ہاں۔۔ اگر آپ کو بھی جیہ کی طرح الہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کریں گے؟
جن سے تو پوچھ لیں پہلے۔ ویسے اگر اسے برا نہ لگا تو اسے کہوںگا پہلے تو اپنے لیے کوئی اچھا سا گھر تلاش کرے، اور چراغ میں رہنا چھوڑ دے، دوسرا یہ کہ اپنے لیے اچھی سی جننی تلاش کرے اور جلدی سے ہاتھ پیلے کرا لے (جننی کے)، تیسری یہ کہ اس محفل کو جائن کر لے
نوٹ:۔ کوئی بھی سوال Repeat نہیں ہے اس لیے پیچھے مُڑ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے
کوئی فرق نہیں، اگر رپیٹ ہو بھی جائے تو مجھے کیا۔ میں تو وہی جواب ہی دوں گا جو میرا دل چاہے گا
مزید سوالات؟؟؟؟؟